انٹرویو انٹرویو وِد ظفری

ظفری

لائبریرین
اب بتائیں کہ آگے کیا کرنا ہے۔نئے سوالات پوچھوں یا آپ تھک گئے ہیں۔(آثار تو کچھ ایسے ہی لگ رہے ہیں )
ارے ۔۔ آپ کو یہ کیسے اندازہ ہوا ۔ ؟ ۔۔۔ آپ پوچھیئے ۔ ہم نے تو ابھی صحیح شروعات ہی نہیں کی ہے ۔ ;)

ظفری مجھے آپ کے محبت والے جواب پے کافی بحث کرنی ہے۔
ضرور کیجیئے ۔ آج کل مجھے بھی بحث کرنے کا دورہ پڑا ہوا ہے ۔ :grin:

اور آپ نے دو موویز کا لکھا ہے۔ انہیں آپ نے بار بار کیوں دیکھا ہے ؟؟؟مجھے تو باڈی گارڈ میں صرف witney houstan کے گانے کے علاوہ کچھ خاص نہیں لگا اور ستیا میں بس بعد میں ناس لگانے کی دیر ہے :grin: :grin: :grin:

پہلی بات تو یہ کہ جب میں امریکہ آیا تو یہ مووی تھیٹر میں لگی ہوئی تھی ۔ یہ 1992 کا زمانہ تھا ۔ ( 1892 کا نہیں ۔ :grin: ) اس لیئے اس مووی کو جب بھی دیکھتا ہوں مجھے امریکہ میں اپنے اوائل کے دن یاد آجاتے ہیں ۔ یا یوں کہہ لیں مجھے جب امریکہ میں اپنی بے فکری کے دن یاد کرنے ہوتے ہیں تو میں یہ مووی دیکھ لیتا ہوں ۔ ;)
سیکنڈ یہ کہ اس مووی میں ، جو بات میں سمجھا ہوں وہ یہ کہ دو انسان ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ۔ ان کے پاس وہ تمام وسائل ہوتے ہیں ۔ جن کے ذریعے وہ محبت کو شادی کے بندھن میں بھی باندھ سکتے ہیں ۔ مگر ان کو احساس ہوتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے جذبات اور احساسات کا خیال نہیں رکھ سکتے ۔ محبت اپنی جگہ ہے ۔ ( جو کسی خاص چیز کی کشش کے تحت وجود میں آئی ) مگر حقیقت یہ بات باور کراتی ہے کہ وہ شادی کے بعد اپنے مخلتف مزاجوں کے تغیرات اور پھر اس سے پیدا ہونے والے مسائل کے باعث دیر تک ایک دوسرے کا ساتھ نبھا نہیں سکتے ۔ سو بہتری اسی میں ہے کہ زندگی کو تلخ بنانے کے بجائے ، جدائی کو ترجیح دی جائے تاکہ دونوں کے دلوں میں محبت ہمیشہ قائم رہے ۔ ( میں نے اسی مووی کا ایک گانا موسیقی کے فورم پر لوڈ کیا ہے ۔ اس کے لیرکس سے آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ مووی کی کہانی کیا ہے ) ۔ :)

" ستیا " ایک انڈر ورلڈ کا ایک ایسا کردار ہے ۔ جو عموماً ہمارے معاشرے میں آجکل بہت عام ہے ۔ جب انسان کی دسترس سے عام آسائشیں دور ہوجائیں تو وہ پھر منفی راستے پر نکل پڑتا ہے ۔ میں نے اس مووی میں دیکھا کہ منفی راستے پر نکلنے کے بعد ، مثبت راستے پر چلنے سے زیادہ مشکلات پیش آتیں ہیں ۔ اس لحاظ سے مجھے اس کہانی میں ایک ایسی جہدوجہد کا پتا لگا ۔ جس کا اختیام صرف بردبادی اور دردناک موت تھا ۔ اس لیئے مجھے یہ کہانی اس نوعیت کے اعتبار سے اچھی لگی کہ اس کا تعلق حقیقی دنیا سے تھا ۔
 
ظفری

لائبریرین
ظفری اور اس معاملے میں تھک جائیں، ایسا نہیں ہو سکتا۔
میرے خیال میں وہ ڈرتے ڈرتے جواب دے رہے ہیں کہ کہیں آپ نہ تھک جائیں۔
شمشاد بھائی نے بلکل وہی فرمایا ہے جو مجھے عرض کرنا تھا ۔ :grin:
شکریہ شمشاد بھائی کہ مجھے یہ کہتے ہوئے ، جانے کتنی مروت سے کام لینا پڑتا ۔ ;)
 
تعبیر

محفلین
ظفری اور اس معاملے میں تھک جائیں، ایسا نہیں ہو سکتا۔
میرے خیال میں وہ ڈرتے ڈرتے جواب دے رہے ہیں کہ کہیں آپ نہ تھک جائیں۔

