انٹرویو انٹرویو وِد شمشاد

تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
بوچھی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
شمشاد نے کہا:
کیونکہ محفل میں وہی تمہیں سب سے زیادہ جانتی اور پہچانتی ہیں۔
میرا نہیں خیال۔ :(

تو تمھارا کی خیال ہے ؟ :p
میرا یہ خیال ہے کہ باجو کل رات سے پہلے والی ماوراء کو جانتی تھیں۔ :?

:roll: ہاہئیں ۔ کال رات کو کیا ہوا ۔؟ :roll: :?
کچھ نئا ہوگیا کیا ۔؟ مجھے بھی بتاؤ نا ۔ بلکے فون کر کے بتاؤ میں ابھی گھر پر ہی ہوں ۔
مجھے فکر میں ڈال دیا ۔ سچ مچ کل رات کچھ ہوا ؟ :?
 
شمشاد

لائبریرین
باجو ہر ایک کے اپنے حالات اور اپنا معاشرہ ہوتا ہے جس میں اسے رہنا ہی ہوتا ہے۔
 
ماوراء

نہیں باجو، کوئی گپ شپ والی بات نہیں ہوئی۔ :p
 
ماوراء

محفلین
بوچھی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
بوچھی نے کہا:
ماورہ بچاری کو اتنا ہی جانتی ہوں میری جیسی معصوم 8) ہے ۔ :D
آپ جیسی معصوم۔۔؟:? :p

نہیں ۔ مجھ سے تھوڑی تیز اور چالاک معصوم :p :p :D
معصومیت اچھی ہوتی ہے۔ ( اور میں ذرا بے وقوف والی معصوم ہوں۔ ) لیکن میں معصوم بن کر زندگی بالکل نہیں گزارنا چاہتی۔ :(
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
ماوراء نے کہا:
میرا یہ خیال ہے کہ باجو کل رات سے پہلے والی ماوراء کو جانتی تھیں۔ :?

کیوں ایک ہی رات میں کیا انقلاب آ گیا ہے؟
شمشاد بھائی، آپ نے مجھے کہا ہے نا کہ میں جیسی پہلے بے وقوف تھی ویسی ہی اب ہوں۔ بالکل ٹھیک وقت پر کہاں ہے۔ انقلاب آتے آتے تو پتہ بھی نہیں چلتا ایک لمحے میں سب کچھ بدل سکتا ہے۔ بس اس ذاتِ باری تعالی کے ایک اشارے کا انتظار ہوتا ہے۔ خیر۔۔ آپ مجھے کچھ دنوں بعد بتائیے گا کہ آپ نے مجھ میں کوئی نئی تبدیلی محسوس کی ہے تو وہ کیا ہے۔ :p
 
شمشاد

لائبریرین
بےوقوفوں والی معصوم بن کر تو بالکل بھی زندگی نہیں گزارنی چاہیے۔ ہاں عقلمندوں والی معصوم ہو تو اور بات ہے۔
 
تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
باجو ہر ایک کے اپنے حالات اور اپنا معاشرہ ہوتا ہے جس میں اسے رہنا ہی ہوتا ہے۔

جناب ، فضول ہے یہ سب ۔ میں نہیں مانتی اس معاشرے واشرے کو ۔ کیا ہے معاشرہ ؟ اپنے ہی گھر کے خاندان کے چار لوگ ، یہی باتیں بنانے والے بھی کرنے والے بھی ۔
یہی معاشرہ ہوتے ہیں ۔
بہرحال ، میں اس معاشرے کو نہیں مانتی جہاں حق کی بات بھی کی جائے تو غلط ۔
اندھا معاشرہ ہے ہمارا ۔ 8)
بہرہ بھی ہے ۔
 
تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
بوچھی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
بوچھی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
شمشاد نے کہا:
کیونکہ محفل میں وہی تمہیں سب سے زیادہ جانتی اور پہچانتی ہیں۔
میرا نہیں خیال۔ :(

تو تمھارا کی خیال ہے ؟ :p
میرا یہ خیال ہے کہ باجو کل رات سے پہلے والی ماوراء کو جانتی تھیں۔ :?

