انڈو پاک رسم الخط میں‌ تمام علامات کے ساتھ پہلا مکمل یونی کوڈ قرآن مجید

arshadmm

محفلین
الحمد للہ قرآن پاک کے برصغیری رسم الخط کیلئے شروع کیا جانے والا فونٹ نورہدایت مکمل ہو چکا ہے اور اس کے ساتھ ہی قرآن کریم مکمل تمام علامات کے ساتھ تیس پاروں اور بمع فونٹ دستیاب ہے۔ فونٹ اور متن کیلئے لنک ہے۔
http://www.noorehidayat.org
جن دوستوں نے پہلے سے فونٹ ڈاون لوڈ کیا ہوا ہے انہیں پھر سے اپڈیٹڈ فونٹ ڈاون لوڈ کرنا پڑے گا۔
 

arifkarim

معطل
بہت خوب بھائی جان، ہم بھی آج قرآنی فانٹ کیساتھ اس وقت یہی کام کرنے میں مصروف ہیں۔ میں نے سورہ النباء میں کچھ مسائل دیکھے تھے، امید ہے آپ جلد انہیں ٹھیک کر لیں گے۔ ہمارے پراجیکٹ کا ایک نمونہ پیش خدمت ہے، سورہ النباء کا:
http://unicodequran.freesitespace.net/unicodequran/78_Surah_Al_Naba.pdf

آپ اسکا نور ہدیت فانٹ سے مواذنہ کر سکتے ہیں۔
 

arshadmm

محفلین
شکریہ عارف کریم ۔۔۔۔۔۔۔ مگر مسائل والی بات کچھ سمجھ نہیں آئی ؟
 

arshadmm

محفلین
آپ کا مشورہ ہمیشہ ہی مفید ہوتا ہے۔ میں ان شاء اللہ پتہ کرواتا ہوں کہ کہاں مسئلہ آ یا تھا۔
 

الف عین

لائبریرین
فانٹ کہاں ہے۔۔۔ اس ویب سائٹ پپر تےو مجھے کوئی ربط نظر نہیں آیا۔ سی ڈی کی لہی بات ہے۔ اور ڈاؤن لوڈ میں محض ایم پی 3 ہے۔
 

arshadmm

محفلین
فانٹ کہاں ہے۔۔۔ اس ویب سائٹ پپر تےو مجھے کوئی ربط نظر نہیں آیا۔ سی ڈی کی لہی بات ہے۔ اور ڈاؤن لوڈ میں محض ایم پی 3 ہے۔

فونٹ کا لنک تو کاشف بھائی نے دے دیا۔۔۔ رہا سی ڈی کا جب آپ ڈاون لوڈ لنک پہ جاتے ہیں تو سب سے پہلے
setup.part1.rar نامی دو فائلیں پروگرام کی ہیں۔ اور ایم پی تھری تلاوت اور ترجمے کی ہیں‌ جو کہ سورہ کی ڈائریکٹری میں ہیں۔ کاش آپ یہاں ہوتے تو گھر بیٹھے مزے سے یہ تحفہ مل جاتا۔ بہرحال صاحبان کا کہنا ہے کہ عنقریب اپنے سرور پہ یہ سب دستیاب ہو گا۔
 
ش

شوکت کریم

مہمان
اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ ایک کمی پوری ہو گئی ہے
 
ش

شوکت کریم

مہمان
میں اس فونٹ اور قرآن ٹیکسٹ کو کورل ڈرا میں استعمال کرنا چاہتا ہوں مگر کر نہیں پا رہا ۔ اس کا کوئی حل ؟؟؟
 

اےقوف

محفلین
اللہ آپ کو اس کی بہترین جزا عطا فرمائیں۔ کیا صرف عربی متن ہی یونی کوڈ‌میں‌دستیاب ہے؟ یا کہ اردو تراجم بھی یونی کوڈ میں دستیاب ہیں؟
 
ش

شوکت کریم

مہمان
سبحان اللہ عارف کریم بھائی اللہ آپکو خوش رکھے بہترین کام کر رہا ہے ۔۔
 
Top