اجتماعی انٹرویو انٹرویو

شمشاد

لائبریرین
اس کا یہاں ربط بھی تو دینا تھا کہ کہاں پوسٹ کی ہے۔

(ویسے میری ایک بھتیجی لگتی ہے اس کا نام ہے ہی “ امن “)
 

امن ایمان

محفلین
اس کا یہاں ربط بھی تو دینا تھا کہ کہاں پوسٹ کی ہے۔

(ویسے میری ایک بھتیجی لگتی ہے اس کا نام ہے ہی “ امن “)

یہ لیں۔۔ : )

انٹرویو وید قیصرانی


واؤ ۔۔ یہ سن کے اچھا لگا۔۔مجھے امن اور ایمان دونوں نام بہت اچھے لگتے ہیں ۔۔کیا آپ مجھے اس جیسا سمجھ سکتے ہیں؟ :oops:
 

شمشاد

لائبریرین
سمجھنا کیا ہے بھئی آپ ہیں۔

اور ہاں یہ اردو محفل ہے اس پر انگریزی الفاظ استعمال کرنے سے اجتناب ہی کریں۔
 

امن ایمان

محفلین
شمشاد نے کہا:
سمجھنا کیا ہے بھئی آپ ہیں۔

اور ہاں یہ اردو محفل ہے اس پر انگریزی الفاظ استعمال کرنے سے اجتناب ہی کریں۔

میرا مان رکھنے کا اور اس عزت افزائی کا بہت شکریہ ۔۔ اور یہ آپ مجھے ڈانٹ کیوں رہے ہیں میں نے ابھی انگریزی کہاں لکھی ہے ۔۔:cry: :cry:

میں صرف باحالتِ مجبوری کوئی لفظ لکھتی ہوں۔۔جب مجھے اس کی اردو بلکل بھی نہیں آرہی ہوتی :(
 

شمشاد

لائبریرین
ڈانٹ کون رہا بھئی آپ کو۔

میرا کہنے کا مطلب تھا کہ یہ چونکہ اردو محفل ہے تو حتٰی الوسع کوشش یہی ہونی چاہیے کہ انگریزی یا کسی اور زبان کا کوئی لفظ نہ ہی استعمال کریں۔

اگرچہ انگریزی ہماری جڑوں میں ایسے گُھسی ہوئی ہے کہ اس کے بغیر ہم ایک قدم نہیں چل سکتے، پھر بھی ہماری یہی کوشش ہونی چاہیے کہ اس سے پرہیز ہی کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
کوئی بات نہیں، انسان سے ہی غلطی ہوجاتی ہے :) آپ انہیں‌بڑا سمجھ کر بات بھول جائیں :D
قیصرانی

قیصرانی صاحب میں نے کوئی غلطی نہیں کی، اور یہ چچا بھتیجی کا معاملہ ہے، اس لیے آپ اس میں دخل نہ ہی دیں تو اچھا ہے۔

بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں، بلا وجہ کسی پر الزام دھر دینا اچھا نہیں ہوتا۔
 
شمشاد لیں آپ کی ایک اور بھتیجی بھی میدان میں آگئی۔

ویسے پہلی بھتیجی سے پوچھ لیں وہ غالب کی بھی بھتیجی ہے :wink: اور نخریلی تو بہت ہی زیادہ۔ :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
قیصرانی صاحب میں نے کوئی غلطی نہیں کی، اور یہ چچا بھتیجی کا معاملہ ہے، اس لیے آپ اس میں دخل نہ ہی دیں تو اچھا ہے۔

بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں، بلا وجہ کسی پر الزام دھر دینا اچھا نہیں ہوتا۔
شمشاد بھائی، بہت سارے دھاگوں‌پر آپ کی پنجابی ابھی بھی موجود ہے۔ میرا خیال ہے کہ وہ بھی بلا وجہ ہی تھی شاید جو آپ نے اس دھاگےپر اردو لکھنے کی بات کی

اگر کوئی انگریزی، سرائیکی یا پشتو بولے تو آپ کو اردو یاد آجاتی ہے

قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے کب انکار کیا ہے کہ نہیں ہے۔

میں نے یہ بھی لکھا ہے کہ “ حتٰی الوسع کوشش کرنی چاہیے “، اور اگر میں نے کوئی غلطی کی تو مجھے کہیں، ناکہ میری طرف سے خود ہی وکیل بن کر معذرت کرنے لگ جائیں۔ اب میں اتنا بھی گیا گزرا نہیں ہوں۔ کہ بات کو سمجھ نہ سکوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
شمشاد لیں آپ کی ایک اور بھتیجی بھی میدان میں آگئی۔

ویسے پہلی بھتیجی سے پوچھ لیں وہ غالب کی بھی بھتیجی ہے :wink: اور نخریلی تو بہت ہی زیادہ۔ :lol:

محب بھائی بھتیجیاں تو ایک وقت میں کئی ہو سکتی ہیں۔ اور غالب تو سب کے ہی چچا ہیں۔

نخریلی تو بالکل بھی نہیں، آپ کو کیسے لگا کہ وہ ایسی ہے؟
 
درست کہا کہ کئی ایک ہو سکتی ہیں۔

نخریلی اتنی نہیں مگر بات بڑھا دی ہے زیب داستاں کے لیے

اب جیا کا جواب بھی تو دیکھنا ہے نہ :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد بھائی، یہ میں نے اس لیے کہا کہ ہم سب ممبران آپ کی دل سے عزت کرتے ہیں۔ جب سینئر ممبران کو دیگر زبانوں کے الفاظ لکھتا دیکھ کر نئے ممبران اپنی سہولت کے لیے کسی اور زبان کے الفاظ لکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور جب آپ یا کوئی اور انہیں صرف اردو بولنے کا کہتے ہیں تو ان کی دل شکنی ہوتی ہے، لیکن عزت اور احترام میں وہ کہ نہیں پاتے

قیصرانی
 

امن ایمان

محفلین
گرئیٹ بڑے بھائی۔۔۔آپ نے دل خوش کر دیا ۔۔۔ ویسے یہ آپ نے آپی کس حساب سے کہا ہے۔۔۔ میں تو بہت چھوٹی سی ہوں :p

اور اب شمشاد چاء آپ بھی غصہ بھول جائیں ( میں اپنے اصلی والے چچاؤں کو چاء کہتی ہوں۔۔بڑے چاء۔۔چھوٹے چاء ۔۔۔اور آپ ہیں اب میرے شمشاد چاء ) ٹھیک۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
Top