انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا، دوسرا ٹیسٹ بنگلور

فہد اشرف

محفلین
کل ہم بہت مصروف ہیں (8 بجے سے لگاتار 3 کلاس ہے) اس لیے لڑی ابھی سے بنائے دے رہے ہیں۔ بنگلور سے خبر یہ کہ آسٹریلیائی ٹیم آخری گیارہ میں بنا کسی تبدیلی کے اترے گی (جو کہ ذاتی طور پہ ہمیں بالکل پسند نہیں، شان مارش کی جگہ خواجہ بھائی کو موقع ملنا چاہیے تھا)۔ نیز اگر اسمتھ بھائی پہلی اننگ(95ویں اننگ) میں 112 رن بنانے میں کامیاب رہے تو وہ ٹیسٹ کرکٹ میں مشترکہ طور پر تیسرے (سر گارفیلڈ سوبرس، سر ویوین رچرڈس، سنیل گواسکر اور ہیڈن کے ساتھ)سب سے تیز 5000 رن بنانے والے کھلاڑی بن جائیں گے، سر ڈونالڈ بریڈمین 56 اننگ اور جیک ہاب 91 بالترتیب پہلے دوسرے مقام پہ قابض ہیں۔
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
مزید، اگر اسمتھ سنچری کرنے میں کامیاب رہے تو وہ ہندوستان کے خلاف ان کی لگاتار میچوں میں چھ سنچری ہوگی جو کہ سر ڈونالڈ بریڈمین کے انگلینڈ کے خلاف بنائے گئے ریکارڈ کی برابری ہوگی۔ اشون کو بھی بشن سنگھ بیدی کو پیچھے چھوڑنے کے لیے 6 وکٹیں درکار ہیں اس طرح وہ ہندوستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندبازوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ جائیں گے جب کہ ان کا کیرئیر ہنوز جاری ہے۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
کافی وقفہ سا آ گیا تھا گزشتہ میچ کے بعد سے۔ اس سیریز کو تو ہم بھول سے ہی گئے تھے۔
 

فہد اشرف

محفلین
بولے تو؟
کمبلے، ہربھجن، کپل دیو وغیرہ کا کیا؟
سوری غلطی سے مسٹیک ہو گیا مطبل یہ تھا کہ بشن سنگھ بیدی کو پیچھے چھوڑ دیں گے، جبکہ کمبلے ،کپل دیو، ہربھجن اور ظہیر خان سے ہنوز پیچھے رہیں گے۔
(نوٹ: پچھلے مراسلے میں ضروری تبدیلیاں کر دی گئی ہیں)
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
اس طرح پہلا سیشن ختم ہوا جو کہ تھوڑا سا آسٹریلیا کے لیے سودمند رہا، لیکن جگر تھام کے بیٹھئے لنچ کے بعد کوہلی کھا پی کے آئے گا
 

فہد اشرف

محفلین
یہ کیا کوہلی 17 رن بنا کے آؤٹ، ہمیں پتہ ہی نہیں چلا کب آیا کب گیا :eyeroll:؎
"وہ جس کا انتظار تھا یہ وہ اننگ تو نہیں"
مزید
جس سے امید وفا ہو گی وہی دکھ دے گا
بےوفا جان کے چاہو جسے اب کے چاہو
انڈیا۔ 98-3
 

ابن توقیر

محفلین
راہول ہندوستان کے لیے 65 رنز کے ساتھ مزاحمت کررہے ہیں،117 رنز اور 3 وکٹوں کا خسارہ۔پہلا دن دوسرا سیشن،44 اوورز کا کھیل باقی
 

ابن توقیر

محفلین
راہول کو ایک اچھے ساجھے دار کی شدت سے ضرورت ہے یہاں،اپنے مجموعے کو کم از کم تین سو تک لے کرجانا ہوگا ہندوستان کو،وگرنہ آسٹریلین پھر حاوی ہوسکتے ہیں۔
 

فہد اشرف

محفلین
راہول ہندوستان کے لیے 65 رنز کے ساتھ مزاحمت کررہے ہیں،117 رنز اور 3 وکٹوں کا خسارہ۔پہلا دن دوسرا سیشن،44 اوورز کا کھیل باقی
بہت ہی خوبصورت اننگ کھیل رہا، ایک منجھے ہوئے روایتی ٹیسٹ بیٹسمین کی طرح۔ کوہلی میں اسی چیز کی کمی ہے گو کہ وہ تکنیکی طور پہ پرفیکٹ ہے۔
 
ایشون جی بھی پویلین لوٹ گئے۔
200 بھی اگرچہ اس پچ کے لحاظ سے کافی کم ہیں لیکن یہ آکڑا تو کم از کم عبور کرنا چاہئیے۔
پھر جا کر ایشون اینڈ کمپنی سے اُمید رکھی جا سکتی کہ میچ میں انڈیا کی اُمید قائم رکھیں۔۔۔
 
Top