انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا ۔ ٹیسٹ سیریز

یاز

محفلین
بتلایا تھا کہ لگ نہیں رہا خیر اب انکو چاہئیے کہ ٹیم کو کہہ دیں بس اتنے ہی رنز بنائیں کہ دوسری اننگ کی ضرورت پڑ جائے-
اس کے لئے باؤلرز کے تعاون کی ضرورت پڑے گی۔ جمی اور سٹورٹ چھری تیز کئے اور دانت جمائے بیٹھے ہوں گے لنکن کا شکار کرنے کو۔
 

یاز

محفلین
دوپہر کی روٹی کا ٹائم ہونے تک انگلینڈ نے 31 اوورز میں 83 رنز بنا لئے ہیں 2 وکٹوں کے نقصان پر۔
 
دوپہر کی روٹی کا ٹائم ہونے تک انگلینڈ نے 31 اوورز میں 83 رنز بنا لئے ہیں 2 وکٹوں کے نقصان پر۔
لنکا کو پہلے سیشن میں کم از کم چار وکٹ نکال لینی چاہئیے تھیں- بہرکیف کچھ قسمت کے ساتھ اور کچھ لنکن باؤلرز کی ناتجربہ کاری کے سبب مشکل سیشن گزر چکا اب سب گوروں کی مرضی پر منحصر ہے-
 
ٹی بریک: 200/3
جو روٹ صاحب کی شاندار بیٹنگ جاری شد- اب انکو اپ روٹ کرنا آسان نہیں ہو گا-
گورے اب پوری طرح کھیل پر حاوی ہو چکے 400 کا آکڑا باآسانی عبور کر لیں گے یوں محسوس ہوتا یے-
 
227/5
جو رروٹ اور جیمس وینس کے آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے ہیں- اگرچہ لنکا کی دو اننگ کا اسکور پہلے ہی بن چکا لیکن اب بھی 300 سے پہلے آؤٹ کرکے لنکن ٹیم کچھ راکھ سمیٹ سکتی-
 
پچھلے میچ کے مرد میدان جونی بیرسٹو بھی پویلین لوٹ گئے
پہلے دن کے اختتام پر انگلینڈ 310/6
اگر ٹیسٹ کرکٹ کی نظر سے دیکھا جائے تو کہا جا سکتا کہ دونوں ٹیمز برابری پر ہیں- البتہ لنکا کے حالات کے مطابق پلڑا گوروں کی حق میں کافی زیادہ جھک چکا ہے-
 

یاز

محفلین
نہ کک کے 10000 رنز مکمل ہو پا رہے ہیں، نہ ہیراتھ کو 300ویں وکٹ مل پا رہی ہے۔
 
400 کے مجموعے پر گوروں کی آٹھویں وکٹ گر گئی-
" آئی سی سی سے درخواست ہے کہ لنکا کی تیسری اننگ کی گنجائش پیدا کرے-" صدر راجہ سنتھ کمار ٹنگا وردھنے
 

یاز

محفلین
وکٹوں کی دیوی ہیراتھ سے روٹھ چکی ہے، جیسا کہ فتح کی دیوی لنکا سے روٹھ چکی ہے۔
 
ڈے ٹو لنچ بریک-
گورے 408/8
لگتا ہے لنچ کے بعد محض معین کی سینچری کی خاطر انگلینڈ دوبارہ بیٹنگ کرے گا ورنہ کوئی خاص ضرورت نہیں--
 

یاز

محفلین
میرا تو خیال ہے کہ معین کی سنچری کے علاوہ بھی انگلینڈ مزید کھیلنا چاہے گا۔ 408 سکور بہت زیادہ نہیں ہے۔ بظاہر مشکل ہے، لیکن اگر 500 سے اوپر سکور ہو گیا تو باؤلرز بھرپور طریقے سے اٹیک کر سکیں گے۔
 
میرا تو خیال ہے کہ معین کی سنچری کے علاوہ بھی انگلینڈ مزید کھیلنا چاہے گا۔ 408 سکور بہت زیادہ نہیں ہے۔ بظاہر مشکل ہے، لیکن اگر 500 سے اوپر سکور ہو گیا تو باؤلرز بھرپور طریقے سے اٹیک کر سکیں گے۔

جی جی وہی تو- انگلینڈ آرام سے آخری سیشن تک کھیل سکتا ہے چونکہ انکو معلوم ہے کہ وہ تین دن میں با آسانی لنکا کو 2 مرتبہ آؤٹ کر سکتے اسلئے میرا بھی یہی خیال کے انگلینڈ اننگ ڈیکلیریشن کی آپشن سے گریز کرتے ہوئے ال آؤٹ کی طرف ہی جائے گا-
 

یاز

محفلین
ویسے ابھی تک کی اننگز میں نہ کوئی انفرادی سنچری بنی ہے اور نہ ہی سنچری پارٹنرشپ۔
 

یاز

محفلین
معین جی نے روٹی سے واپس آتے ہی چوکا جڑا ہے۔ شاید کھانے میں تیز مرچی کھائی ہو۔
 
Top