انٹرویو انٹرویو وِد شمشاد

امن ایمان

محفلین
laugh.gif

لیں میں نے آپ کے اتنے مزے مزے کے جوابات اب دیکھے ہیں۔۔۔:) ان پر بات انشاءاللہ صبح ہوگی۔۔۔اب بہت رات ہوگئی۔۔۔مجھے نیند نہیں آرہی تھی لیکن ماما نے مجھے جاگتے دیکھ لیا تو خیر نہیں۔۔۔اس لیے۔۔۔

شب بخیر!
 
امن ایمان

محفلین
شہنشاہ خطوط زبردست۔۔۔۔کیا اعلیٰ پائے کی تشریح کی ہے۔۔۔سچ سچ بتائیں کہ آنی نے کتنی نقل کروائی ہے۔۔؟ :p

(لیکن وہ کمبخت اتنی خوبصورت ہے کہ جانا ہی پڑے گا)۔

ہاہاہا کمبخت بھی کہہ رہے ہیں اور تعریف بھی کر کررہے ہیں۔۔۔ :lol: اس پر ایک سوال پوچھنے کا خیال آیا۔۔

ہ شمشاد چاء آپ کے نزدیک خوبصورتی کیا ہے۔۔؟

ہ آپ خوبصورتی سے کس حد تک متاثر ہوتے ہیں؟

جب چاند پر جانے کی میری باری آئے گی تو چائے کا سامان لے جانے کی ضرورت ہی نہیں پڑئے گی۔ وہ وہاں باآسانی دستیاب ہو گی۔ اور ہاں وہاں پہنچ کر سب سے پہلا کام جو کروں گا وہ یہ دیکھوں گا کہ تمہاری آنی بھی تو پیچھے ہی نہیں آ گئی۔

آنی آپ کہاں ہیںںںںںںںںں؟؟؟ ۔۔سن لیں یہ سرتاج کیا کہہ رہے ہیں۔۔اور جلدی سے بتائیں کہ میں ان کا ساتھ دوں یا آپ کا۔۔۔؟ :wink:

کوئی بات نہیں، ایسی باتیں ہو جاتی ہیں، اپنے ذہن پر زور دوں گا اور جو جھوٹ سچ اس میں سے برآمد ہو گا وہی میٹنگ میں حاضر شرکاء کے گوشِ گزار کر دوں گا۔ تمہیں شاید علم نہ ہو ہمارے ہاں یہاں جو کاروباری میٹنگیں ہوتی ہیں ان میں شریک اعلٰی افسروں کو جھوٹ سننے کا بہت شوق ہوتا ہے۔ سیلز فگر کو جتنا بڑھا چڑھا کر پیش کرو یہ اتنے ہی خوش ہوتے ہیں۔

دیکھااااااااااا بچو! میں نے شمشاد چاء کی مزدوری کا پتہ چلا لیا نا۔۔۔ :wink: اب اتنا اچھا مزدور اللہ سب کو بنائیں۔۔۔:)

کچھ لوگوں کو تو اپنی اوقات یاد ہی نہیں آتی۔ یاد کیا بار بار یاد دلانے پر بھی اپنی اوقات یاد نہیں آتی۔ ویسے میرے اوقات 8 سے 1 اور 2 سے 5 ہیں۔ اس سے زیادہ نہیں۔ جمعرات اور جمعہ کو تو اتنے بھی اوقات نہیں۔

ویل ڈن! یو آر جینئیس 8) ۔۔۔میں نے اسی اوقات کی بات کی تھی۔۔۔جو گھڑی دیکھ کر یاد آتی ہے۔: )

یہ تو مشورہ کرنے والا کام ہے۔ تمہاری آنی سے مشورہ کرنا پڑے گا۔ کیونکہ ہر انوکھا کام وہی کرتی ہے۔

جلدی سے مشورہ کریں۔۔۔وقت کم ہے۔۔۔۔۔مقابلہ سخت۔ ایسا نہ ہو گینیز ریکارڈ کوئی اور اپنے نام لکھوا لے۔ :)

امن کیلے کے چھلکے سے ضرور پھسلوانا تھا، کسی حسین صورت کا ذکر ہوتا، کسی حسین پر پھسلتے تو مزہ بھی آتا، لیکن اب جب کیلے کے چھلکے پر پھسل ہی گئے ہیں تو دیکھنا پڑے گا کہ پھسلنے کے بعد کیا صورتحال ہے۔ اگر تو خود سے اٹھ سکتے ہیں تو پہلے تو دوسروں کے ساتھ مل کر خود پر تھوڑا سا ہنس لیں گے، بصورتِ دیگر کسی کو درخواست کریں گے کہ ہمارے اٹھنے میں مدد کرئے۔ غصہ تو بالکل بھی

