اجتماعی انٹرویو انٹرویو

قیصرانی

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
گرئیٹ بڑے بھائی۔۔۔آپ نے دل خوش کر دیا ۔۔۔ ویسے یہ آپ نے آپی کس حساب سے کہا ہے۔۔۔ میں تو بہت چھوٹی سی ہوں :p

ویسے گریٹ کا مطب بڑا یا عظیم ہوتا ہے۔ تو بڑا بھائی اور گریٹ بھائی ایک ہی بات ہوئی۔ پھر گریٹ اور بڑا ایک ساتھ؟ :shock: کچھ سمجھ نہیں‌ آئی

ویسے آپی تو چھوٹی بہن کو بھی کہ سکتے ہیں۔ کیسے؟

قیصرانی
 
زیک

مسافر
گریٹ کا ایک اور بھی مطلب ہوتا ہے جیسے great-grandfather دادا یا نانا کے والد کو کہتے ہیں۔ اس لحاظ سے گریٹ بڑے بھائی کا کیا مطلب بنا؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ لوگ کیوں امن کی بات کا بتنگڑ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے گریٹ۔۔ بڑے بھائی۔ اور گریٹ یہاں تشکر کے معنوں میں استعمال ہوا ہے۔ یقیناً یہ بات جانتے ہوئے بھی آپ امن کو کنفیوز کر رہے ہیں۔ :roll:
 
قیصرانی

لائبریرین
نبیل نے کہا:

:oops: :roll: :(

معذرت نبیل بھیا

معذرت آپی (چھوٹی والی)

قیصرانی
 
شمشاد

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
گرئیٹ بڑے بھائی۔۔۔آپ نے دل خوش کر دیا ۔۔۔ ویسے یہ آپ نے آپی کس حساب سے کہا ہے۔۔۔ میں تو بہت چھوٹی سی ہوں :p

اور اب شمشاد چاء آپ بھی غصہ بھول جائیں ( میں اپنے اصلی والے چچاؤں کو چاء کہتی ہوں۔۔بڑے چاء۔۔چھوٹے چاء ۔۔۔اور آپ ہیں اب میرے شمشاد چاء ) ٹھیک۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

تم کہتی ہو تو ٹھیک ہے۔
 
امن ایمان

محفلین
ٰ
نبیل نے کہا:
آپ لوگ کیوں امن کی بات کا بتنگڑ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے گریٹ۔۔ بڑے بھائی۔ اور گریٹ یہاں تشکر کے معنوں میں استعمال ہوا ہے۔ یقیناً یہ بات جانتے ہوئے بھی آپ امن کو کنفیوز کر رہے ہیں۔ :roll:

شکریہ ۔۔۔ آپ نے وہ بات سمجھ لی جو میں کہنا چاہ رہی تھی

قیصرانی۔۔۔آپ بہن بھی کہہ رہے ہیں اور ۔۔معذرت بھی کر رہے ہیں۔۔یہ اچھی بات نہیں ہے نا

زکریا۔۔ میں نے وہ بات کہنا چاہی تھی جو نبیل کہہ رہے ہیں

شمشاد چاء۔۔۔ اتنا اداس سا جواب کیوں دیا ہے :(
 
یہ شمشاد کا خاص انداز ہے ، جب شمشاد نے بات بدلنی ہو تو اسی طرح اداس سا بجھا ہوا جواب آتا اور اگلی دفعہ کرارا روایتی شمشادی جواب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لطف و خوبی لیے ہوئے :lol:
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
اس ناچیزنے بھی اپناتعارف نہیں کروایاتھاتوآپکا یہ پرچہ تعارف دیکھاتویہ بندہ ناچیزبھی حاضرخدمت ہے۔

ایسے تمام اراکین جنہوں نے یہ پرچہ حل نہیں کیا، برائے مہربانی حل کر کے جلد از جلد اس فزض سے سبکدوش ہو جائیں۔

1) آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟
جاویداقبال

2) آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟
بلاّ

3) پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟
جیدی – یہ ایک ریڈیوکاپروگرام تھاجیدی کے مہمان اس وجہ سے

4) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟
جیدو

5) بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟
بن گئے بھی جوبنناتھا۔اب اورکیابڑے ہوناہے بھائی،

6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے، اگر یہ 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتے ؟
میں اس کو12 فٹ اونچاکردیتااگرمیرے پاس کوئی چھڑی اورپتھرہوتاتو۔۔۔۔

7) دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔
بھائي دواوردو بائیس بھی ہوتے ہیں جسطرح ایک اورایک گیارہ ہوتے ہیں

8) کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟
بس ایک کلو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہی

9) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
کہاں جائیں گی بچاری آک سیکنے لگ جائیں گی۔

10) آپ اب تک کیوں زندہ ہیں؟
رب تعالی کاکرم ہے نہیں تومجھ میں کوئی خاص بات نہیں

11) کب تک زندہ رہنے کا ارادہ ہے ؟
جتنی عمراللہ تعالی نے لکھی ہے اس سے نہ ایک سکینڈزیادہ نہ ہی کم

12) شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے ؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟
سیانے کہتے ہیں کہ بلی شیرکی خالہ ہے۔ اورجب وہ خالہ ہوئی توبھانجے اورشیرکی شادی توممنوع ہے ناں بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

13) کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟
اس کی صورت اورآوازکی وجہ سے

14) ایک الیکٹرک ٹرین جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے مخالف 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کو دھواں کدھر کو جائے گا اور کس رفتار سے جائے گا؟
یہ بھائی، کونسی الیکٹرک ٹرین ہے جو کہ دھوان بھی دیتی ہے

محفل کیسی ہےمیری نظرمیں؟
واقعی یہ محفل بہت اچھی ہے یہاں پرآپکوتنقیدبھی ملتی ہے اورمحبت بھی ملتی ہے یہاں پرشرارت بھی ہے اورسیھکنے کو بھی بہت کچھ ہے ۔ میں نے کئی محفلوں پررجسٹریشن کی ہےلیکن اس کی بات ہی نرالی ہے۔میں تواس محفل اوراس کے ممبروں سے بہت محبت کرنے لگ پڑاہوں۔

پسندیدہ ممبرآف محفل۔
پہلے نمبرمنصور(قیصرانی) بھائی، جنہوں نے ہرجگہ اس محفل پرمیری رہنمائی کی ہے۔ دوسری ہیں محب علوی(ظفر) بھائی جو بھی بہت محبت والے ہیں۔اورپیاروالے ہیں۔

میری اپنی شاعری:

دعا:
اے اللہ میرے دل میں اپنی محبت جگادے
اس گناھگارکوبھی اپنی رحمت میں چھپالے
عبادت میں اپنی مجھ کوبھی مستغرق کراتنا
بس توہی یادرھے باقی سب بھولادے
ہروقت لبوں پرنام رھے تیرا اے خدا
میرے دل وزبان کوتوایسابنادے
تیرے بندوں کے کام آؤں میں ہروقت
میری دل میں دردتواپنی مخلوق کاجگادے

والسلام
جاویداقبال
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت بہت خوب جاوید بھائی، بہت ہی عمدہ جوابات دیئے ہیں۔ اور بہت بہت شکریہ کہ میں آپ کے پسندیدہ ارکان میں پہلے نمبر پر ہوں‌، ابھی تھوڑا سا شرما بھی رہا ہوں (مذاق)، ویسے آپس کی بات ہے، آپ تو چھپے رستم نکلے۔ اتنے عمدہ عمدہ جوابات
 
شوبی کے جوابات

:grin1::grin1:شوبی کا شاندار انٹرویو:grin1::grin1:

1) آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟
شعیب سعید
2) آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟
شوبی
3) پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟
“شوبی“ سے۔ امی پیار سے پُکارا کرتی تھیں۔ اب تو بہت کم لوگ اصل نام جانتے ہیں۔ بلکہ اگر کوئی مجھے “شعیب“ کہہ کر پُکارتا ہے تو خود مجھے بھی عجیب سا لگتا ہے۔
4) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟
چَش مُش (کیونکہ میری چار آنکھیں ہیں۔ یعنی چار نمبر کی عینک لگاتا ہوں۔
5) بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟
گرافکس ڈیزائنر یا اینی میٹر (انشاء اللہ)
6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے، اگر یہ 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتے ؟
تو میں ابھی “آبدوز“ میں بیٹھ کر جواب دے رہا ہوتا۔
7) دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔
بہت مشکل سوال ہے۔ ریاضی سے جان چھڑانے کے لئے ہی شعبہ فنون میں داخلہ لیا تھا۔
8) کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟
جی ہاں کھا سکتا ہوں۔ کب کھلائیں گے؟
9) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
فائر بریگیڈ کے آنے تک خشکی میں رہیں گی۔
10) آپ اب تک کیوں زندہ ہیں؟
میں خود حیران ہوں۔ کراچی کے حالات اور ٹریفک کو دیکھتے ہوئے اب تک مجھے عالمِ ارواح میں ہونا چاہئیے تھا۔
11) کب تک زندہ رہنے کا ارادہ ہے ؟
میرے ارادے سے کیا ہوتا ہے؟ جب تک اللہ نے زندگی رکھی ہے، اس وقت تک زندہ ہوں۔
12) شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے ؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟
مجھے کیا پتا؟ یہ تو شیر اور بلے کی مرضی پر منحصر ہے۔ ویسے خالہ بھانجے میں شادی ہوگی کیسے؟
13) کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟
کیونکہ جس گھر کی دیوار یا چھت میں وہ آتا ہے وہاں مہمان آجاتے ہیں اور مہنگائی کے اس دور میں مہمان "رحمت" نہیں " زحمت" سمجھے جاتے ہیں۔
14) ایک الیکٹرک ٹرین جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے مخالف 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کو دھواں کدھر کو جائے گا اور کس رفتار سے جائے گا؟
یہ تو وہی بات ہوئی کہ کبوتر انڈا دیتا ہے یا بچے؟
15) اُردو محفل کیسی لگتی ہے؟
"جس نےمحفل نہیں دیکھی، وہ جَمیا اِی نَئیں" ۔محفل کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ مکمل اُردو میں ہے۔ یہاں کا ماحول بہت دوستانہ ہے اور بلاوجہ کسی پر شک و شبہ نہیں کیا جاتا۔
16) اُردو محفل کے لئے کوئی پیغام؟
میرا ایک شعر ہے۔
ہر فیصلے کے واسطے سوچا بھلے کرو
لیکن کرو جو فیصلہ ، لازم ہو وہ اٹل!
ٔٔٔ:):):):):)
 
ایسے تمام اراکین جنہوں نے یہ پرچہ حل نہیں کیا، برائے مہربانی حل کر کے جلد از جلد اس فزض سے سبکدوش ہو جائیں۔

1) آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟
دین محمد
2) آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟
دین محمد وطن پال فیلڈ میں سارے وطن پال سے پکارتے ہیں
3) پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟
دینو
4) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟
دین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یار کیا کررہے ہو
5) بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟
ایک ایسا انسان جسے معاشے کے تمام لوگ اچھا کہے
6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے، اگر یہ 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتے ؟
معذورت چاہتا کیونکہ میں کراچی میں نہیں کوئٹہ میں رہاتا ہوں اور یہاں رہ میں اُن کیلئے کچھ بھی نہیں کرسکتاہوں
7) دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔
جی ہاں چار کے علاوہ بائس بھی بن سکتے ہیں
کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟
جی ہاںمیں کھا چکا ہوں
9) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
پہلی بات تو یہ ہے کہ دریا میں آگ نہیں لگتی لیکن دریا لگنے کاایک مثال ہمارے سامنے عراق جنگ بھی ہے جہاں کافی سال مچھلیاں پیدا ہوئے
10) آپ اب تک کیوں زندہ ہیں؟
کیونکہ زندگی ایک امتحان ہے اور ابھی اللہ تعالیٰ کے اس امتحان کے پرچے حل نہیں ہوئے ہیں اوردوسری بات یہ کہ آگے ہم اور بھی بہت سارے کام کرنے ہین معاشرے کیلئے
11) کب تک زندہ رہنے کا ارادہ ہے ؟
جب تک اللہ منظور ہو
12) شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے ؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟
اس سلسلے میں میرا ذاتی کوئی تجربہ نہیں ہے
13) کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟
کیونکہ وہ کالا اور ہمارے ہاں کالے کو جاہل بھی کہا جاتا ہے
14) ایک الیکٹرک ٹرین جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے مخالف 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کو دھواں کدھر کو جائے گا اور کس رفتار سے جائے گا؟
میرے خیال میں اس کا رفتار بھی ٹرین جیتا ہوگا
14 میں سے 16 سوالوں کے جواب لکھنا ضروری ہیں، دو سوال اپنے پاس سے لکھ کر ان کا جواب دینا ہے۔

نوٹ : وقتاً فوقتاً سوالوں میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

15)دنیا میں سب سے زیادہ پریشان شخص کون ہوگا
میرے خیال میں یہ انٹرویو کے سوالات بنانے والا شخص سب سے پریشان ہوگا اور جب تک یہ تھریڈ مکمل نہ ہو اس کی پریشانی ختم نہیں ہوگی
16)دنیا میں سب زیادہ سوچھنے والے شخص کا نام بتائے؟
اس کا نام شمشاد ہی ہوسکتا ہے کیونکہ وہ ابھی بھی سوچ رہا ہوگا کہ اس انٹرویو میں مزید کیا تبدیلی کرنا چاہیے
 
شمشاد

لائبریرین
دین محمد صاحب تو پلٹ کر واپس ہی نہیں آئے۔

تو یہ سوالنامہ اب اور بھی تو حل کرے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ایسے تمام اراکین جنہوں نے یہ پرچہ حل نہیں کیا، برائے مہربانی حل کر کے جلد از جلد اس فزض سے سبکدوش ہو جائیں۔

1) آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟

2) آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟

3) پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟

4) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟

5) بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟

6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے، اگر یہ 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتے ؟

7) دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔

8) کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟

9) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟

10) آپ اب تک کیوں زندہ ہیں؟

11) کب تک زندہ رہنے کا ارادہ ہے ؟

12) شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے ؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟

13) کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟

14) ایک الیکٹرک ٹرین جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے مخالف 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کو دھواں کدھر کو جائے گا اور کس رفتار سے جائے گا؟

14 میں سے 16 سوالوں کے جواب لکھنا ضروری ہیں، دو سوال اپنے پاس سے لکھ کر ان کا جواب دینا ہے۔

نوٹ : وقتاً فوقتاً سوالوں میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
1) آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟
ناعمہ عزیز

2) آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟
ناعمہ

3) پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟
پیار سے سب مجھے گڑیا کہتے ہیں۔ پتا نہیں کیوں:(

4) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟
غصے میں بھی گڑیا ہی

5) بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟
بڑے ہو کر بندے کی پُتر بننے کا ارادہ ہے:rolleyes:

6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے، اگر یہ 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتے ؟
میں تو فیصل آباد رہتی ہوں یہ کراچی والوں کا مسئلہ ہے:rolleyes:

7) دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔
مجھے حساب سے کوئی لگاؤ نہیں بلکے میرے حساب سے حساب ہونا ہی نہیں چاہئے تھا:mad:

8) کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟
بالکل بھی نہیں۔ مجھے اتنا پسند نہیں ہے۔

9) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
دریا میں ہی جل مر جائیں گی۔