کیوں کیا مجھے یہ سارا ٹھریڈ اٹھا کر پوری محفل میں دوڑ لگانی ہے جو تھک جاؤں گی :grin: :grin: :grin:
جب کہ میں کہ چکی ہوں کہ دیکھیں ہم میں سے پہلے کون بس کرتا ہے۔
 
تعبیر

محفلین
ارے ۔۔ آپ کو یہ کیسے اندازہ ہوا ۔ ؟ ۔۔۔ آپ پوچھیئے ۔ ہم نے تو ابھی صحیح شروعات ہی نہیں کی ہے ۔ ;)

آپکے long pauses سے :rolleyes:

میں نے پہلے ہی بتایا تھا کہ وہ گانا ہی اس مووی کی خوبصورتی ہے۔آپ نے جو body guard کی story کی بات کی تو بات پڑھنے کی حد تک صحیح ہے کہ یہ ہمارے معاشرے میں ممکن نہیں ۔مغرب میں تو یہ صحیح ہے پر ہمارے معاشرے میں ایسا کرنا تو کیا سوچنا بھی غلط سمجھا جاتا ہے۔
مجھے آپ کے اس جواب سے ہی محبت پہ بحث کا solid point مل گیا۔ :grin:

" ستیا " کے بارے میں آپ کی سوچ پڑھکر اچھا لگا۔ آپ اتنی گہرائی سے سوچتے ہو۔جب کہ فلم time pass کے لیے دیکھی جاتی ہے نہ کہ tension لینے کے لیے۔

next post میں سوال لکھتی ہوں۔انتظار فرمائیں :)
 
تعبیر

محفلین
::: محبت آپکی نظر میں ( آپکو دوبارہ سوچنے کا موقع دیا جا ریا ہے کہ یہ سوال repeated ہے ) (یاد رہے ابھی آپ خود محبت کے بارے میں اتنا کچھ کہ چکے ہیں ۔باڈی گارڈ کے reply میں)

::: اگر آپ کو موقعہ ملے کوئی مووی بنانے کا تو آپ کا انتخاب کونسا subject ہو گا اور کیوں؟

::: آپ کی اپنی کوئی فلاسفی

::: وہ کونسا لفظ ہے جو آپ کی Dictionary میں بلکل نہیں پایا جاتا

::: (یہ جواب آپ پہلے نظرانداز کر چکے ہیں پر میں آپ کو آسانی سے ہضم نہیں کرنے دونگی :rolleyes:) دوستی آپکی نظر میں اور کیا دوستی opposite sex سے رکھی جاسکتی ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین

ظفری

لائبریرین
میں تو تقریباً روز کے سوالات کا روز ہی جوابات دے رہا ہوں ۔ :eek:
کہیں آپ کا اشارہ مہوش علی صاحبہ کی طرف تو نہیں ہے ۔ ;)

میں نے پہلے ہی بتایا تھا کہ وہ گانا ہی اس مووی کی خوبصورتی ہے۔آپ نے جو body guard کی story کی بات کی تو بات پڑھنے کی حد تک صحیح ہے کہ یہ ہمارے معاشرے میں ممکن نہیں ۔مغرب میں تو یہ صحیح ہے پر ہمارے معاشرے میں ایسا کرنا تو کیا سوچنا بھی غلط سمجھا جاتا ہے۔
مجھے آپ کے اس جواب سے ہی محبت پہ بحث کا solid point مل گیا۔ :grin:
پتا نہیں آپ نے میرے جواب سے کیا نتیجہ اخذ کرلیا ۔ کم از کم اس کی وضاحت تو آپ کرتیں ناں ۔ :eek:
میرا خیال ہے کہ آپ پوری مووی کے ظاہری پس منظر کو دیکھ رہیں ہیں ۔ جبکہ میں اس مووی میں موجود فلسفے کی بات کررہا تھا ۔ کہ رشتوں کو قائم رکھنے کے لیئے کبھی کبھی جدائی کا طوق بھی گلے میں ڈالنا پڑتا ہے ۔ لگتا ہے میں‌ نے اتنی لمبی چوڑی جو تقریر کی تھی ۔ وہ سب سر سے گذر گئی ۔ :grin:

" ستیا " کے بارے میں آپ کی سوچ پڑھکر اچھا لگا۔ آپ اتنی گہرائی سے سوچتے ہو۔جب کہ فلم time pass کے لیے دیکھی جاتی ہے نہ کہ tension لینے کے لیے۔
جن کے پاس وقت فالتو ہوتا ہے ۔ وہ ضرور مووی دیکھ کر ٹائم پاس کرتے ہونگے ۔ مگر میں‌ جو بھی مووی دیکھتا ہوں ۔ اس کے مرکزی خیال سے مووی دیکھنے سے پہلے واقف ہونے کی کوشش کرتا ہوں ، تا کہ اگر مووی بے مقصد ہو تو وقت ضائع کرنے سے بچ جاؤں ۔ ;)

next post میں سوال لکھتی ہوں۔انتظار فرمائیں :)
ٹھیک ہے ۔ اب ادھر ہی جاتا ہوں ۔ :)
 
