انگریزی اردو لغت کو برقیانا

پاکستانی

محفلین
خوب
clap.gif
 
پاکستانی آپ نے یہ نہیں لکھا کہ اب تک کتنے الفاظ پر کام ہو گیا ہے تاکہ رفتار کا کچھ اندازہ لگایا جا سکے۔ :lol:
 

جیہ

لائبریرین
W کی ذمہ واری میری تھی۔

کار گزاری یہ ہے کہ میرے پاس جو انگلش ٹو اردو ڈکشنری ہے اس میں تقریبا 200 الفاظ ہیں، وہ میں ٹائپ کرچکی ہوں۔ اور تقریبا آدھے الفاظ کے اردو معنی بھی لکھ چکی ہوں۔
 
جیہ نے کہا:
W کی ذمہ واری میری تھی۔

کار گزاری یہ ہے کہ میرے پاس جو انگلش ٹو اردو ڈکشنری ہے اس میں تقریبا 200 الفاظ ہیں، وہ میں ٹائپ کرچکی ہوں۔ اور تقریبا آدھے الفاظ کے اردو معنی بھی لکھ چکی ہوں۔
خوب! شاندار! اب پاکستانی بھائی! آپ بھی اپنی رپورٹ دے جائیں۔
اور جیہ صاحبہ! آپ کونسی لغت کا استعمال کررہی ہیں؟ کوئی جیبی لغت (پاکٹ ڈکشنری) تو نہیں؟ صرف 200 الفاظ ہیں W کے؟
 

جیہ

لائبریرین
جیبی تو نہیں کافی بڑی ہے۔ مگر لگتا ہے اب ایک اور ڈکشنری لینی پڑی گی
 
میں نے اپنے پاس لغت میں دیکھا ہے۔ W کے الفاظ کچھ زیادہ نہیں ہیں۔۔۔ دو سو، تین سو کے قریب ہی ہوں گے۔۔۔!
 

مہوش علی

لائبریرین
بہتر ہو گا کہ آپ یہ تخمینہ بھی لگا لیں کہ "کل" کتنے الفاظ ہماری لغت میں موجود ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرا حرف “ آئی “ پر کام جاری ہے۔ یہ حرف تو شیطان کی آنت ہی ہوتا جا رہا ہے۔ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔
 
بہت عمدہ شمشاد،

علمدار آپ بھی تو کچھ رائے دیں اس پر اور اگر خود شامل ہونا چاہیں تو کیا کہنے۔
 

پاکستانی

محفلین
محب علوی نے کہا:
پاکستانی آپ نے یہ نہیں لکھا کہ اب تک کتنے الفاظ پر کام ہو گیا ہے تاکہ رفتار کا کچھ اندازہ لگایا جا سکے۔ :lol:

رفتار ۔۔۔ تیز گام
spying.gif

اصل میں میرے پاس جو ڈکشنری ہے اس میں زیڈ کے سو کے قریب الفاظ تھے جو میں نے اسے وقت کر لئے تھے۔
ایک دوست سے بری ڈکشنری منگوائی ہے، انشاءاللہ جلد ہی اسے مکمل کر دوں گا۔
 
زبردست پاکستانی۔

ویسے زیڈ پر الفاظ کم ہی ہوں گے تو ایسا کرتے ہیں کہ آپ کو ایک لفظ اور بھی دیتے ہیں۔
 
مہوش علی نے کہا:
بہتر ہو گا کہ آپ یہ تخمینہ بھی لگا لیں کہ "کل" کتنے الفاظ ہماری لغت میں موجود ہیں۔

مہوش یہ تخمینہ لگانا فی الوقت مشکل ہو رہا ہے کیونکہ سب مختلف لغات استعمال کر رہے ہیں اور پہلے مرحلے میں جب تمام حروف پر سب اپنے پاس موجود الفاظ ختم کر لیں گے تو ہمیں اور الفاظ کے لیے لائحہ عمل بنانا پڑے گا جس کے لیے آپ کی اور سب دوستوں کی تجاویز کا انتظار ہے۔

میرا اپنا اندازہ ہے کہ الفاظ پہلے مرحلے میں تقریبا 20،000 تک جائیں گے۔ اس کے بعد پھر کام آہستہ ہو جائے گا کیونکہ ہر کسی کی میسر لغات میں الفاظ ختم ہو چکے ہوں گے یا ڈھونڈنے پڑیں گے۔ اس موقع پر ہمیں الفاظ کی دوبارہ تقسیم کرنی ہوگی اس طرح کہ جو پہلے الفاظ پر کام کر چکے ہوں وہ دوسرے الفاظ پر کام کرین۔
 

امن ایمان

محفلین
مجھے کافی دنوں سے اردو لغت پر کام کرنے کے لیے محب کہہ رہے ہیں۔۔۔ویسے تو شمشاد چاء نے میری حمایت کی تھی لیکن لگتا ہے کہ سبھی چاہتے ہیں کہ میرا منہ کچھ دن کے لیے بند ہوجائے اور میرے ہاتھوں کا استمعال زیادہ۔۔۔۔اس لیے میں لغت پر کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔۔۔مجھے مختصر سمجھا دیں کہ میں نے کیا کرنا ہے۔
اس ٹاپک کے 18 صحفات ہوچکے ہیں۔۔۔ابھی سب کو پڑھنے کی ہمت نہیں ہے۔۔۔اس لیے پلیززز یہاں ہی ان سوالات کا جواب دے دیں۔۔
مجھے لغت کہاں سے ملے گی؟
یہ اردو ٹو انگلش ہوگی۔۔۔یا انگلش ٹو اردو۔؟
ایکسل شیٹ پر لکھا جائے گا؟
میرے حصے میں کون سا ورڈ آرہا ہے۔۔؟
 
ممبر۔۔۔۔۔حرف۔۔۔۔۔تعداد
الف۔۔۔۔۔A۔۔۔۔۔300
شاکر۔۔۔۔B۔۔۔۔۔150
محب۔۔۔۔C۔۔۔۔۔375
ماورا۔۔۔۔D۔۔۔۔۔300
عمار۔۔۔۔۔E۔۔۔۔۔965
شمشاد۔۔۔F۔۔۔۔۔1000
شمشاد۔۔۔G۔۔۔۔۔925
حنا ۔۔۔۔۔۔H۔۔۔۔۔(کام شروع نہیں ہوا)
شمشاد۔۔۔I۔۔۔۔۔۔400 سے زائد
شمشاد۔۔۔L۔۔۔۔۔655
عمار۔۔۔۔۔S۔۔۔۔۔600
پاکستانی۔Z۔۔۔۔۔ 100



جیہ۔۔۔۔۔W۔۔۔۔۔200
فرحت۔۔۔V۔۔۔۔۔50
حجاب۔۔۔U (تصدیق ہو گئی ہے مگر کام شروع نہیں ہوا )
 
Top