انٹرویو انٹرویو وِد سیدہ شگفتہ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں اٹھی ہی کب تھی وہی بیٹھی رہی ۔ جب لوگ :eek: ادھرِ ادھر ہوگئے تو آرام سے کپڑے جھاڑتی ہوئی اٹھ آئی تھی ۔ ورنہ تو میرا دل تھا جہاں گری ہوں ادھر ہی تکئیہ کمبل لے آؤں لیٹی ہی رہو ں
zzzbbbbnnnn.gif

بوچھی :)

مجھے اتنی ہنسی آ رہی ہے آپ کے کمبل تکیے کا سوچ کر :grin: :grin:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہ آپ پسند کے معاملے میں کس حد تک مستقل مزاج ہیں؟ ( یہ بتانا مت بولیے گا)

اچھا ٹھیک ہے نہیں بولتی :)

امن تھوڑا سا بولنے دیں ۔۔۔ :)

امن پسند کے معاملے میں کیا مستقل مزاجی دکھانی۔۔۔ خُدا نے یہ کائنات اتنی وسیع بنائی ہے اتنے رنگ رکھے ہیں اس میں تو ہر چیز کا اپنا ایک حُسن ہے۔۔۔ پسند اہم نہیں ہوتی ہمارے آس پاس جو نام ہوں وہ اہم ہوتے ہیں۔۔۔ رشتے اہم ہوتے ہیں تو جو ان کی پسند ہو وہی مجھے بھی پسند آ رہا ہوتا ہے۔۔۔ کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ مجھے پسند میں اپنی رائے دینی۔۔۔ ورنہ کم ہی کسی کو علم ہوتا ہے ۔۔۔ یہ پسند بھی دراصل خود کو محدود کر دینے کا نام ہے اور محدود ہو جانا نہیں اچھا لگتا۔ محدود ہو کر میں ان سب سے دُور ہو جاؤں گی جو نام میرے لئے اہم ہیں۔ فطرت سے دُور ہو جاؤں گی اور یہ دونوں باتیں مجھے دُکھی کر دینے والی ہیں۔۔۔ !!

:)۔۔۔۔ بالکل صحیح
 
فرحت کیانی

لائبریرین
وعلیکم السلام شگفتہ۔۔کیسی ہیں آپ؟
جی بالکل میں بھی ایسا ہی سوچتی ہوں۔۔ آپ کی پوسٹ پڑھ کر یوں لگا کہ۔۔۔وہ جو لفظ میرے گماں میں تھے وہ تیری زبان پہ آ گئے :)۔۔مجھے خود کو بہت بہت اچھا لگا :)
 
امن ایمان

محفلین
شکفتے میں ایک بار پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کے جوابات پر بات کرتی ہوں پہلے۔۔ :)

ہ آپ پسند کے معاملے میں کس حد تک مستقل مزاج ہیں؟ ( یہ بتانا مت بولیے گا)

اچھا ٹھیک ہے نہیں بولتی

امن تھوڑا سا بولنے دیں ۔۔۔

وہ میں نے بھولیے لکھا تھا نا یہ پتہ نہیں بولیے کس نے بنا دیا :)

امن پسند کے معاملے میں کیا مستقل مزاجی دکھانی۔۔۔ خُدا نے یہ کائنات اتنی وسیع بنائی ہے اتنے رنگ رکھے ہیں اس میں تو ہر چیز کا اپنا ایک حُسن ہے۔۔۔ پسند اہم نہیں ہوتی ہمارے آس پاس جو نام ہوں وہ اہم ہوتے ہیں۔۔۔ رشتے اہم ہوتے ہیں تو جو ان کی پسند ہو وہی مجھے بھی پسند آ رہا ہوتا ہے۔۔۔ کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ مجھے پسند میں اپنی رائے دینی۔۔۔ ورنہ کم ہی کسی کو علم ہوتا ہے ۔۔۔ یہ پسند بھی دراصل خود کو محدود کر دینے کا نام ہے اور محدود ہو جانا نہیں اچھا لگتا۔ محدود ہو کر میں ان سب سے دُور ہو جاؤں گی جو نام میرے لئے اہم ہیں۔ فطرت سے دُور ہو جاؤں گی اور یہ دونوں باتیں مجھے دُکھی کر دینے والی ہیں۔۔۔ !!