:roll: ہاہئیں ۔ کال رات کو کیا ہوا ۔؟ :roll: :?
کچھ نئا ہوگیا کیا ۔؟ مجھے بھی بتاؤ نا ۔ بلکے فون کر کے بتاؤ میں ابھی گھر پر ہی ہوں ۔
مجھے فکر میں ڈال دیا ۔ سچ مچ کل رات کچھ ہوا ؟ :?
نہیں باجو، کوئی گپ شپ والی بات نہیں ہوئی۔ :p

تو کیا ہوا ہے پھر ؟ :?
 
خرم

محفلین
شمشاد نے کہا:
‌‌‌‌
خرم بھائی آپ کی باتیں سر آنکھوں پر۔

جب دفتر سے تھکا ہارا واپس گھر آتا ہوں تو بڑی بیٹی بھاگ کر گلے سے لگتی ہے تو ایسا لگتا ہے دنیا جہاں کی دولت یہی ہے۔ ساری تھکاوٹ کافور ہو جاتی ہے۔

یہ صحیح ہے کہ جو قسمت میں ہے وہی ملے گا لیکن اپنی طرف سے بھی تو پوری کوشش کرنی چاہیے۔

ارے بھیا کن لمبی سوچوں میں گرفتار ہیں؟ آنے والے وقت کے خوف سے نکل کر آج کا لطف اٹھائیں۔ جس مالک نے آج رحمت کی ہے وہ کل بھی کرے گا۔ ہم اور آپ تو صرف والدین ہیں، جو خالق ہے اسے اپنی مخلوق کی زیادہ فکر ہے۔ نا سوچا کیجئے اتنا۔
 
امن ایمان

محفلین
شمشاد چاء i am back :wink:
میں کچھ دن دانستہ اس تھریڈ کو نہیں دیکھ رہی تھی۔۔۔میرا دھیان پوری طرح ماوراء اور حجاب کی جانب تھا۔۔اب ان سے کچھ دن کی رخصت لے لی ہے۔ :) ۔۔۔شمشاد چاء ابھی میرے کچھ سوالات کے جواب آپ کے منتظر ہیں۔۔آپ انھیں دیکھ لیں۔۔اس طرح پھر مجھے آگے کچھ پوچھنے میں آسانی ہوجائے گی۔

ابھی یہاں میں بوچھی باجو سے کچھ کہنے کی ہمت کررہی ہوں۔۔

بوچھی باجو نے کہا:
جناب کون جاہل ہے جو بیٹیوں کو بوجھ تصورکرتےہیں ۔؟ میرا دل چاہتا ہے ایسے سوچنے والوں کو سو کوڑے لگاؤں
کیوں نیند نہیں آتی بھلا ؟ میں تو آرام سکون سے سوتی ہوں ۔ اور دیکھ لیں خدا کی رحمت ہیں بیٹیاں ۔ بیٹوں کا کیا ۔؟ شادی کی ۔ ماں باپ کو چھوڑا اور بیوی کے دمچھلےہوگئے۔
یہ بیٹیاں ہی ہیں جو ماں اور باپ کے نہایت قریب ہیں انکا سکھ چین آرام خیال سبھی ذمے داریاں بیٹیاں اٹھاتی ہیں ۔ تو پھر ماں باپ جب بھی بولتے ہیں تو کیوں کر انکو بوجھ کہتے سمجھتے ہیں
اتنی ہی اگر بوجھ محسوس ہوں تو اندھے کنواں میں دھیکل کیوں نہیں دیتے

