انگلینڈ بمقابلہ انڈیا

ویسے میرا مراسلہ شاید کسی کو بھی پسند نہ آئے۔
لیکن جنگیں فقط رجیم یا سٹیٹس کے مابین ہوتی ہیں، جس میں عام لوگ بھی پس جاتے ہیں۔
دو ممالک کی عام عوام بشمول کرکٹ ٹیموں کے لئے ہم اپنے دل میں محبت دیکھتے ہیں۔ نیز ہمیں جالندھر، امرتسر اور لدھیانے کی گلیوں میں بھی اپنے پنجاب جیسی گلیوں کی خوشبو آتی ہے۔ وہاں کی مسجدوں کی اذانیں بھی ہمارے خدا کی جانب بلاتی ہیں، وہاں کے مندروں اور گرجاؤں کی گھنٹیاں بھی ہمارے کانوں کے لئے موسیقی ہیں اور وہاں کے گردواروں کے تالابوں کا پانی بھی ہمارے لئے یکساں تقدس لئے ہوئے ہے۔
کوہلی و بمراہ بھی ہمارے پسندیدہ کرکٹر ہیں اور بابر و شاہین بھی۔
کیونکہ ہمارا نظریہ محبت ہے، سب انسانوں سے محبت۔ محبت (نہ کہ نفرت) ہی انسان کی نارمل سٹیٹ ہے۔
ہاں ہم بھی کچھ رجیمز سے نفرت کرتے ہیں، لیکن اس میں عام انسانوں کا کیا قصور۔
پی ایس: شاید کچھ زیادہ بول دیا 🫣
پسندیدہ و متفق و دوستانہ و زبردست وغیرہ۔

اصل میں ہر وقت خواہ مخواہ کی ڈویژن ڈال کے لڑائی ڈلوائے رکھنے والوں کا اپنا ہی مفاد ہوتا ہے اور نیچے والے آپس میں بھڑتے رہتے ہیں۔ انڈیا میں بھی بہت سے لوگ تھے خاص طور پر پنجاب میں جنہوں نے اس جنگ کی حمایت نہیں کی اور غالبا انڈیا میں پاکستان سے بھی زیادہ مسلمان بستے ہیں جن کے ساتھ ہم "اخوت اس کو کہتے ہیں چبھے کانٹا جو کابل میں" کی عملی تفسیر ہیں۔مزید یہ کہ انسان ہونے کے ناطے بھی کسی دوسرے انسان کی جان، مال اور عزت کی پامالی مقصود نہیں۔ اوپر والی بات کسی حد تک ازراہ تفنن بھی کہی تھی لیکن اس کے علاوہ اس سے یہ بھی مقصود تھا کہ میں بڑے بڑے جنگی و ہنگامی معاملات میں چپ سادھ کے نیوٹرل رہنے کو ٹھیک نہیں سمجھتی۔ چاہے جتنی بھی empathy ہو دوسری جانب کے انسانوں کے لیے مگر جب ان پہ خون سوار ہو جائے تو اپنی killer instinct نہ جگانا کچھ کام نہ آوے گا۔ اس لیے میں ایک واضح سائیڈ چنتی ہوں صرف ایسی صورتحال میں اور ابھی بھی یہی ہوا، سبھی لوگ ویسے نہیں تھے نا جیسا آپ نے نقشہ کھینچا، میرا روئے سخن دوسری طرح کے لوگوں کی جانب ہے جن میں کنگنا رناوت صاحبہ ٹاپ آف دا لسٹ ہیں!
 
اخوت اس کو کہتے ہیں چبھے کانٹا جو کابل میں"

جی وہ میں صرف یہ کہنا چاھوں گا اُمہ کے ایک خیر خواہ نے آج گیارہ لاکھ کابلیوں کو کانٹا چھبو کر وطن بدر کرنے کا آدیش دیا ہے۔ وغیرہ وغیرہ

تسی وی کجھ بولو کہ انتظار لمبا ہو سی؟
 
بروک جی نے بھی سیچنری مکمل کر لی اور سمتھ جی سے انکی شراکت اب 200 رنز سے بڑھ چُکی ہے۔ لیکن ہنوز دلی شدید دور است۔ کم از کم فالو آن تک تو دونوں کو اڑے ہی رہنا چاہیے۔
 
اس سیشن میں رنز کا سیلاب کچھ تھم چکا ہے لیکن اسے باوجود انگلینڈ نے 300 کا آکڑا کی اوسط سے عبور لیا ہے۔

انڈیا 587 آل آؤٹ
انگلینڈ 301/5 (60 اوورز)
ٹرائل بائے 286

نئی گیند آنے سے پہلے اس جوڑی کو 100 رنز مزید جوڑ لینے چاہیے کم از کم۔
 
ٹی ڈے 2
انڈیا 587/10
انگلینڈ 355/5

ٹرائل بائے 232 جبکہ فالو آن اب محض 32 رنز دور۔

ایک اور سیشن بروک اور سمتھ جی کے نام انکی شاندار بیٹنگ جاری اور انگلش خیموں میں کچھ اُمیدیں جنم لیتے ہوئے۔
 
بروک اور سمتھ نے کمال سا ہی برپا کر رکھا ہے۔

کہا بھی تھا پچ تو ملتان ٹائپ ہے۔
بادلوں نے بھی چھیڑ خانی نہیں کی۔
باؤلنگ میں بھی اتنی کاٹ کوئی نہیں ہے صبح سے۔
روٹ جی کو سینہ کوبی نہیں زنجیر زنی کرنی چاہیے کہ کہ اتنی آسان ڈبل سینچری کو ضائع کر دیا۔۔۔
 

یاز

محفلین
کہا بھی تھا پچ تو ملتان ٹائپ ہے۔
بادلوں نے بھی چھیڑ خانی نہیں کی۔
باؤلنگ میں بھی اتنی کاٹ کوئی نہیں ہے صبح سے۔
روٹ جی کو سینہ کوبی نہیں زنجیر زنی کرنی چاہیے کہ کہ اتنی آسان ڈبل سینچری کو ضائع کر دیا۔۔۔
کچھ بھی کہیں۔ انگلش ٹیم نے 2005 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ کو نئی زندگی بخش دی ہے۔ خصوصاً انگلش سمر کے ٹیسٹ میچز تو سیکنڈ ٹو نن ہوتے ہیں۔
 
ادھر انگلینڈ فالو آن سے بچا ادھر بروک جی پویلین واپس۔
ابھی بھی انڈیا کی گرفت مضبوط ہی ہے میچ پر کم از کم 150 تک کہ لیڈ حاصل کرنا چاہیے۔
 

یاز

محفلین
بظاہر لگ رہا ہے کہ انگلینڈ کو میچ بچانے کے لئے چار سیشن کھیلنا پڑیں گے چوتھی اننگز میں (اگر اس سے پہلے ہی چیز نہ کر لیا تو).
 
Top