انٹرویو انٹرویو وِد سیدہ شگفتہ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز انکل یہ حیدر آباد میں اس طرح بولا جاتا ہے۔۔۔ دلچسپ ! ویسے کچھ ٹی وہ ڈراموں میں سنا ہے حیدر آبادی لہجہ ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہ آپ جن موضوعات پر بلاتکان بول سکتی ہیں،ان کی فہرست کافی طویل ہے۔ اس کی وجہ کتابوں سے دوستی ہے یا خداداد صلاحیت۔۔؟


امن، نہیں معلوم ان دونوں میں سے کون سی وجہ ۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے ساتھ میرے سامنے کوئی ایسا نام ہو کوئی ایسا بندہ ہو جس کے ساتھ شیئر کیا جاسکتا ہو مجھے محسوس ہو کہ میں اس کے ساتھ شیئر کر سکتی ہوں۔ پھر خود بخود ایک فلو بن جاتا ہے۔۔۔ ایک تسلسل۔۔۔ بات کرنا اچھا لگتا ہے پھر خودخود آمد ہونی۔۔۔
 

تیشہ

محفلین
تھینکس بوچھی۔۔۔ آج آپ نے مجھے بھوکا سونے سے بچا لیا ۔۔۔ میں ابھی فرحت کا حصہ بھی غائب کر لیا جو سالگرہ کے دھاگے پر آپ نے فرحت کے لئے پلیٹ رکھی تھی :)

فرحت ۔۔۔ آپ کو دیر ہوگئی :) :grin:




:aadab::aadab: دیکھ لیں ،۔ ۔ مجھے پتا تھا شگفتہ کو بہت زورں کی بھوک ُ لگ رہی تھی اس لئے لے آئی بناتے ساتھ ہی ۔ مگر یہ کیا دہی بھلے کو آپ چاٹ سمجھکر چاٹ گئیں :confused::eek::rolleyes:
zzzbbbbnnnn.gif
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آ بگ ہینڈ فار یو۔۔۔۔:) اب سب آپ کی طرح تو نہیں سوچ سکتے نا اور نہ ہوسکتے ہیں۔۔۔اس لیے میں نے یہ بےوقوفانہ سوال پوچھ لیا۔

اچھا امن ، تو پھر آپ میرے سوال سنیں کبھی :)

ویسے امن کوئی بھی سوال بے وقوفانہ تھوڑی ہوتا ہے ۔۔۔ سوال تو بس سوال ہوتا ہے ۔۔۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میں ٹھیک ہوں فرحت ۔ بہت خوشی ہوئی آپ کی بات پڑھ کر !
فرحت یہ شعر لکھ کر آپ نے پھر مجھے واپس یادوں میں پہنچا دیا۔ ہاسٹل میں ایک میری دوست کو شاعری سے بہت دلچسپی تھی وہ جب بھی سامنے آتی فرمائش ساتھ ہوتی کہ شعر سناؤ ۔۔۔ میں پہلی بار اسے اسی غزل کا شعر سنایا اسے بہت پسند آیا تو غزل کی فرمائش کر دی تو یہی غزل سنا دی، اسے بہت پسند آئی۔ اگلی بار فرمائش پر بھی یہی سنا دی۔۔۔ پھر ہر باری فرمائش پر یہی غزل سنا سنا کے میں اسے زچ کیا :grin: اب وہ جب بھی شعر کے لئے کہے میں یہی غزل سنا دیتی :) ۔۔۔۔ بہت تنگ کیا میں اسے ۔۔۔ وہ بھی کم نہیں تھی بہت شیطانیاں کرنی اس نے بھی۔۔۔ چھوٹی چھوٹی باتیں کتنی دلچسپ ہوتی ہیں ایک دوسرے کو جان جان کے تنگ کرنا، چھیڑنا۔۔۔ بہت مزہ آتا تھا !

السلام علیکم شگفتہ
واہ۔۔ بہت مزہ آیا پڑھ کر۔۔آپ کی اس دوست کو اور کوئی شاعری یاد ہو نہ ہو مجھے یقین ہے یہ غزل پوری کی پوری یاد ہو گی اب تک۔۔
b3.gif
ہاسٹل لائف کا الگ ہی مزہ ہوتاہے۔۔۔اور اگر اچھے دوست مل جائیں تو وہ کیا کہتے ہیں سونے پہ سہاگہ والی بات ہو جاتی ہے :) ہر دن بہت خوبصورت اور بہت یادگار بن جاتا ہے۔۔۔ آپ نے پہلے بھی ذکر کیا تھا اور مجھے تب بھی بہت اچھا لگا تھا ۔۔۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
تھینکس بوچھی۔۔۔ آج آپ نے مجھے بھوکا سونے سے بچا لیا ۔۔۔ میں ابھی فرحت کا حصہ بھی غائب کر لیا جو سالگرہ کے دھاگے پر آپ نے فرحت کے لئے پلیٹ رکھی تھی :)