بوچھی باجو میں اس موضوع پر بولنا تو نہیں چاہ رہی تھی لیکن بس۔۔(آپ پلیززز غصہ مت کیجیئے گا) ۔۔۔شمشاد چاء نے جو کہا۔۔میں اس سے سو فیصد متفق ہوں۔۔۔میں اپنے بابا کی اکلوتی بیٹی ہوں۔۔۔اس کے باوجود ماما کے منہ سے ایک دن یہ سننے کو ملا کہ ارضاء تمھارے بابا تمھاری وجہ سے بہت پریشان رہنے لگےہیں۔۔۔اور میں یہ سن کر حیران پریشان کہ میں نے ایسا کیا کردیا ہے جو بابا کو رات بھر نیند نہیں آتی۔۔:( ۔۔پھر ماما نے مجھے سمجھایا کہ بیٹا تم نے کچھ نہیں کیا۔۔وہ تمھاری آنے والی زندگی کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔۔ وہ تمھارا مزاج سمجھتے ہیں۔۔۔اس لیے اس فکر میں رہتے ہیں کہ پتہ نہیں اگلے گھر میں بھی تمھیں ویسا پیار ملےگا یا نہیں جس کی تم عادی ہو۔
جو لوگ بیٹی کو بوجھ کہتے ہیں۔۔۔جس طرح کے شمشاد چاء نے کہا تو یہ بوجھ یہ خوف اس کی اندیکھی قسمت کا ہے۔۔بیٹی پرائی امانت ہوتی ہے۔۔اس امانت کی حفاظت کا بوجھ۔۔
ماں باپ کی عزت اس کے ہاتھوں میں ہوتی ہے ۔۔اور یہ بات کہ اسےصرف حساس لوگ ہی سمجھ سکتے ہیں۔ مغرب میں رہ کر مشرقی روایات کو اکثر لوگ بھول جاتے ہیں۔ بس دعا کریں کہ بیٹی کو اور چاہے کچھ نہ آتا ہو لیکن وقت آنے پر وہ اتنی مضبوط ضرور ہو کہ اپنے دل کی خواہش قربان کرسکے۔
بوچھی باجو اگر میرا کچھ کہا برا لگے تو پلیززز مجھے کہہ ضرور دیجیئے گا۔۔۔دل میں مت رکھیے گا،۔۔اور نہ ہی اگنور کجیئے گا۔۔۔مجھے اس طرح کسی کا نظرانداز کرنا بہت تکلیف دیتا ہے۔۔:(
 
شمشاد

لائبریرین
“حساس اور کم گو“

امن: چاء یہ تو دو لفظ ہوئے۔۔آپ کے پاس ابھی ایک اور لفظ کا آپشن باقی ہے۔ : )

ضدی

امن: شمشاد چاء کم گو انسان تو کسی پر کھلتے ہی نہیں ہیں۔۔۔ہاں یہ ہوسکتا ہے کہ آپ کو حقیقی زندگی میں لوگ دیکھ کر پوری طرح جان جاتے ہوں۔ یہاں نیٹ پر میرا نہیں خیال کہ کوئی آپ کو اتنا زیادہ جانتا ہے۔

کچھ ارکین خاصا زیادہ جانتے ہیں، جیسے باجو ہیں، ماوراء ہے، ظفری ہیں۔

مجھے ہی آتا ہے۔ اور صرف ایک بات پر، کہیں بھی جانا ہو یہ ہمیشہ دیر کر دیتی ہیں اور مجھے خلجان (tension) شروع ہو جاتا ہے۔

امن: لگتا ہے آنی میک اپ کا شوق رکھتی ہیں۔ : )

نہیں میک اپ کا شوق تو نہیں، لیکن عین جانے کے وقت اسے کوئی نہ کوئی کام یاد آ جاتا ہے۔

امن: میرے خیال میں تو ارینج ہی ہونی چاہیے۔ والدین اپنے بچوں کا کبھی بُرا نہیں سوچتے اور بچے کبھی بھی اتنے عقلمند نہیں ہوتے جتنے والدین ہوتے ہیں۔

امن: جی باکل ۔۔ وہ والدین جو اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں وہ کبھی ان کا بُرا نہیں سوچ سکتے۔۔لیکن کچھ ایسے والدین بھی ہیں جو اولاد کی بھلائی سے زیادہ اپنے خاندانی وقار اور فرسودہ رسومات کو ترجیع دیتے ہیں۔۔انھیں انا بچوں کی خوشیوں سے زیادہ عزیز ہوتی ہے۔ : (

ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ ایک حد تک بچوں کی خوشیاں ہر حال میں مقدم ہونی چاہیں۔

امن: اب کچھ مزید سوالات۔۔۔اجازت ہے نا۔۔؟؟ آپ میری الٹے سیدھے سوالوں سے بور تو نہیں ہوتے۔۔؟؟

بالکل اجازت ہے۔

ہ شمشاد چاء جب پہلی بار خانہ کعبہ کو دیکھنے کی سعادت نصیب ہوئی تو اُس وقت کی دلی کیفیت یاد ہے۔۔؟