10) آپ اب تک کیوں زندہ ہیں؟
بس جی قسمت ماری نوں:(

11) کب تک زندہ رہنے کا ارادہ ہے ؟
اللہ تعالیٰ آج نظرِ کرم کر دے میں دنیا چھڈن نوں تیار آں۔

12) شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے ؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟
میری کون سی رشتے داری ہے ان سے جو مجھے پتا ہو جس کی ہے اس سے پوچھ لیں:battingeyelashes:

13) کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟
ہماری آنکھیں خراب ہیں اس لئے۔

14) ایک الیکٹرک ٹرین جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے مخالف 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کو دھواں کدھر کو جائے
گا اور کس رفتار سے جائے گا؟
آ تے سدھا سدھا ریاضی دا سوال ہویا ناں۔ مینو نیئں آندا:frustrated:

دو سوالاں دے نمبر با دیو مینو۔ خیر آ مینو پتا اے میں پاس ہو جانا آں۔
 
شمشاد

لائبریرین
1) آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟
ناعمہ عزیز

2) آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟
ناعمہ

3) پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟
پیار سے سب مجھے گڑیا کہتے ہیں۔ پتا نہیں کیوں؟
بچپن میں گڑیا جیسی رہی ہو گی، اس لیے گڑیا نام پڑ گیا۔ اب بدلنا بھی تو مشکل ہے ناں۔

4) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟
غصے میں بھی گڑیا ہی
حالانکہ غصے میں گڑیا جیسی لگتی تو نہیں ہو گی۔

5) بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟
بڑے ہو کر بندے کی پُتر بننے کا ارادہ ہے:rolleyes:
پُتر تو مشکل ہے، ہاں پُتری بننے کے متعلق کیا خیال ہے؟

6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے، اگر یہ 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتے ؟
میں تو فیصل آباد رہتی ہوں یہ کراچی والوں کا مسئلہ ہے:rolleyes:
لیکن مشورہ تو دےسکتی ہو کہ وہ بھی نہیں۔

7) دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔
مجھے حساب سے کوئی لگاؤ نہیں بلکے میرے حساب سے حساب ہونا ہی نہیں چاہئے تھا:mad:
حالانکہ حساب ہی سب سے زیادہ دلچسپ مضمون ہے۔

8) کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟
بالکل بھی نہیں۔ مجھے اتنا پسند نہیں ہے۔
حالانکہ فیصل آباد والے دہی بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔

9) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
دریا میں ہی جل مر جائیں گی۔
کیوں کیا درختوں پر نہیں چڑھ سکتیں؟

10) آپ اب تک کیوں زندہ ہیں؟
بس جی قسمت ماری نوں:(
قسمت نوں ہی مار دتا جے۔

11) کب تک زندہ رہنے کا ارادہ ہے ؟
اللہ تعالیٰ آج نظرِ کرم کر دے میں دنیا چھڈن نوں تیار آں۔
لگدا اے زیادہ ای اکھے پئے او۔

12) شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے ؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟
میری کون سی رشتے داری ہے ان سے جو مجھے پتا ہو جس کی ہے اس سے پوچھ لیں:battingeyelashes:
ضروری تو نہیں کہ رشتہ داری ہو تب ہی معلوم ہو گا۔

13) کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟
ہماری آنکھیں خراب ہیں اس لئے۔
تو کیا کوئے نے آنکھیں خراب کی ہیں؟

14) ایک الیکٹرک ٹرین جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے مخالف 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کو دھواں کدھر کو جائے
گا اور کس رفتار سے جائے گا؟
آ تے سدھا سدھا ریاضی دا سوال ہویا ناں۔ مینو نیئں آندا:frustrated:
فیر مار کھا گئے او ناں حساب توں۔

دو سوالاں دے نمبر با دیو مینو۔ خیر آ مینو پتا اے میں پاس ہو جانا آں۔[/QUOTE]
ایویں ای پاس ہو جانا اے۔
مجھے تو لگتا ہے 40 فیصد نمبر بھی نہیں آئے۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟
ناعمہ عزیز

2) آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟
ناعمہ

3) پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟
پیار سے سب مجھے گڑیا کہتے ہیں۔ پتا نہیں کیوں؟
بچپن میں گڑیا جیسی رہی ہو گی، اس لیے گڑیا نام پڑ گیا۔ اب بدلنا بھی تو مشکل ہے ناں۔
میں اب بھی گڑیا جیسی ہی ہوں:)
4) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟
غصے میں بھی گڑیا ہی
حالانکہ غصے میں گڑیا جیسی لگتی تو نہیں ہو گی۔
لگتی ہوں جی
5) بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟
بڑے ہو کر بندے کی پُتر بننے کا ارادہ ہے:rolleyes:
پُتر تو مشکل ہے، ہاں پُتری بننے کے متعلق کیا خیال ہے؟
ہاں یہ بھی ٹھیک ہے:rolleyes:
6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے، اگر یہ 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتے ؟
میں تو فیصل آباد رہتی ہوں یہ کراچی والوں کا مسئلہ ہے:rolleyes:
لیکن مشورہ تو دےسکتی ہو کہ وہ بھی نہیں۔
مفت مشورے بند ہیں آج کل۔
7) دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔
مجھے حساب سے کوئی لگاؤ نہیں بلکے میرے حساب سے حساب ہونا ہی نہیں چاہئے تھا:mad:
حالانکہ حساب ہی سب سے زیادہ دلچسپ مضمون ہے۔
ہو گا پر سانوں کی
8) کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟
بالکل بھی نہیں۔ مجھے اتنا پسند نہیں ہے۔
حالانکہ فیصل آباد والے دہی بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔
میں نے پہلی بار سنا ہے یہ۔
9) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
دریا میں ہی جل مر جائیں گی۔
کیوں کیا درختوں پر نہیں چڑھ سکتیں؟
نہیں میں نے نہیں جانے دینا ان کو وہاں۔
10) آپ اب تک کیوں زندہ ہیں؟
بس جی قسمت ماری نوں:(
قسمت نوں ہی مار دتا جے۔
نہیں قسمت نے مینو ماریا اے
11) کب تک زندہ رہنے کا ارادہ ہے ؟
اللہ تعالیٰ آج نظرِ کرم کر دے میں دنیا چھڈن نوں تیار آں۔
لگدا اے زیادہ ای اکھے پئے او۔
بالکل جی۔
12) شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے ؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟
میری کون سی رشتے داری ہے ان سے جو مجھے پتا ہو جس کی ہے اس سے پوچھ لیں:battingeyelashes:
ضروری تو نہیں کہ رشتہ داری ہو تب ہی معلوم ہو گا۔
بہت ضروری ہے آپ کو کیا پتا:rolleyes:
13) کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟
ہماری آنکھیں خراب ہیں اس لئے۔
تو کیا کوئے نے آنکھیں خراب کی ہیں؟
نہیں ہم نے خود ہی کی ہیں۔ حسن نہیں ہے نا آنکھوں میں۔ ورنہ اس کو بھی بنانے والی وہی ذات ہے جس نے ہمیں بنایا۔
14) ایک الیکٹرک ٹرین جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے مخالف 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کو دھواں کدھر کو جائے
گا اور کس رفتار سے جائے گا؟
آ تے سدھا سدھا ریاضی دا سوال ہویا ناں۔ مینو نیئں آندا:frustrated:
فیر مار کھا گئے او ناں حساب توں۔
مار نہیں کھادی اونوں ای مار دتا اے۔
دو سوالاں دے نمبر با دیو مینو۔ خیر آ مینو پتا اے میں پاس ہو جانا آں۔[/quote]
ایویں ای پاس ہو جانا اے۔
مجھے تو لگتا ہے 40 فیصد نمبر بھی نہیں آئے۔
[/quote]
نہیں تے نا سہی فیر۔ اینے سوال تے میں پیپر وچ لکھ آواں تے تیجی پوزیشن آ جاوے۔
 
Top