فرحت ۔۔۔ آپ کو دیر ہوگئی :) :grin:
جی وہ کیا ہے ناں کہ "ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں" والا حساب ہو گیا :)
اچھا تو اسی لئے آپ کی سالگرہ والے دھاگے پر ڈونگا خالی پڑا ہے
grin24.png
چلیں کوئی بات نہیں اب آپ کو اپنی سالگرہ کے کیک کے ساتھ دہی بڑے بھی بنانا پڑیں گے میرے لئے :)
 

الف عین

لائبریرین
اعجاز انکل یہ حیدر آباد میں اس طرح بولا جاتا ہے۔۔۔ دلچسپ ! ویسے کچھ ٹی وہ ڈراموں میں سنا ہے حیدر آبادی لہجہ ۔
ہاؤ بی پاشا، حیدرآباد میں سب لوگاں ایسائچ بولتے کتے

مذاق بر طرف۔ در اصل تمھارا اسلوب خاصا فصیح ہے پیغامات لکھنے میں بھی، اس لئے یہ نحوی غلطی اپنی طرف توجہ مبذول کر لیتی ہے۔
پنجابیوں کا ’میں نے کرنا ہے‘ قسم کے استعمال پر اب توجہ نہیں کرتا۔ اور یہاں محفل کے محاورے تو آدھے سمجھ میں ہی نہیں آتے۔
 

امن ایمان

محفلین
:)
امن اس کا جواب کسی دن م س ن پر اگر بات ہوئی ۔

ٹھیک ہے شکفتے آپ کے وہاں آنے کا انتظار کروں گی ۔۔ ویسےشکفتے میں ایم ایس این پر بہت کم آتی ہوں۔۔دل تو سب سے بات کرنے کو چاہتا ہے لیکن اگر بات کروں تو یہاں پوسٹس رہ جاتی ہیں۔۔میں بس اس کوشش میں ہوں کہ جلدی سے اس سارے سلسلے کو وائنڈ اپ کردوں۔۔بس اب لگتا ہے تھک گئی ہوں۔ : (


امن ، یہاں سے مُراد ؟

۔۔۔ فورم ؟


جی۔۔اور میرا کہنے کا مطلب بھی یہ تھا کہ آپ اپنے سوالات یہاں کیوں نہیں پوچھتی ہیں؟


امن، نہیں معلوم ان دونوں میں سے کون سی وجہ ۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے ساتھ میرے سامنے کوئی ایسا نام ہو کوئی ایسا بندہ ہو جس کے ساتھ شیئر کیا جاسکتا ہو مجھے محسوس ہو کہ میں اس کے ساتھ شیئر کر سکتی ہوں۔ پھر خود بخود ایک فلو بن جاتا ہے۔۔۔ ایک تسلسل۔۔۔ بات کرنا اچھا لگتا ہے پھر خودخود آمد ہونی۔۔۔

شکفتے آپ بہت جلدی اپنی بات شیئر نہیں کرتی ہیں یا یوں کہہ لیں کہ صرف ایک یا دولوگوں کے علاوہ باقی سب سے نہیں کہتی ہیں۔۔۔کیا ایسا ہی ہے یا مجھے سمجھنے میں غلطی ہوگئی۔۔؟؟؟


اچھا امن ، تو پھر آپ میرے سوال سنیں کبھی
ویسے امن کوئی بھی سوال بے وقوفانہ تھوڑی ہوتا ہے ۔۔۔ سوال تو بس سوال ہوتا ہے ۔۔۔


جی یہ تو ہے لیکن کبھی کبھی مجھے اپنے کچھ سوال اچھے نہیں لگتے۔۔کچھ تھوڑے پرسنل لگنے لگتے ہیں۔۔کچھ پاگلوں سے۔۔:) خیر آپ پھر کب اپنے سوالات یہاں ایک نئے دھاگے میں پوسٹ کریں گی۔۔اور کریں گی بھی یا نہیں۔۔؟؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہاؤ بی پاشا، حیدرآباد میں سب لوگاں ایسائچ بولتے کتے

مذاق بر طرف۔ در اصل تمھارا اسلوب خاصا فصیح ہے پیغامات لکھنے میں بھی، اس لئے یہ نحوی غلطی اپنی طرف توجہ مبذول کر لیتی ہے۔
پنجابیوں کا ’میں نے کرنا ہے‘ قسم کے استعمال پر اب توجہ نہیں کرتا۔ اور یہاں محفل کے محاورے تو آدھے سمجھ میں ہی نہیں آتے۔

دلچسپ اعجاز انکل ۔۔۔ اتنی کوشش کی یہ جملہ بولنے کی پر لہجہ ویسا بن ہی نہیں پاتا تھوڑی اور کوشش کروں گی تو شاید ہو جائے ۔