ہممم شکفتے کیا آپ کی نظر میں اپنی ذات کی کوئی اہمیت نہیں۔۔؟ :(

یہ بات تو درست ہے میں واقعی اچھی نہیں ہوں !

لیکن امن موت سے کیا ڈرنا۔۔۔ میں تو اپنا کفن خرید کر پہن کر دیکھا بھی ہے۔۔۔ تصویر بھی بنوائی تھی خود کو کفن میں دیکھنے کے لئے ورنہ بندے کو خود اپنے آپ کو کفن میں دیکھنا نصیب ہی نہیں ہوتا۔۔۔ دوسرے ہی دیکھتے ہیں بس۔۔۔

یہ میں نے غصے میں کہا تھا اچھاااا۔۔۔آپ اچھی نہیں ہیں بلکہ بہتتتتتت اچھی ہیں۔۔۔ڈئیر موت برحق ہے۔۔اور میں اپنے مرنے کے بارے میں تو سوچ سکتی ہوں۔۔ڈرتی بھی نہیں ہوں کہ یہی ہمارا ایمان بھی ہے۔۔بس اپنے اردگرد رہنے والے لوگوں کے لیے ایسا نہیں سوچ سکتی۔ : ( ویسے مجھے یہ پڑھ کر بڑی حیرت ہوئی تھی۔۔۔اللہ تعالیٰ آپ کو عمر خضر عطا فرمائیں آمین۔

اپنے سوالوں کے جواب تلاش کرتے رہنا جن کے جواب کہیں سے بھی نہیں معلوم ہوتے۔۔۔ کسی کے بھی پاس نہیں ہوتے۔۔۔ جو جب میں دوسروں پوچھوں تو اکثر آگے سے چہرے بلینک ہو جانے۔۔۔

شکفتے کبھی یہاں کسی سے یہ سوال پوچھنے کی کوشش کی۔۔۔؟

سب ہی پسند ہے۔۔۔ آنکھیں سب سے پہلے۔۔۔

آپ کی آنکھوں کا رنگ کیسا ہے۔۔؟؟؟ :cool:

شکفتے۔۔۔۔۔۔۔۔

ہ عزت نفس کے معاملے میں آپ ضرورت سے زیادہ حساس لگی ہیں، پس پردہ کوئی خاص وجہ ہے؟

ہ آپ جن موضوعات پر بلاتکان بول سکتی ہیں،ان کی فہرست کافی طویل ہے۔ اس کی وجہ کتابوں سے دوستی ہے یا خداداد صلاحیت۔۔؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام شگفتہ۔۔کیسی ہیں آپ؟
جی بالکل میں بھی ایسا ہی سوچتی ہوں۔۔ آپ کی پوسٹ پڑھ کر یوں لگا کہ۔۔۔وہ جو لفظ میرے گماں میں تھے وہ تیری زبان پہ آ گئے :)۔۔مجھے خود کو بہت بہت اچھا لگا :)

میں ٹھیک ہوں فرحت ۔ بہت خوشی ہوئی آپ کی بات پڑھ کر !
فرحت یہ شعر لکھ کر آپ نے پھر مجھے واپس یادوں میں پہنچا دیا۔ ہاسٹل میں ایک میری دوست کو شاعری سے بہت دلچسپی تھی وہ جب بھی سامنے آتی فرمائش ساتھ ہوتی کہ شعر سناؤ ۔۔۔ میں پہلی بار اسے اسی غزل کا شعر سنایا اسے بہت پسند آیا تو غزل کی فرمائش کر دی تو یہی غزل سنا دی، اسے بہت پسند آئی۔ اگلی بار فرمائش پر بھی یہی سنا دی۔۔۔ پھر ہر باری فرمائش پر یہی غزل سنا سنا کے میں اسے زچ کیا :grin: اب وہ جب بھی شعر کے لئے کہے میں یہی غزل سنا دیتی :) ۔۔۔۔ بہت تنگ کیا میں اسے ۔۔۔ وہ بھی کم نہیں تھی بہت شیطانیاں کرنی اس نے بھی۔۔۔ چھوٹی چھوٹی باتیں کتنی دلچسپ ہوتی ہیں ایک دوسرے کو جان جان کے تنگ کرنا، چھیڑنا۔۔۔ بہت مزہ آتا تھا !
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ میں نے غصے میں کہا تھا اچھاااا۔۔۔آپ اچھی نہیں ہیں بلکہ بہتتتتتت اچھی ہیں۔۔۔ڈئیر موت برحق ہے۔۔اور میں اپنے مرنے کے بارے میں تو سوچ سکتی ہوں۔۔ڈرتی بھی نہیں ہوں کہ یہی ہمارا ایمان بھی ہے۔۔بس اپنے اردگرد رہنے والے لوگوں کے لیے ایسا نہیں سوچ سکتی۔ : ( ویسے مجھے یہ پڑھ کر بڑی حیرت ہوئی تھی۔۔۔اللہ تعالیٰ آپ کو عمر خضر عطا فرمائیں آمین۔