زونی

محفلین
مثال کے طور پر مجھے پورے دو دن لگے کہ میں سائیڈ کو کس طرح نیچے اُوپر کروں ۔۔۔پھر پتا چلا کہ اپ اینڈ ڈاؤن کرسر تو بائیں ہاتھ کی طرف ہے ۔۔۔۔ ویسے سائیٹ بہت اچھی ہے ۔۔

آج پہلا صفحہ پڑھا تو یہ بات بہت پسند آئی کیونکہ میرے ساتھ اکثر ایسے ہوتا ھے:grin::grin:
 
زونی

محفلین
ہاہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ ہ

ایک صفحہ پڑھ لیا:grin::grin: دوسرا اگلے مہینے;)
 
ظفری

لائبریرین
::: محبت آپکی نظر میں ( آپکو دوبارہ سوچنے کا موقع دیا جا ریا ہے کہ یہ سوال repeated ہے ) (یاد رہے ابھی آپ خود محبت کے بارے میں اتنا کچھ کہ چکے ہیں ۔باڈی گارڈ کے reply میں) ۔

آپ مووی میں جس بات کی طرف اشارہ کر رہیں ہیں ۔ وہ ایک بلکل الگ فلسفہ ہے ۔ اور آپ کا یہ سوال اُس فلسفے سے بلکل مختلف نوعیت کا ہے ۔ بہرحال میں اس سوال سے متعلق ابھی تک اس بات پر قائم ہوں کہ " محبت فرصت کا کھیل " ہے ۔ ;)

::: اگر آپ کو موقعہ ملے کوئی مووی بنانے کا تو آپ کا انتخاب کونسا subject ہو گا اور کیوں؟

میں کوشش کروں گا کہ کوئی ڈاکومنٹری مووی بناؤں ۔ جس میں قدرت کے حسین مناظر ہوں ۔ کیونکہ اس طرح مجھے جگہ جگہ گھومنے کا بھی موقع مل سکے گا ۔ :)

::: آپ کی اپنی کوئی فلاسفی
اللہ نے جس پلان کے تحت یہ دنیا بنائی ہے ۔ اگر انسان اسی پلان کو سامنے رکھ کر زندگی گذارے تو بہت سی آسانیاں پیدا ہوسکتیں ہیں ۔

::: وہ کونسا لفظ ہے جو آپ کی Dictionary میں بلکل نہیں پایا جاتا

" نہیں " ۔۔۔ :grin:

::: (یہ جواب آپ پہلے نظرانداز کر چکے ہیں پر میں آپ کو آسانی سے ہضم نہیں کرنے دونگی :rolleyes:) دوستی آپکی نظر میں اور کیا دوستی opposite sex سے رکھی جاسکتی ہے؟
دوستی ایک ایسا رشتہ ہے ۔ جس میں توقعات اس اصول پر عمل پیراہوتیں ہیں کہ سامنے والی کی استعطاعت اور مجبوریوں کا بھی خیال رکھا جائے ۔ :)
جی ہاں ۔۔۔ جنسِ مخالف سے دوستی کی جاسکتی ہے ۔ مگر اس میں اس بات کا احتمال رہتا ہے کہ اوپر بیان کیا گیا اصول شاید کارآمد نہ رہے ۔ ;)
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے تو یہی لگا ہے کہ آپ کا انٹرویو زونی کی کلاس کے کورس میں شامل ہے۔ اگر صرف انٹرویو کا زمرہ اس کے کورس میں شامل ہو گیا تو اس کو پڑھنے کے لیے اسے صدیاں درکار ہوں گی۔
 
زونی

محفلین
نہیں نہیں میں اب تک غیر نصابی سرگرمیوں کے چکر میں تھی ،اب کورس سمجھ کے رٹا لگایا ھے تو جلدی یاد ہو رہا ھے:grin: دوسرا صفحہ بھی یاد ہو گیا اب تیسرے پہ ہوں ،;):grin:، صبح اٹھ کے ایک بار دہرا لوں گی تو کبھی نہیں بھولے گا;)
 
نہ صرف رٹا لگاؤ ، بلکہ اس کے دو ، چار صفحات بھی تعویذ بنا کر پانی میں گھول کر پی جاؤ ۔ ہر مشکل آسان ہوجائے گی ۔ :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
زونی تعویذ کے اثر کا مجھے بھی بتانا، میں کاروبار شروع کر لوں گا، بہت سے لوگ اسی انتظار میں ہیں کہ خود کچھ کرنے کی بجائے تعویذ سے کام ہو جائے۔
 
زونی

محفلین
نہ صرف رٹا لگاؤ ، بلکہ اس کے دو ، چار صفحات بھی تعویذ بنا کر پانی میں گھول کر پی جاؤ ۔ ہر مشکل آسان ہوجائے گی ۔ :grin:

ہاہاہا تو آپ تعویز دینے کا کام بھی کرتے ہیں لیکن مجھے اثر نہیں کرے گا میں تو انگریزی دواؤں پہ پلی بڑھی ہوں;):grin:
 
Top