"نے" کا استعمال چھوڑنے کا نتیجہ اب یہ نکل رہا ہے کہ بولنے گھر میں بولتے وقت بھی یہی حال ہوتا جا رہا ہے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اللہ خیر کرے۔۔۔ہٹلر کیوں بننا چاہ رہی ہیں۔۔؟

ہمم لبرا اس اسٹار کو میں نے زیادہ پڑھا نہیں ہے۔۔۔ جلدی پڑھ کر بتاوں گی ۔۔ویسے نام سے ہی اندازہ ہورہا ہے کہ لبرا شخصیت اپنے رویوں میں متوازن ہوگی۔


امن ، مجھے بھی جاننا ہے اس بارے میں ۔۔۔ ضرور بتائیں


بس اب دل ہے کہ ہٹلر بنا جائے ۔۔۔ شگف دی ہٹلر۔۔۔ کس کی خبر لوں سب سے پہلے۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پر آپ نے شرارت تو بتائی ہی نہیں شگفتہ۔۔۔:confused: ۔۔۔امن کا شکریہ آپ ادا کریں اور آپ کا میں کرتی ہوں کہ اتنے مزے کی باتیں شیئر کیں۔۔(ایسی خوشگوار یادوں کو سننے کا الگ ہی مزہ ہوتا ہے ):)

نہیں فرحت :) یہ شرارت آن ائیر نہیں۔۔۔ یہ سامنے بتانے میں زیادہ مزہ ہے۔۔۔ :grin:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکفتے یقین کریں کہ آپ کے اس جواب کے بعد آج مجھے لگا کہ میری محنت کا صلہ مجھے مل گیا۔۔۔۔میرا انٹرویو تھریڈز شروع کرنے کا مقصد کھوج اور جستجو نہیں تھا بلکہ میں یہی چاہتی تھی کہ کچھ وقت ہم خود کو دیں۔۔۔خود سے ملیں اور وہ سب جو وقت کی دھول میں کہیں کھو گیا اسے ایک بار پھر تلاش کریں ۔۔۔شکر ہے میں کسی حد تک کامیاب رہی۔ اور شکریہ کہنے کی ضرورت بالکل نہیں جناب ۔۔: )

مجھے بھی بہت خوشی ہوئی امن یہ پڑھ کر۔۔۔ اور درست کہا ۔۔۔ میں جب بھی یہاں اس دھاگے پر لکھنے آتی ہوں تو ایک پینڈورا باکس کھل جاتا ہے اتنی بہت سی باتیں اور یادیں سامنے آجاتی ہیں میرے لئے مشکل ہو جاتی ہے کہ کیسے مختصر کروں ۔۔۔ واقعی یاد میں واپس پہنچنا بہت اچھا ہے ۔۔۔ دلچسپ ہے ۔۔۔ مجھے کتنی باتیں یاد آ گئی ہیں آتی جا رہی ہیں۔۔۔ اور یہاں اس کا سہرا آپ کے سر ہے ۔۔۔ خوش رہیں :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ، آپ نے کہا کہ خزاں کے پاؤں تلے رلنے والے زرد پتے بہت اچھے دوست ہوتے ہیں۔ کیا اپنے دوستوں کو کوئی پیر تلے رلاتا ہے؟
(میں صرف یہ جاننا چاہ رہی ہوں کہ آپ نے ان کو دوست بھی کہا، اور پھر ان کو پیروں تلے روند بھی دیا؟ مجھے ان پتوں پر چلنا اس لیے اچھا لگتا ہے کہ ان پتوں پر چلنے سے جو آواز آتی ہے وہ خاموشی میں اچھی لگتی ہے۔ لیکن ان پتوں پر میں اس لیے چلتی نہیں کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ درخت (جن کے پتے نیچے گرے ہیں) انھیں یقیناً ہمارا ان کے پتوں کو روند کر چلتے جانا اچھا نہیں لگتا ہو گا۔)

نہیں ماوراء ۔۔۔ میں ان پتوں کو پیروں تلے نہیں روند سکتی ۔۔۔ ہاں چھوٹے ہوتے کبھی کبھی ایسے پتوں‌پر کیٹ واک کر لیا کرتی تھی۔۔۔ پھر بعد میں انھی پتوں سے خود بخود دوستی ہو گئی۔۔۔ یہ مجھے اپنے جیسے لگتے ہیں ۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
خزان کے پتے آپ کو اپنے جیسے لگتے ہیں۔۔۔۔؟؟ ایسا تو نہیں کہیں شگفتہ۔۔۔۔!! وہ تو ہر طرف بکھرے ہوتے ہیں اور ان کو سمیٹنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ اور آپ تو بکھری بھی نہیں۔۔۔اور سمیٹنے والے پہلے سے تیار ہیں۔۔۔!!
 
Top