انٹرویو انٹرویو وِد ظفری

سیما علی

لائبریرین
ہائے۔۔ کیا سوال پوچھ لیا ۔۔۔ سب سے پہلے “ اُسی “ نے مجھے اس نام سے پکارنا شروع کیا ۔۔۔ پھر دوست بھی شروع ہوگئے ۔۔۔ اور ستم تو یہ ہے کہ جب بھی پاکستان جاتا ہوں ، اس کے بچے بھی ظفری ماموں ۔۔ ظفری ماموں ۔۔۔ کہتے ہیں ۔ :cry: ۔۔۔ تو جی کڑا کے یہ نک اپنے گلے میں ڈال ہی لیا ۔ :D
ظفر احمد درانی
عرف ظفری واہ یہ تو ہم نے آج دیکھا ۔۔۔اتنا وزن دار نام ۔
پر سونے پہ سہاگہ ظفری ماموں جو پکارے گئے ۔۔۔اور وہی نام اتنا پسند آیا🤓🤓🤓🤓
 
سیما علی

لائبریرین
سیکنڈ یہ کہ اس مووی میں ، جو بات میں سمجھا ہوں وہ یہ کہ دو انسان ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ۔ ان کے پاس وہ تمام وسائل ہوتے ہیں ۔ جن کے ذریعے وہ محبت کو شادی کے بندھن میں بھی باندھ سکتے ہیں ۔ مگر ان کو احساس ہوتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے جذبات اور احساسات کا خیال نہیں رکھ سکتے ۔ محبت اپنی جگہ ہے ۔ ( جو کسی خاص چیز کی کشش کے تحت وجود میں آئی ) مگر حقیقت یہ بات باور کراتی ہے کہ وہ شادی کے بعد اپنے مخلتف مزاجوں کے تغیرات اور پھر اس سے پیدا ہونے والے مسائل کے باعث دیر تک ایک دوسرے کا ساتھ نبھا نہیں سکتے ۔ سو بہتری اسی میں ہے کہ زندگی کو تلخ بنانے کے بجائے ، جدائی کو ترجیح دی جائے تاکہ دونوں کے دلوں میں محبت ہمیشہ قائم رہے ۔ ( میں نے اسی مووی کا ایک گانا موسیقی کے فورم پر لوڈ کیا ہے ۔ اس کے لیرکس سے آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ مووی کی کہانی کیا ہے ) ۔
بہت اعلیٰ مووی ۔بہترین تجزیہ ظفری 🥇
 
سیما علی

لائبریرین
اللہ نے جس پلان کے تحت یہ دنیا بنائی ہے ۔ اگر انسان اسی پلان کو سامنے رکھ کر زندگی گذارے تو بہت سی آسانیاں پیدا ہوسکتیں ہیں ۔
واہ واہ
بے شک اُس کے پلان کے آگے ہر پلان بیکار ۔اُس ذاتِ پاک کی پلانگ پر سرِ تسلیم خم کر دنیا ہی آسانیوں کا باعث ہے ۔۔پروردگار ہر قدم پر آپکو کامیابیاں عطا فرمائے آمین
 
سیما علی

لائبریرین
نہ دل جلا ہے نہ جلے ہیں خیمے
آپ کیوں جشن منانے آئے

اس اُمید پہ جاگوں یارو
اب وہ کس وقت نہ جانے آئے

راس آیا جن کو صحرا محسن
ان کی قسمت میں خزانے آئے
بہت پسندیدہ ہماری بھی ۔
بڑا ان کو منایا تھا ہم نے
روٹھ جانے کے بہانے یاد آئے

پھر مجھے ٹوٹ کے چاہا اس نے
پھر بچھڑنے کے زمانے یاد آئے
ایک ایک شعر دل پہ اثر کرتا ہے
واقعی آل ٹائم فیورٹ ہے
 
سیما علی

لائبریرین
ایک داغ لگ چکا ہے اب اس کی اڑان پر
جو کبھی پہنچتا تھا اُڑ کے آسمان پر
چاہوں تو پھر بھی لکھ نہ سکوں دل کا ماجرا
پہرے بٹھا دیئے یہ کس نےدھیان پر
بہت خوب
بہت خوب
بہت زبردست 🥇🥇🥇🥇
حال اس کا تیرے چہرے پر لکھا لگتا ہے
یہ جو چپ چاپ کھڑا ہے تیرا کیا لگتا ہے

جانے کونسی پستی میں گرا ہوں میں
اسقدر دور ہے سورج کہ دیا لگتا ہے
واہ واہ
بہت اعلیٰ
 
شمشاد

لائبریرین
پھر سے اس لڑی کو زندہ کرتے ہیں جو کہ گزشتہ ایک سال سے بند پڑی تھی۔

آپ ماضی قریب میں دو دفعہ پاکستان آئے اور پھر دونوں دفعہ ہی بہت مختصر قیام رہا۔ ایسی کیا مجبوری تھی کہ فوراً ہی واپس جانا پڑا۔
 
