محمد وارث

لائبریرین
بالکل ٹھیک کہا اور آسٹریلیا والے جشن منا لیں گے.
جشن آج صبح سے پاکستانی منا رہے ہیں:
EplnqThW4AAZaxL
 

شمشاد

لائبریرین

محمد وارث

لائبریرین
دنیا میں کہیں کچھ ہو جائے، پاکستانی اور انڈین اپنی جنگ چھیڑ کر رہتے ہیں۔ اس "جنگ" میں ایک "انڈین میزائل"۔ :)
EplXxlBVgAAC4CM
 

فہیم

لائبریرین
جیسا آسٹریلیا نے انڈیا کے ساتھ کیا کہ پہلے اننگز میں خصارے میں جانے کے باوجود دوسری اننگر میں سارے ارمان ٹھنڈے کردیئے وہ بھی گھر بلا کر۔
ایسا ہی کچھ پاکستان نے 1986 میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ کیا تھا جہاں دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 53 پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا ایسا اِس سے پہلے کبھی ہُوا کہ کسی ٹیم کا کوئی کھلاڑی ڈبل فِگر میں نہ گیا ہو؟
مجھے تو ایسا کوئی میچ نہیں ملا۔ جو بھی کم سے کم اسکور والے ٹیسٹ میچ دیکھے ہیں، ان میں ایک کھلاڑی نے دس یا گیارہ کا اسکور ضرور کیا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
فیسبک پر ایک زبردست تبصرہ :

انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ میچ

دسمبر میں تمام غمزدہ سنگلز سے اظہار یکجہتی کے لیے بھارت کا کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوا۔ 36 پر آل آؤٹ۔
 
دوسرے ٹیسٹ کا پہلا روز۔

آسٹریلیا 195 آل آؤٹ
انڈیا 36/1

پہلا روز تو ہمسائیوں نے مکمل طور پر ڈومینیٹ کیا ہے۔۔
اگر کل پہلا سیشن نکال لیں بیشک 50-60 رنز ہی بنائیں تو سیریز برابر کرنے کا سنہرا موقع ہاتھ آ جائے گا۔۔۔
 
انڈیا 277/5
آسٹریلیا 195/10

انڈیا لیڈ بائے 82 رنز۔۔

راہانے نے کمال کی سینچری جڑتے ہوئے انڈیا کی پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔ 150+ کی لیڈ ہو گئی تو پھر کینگروز کے لئے میچ بچانا بھی کامیابی ہوگی۔۔
 
آسٹریلیا 195 آل آؤٹ & 84/3
انڈیا 326 آل آؤٹ.

آسٹریلیا ٹرائل بائے 47 رنز۔۔

کافی دھواں دار انجام ممکن ہوگا میلبرن میں۔۔۔
 
آسٹریلیا 195 آل آؤٹ & 133/6
انڈیا 326 آل آؤٹ

کینگروز لیڈ بائے 2 رنز۔۔۔


تیسرے دن کے اختتام پر ہمسائیوں نے میچ پر گرفت مکمل مضبوط کر لی ہے۔ یہاں سے میچ بچ نکلے تو یہ پہلے میچ سے بھی بڑا معجزہ ہوگا۔۔
 
سڈنی ٹیسٹ
اسٹمپس ڈے 1
آسٹریلیا 166/2
55 اوورز


بارش کی وجہ سے آج محض 55 اوورز کا ہی کھیل ممکن ہو سکا۔ پہلے دن کا کھیل کے اختتام پر کینگروز کی پوزیشن کافی مستحکم۔ہے۔ لابوشانگے اور اسمتھ جی پہلی مرتبہ کریز پر جمے ہیں اور اگر کل کے پہلے سیشن میں دونوں وکٹس نہ آئیں کل کے دن کے اختتام تک کینگروز شدید بہترین پوزیشن میں چلے جائیں گے۔۔
 
سڈنی ٹیسٹ
اسٹمپس ڈے 2

آسٹریلیا 338 آل آؤٹ
انڈیا 96/2
انڈیا ٹرائل بائے 242 رنز۔۔


IMG-20210108-141208.jpg


دوسرے روز کے اختتام پر میچ کافی حد تک متوازن پوزیشن پر ہے۔ (اگرچہ کا گراف مجھ سے اتفاق نہیں کر رہا)۔ لیکن کل کا پہلا سیشن میچ کی صورتحال واضح کرے گا۔ اگر تو راہانے اور پجارا کی وکٹ پہلے ہی گھنٹے میں گھر گئی تو آسٹریلیا کے چانسز بڑھ جائیں گے اور اگر دونوں پہلا سیشن نکال گئے تو میچ کی صورتحال ڈرا کی طرف کافی آگے بڑھ جائے گی۔

اسٹیون سوپر اسمتھ نے آج ایک اور شاندار پاری کھیلی۔ کچھ عرصہ قبل تو اسمتھ جی کو ٹیسٹ کرکٹ میں پکڑنا نا ممکن تھا البتہ ابھی کین جی نے انہیں کڑی ٹکر دی ہے۔
 
Top