اچھی طرح یاد ہے۔ جب پہلی دفعہ خانہ کعبہ پر نظر پڑی تھی تو میں اپنا آپ بھول گیا تھا۔ مجھے کوئی ہوش نہیں تھا کہ میں کہاں ہوں، میرے ارد گرد لاکھوں لوگ ہوں گے لیکن مجھے یوں لگ رہا تھا کہ میں یک و تنہا ہوں۔ بس میں ہوں اور میرے سامنے خانہ کعبہ ہے۔ نہ مجھے دھکے لگ رہے تھے، نہ مجھے لاکھوں لوگوں کے تلبیہ کا شور سنائی دے رہا تھا۔ عجیب سی کیفیت تھی، اور میں یہ بھی سوچ رہا تھا کہ میں اتنا گناہگار بندہ اور مجھے اللہ نے اپنے گھر بلا لیا، کتنی بڑی سعادت میرے نصیب میں آئی تھی۔

ہ کہتے ہیں جب خانہ کعبہ کی طرف پہلی نظر اٹھے ( میرے خیال سے پہلی بار دیکھنے کےلیے بہت ہمت چاہییے ہوتی ہے) اور جو دعا لبوں پر ہو وہ قبولیت کا شرف حاصل کرلیتی ہے۔۔آپ کو اس بات کا پتہ تھا۔۔؟

امن میں پہلی دفعہ اپنے بڑے بھائی صاحب کے ساتھ حج پر گیا تھا۔ وہ اس سے پہلے بھی حج اور عمرہ کی زیارت سے مستفیذ ہو چکے تھے۔ تو انہوں نے مجھے خاصا بریف کیا ہوا تھا۔ انہوں نے ہی مجھے بتایا تھا کہ خانہ کعبہ پر پہلی نظر پڑتے ہی جو دعا مانگیں وہ قبول ہوتی ہے۔ لیکن پہلی دفعہ نظر پڑتے ہی میں تو اپنا آپ بھی بھول گیا تھا۔

امن بیت الحرام میں بہت ساری ایسی جگہیں ہیں جہاں دل سے مانگی ہوئی دعا کو شرف قبولیت ملتا ہے، جیسے مقام ابراھیم، رکن یمانی، حطیم، صفا مروہ، الغرض اس مسجد کی ہر ہر جگہ پر مانگی ہوئی دعا قبول ہوتی ہے۔ شرط یہ ہے کہ دعا دل سے مانگی جائے۔ روزمرہ کی طرح الفاظ رٹے ہوئے نہ ہوں۔ اس مسجد میں تو اگر کوئی زائر سو بھی جائے تو بھی اس کو ثواب ملتا رہتا ہے۔ اب اس سے بڑھ کے اور کیا ہو گا۔

ہ حج سے پہلے اور حج کے بعد خود میں کوئی تبدیلی محسوس کی۔۔؟

حج کے بعد تبدیلی بالکل محسوس کی ہے۔ اور ہونی بھی چاہیے۔
 
تیشہ

محفلین
امن ایمان نے کہا:
شمشاد چاء i am back :wink:
میں کچھ دن دانستہ اس تھریڈ کو نہیں دیکھ رہی تھی۔۔۔میرا دھیان پوری طرح ماوراء اور حجاب کی جانب تھا۔۔اب ان سے کچھ دن کی رخصت لے لی ہے۔ :) ۔۔۔شمشاد چاء ابھی میرے کچھ سوالات کے جواب آپ کے منتظر ہیں۔۔آپ انھیں دیکھ لیں۔۔اس طرح پھر مجھے آگے کچھ پوچھنے میں آسانی ہوجائے گی۔

ابھی یہاں میں بوچھی باجو سے کچھ کہنے کی ہمت کررہی ہوں۔۔

بوچھی باجو نے کہا:
جناب کون جاہل ہے جو بیٹیوں کو بوجھ تصورکرتےہیں ۔؟ میرا دل چاہتا ہے ایسے سوچنے والوں کو سو کوڑے لگاؤں
کیوں نیند نہیں آتی بھلا ؟ میں تو آرام سکون سے سوتی ہوں ۔ اور دیکھ لیں خدا کی رحمت ہیں بیٹیاں ۔ بیٹوں کا کیا ۔؟ شادی کی ۔ ماں باپ کو چھوڑا اور بیوی کے دمچھلےہوگئے۔
یہ بیٹیاں ہی ہیں جو ماں اور باپ کے نہایت قریب ہیں انکا سکھ چین آرام خیال سبھی ذمے داریاں بیٹیاں اٹھاتی ہیں ۔ تو پھر ماں باپ جب بھی بولتے ہیں تو کیوں کر انکو بوجھ کہتے سمجھتے ہیں
اتنی ہی اگر بوجھ محسوس ہوں تو اندھے کنواں میں دھیکل کیوں نہیں دیتے