درست کہا امن ، دراصل موت ہمیں اپنے حوالے سے نہیں بلکہ دوسروں کے حوالے سے کمزور بناتی ہے۔
اچھا یہ بتائیں حیرت کس بات پر ہوئی ؟ اور یہ عمرِ خضر کی دعا تو واپس لیں ناں، لمبا عرصہ جینے کو دل نہیں !
 
حیرت مجھے اس بات پر ہوئی کہ آپ کی ماما،بابا یا کسی اور نے ایسا کرنے پر ڈانٹا نہیں۔۔
embarrassed.gif

اور نہیں۔۔۔دعا کرنے کے بعد واپس کیوں لوں۔۔؟ دعا کردی تو کردی۔ :( اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں آمین۔
 
امن :)

ڈانٹ تو تب پڑتی ناں کہ میں ڈانٹنے کا موقع دیتی۔۔۔ یہ ہاسٹل میں تصویر بنوائی تھی۔۔۔ ایسی کارناموں کے لئے ہاسٹل تھا ناں۔۔۔ امی بنوانے دیتیں جیسے مجھے گھر میں۔۔۔ :) ابھی تک امی سے چھپا کے رکھنا پڑتی ہے تصویر۔۔۔ تاکہ امی کی یادداشت بحال نہ ہونے پائے۔۔۔ !!

اور امن ۔۔۔

۔۔۔ مجھے کچھ بھی اور کوئی سی بھی دعا دے دیں۔۔۔۔ بدعا دے دیں۔۔۔ پر یہ دعا واپس لے لیں۔۔۔ میں وعدہ کرتی ہوں آپ کے سب سوالوں کے جواب فوراً فوراً لکھ دوں گی :) ۔۔۔ دیکھیں کتنا بڑا وعدہ کر لیا اب تو۔۔۔ !
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ تو گڑ بڑ ہو گئی ہے اس میں۔۔۔ لکھنے میں ایک جگہ۔۔۔ ! :(

امن۔۔۔ میں اتنا بڑا وعدہ کر لیا ہے اب تو۔۔۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہممم شکفتے کیا آپ کی نظر میں اپنی ذات کی کوئی اہمیت نہیں۔۔؟ :(

اہمیت ہے امن ، بالکل ہے۔ دنیا میں غیر اہم تو کچھ بھی نہیں ۔۔۔ لیکن امن کچھ باتیں۔۔۔ کچھ چیزیں۔۔۔ کچھ مقام۔۔۔ کچھ رشتے۔۔۔ کچھ نام ۔۔۔ ہماری ذات سے زیادہ اہم ہوتے ہیں ۔ تو وہاں میری ذات پھر میرے لئے اہم نہیں اتنی۔ کہیں خود کو پیچھے رکھنا بہتر ہوتا ہے تو میں بہتر کرنا چاہوں گی۔۔۔ یہی میری ترجیح ۔۔۔
پتہ ہے کیا۔۔۔ خود کو ہی اہمیت دینا کچھ بڑی بات نہیں ہوگی لیکن ہر جگہ خود کو اہمیت نہیں دی جا سکتی ۔۔۔
میں اگر ہر جگہ خود کو اہمیت دوں تو پھر بہت سی جگہوں پر ضرور مجھ سے نا انصافی ہو جائے گی۔۔۔ میں دوسروں کو دکھ پہنچا دوں گی۔۔۔ ممکن ہے کوئی نام میری وجہ سے کسی خوشی کو حاصل کرنے سے رہ جائے۔۔۔ کوئی توقع کسی مایوسی میں بدل جائے۔۔۔ کوئی کام ادھورا رہ جائے گا۔۔۔ ایک بات اور بھی ہے ۔۔۔ ایسا کرنے سے میں اپنے لئے سیکھنے کا، سیکھتے رہنے کا رستہ بھی بند کر لوں گی۔

