انڈا پہلے آیا یا مرغی۔۔۔؟

تانیہ

محفلین
2-1-2013_86252_l.jpg

انڈا پہلے یا مرغی؟یہ معمہ دنیا بھر کے لوگوں کے ذہنوں میں ہمیشہ سے موجود رہا ہے مگر یہ مسئلہ اب حل طلب نہیں رہا . برطانوی سائنسدانوں نے ایک طویل تحقیق کے بعد اس پہیلی کا جواب تلاش کرلیا ہے جس کے مطابق روئے زمین پر پہلے مرغی کی تخلیق ہوئی تھی۔برطانیہ کی Sheffield اور Warwick یونیورسٹیز میں اس مسئلہ پر طویل عرصے سے جاری تحقیق سے سامنے آنے والے نتائج سے پتا چلا کہ مرغی دنیا میں پہلے آئی ہے۔دنیا کے اس سب سے پرانے معمے کو سلجھانے میں انڈوں کے چھلکوں سے مدد ملی۔ سائنسدانوں کے مطابق انڈوں کا چھلکا ایک خاص پروٹین سے تشکیل پاتا ہے جو صرف مرغی کے اندر ہی موجود ہوتا ہے اور اسی کی وجہ سے انڈا وجود میں آتا ہے لہٰذا یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ پہلے دنیا میں پہلے مرغی آئی اور پھر انڈوں سے اس کی نسل پروان چڑھی۔
 

کاشفی

محفلین
معمہ ابھی تک حل طلب ہے۔۔ مرغی کس رنگ کی تھی۔۔اور کس خطے سے تعلق رکھتی تھی۔۔۔؟:grin:
لمبی گردن کی تھی یا چھوٹی گردن تھی مرغی کی؟۔۔یہ سب بھی معلوم ہونا چاہیئے۔۔
 

شیزان

لائبریرین
میرے خیال سے پہلے مرغی نہیں مرغ آیا ہو گا۔۔ دوسرے نمبر پر مرغی اور پھر انڈہ:)
وسیے تو اللہ تعالیٰ نے ہر جاندار کا جوڑا ہی پہلے بنایا
 

کاشفی

محفلین
ایسا بھی تو ہو سکتا ہے کہ مرغی مرغا دنوں ساتھ آئے ہوں ۔۔لیکن اگر مرغی نے مرغے کو ڈانٹ پلائی ہوگی تو پھر مرغا پیچھے پیچھے آیا ہوگا۔۔اور پہلے مرغی۔۔۔
باقی اللہ بہتر جانتا ہے کون پہلے آیا تھا مرغی یا مرغا یا پھر دونوں ساتھ ساتھ ہاتھ میں ڈالے ہاتھ آئے تھے۔۔
شیزان صاحب کی بات بھی درست ہوسکتی ہے۔۔پہلے مرغ آیا ہو۔۔اور پھر مرغی۔۔۔شاید مرغی نے کہا ہو مرغ صاحب قدم بڑھاؤ میں تمہارے پیچھے ہوں۔۔اور پھر مرغی بھی پیچھے پیچھے آئی ہو۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
معمہ ابھی تک حل طلب ہے۔۔ مرغی کس رنگ کی تھی۔۔اور کس خطے سے تعلق رکھتی تھی۔۔۔ ؟:grin:
لمبی گردن کی تھی یا چھوٹی گردن تھی مرغی کی؟۔۔یہ سب بھی معلوم ہونا چاہیئے۔۔
کاشفی بھائی آپ کے سوالوں کا جواب بی بی مرغی کی تصویر کی صورت میں اوپر موجود ہے۔
 
Top