بوچھی باجو میں اس موضوع پر بولنا تو نہیں چاہ رہی تھی لیکن بس۔۔(آپ پلیززز غصہ مت کیجیئے گا) ۔۔۔شمشاد چاء نے جو کہا۔۔میں اس سے سو فیصد متفق ہوں۔۔۔میں اپنے بابا کی اکلوتی بیٹی ہوں۔۔۔اس کے باوجود ماما کے منہ سے ایک دن یہ سننے کو ملا کہ ارضاء تمھارے بابا تمھاری وجہ سے بہت پریشان رہنے لگےہیں۔۔۔اور میں یہ سن کر حیران پریشان کہ میں نے ایسا کیا کردیا ہے جو بابا کو رات بھر نیند نہیں آتی۔۔:( ۔۔پھر ماما نے مجھے سمجھایا کہ بیٹا تم نے کچھ نہیں کیا۔۔وہ تمھاری آنے والی زندگی کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔۔ وہ تمھارا مزاج سمجھتے ہیں۔۔۔اس لیے اس فکر میں رہتے ہیں کہ پتہ نہیں اگلے گھر میں بھی تمھیں ویسا پیار ملےگا یا نہیں جس کی تم عادی ہو۔
جو لوگ بیٹی کو بوجھ کہتے ہیں۔۔۔جس طرح کے شمشاد چاء نے کہا تو یہ بوجھ یہ خوف اس کی اندیکھی قسمت کا ہے۔۔بیٹی پرائی امانت ہوتی ہے۔۔اس امانت کی حفاظت کا بوجھ۔۔
ماں باپ کی عزت اس کے ہاتھوں میں ہوتی ہے ۔۔اور یہ بات کہ اسےصرف حساس لوگ ہی سمجھ سکتے ہیں۔ مغرب میں رہ کر مشرقی روایات کو اکثر لوگ بھول جاتے ہیں۔ بس دعا کریں کہ بیٹی کو اور چاہے کچھ نہ آتا ہو لیکن وقت آنے پر وہ اتنی مضبوط ضرور ہو کہ اپنے دل کی خواہش قربان کرسکے۔
بوچھی باجو اگر میرا کچھ کہا برا لگے تو پلیززز مجھے کہہ ضرور دیجیئے گا۔۔۔دل میں مت رکھیے گا،۔۔اور نہ ہی اگنور کجیئے گا۔۔۔مجھے اس طرح کسی کا نظرانداز کرنا بہت تکلیف دیتا ہے۔۔:(

نیور مائینڈ امن :) غلطی آپ کی بھی نہیں اصل میں پاکستان میں رہنے بسنے والے ، آج تک میں نے دیکھا ہے خود ، چاہے کتنا ہی کیوں نا پڑھ لکھ جائے مگر سوچ انکی ویسی کی ویسی ہی ہے اور رہے گی ۔
سو ، ہر کسی کی اپنی اپنی سوچ ، ہر کسی کا اپنا اپنا نظریہ ،
:)
 
زیک

مسافر
شمشاد نے کہا:
زکریا نے کہا:
شمشاد نے کہا:
بیٹیاں ایک ایسا بوجھ ہے جو بڑے سے بڑا راجہ مہاراجہ بھی نہیں اٹھا سکتا۔

:shock:

جی زکریا بھائی میرے معاشرے میں بیٹی جب جوان ہو جائے تو جب تک اس کی شادی نہ ہو جائے، ماں باپ کے سینے پر بوجھ ہی سمجھی جاتی ہے۔

ہوں نا میں اس دور میں بھی قدامت پسند۔

میرے ذہن میں تو patriarchal آیا تھا۔
 
F@rzana

محفلین
شمشاد بھائی، انٹرویو مزے دار ہے، آج ہی پورا پڑھا ہے، ایک بات سے متفق ہوں کہ آپ آسانی سے کھلنے والوں میں سے قطعی نہیں ہیں :lol:

امن، حج بیت اللہ پر سوالات قابل ستائش ہیں اور جوابات کیا بات ہے۔۔۔۔۔
اس گھر کی زیارت نصیب والوں کو حاصل ہوتی ہے۔
 
Top