ظفری

مجبوری واپس جانے میں نہیں بلکہ وہاں آنے میں تھی ۔ :thinking:
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی آئندہ جب بھی آپ کا پاکستان آنے کا پروگرام بنے، تو کراچی کے علاوہ ہماری طرف کا بھی چکر ضرور لگائیے گا۔
 
سیما علی

لائبریرین
فطرتاً باتونی ہیں یا کم گو؟

فطرتاً شرمیلے پن کا شکار ہوں ۔ سو عموماً براہِ راست بولنے سے اجتناب کرتا ہوں ۔ ہاں جہاں میری بے تکلفی ہو ۔ وہاں مجھے بولنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ اس کی ایک مثال ‌یہ اردو محفل ہے ۔
بس ہمیں وہی ظفری دوبارہ چاہیے نئے ورژن کے ساتھ۔۔۔۔۔.نیو نیو کھلا کھلا ظفری 🥇🥇🥇🥇
 
ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی آئندہ جب بھی آپ کا پاکستان آنے کا پروگرام بنے، تو کراچی کے علاوہ ہماری طرف کا بھی چکر ضرور لگائیے گا۔
بلکل شمشاد بھائی ۔۔۔۔ جنوری میں پھر آنے کا ان شاءاللہ پلان ہے ۔ قیام کچھ زیادہ رکھوں گا کہ آپ کی طرف بھی چکر لگا سکوں ۔بس اپنے دفتر کی صفائی وغیرہ کرلیں ۔ فیس کی طرف سے بے فکر رہیں ۔ :)
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
ظفر احمد درانی
عرف ظفری واہ یہ تو ہم نے آج دیکھا ۔۔۔اتنا وزن دار نام ۔
پر سونے پہ سہاگہ ظفری ماموں جو پکارے گئے ۔۔۔اور وہی نام اتنا پسند آیا🤓🤓🤓🤓
درانی صاحب ۔
یہ نام کیسا رہے گا سوفٹ وئیر کا۔
 
سیما علی

لائبریرین
درانی صاحب ۔
یہ نام کیسا رہے گا سوفٹ وئیر کا۔
درانی صاحب واہ واہ کیا کہنے ۔۔۔
بھیا پر درانی صاحب جیسی کوئی بات نہیں ۔
۔نرم خو،مدّھم، دھیما،لہجہ ۔۔مزاج میں ٹہراؤ انکے مزاج کاخاصہ ہے ۔۔۔
میرا لہجہ دھیما ہے۔۔۔
یہ ہیں ہمارے ظفری ۔۔
درانی صاحب سے رعب دار کیسے بناہیں گے انکو اس پر بھی رئسرچ ضروری ہے ۔۔
 
اپنے کچھ پرانے دوستوں سے فہیم کی ملاقات کروائی ۔ملاقات میں ہماری پرانی شخصیت عود کر آئی تو انہوں نے ہمارا نرم خو ، مدھم ،دھیما لہجہ اور مزاج کا ٹہراؤ ایک طرف رکھا اور ہمیں انڈین مووی( ہم ) کے ٹائیگر ( امیتابھ ) سے ملا دیا جو اپنے حالات کے وجہ سے ٹائیگر سے نرم خو ، مدھم ، دھیما لہجہ اور مزاج میں ٹہراؤ والی شخصیت بن چکا تھا ۔ :notworthy:
 
سیما علی

لائبریرین
اپنے حالات کے وجہ سے ٹائیگر سے نرم خو ، مدھم ، دھیما لہجہ اور مزاج میں ٹہراؤ والی شخصیت بن چکا تھا
بس ہمارے سامنے تو ظفری کی یہی شخصیت ہے جو نرم خو اور دھیمے ترین لہجے والی ہے ۔۔جو نپے تلے انداز میں گفتگو کرتےہیں۔۔۔اور اپنی خوراک کے بارے میں بڑے محتاط ہیں ۔۔پر ہیں بڑے ملنسار کیوں نا شمشاد بھیا سے پوچھا جائے ۔۔۔۔
 
فہیم

لائبریرین
اپنے کچھ پرانے دوستوں سے فہیم کی ملاقات کروائی ۔ملاقات میں ہماری پرانی شخصیت عود کر آئی تو انہوں نے ہمارا نرم خو ، مدھم ،دھیما لہجہ اور مزاج کا ٹہراؤ ایک طرف رکھا اور ہمیں انڈین مووی( ہم ) کے ٹائیگر ( امیتابھ ) سے ملا دیا جو اپنے حالات کے وجہ سے ٹائیگر سے نرم خو ، مدھم ، دھیما لہجہ اور مزاج میں ٹہراؤ والی شخصیت بن چکا تھا ۔ :notworthy:
جی۔ جی پہلے ظفری بھائی خالص درانی صاحب ہی ہوا کرتے تھے۔ پھر جیسے ٰہم ٰ مووی میں امیتابھ ٰٹائیگرٰ سے شیکھر بن کے رہ جاتا ہے۔ تو ایسے ہی ظفری بھائی ٰدرانیٰ سے ظفری بن گئے :D
 
Top