انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا، دوسرا ٹیسٹ بنگلور

فہد اشرف

محفلین
اور پھر اچانک اسٹارک اسٹارم آ گیا، اسٹارک کی دو گیندوں پر لگاتار دو وکٹیں (رہانے 52 اور نائر0) اور اگلے اوور میں ہیزل ووڈ کی گیند پر پجارا 92 بھی آؤٹ ہو گئے۔ انڈیا 246-8 مراسلہ لکھنے کے درمیان ہی اشون بھی چلتے بنے ہیزل ووڈ کی گیند پہ، مجموعی بڑھت 159 رن کی
 

ابن توقیر

محفلین
پچارا اور رہانے کی جوڑی اگر مزید کچھ وقت وکٹ پر کھیل جاتی تو ہندوستان اس میچ پر گرفت کرلیتا،دو سو پلس کا ہدف بہت مشکل ہوجاتا آسٹریلیا کے لیے۔ایک دم سے گرنے والی وکٹوں نے میچ پر ہندوستان کی گرفت کو کمزور کردیا ہے۔یہاں بھی مشکل صورتحال سے نکلتے ہوئے اگر بونس میں چالیس رنز جوڑ لیے جاتے ہیں تو میچ کافی دلچسپ ہوجائے گا۔
 

ابن توقیر

محفلین
تیسری اننگز کا کھیل جاری ہے،نو وکٹوں کے خسارے پر ہندوستان کو اس وقت 171 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوچکی ہے۔چوتھے دن کے پہلے سیشن کا کھیل جاری ہے۔
 
یوں تو 188 رنز بھی کافی ہو سکتے ہیں لیکن انڈیا نے ایک دفعہ پھر اچھا خاصا ہاتھ آیا میچ واپس لوٹا دیا ہے- وہ بھی شکریہ کیساتھ!!!
 

ابن توقیر

محفلین
سمتھ 28 رنز بنا کر واپس روانہ ہوچکے ہیں،104 رنز درکار ہیں آسٹریلیا کو جیت کے لیے جبکہ 6 وکٹیں ضرورت ہوں گی ہندوستان کو اس میچ میں جیت اپنے نام کرنے کےلیے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
مچل مارش نے کاؤنٹر آفینسو پالیسی اپناتے ہوئے ہلا بولنے کی کوشش کی اور آؤٹ ہو گئے۔ 87 رنز درکار ہیں اور انڈیا کو 5 وکٹیں، میچ کافی حد تک انڈیا کی فتح کی طرف گامزن ہے۔
 
ٹی کا وقفہ :
کینگروز 101-6
لگتا میچ کا آج ہی دھڑن تختہ ہو جائے گا-
انڈیا اسوقت پوری طرح حاوی ہے کوئی معجزہ وغیرہ ہی آسٹریلیا کو بچا سکتا--
 
Top