قکککک اچھا جی :lol:
اور یہ کیا۔۔۔۔۔ ششاد چاء آپ کو کسی حیسن صورت چہرے سے پھسلوا کر میں نے اپنی آنی سے مار کھانی تھی کیا۔۔:)
 
بہت دلچسپ انٹرویو ہے۔۔۔ میں نے ابھی پڑھا، شروع سے آخر تک۔
شمشاد بھائی اور امن بہن، دونوں داد کے مستحق ہیں۔ شمشاد بھیا نے بیٹیوں سے متعلق جن خیالات کا اظہار کیا، میں بھی ان سے سو فیصد متفق ہیں۔
ویسے شمشاد بھیا! آپ نے کچھ سوالوں کے جواب میں بڑی مہارت سے سیاست دکھائی ہے اور کچھ سوالات کا اصل مدعا غائب کرکے لوگوں کو دوسری باتیں میں الجھا دیا ہے۔ کیا سیاست سے دلچسپی کچھ زیادہ ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
راہبر نے کہا:

عمار بھائی میرا نہیں خیال کہ میں نے کسی سنجیدہ سوال جواب میں کوئی سیاست دکھائی ہے، ہاں اگر کوئی ہنسی مذاق کا سوال تھا تو اور بات ہے۔
 
شمشاد بھائی انٹرویو تو آپ نے خوب دیا ہے۔ مگر اب تکڑے ہوجائیں۔ کہ میرا جی چاہ رہا ہے کہ لگے ہاتھوں آپ پر سوالات کی نشانہ بازی کی جائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
افتخار راجہ نے کہا:
شمشاد بھائی انٹرویو تو آپ نے خوب دیا ہے۔ مگر اب تکڑے ہوجائیں۔ کہ میرا جی چاہ رہا ہے کہ لگے ہاتھوں آپ پر سوالات کی نشانہ بازی کی جائے۔

اس کا مطلب ہے میں آپ کی نشانہ بازی سے بچنے کے لیے آج سے بلکہ ابھی سے کیموفلاج ہونے کی مشق شروع کر دوں۔
0011.gif
 
شمشاد

لائبریرین
شہنشاہ خطوط زبردست۔۔۔۔کیا اعلیٰ پائے کی تشریح کی ہے۔۔۔سچ سچ بتائیں کہ آنی نے کتنی نقل کروائی ہے۔۔؟ :p

بالکل بھی نہیں، اس کو تو پتہ بھی نہیں چلا اس بات کا اور تم بتانا بھی نہیں۔

(لیکن وہ کمبخت اتنی خوبصورت ہے کہ جانا ہی پڑے گا)۔

ہاہاہا کمبخت بھی کہہ رہے ہیں اور تعریف بھی کر کررہے ہیں۔۔۔ :lol: اس پر ایک سوال پوچھنے کا خیال آیا۔۔

ہ شمشاد چاء آپ کے نزدیک خوبصورتی کیا ہے۔۔؟
ہ آپ خوبصورتی سے کس حد تک متاثر ہوتے ہیں؟

خوبصورتی وہ ہے جو آپ کے دل کو بھا جائے، آپ کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لے۔ خواہ وہ کچھ بھی ہو۔

خوبصورت شکل ہو یا اس پر لکھی ہوئی خوبصورت شاعری
جھیل جیسی آنکھیں ہوں یا ناگن سیاہ زلفیں
کسی بچے کی معصوم صورت ہو یا اس کی بےساختہ ہنسی
پہاڑوں کا نظارہ ہو یا سرخ و سفید پھولوں کی کیاریاں
الغرض قدرت نے ہر طرف خوبصوری بکھیر رکھی ہے بس دیکھنے والی آنکھ ہونی چاہیے۔

اور خوبصورتی سے متاثر نہ ہونا تو بدذوقی ہو گی،
کس حد تک متاثر ہوتا ہوں تو یہ نظارے پر منحصر ہے، جیتا جاگتا ہے یا وہ جو فطرت نے ہر طرف پھیلا رکھا ہے۔

آنی آپ کہاں ہیںںںںںںںںں؟؟؟ ۔۔سن لیں یہ سرتاج کیا کہہ رہے ہیں۔۔اور جلدی سے بتائیں کہ میں ان کا ساتھ دوں یا آپ کا۔۔۔؟ :wink:

ظاہر ہے بھئی میری بھتیجی ہو تو ساتھ بھی میرا ہی دینا پڑے گا۔ :wink:

دیکھااااااااااا بچو! میں نے شمشاد چاء کی مزدوری کا پتہ چلا لیا نا۔۔۔ :wink: اب اتنا اچھا مزدور اللہ سب کو بنائیں۔۔۔:)

0025.gif

ویل ڈن! یو آر جینئیس 8) ۔۔۔میں نے اسی اوقات کی بات کی تھی۔۔۔جو گھڑی دیکھ کر یاد آتی ہے۔: )

ایک فقرہ انگریزی میں
Thank you for the compliments.