ویسے امن۔۔۔ میری پسند کا دائرہ مختصر نہیں رہتا مجھے بہت سی چیزوں سے ، باتوں سے ، کائنات کے رنگوں سے قریب رہنا اچھا لگتا ہے تو میرے لئے اپنی ذات بھی اہم ہے ، میں خود کو محدود نہیں کیا۔۔۔
 
امن ایمان

محفلین
اتنے اچھے وعدے کے لیے بہتتتت شکریہ ;) ۔۔شکفتے لگتا ہے آپ نے ہاسٹل لائف خوب انجوائے کی ہے۔۔۔یہ بتائیں کہ آپ نے کس کلاس میں ہاسٹل رہنا شروع کیا۔۔۔اور کیوں؟

اہمیت ہے امن ، بالکل ہے۔ دنیا میں غیر اہم تو کچھ بھی نہیں ۔۔۔ لیکن امن کچھ باتیں۔۔۔ کچھ چیزیں۔۔۔ کچھ مقام۔۔۔ کچھ رشتے۔۔۔ کچھ نام ۔۔۔ ہماری ذات سے زیادہ اہم ہوتے ہیں ۔ تو وہاں میری ذات پھر میرے لئے اہم نہیں اتنی۔ کہیں خود کو پیچھے رکھنا بہتر ہوتا ہے تو میں بہتر کرنا چاہوں گی۔۔۔ یہی میری ترجیح ۔۔۔پتہ ہے کیا۔۔۔ خود کو ہی اہمیت دینا کچھ بڑی بات نہیں ہوگی لیکن ہر جگہ خود کو اہمیت نہیں دی جا سکتی ۔۔۔
ویسے امن۔۔۔ میری پسند کا دائرہ مختصر نہیں رہتا مجھے بہت سی چیزوں سے ، باتوں سے ، کائنات کے رنگوں سے قریب رہنا اچھا لگتا ہے تو میرے لئے اپنی ذات بھی اہم ہے ، میں خود کو محدود نہیں کیا۔۔۔

آ بگ ہینڈ فار یو۔۔۔۔:) اب سب آپ کی طرح تو نہیں سوچ سکتے نا اور نہ ہوسکتے ہیں۔۔۔اس لیے میں نے یہ بےوقوفانہ سوال پوچھ لیا۔

خیر ابھی نہایت گھمبیر (پتہ نہیں صحیح لکھا ہے یا نہیں) قسم کے سوال۔۔۔:)

ہ زندگی کیا ہے؟

ہ زندگی کب بری لگتی ہے؟

ہ مایوس ہوتی ہیں؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تھینکس بوچھی۔۔۔ آج آپ نے مجھے بھوکا سونے سے بچا لیا ۔۔۔ میں ابھی فرحت کا حصہ بھی غائب کر لیا جو سالگرہ کے دھاگے پر آپ نے فرحت کے لئے پلیٹ رکھی تھی :)

فرحت ۔۔۔ آپ کو دیر ہوگئی :) :grin:
 
الف عین

لائبریرین
میں ابھی فرحت کا حصہ بھی غائب کر لیا :grin:
اور اتنی بھوک تھی شگفتہ کہ لفظ ’میں‘ بھی کھا گئیں۔ ویسے یہ مذاق بر طرف، انٹر ویو کے تانے بانے میں میں نے اکثر دیکھا ہے کہ تم نے یہی صرف و نحو جائز رکھا ہے۔ حیدر آباد میں ’نے‘ کا استعمال کم ہوتا ہے لیکن اس صورت میں یہاں فعل کی حالت فرسٹ پرسن (واحد متکلم( کی جنس پر منحصر ہوتی ہے۔ شگفتہ یہاں ہوتیں تو کہتیں کہ ’میں فرحت کا حصہ بھی غائب کر لی‘۔
 
Top