گرافکس ! انپیج سے فوٹوشاپ تک، آسان طریقہ !

arifkarim

معطل
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
آج ہم انپیج سے متن اڈوبی فوٹوشاپ میں کاپی کرنا سیکھیں گے۔ اس کے لئے آپ کے پاس مندرجہ ذیل پروگرامز ہونا ضروری ہیں:
۔انپیج 2.4
۔اڈوبی السٹریٹر سی ایس 3
۔اڈوبی السٹریٹر سی ایس 3
۱۔ سب سے پہلے انپیج میں ایک ٹیکسٹ باکس بنا کر کوئی بھی متن لکھیں:
a165.gif

۲۔ ایرو موڈ میں جائیں۔ اور ٹیکسٹ باکس پر رائٹ کلک کر کے متن کو کاپی کر لیں:
a166.gif

۳۔ اب السٹریٹر میں ایک نئی ڈاکو منٹ کھولیں اور وہاں اس متن کو پیسٹ کر لیں:
a167.gif
a168.gif

۴۔ اس متن کو دوبارہ کاپی کریں:
a169.gif

۵۔ اور فوٹوشاپ کی نئی ڈاکومنٹ میں اس طرح پیسٹ کریں:
a170.gif

a171.gif

۶۔ اب اینٹر دبانے پر متن مکمل ویکٹر فارمیٹ میں نظر آئے گا:
a172.gif

۷۔ کچھ تبدیلیوں اور متن کی اسکیلینگ کے بعد بھی اسکی کوالٹی پر کوئی اثر نہیں:
a173.gif
 
سلام مسنون!

ہم محترم عارف کریم بھائی کے ممنون ہیں کہ انھوں نے ہماری درخواست کو قبول کرتے ہوئے جشن سالگرہ کے سافٹوئیر ڈے کی مناسبت سے انتہائی مفید اور عام فہم ٹیوٹوریل محفل کی نذر کیا ہے۔

یہ ٹیوٹوریل کئی دنوں قبل تیار کیا گیا تھا جسے اب تک ادارت کی خاطر احباب سے مخفی رکھا گیا تھا۔ آج اسے عام فورم میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ احباب اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں اور حواصلہ افزائی کریں۔

ابھی مزید ٹیوٹوریل بھی ادارت کے لئے موجود ہیں جنھیں ایک ایک کرکے جاری کیا جائے گا انشاء اللہ!

والسلام!

--
سعود ابن سعید
 

پی کے ٹن

محفلین
بہت شکریہ عارف بھائی ایک بہت اچھی ترکیب آپ نے بتائی اس کے علاوہ اگر انپیچ میں کچھ لکھ کر اس کو eps ایکسٹنشن کے ساتھ ایکسپورٹ کیا جائے تو وہ epsفائل بھی ایڈوب فوٹو شاپ میں اوپن ہوتی ہے میں یہی طریقہ استعمال کرتا ہوں آپ سے ایک درخواست ہے یہ السلام علیکم والے ٹیکس پہ جو آپ نے ایفکیٹ دیا ہے اس کی سیٹنگ بتادیں تو آپ کی بڑی مہربانی ہوگی ہم کو بھی اتنا اچھا ایفیکٹ معلوم ہوجائے گا
 

مرام

محفلین
شکریہ عارف بھائی
آپ سے گزارش ہے کہ پلیز انپیج میں غزل کے مختلف فارمیٹ سے متعلق ایک ٹیوٹوریل ہم جیسے مبتدئین کے لیے لکھیِں ۔ بڑی مہربانی ہوگی ۔
 

راج

محفلین
شکریہ عارف - میں بھی ان پیج سے ای پی ایس بنا کر سیدھا فوٹوشاپ میں اوپن کرتا ہوں - عارف اتنا گھوم پھر کر کام کیوں ؟
 

راج

محفلین
ہاں ایک بات ضرور ہے کہ اگر السٹریٹر سے کاپی کر کے فوٹو شاپ میں پیسٹ کیا جائے اسمارٹ آبجیکٹ کے طور پر تو اس کا ضرور فائدہ ہے- عارف کے اس ٹیوٹوریل سے اسمارٹ آبجیکٹ کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے- یعنی اسمارٹ آبجیکٹ کو جب چاہے تب تبدیل کیا جاسکتا ہے آبجیکٹ کے پکسل کو کوئی نقصان پہنچائے بغیر- شکریہ عارف ---
 

راج

محفلین
آپ سے گزارش ہے کہ پلیز انپیج میں غزل کے مختلف فارمیٹ سے متعلق ایک ٹیوٹوریل ہم جیسے مبتدئین کے لیے لکھیِں ۔ بڑی مہربانی ہوگی ۔

غزل کے لئے تو سب سے بہترین آپشن ہے کہ آپ انپیج سے ای پی ایس میں ایکسپورٹ کریں اور السٹریٹر یا فوٹوشاپ جہاں چاہیں اوپن کرلیں-
 

arifkarim

معطل
شکریہ عارف - میں بھی ان پیج سے ای پی ایس بنا کر سیدھا فوٹوشاپ میں اوپن کرتا ہوں - عارف اتنا گھوم پھر کر کام کیوں ؟

اسوال کرنے سے پہلے اس طریقہ کے فائدہ پر غور کریں۔ آپ حضرات سیدھا انپیج کی غلامی سے کورل کے قدموں میں جا گرتے ہیں۔
جی ہاں اس سے آپ اسمارٹ آبجیکٹس کا فائدہ اٹھا کر ایک بٹ میپ گرافکس سافٹوئیر میں ویکٹرز کی طاقت کو استعمال کر سکتے ہیں۔
 

راج

محفلین
جناب میں سوال نہیں بلکہ استعمال کرتا ہوں رہتا ہوں- اصل میں یہ سب آپ کی ضرورت پر منحصر ہے اگر آپ کو اسمارٹ آبجیکٹ کی ضرورت نہیں تو اتنے جھمیلے بھی نہیں ہاں اگر اسمارٹ آبجیکٹ استعمال کرنا ہے تو پھر اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ بہت ہی کارگر نسخہ ہے -
 
Top