انڈین پریمئیر لیگ 2016

یاز

محفلین
آج پہلے کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد نے ممبئی کا دھڑن تختہ کر دیا-
جبکہ دوسرے میچ(کولکتہ بمقابلہ گجرات) میں کولکتہ کی بیٹنگ جاری-
9اوورز کیبعد 43/4
یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ اکیلے شیکھر دھون نے ممبئی کو شکست دے دی۔
 

یاز

محفلین
کے کے آر کے انتہائی پھسڈی آغاز کے بعد یوسف پٹھان اور شکیب الحسن اننگز کی تعمیرِ نو کرتے ہوئے۔
 

یاز

محفلین
آج کیا پچ مشکل ہے، جو اے بی کے کریز پہ ہوتے ہوئے بھی سکور تقریباً نارمل ہی چل رہا ہے؟
 
ہمارے مراسلے کا شاید اے بی صاحب نے برا مان لیا ہے، جو دفعتاً مار کوٹ کا آغاز کر ڈالا ہے۔
اے بی کی 31 گیندوں پر ففٹی اننگ میں محض 4 چوکے اور 1 چھکا جبکہ سٹرائیک ریٹ 170 کا-
اس سے انکی اننگ کی شانداریت کا پتہ چلتا ہے-
آج کیا پچ مشکل ہے، جو اے بی کے کریز پہ ہوتے ہوئے بھی سکور تقریباً نارمل ہی چل رہا ہے؟
موہالی کی پچ اور کنڈیشن اپنے پنجاب جیسی ہی ہیں- لیکن کبھی کبھار اونیچ نیچ ہو جاتی ہے-
 

یاز

محفلین
اسی بات چیت کے دوران اے بی کی وکٹ گرا لی گئی۔ 35 بالز پر 64 رنز کئے اے بی نے۔
 
بنگلور نے میچ ایک رن سے جیت لیا-
آخری اوور میں 17 رنز درکار تھے- جو کہ بنتے ہی لگتے تھے کہ جارڈن پاء جی اپنے حواس پر قابو پاتے ہوئے بین اجمل سٹوکس والی غلطی دہرانے سے گریز کیا-
 
Top