جلدی سے مشورہ کریں۔۔۔وقت کم ہے۔۔۔۔۔مقابلہ سخت۔ ایسا نہ ہو گینیز ریکارڈ کوئی اور اپنے نام لکھوا لے۔ :)

ہاں یاد آیا وہ انوکھا کام یہ ہو گا کہ میں تمہاری آنی کو تین گھنٹے تک خاموش رکھنے پر کامیاب ہو گیا۔ :wink:

قکککک اچھا جی :lol:
اور یہ کیا۔۔۔۔۔ ششاد چاء آپ کو کسی حیسن صورت چہرے سے پھسلوا کر میں نے اپنی آنی سے مار کھانی تھی کیا۔۔:)

کبھی کبھار ذائقہ بدلنے کے لیے ایسا بھی کر لینا چاہیے ناں۔
[ :wink:
 
گلِ لالہ

محفلین
یہ والا سیکشن تو ہم نے ابھی دیکھا۔ امید ہے کہ ان انٹرویوز کو پڑھ کر ہم پرانے ممبران کے بارے میں بہت کچھ جان لیں گے۔ اچھا سلسلہ ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
کیوں نہیں،

اور آپ کے خطوط کی تعداد بھی 27 ہو گئی ہے، بس 50 تک پہنچ لیں پھر ہم آپ کا انٹرویو شروع کر دیں گے۔
 
گلِ لالہ

محفلین
ہم نے تو بغیر انٹرویو کے ہی اپنے بارے میں تقریباً سب کچھ ہی بتا دیا۔خیر آپ کا انٹرویو پڑھا۔ بہت اچھا لگا جان کر کہ آپ سعودی عرب میں رہتے ہیں۔ بہت خوش قسمت ہیں آپ۔ مزید اچھی بات ہے کہ آپ راولپنڈی سے ہیں۔ہمارا بچپن بھی راولپنڈی میں گرزا۔ اگرچہ تب ہم بہت چھوٹے تھے۔دھندلی دھندلی یادیں ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں، بہت سی باتیں تو ابھی ہم جاننا چاہیں گے۔ اور ہاں آپ کے خطوط کی تعداد 50 ہو گئی ہے اور آپ مبتدی سے معاون کے عہدے پر ترقی کر گئی ہیں۔ مبارک ہو۔

ہم ابھی آپ کے لیے تہینتی پیغامات کے زمرے میں آپ کے لیے ایک نیا دھاگہ کھولتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
گلِ لالہ نے کہا:

چلیں پھر آپ کو کسی دن راولپنڈی کی سیر کرائیں گے تا کہ آپ کی یادیں تازہ ہو جائیں۔ ویسے کس علاقہ میں گزرا تھا آپ کا بچپن؟
 
گلِ لالہ

محفلین
شمشاد نے کہا:

ہم آپ کے بہت مشکور ہیں :)
 
یہ تو بہت اچھی بات ہو گی۔ ہم لوگ راولپنڈی کینٹ میں رہتے تھے۔ہمارے ابا ڈیفنس منسٹری میں تھے۔
 
شمشاد

لائبریرین
کینٹ کا علاقہ تو بہت بڑا ہے، تھوڑا اور محدود کریں اور یہ بھی بتائیں کہ پنڈی کو کب چھوڑا تھا تا کہ اسی حساب سے سیر کرائیں۔
 
گلِ لالہ

محفلین
تقریباً 22-20 سال پہلے سمجھ لیں۔ ہمارے ابا کی پوسٹنگ آرڈننس ڈپو مونہ میں ہوئی تھی۔ اور ہم کچھ عرصہ وہاں رہے تھے۔ ہم ابا سے پوچھیں گے۔ صحیح یاد اس لئے نہیں ہے کہ راولپنڈی ہمارا آبائی شہر نہیں ہے۔ ہاں پاکستان جانا ہو تو شاپنگ وغیرہ کے لئے پنڈی اسلام آباد کا چکر لگتا ہے۔ اسلام آباد ہم نے بہت گھوما ہوا ہے۔ لیکن پنڈی سے واقفیت گکھڑ پلازہ، چائنا مارکیٹ اور AFIC تک ہی محدود ہے۔
 
آپ 22-20 سال پہلے کی بات کر رہی ہیں، اب تو وہاں دنیا ہی بدل گئی ہوئی ہے۔ اتنی گہما گہمی ہوتی ہے کہ آپ تصور بھی نہیں کر سکتیں۔ اب کبھی جائیں تو بنک روڈ پر ضرور جائیے گا۔
 
Top