انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا، دوسرا ٹیسٹ بنگلور

محمد وارث

لائبریرین
ایک بار پھر ایک باہر کے اسپنر نے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن اپنی باؤلنگ کا جادو جگا دیا، اور انڈین بیٹسمین جو اسپنرز کو اچھا کھیلنے کے لیے مشہور ہیں، فقط 189 رنز ہی کر پائے۔ آج کے کھیل میں ابھی دس اوورز باقی ہیں انڈیا کو میچ میں واپس آنے کے لیے آج لازمی دو وکٹ نکالنے ہونگے۔ آسڑیلیا یقینا بغیر کسی نقصان کے چالیس پچاس کرنے کی کوشش کریں گے، اس وقت 20 تو کر ہی چکے۔
 

فہد اشرف

محفلین
پہلے دن اسٹمپ ہونے تک آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 40 رن بنا لئے ہیں۔ پہلے ہی دن میں میچ آسٹریلیا کے ہاتھ میں۔
 
پہلے دن کا اسکورکارڈ تو یہی بتاتا ہے کہ کوہلی جی کو قریب قریب پہلی دفعہ ہوم سیریز میں فتح نصیب نہیں ہوگی۔
البتہ کل اگر انڈین اسپنر کوئی جادوگری دکھلا دیں تو الگ بات ہے۔۔
 

یاز

محفلین
ایک بار پھر انڈین بیٹنگ کا دھڑن تختہ سا کر دیا گیا ہے۔
اگرچہ کہ ابھی آسٹریلیا کو واضح برتری حاصل نہیں ہے، لیکن ایک یا دو سیشن کے بعد صورتحال مزید واضح ہو سکتی ہے۔
 

فہد اشرف

محفلین
میچ ہنوز دلچسپ مراحل میں ہے۔
ہمیں تو ایکطرفہ لگ رہا ہے، آسٹریلیا 100 کے آس پاس لیڈ لے گی جو کہ اوپر بھی ہو سکتا ہے اور اتنا بنانے میں انڈیا کی آدھی ٹیم واپس پویلین پہنچ چکی ہو گی۔
نوٹ: کوہلی چل گیا تو بات الگ ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
ہندوستان کو مزید 43 رنز درکار ہیں آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری کو ختم کرنے کے لیے،اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔
 
ویرت سوپر کوہلی بھی پویلین لوٹ گئے-
انڈیا 120-3
انڈیا کی برتری 33 رنز-
اب کینگروز کا پلہ بھاری دکھائی دے رہا-
 
Top