انٹرویو انٹرویو وِد ظفری

سیما علی

لائبریرین
ہائے۔۔ کیا سوال پوچھ لیا ۔۔۔ سب سے پہلے “ اُسی “ نے مجھے اس نام سے پکارنا شروع کیا ۔۔۔ پھر دوست بھی شروع ہوگئے ۔۔۔ اور ستم تو یہ ہے کہ جب بھی پاکستان جاتا ہوں ، اس کے بچے بھی ظفری ماموں ۔۔ ظفری ماموں ۔۔۔ کہتے ہیں ۔ :cry: ۔۔۔ تو جی کڑا کے یہ نک اپنے گلے میں ڈال ہی لیا ۔ :D
ظفر احمد درانی
عرف ظفری واہ یہ تو ہم نے آج دیکھا ۔۔۔اتنا وزن دار نام ۔
پر سونے پہ سہاگہ ظفری ماموں جو پکارے گئے ۔۔۔اور وہی نام اتنا پسند آیا🤓🤓🤓🤓
 

سیما علی

لائبریرین
سیکنڈ یہ کہ اس مووی میں ، جو بات میں سمجھا ہوں وہ یہ کہ دو انسان ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ۔ ان کے پاس وہ تمام وسائل ہوتے ہیں ۔ جن کے ذریعے وہ محبت کو شادی کے بندھن میں بھی باندھ سکتے ہیں ۔ مگر ان کو احساس ہوتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے جذبات اور احساسات کا خیال نہیں رکھ سکتے ۔ محبت اپنی جگہ ہے ۔ ( جو کسی خاص چیز کی کشش کے تحت وجود میں آئی ) مگر حقیقت یہ بات باور کراتی ہے کہ وہ شادی کے بعد اپنے مخلتف مزاجوں کے تغیرات اور پھر اس سے پیدا ہونے والے مسائل کے باعث دیر تک ایک دوسرے کا ساتھ نبھا نہیں سکتے ۔ سو بہتری اسی میں ہے کہ زندگی کو تلخ بنانے کے بجائے ، جدائی کو ترجیح دی جائے تاکہ دونوں کے دلوں میں محبت ہمیشہ قائم رہے ۔ ( میں نے اسی مووی کا ایک گانا موسیقی کے فورم پر لوڈ کیا ہے ۔ اس کے لیرکس سے آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ مووی کی کہانی کیا ہے ) ۔
بہت اعلیٰ مووی ۔بہترین تجزیہ ظفری 🥇
 

سیما علی

لائبریرین
اللہ نے جس پلان کے تحت یہ دنیا بنائی ہے ۔ اگر انسان اسی پلان کو سامنے رکھ کر زندگی گذارے تو بہت سی آسانیاں پیدا ہوسکتیں ہیں ۔
واہ واہ
بے شک اُس کے پلان کے آگے ہر پلان بیکار ۔اُس ذاتِ پاک کی پلانگ پر سرِ تسلیم خم کر دنیا ہی آسانیوں کا باعث ہے ۔۔پروردگار ہر قدم پر آپکو کامیابیاں عطا فرمائے آمین
 

سیما علی

لائبریرین
نہ دل جلا ہے نہ جلے ہیں خیمے
آپ کیوں جشن منانے آئے

اس اُمید پہ جاگوں یارو
اب وہ کس وقت نہ جانے آئے

راس آیا جن کو صحرا محسن
ان کی قسمت میں خزانے آئے
بہت پسندیدہ ہماری بھی ۔
بڑا ان کو منایا تھا ہم نے
روٹھ جانے کے بہانے یاد آئے

پھر مجھے ٹوٹ کے چاہا اس نے
پھر بچھڑنے کے زمانے یاد آئے
ایک ایک شعر دل پہ اثر کرتا ہے
واقعی آل ٹائم فیورٹ ہے
 

سیما علی

لائبریرین
ایک داغ لگ چکا ہے اب اس کی اڑان پر
جو کبھی پہنچتا تھا اُڑ کے آسمان پر
چاہوں تو پھر بھی لکھ نہ سکوں دل کا ماجرا
پہرے بٹھا دیئے یہ کس نےدھیان پر
بہت خوب
بہت خوب
بہت زبردست 🥇🥇🥇🥇
حال اس کا تیرے چہرے پر لکھا لگتا ہے
یہ جو چپ چاپ کھڑا ہے تیرا کیا لگتا ہے

جانے کونسی پستی میں گرا ہوں میں
اسقدر دور ہے سورج کہ دیا لگتا ہے
واہ واہ
بہت اعلیٰ
 
Top