جاسمن

لائبریرین
شیخ چلی کی عدالت کے وکیل نے جراح کے دوران یہ نکتہ اٹھا یا تھا کہ مال مسروقہ والا انڈا دراصل ابلا ہوا تھا اور مرغی کی نسل ابلنے پر ہی ختم ہو چکی تھی اس لیے جاسمن کی حد صرف ناخن کاٹنے تک کی گئی ۔ خود شیخ چلی نے اسے منظور کر لیا ۔
جن کے ناخن پہلے ہی سے کٹے ہوں الحمدللہ ، ان کا کیا؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جن کے ناخن پہلے ہی سے کٹے ہوں الحمدللہ ، ان کا کیا؟
ناخن تو تا عمر بڑھتے اور کٹتے ہی رہتے ہیں ۔
کیا اس سے سخت سزا متوقع تھی شیخ چلی صاحب کی عدالت سے ؟
سزا منظور نہ ہو تو لاہور ہائیکورٹ رجوع کر لیتے ہیں ۔ شاید شیخ چلی سے بہتر فیصلہ آجائے ۔ :) :) :)
 

الشفاء

لائبریرین
ادھر آؤ۔۔۔ انڈہ کتنے کا بیچ رہے ہو۔۔۔۔ وہ بیچارہ بھاگا بھاگا ان کے پاس آیا۔ انڈے کے دام بتائے۔ ادھر انہوں نے اپنے منصوبے کے مطابق اس کو بھاؤ بتانے پر بے بھاؤ کی سنائیں۔۔۔ کہ زم زم میں ابالا ہے۔ اتنا مہنگا انڈہ ۔۔۔ اور یہ انڈے اتنے چھوٹے چھوٹے۔۔۔۔ مجھے تویہ فاختہ کے انڈے لگ رہے ہیں۔۔۔ وہ بیچارہ رزق کمانے کو۔۔۔ حیلے بہانے کرنے لگا۔ نہیں ۔۔۔۔ بالکل اصیل مرغی کے انڈے ہیں۔ بھلا فاختاؤں کے انڈے اتنی تعداد میں کیسے مل سکتے ہیں۔ اس کی چرب زبانی سے تنگ آ کر سب انڈوں کا معائنہ کیا کہ پیسے دینے ہیں تو دیکھ کر بڑا انڈہ لیا جائے گا۔ اور اسی دیکھ بھال میں ایک انڈہ کھسکا لیا۔ جو آستین سے ہوتا ہوا شال کے اندر غائب ہوگیا۔
جاسمن نے تو معلوم نہیں کیسے کیا ہو گا، لیکن آپ نے جس طرح اس فن کی باریکیاں آشکار کی ہیں ، آپ کے ہنر اور تجربے کی داد دینا ضروری ہے۔ استاد بہرحال استاد ہوتا ہے۔۔۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
تو عنوان بدلا جائے ئے ئے ئے!!!:)
بھلا معلوم ہو رہا اب ؟

آپ بھی شکاری کے قاری تھے!
کس قدر شوق سے پڑھا کرتے تھے۔
میں نے قسط وار پڑھی ہے شکاری۔۔۔۔ مہینہ مہینہ انتظار والی نسل سے ہیں ہم۔۔۔ اسی لیے تو برداشت اور تحمل ہے۔۔۔ ہوہوہوہوہو
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جاسمن نے تو معلوم نہیں کیسے کیا ہو گا، لیکن آپ نے جس طرح اس فن کی باریکیاں آشکار کی ہیں ، آپ کے ہنر اور تجربے کی داد دینا ضروری ہے۔ استاد بہرحال استاد ہوتا ہے۔۔۔ :)
چوری کے معاملات پرآپ کی غائر نظری کی داد نہ دینا بھی زیادتی ہوگا۔۔۔۔ :devil3:
 
Top