انٹرویو انٹرویو وِد سیدہ شگفتہ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پسندیدہ موضوع گفتگو جس پر آپ گھنٹوں بلاتکان بول سکیں؟


اب میرا سوال ہے کہ


ایسا کوئی موضوع :confused: ؟ جس پر آپ نہیں بول پاتیں ۔؟

:grin:تاکے پھر میں اس پر بات کیا کروں گی آپ سے ۔ :grin::grin:


جی بوچھی ۔۔۔ یہ والی فہرست تو پہلے والی سے بھی طویل ہے :( :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


اپنے سوالوں کے جواب تلاش کرتے رہنا جن کے جواب کہیں سے بھی نہیں معلوم ہوتے۔۔۔ کسی کے بھی پاس نہیں ہوتے۔۔۔ جو جب میں دوسروں پوچھوں تو اکثر آگے سے چہرے بلینک ہو جانے۔۔۔

لائبریریوں میں جانا پسند ہے اور ایسے جگہوں پر جانا پسند ہے جہاں کتابیں ہوں جس گھر میں کتاب نہ ہو وہاں نہیں جا سکتی۔۔۔ مجھے ایسے گھر یا جگہ بھی جانا پسند نہیں جہاں صرف کسی ایک ہی موضوع پر کتب ہوں۔۔۔ نہیں اچھا لگتا وہاں جانا۔۔۔
 

امن ایمان

محفلین
شکفتے میں آپ کے جوابات پڑھ رہی ہوں لیکن کمنٹس ایک بار ایک ساتھ لکھوں گی۔۔۔اس طرح پھر ربط خراب ہوجاتا ہے۔

بوچھی باجو۔۔۔بہت مزے کے کمنٹس لکھ رہی ہیں۔۔۔:grin:
 

تیشہ

محفلین
:) بوچھی ، اچھا خیال ہے اس طرح بہت سے موضوعات پر بولنا آ جائے گا آپ سے بات کر کے۔۔۔




zzzbbbbnnnn.gif
میں تو مذاق کر رہی تھی شگفتہ ۔ مجھے تو ان میں سے دو موضوع پر بھی بولنا نہیں آتا جن پر آپ بول لیتیں ہیں ۔ تو کسی اور موضوع پر کیا بات کرسکتی ہوں میں بچاری :(
 

تیشہ

محفلین
شکفتے میں آپ کے جوابات پڑھ رہی ہوں لیکن کمنٹس ایک بار ایک ساتھ لکھوں گی۔۔۔اس طرح پھر ربط خراب ہوجاتا ہے۔

بوچھی باجو۔۔۔بہت مزے کے کمنٹس لکھ رہی ہیں۔۔۔:grin:





کمنٹس کہاں ہیں امن ، ۔ میں تو ذرا گپ شپ کے موڈ میں ہوں اور اِدھر اَدھر کی لکھ جاتی ہوں ۔ :)
01dance2.gif
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہ پسندیدہ ڈرامہ، فلم، ایکٹر ،ایکٹرس؟

امن مجھ سے نام یاد نہیں ہوتے بس دیکھ لیا تو کچھ دیکھ لیا ورنہ نہیں۔۔۔
مجھے بچّوں کی فلمیں پسند ہیں بچوں کی فلموں میں جو تصوراتی، تخیّلاتی دنیا موجود ہوتی ہے وہ اچھی لگتی ہے۔ انگلش کلاسیکی فلم پسند ہے اور معاشرتی سماجی موضوعات پر بنی اور گھریلو فلمیں کسی بھی زبان میں ہوں۔تاریخی اور مزاحیہ بھی۔
اردو فلمیں دیکھنا تو بہت مشکل کام ہے :) ۔۔۔ بہت کم اردو فلمیں دیکھی ہیں لیکن جو چند ایک دیکھیں تو ہر بار یہی احساس ہوا کہ اتنے گھنٹے ضایع ہوگئے۔۔۔ شاید اچھی فلمیں بھی ہوں گی۔ مجھے فلم زیادہ اپیل کرتی ہے اگر فلم میں گانے نہ ہوں۔۔۔ پتہ نہیں یہ اردو فلموں میں گانے ہوتے ہی کیوں ہیں۔۔۔! گیت صرف سننا پسند کچھ گیت جو پسند تھے ان کی جب وڈیو دیکھی تو بالکل نہیں پسند آئی۔۔۔ !
کچھ چائینیز ایرانی اور دیگر زبانوں کی فلمیں بھی دیکھی ہیں ایرانی فلم پسند ہے شکر ہے اس میں گانے نہیں ہوتے کچھ چائینیز فلمیں بھی اچھی لگیں، شکر ہے وہاں بھی گانے نہیں تھے۔۔۔

اور پاکستان ٹیلی ویژن کا ڈرامہ بہترین۔۔۔ کہانی اور اداکاری کے لحاظ سے بالخصوص۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامے میں جان ہوتی ہے۔۔۔(لیکن وہ ڈرامہ نہیں جو اب انڈیا کے ڈراموں سے متاثر ہو کر بنایا جا رہا ہے)

کارٹون فلمیں بھی پسند ہیں
اور ڈاکیومنٹریز پسند ہیں

اداکاروں میں بیشتر پاکستان ٹیلی ویژن کے نام ہیں کچھ انگریزی اور چینی اور ایرانی فلم سے نام ہیں۔ نام مجھے یاد نہیں رہتے اس وقت کئی فلمیں یاد آ رہی ہیں اور اداکاروں کے چہرے لیکن نام پتہ نہیں کیا تھے۔ میری تقریباً سب توجہ کہانی پر رہنی ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہ آل ٹاءم فیورٹ سانگ،غزل، گلکار؟

نہیں اب ایک اور لسٹ نہیں بنانی ورنہ میری خیر نہیں :)

گلوکار اور گلوکارائیں زیادہ تر تو سرے سے معلوم ہی نہیں کہ کیا نام ہیں، ان میں کئی پاکستان ، انڈیا اور چند ایک انگلش کے شامل ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اب ایک دو سوال تو کر ہی لیے جائیں۔

نثر اور شاعری میں پسندیدہ شخصیات کونسی ہیں اور کیوں؟

ہر وہ نام جس نے انسان کے دکھ کو عکس کیا ، اپنے الفاظ، انداز، اور اسلوب کو انسان کی عزتِ نفس کا ضامن بنایا اور زندگی کی تعمیر میں کچھ نہ کچھ حصہ لیا وہی پسندیدہ ہے اور اہم بھی۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نہ جنوں رہا نہ پری رہی
(اس میں انسان کے دُکھ کی عکاسی ہے انسان کے کئی دُکھ ۔۔۔ ہمیشہ سے دنیا میں ، زندگی میں سب سے زیادہ دکھی مذہب کے نام پر ہوا ہے انسان۔۔۔ مجھے اس کہانی کے ایک ایک کردار سے محبت ہے اور خاص طور پر ایک بُوڑھا پارسی کپل۔۔۔ دونوں میاں بیوی بہت خوبصورت کردار ہیں ۔۔۔ )

ننھا سیّاح

آننا کاریننا

علی اور تنہائی ( یہ بہت چھوٹی سی کتاب ہے یہ تنہا رہنا سکھاتی ہے ، خُود کُشی سے باز رکھتی جو جیسے۔۔۔)

گردشِ رنگِ چمن (لوگ قرۃ العین حیدر ک آگ کا دریا کو بہترین قرار دیتے ہیں لیکن مجھے یہ ناول بہت پسند ہے اس میں بھی انسان کا دکھ بیان کیا ہے قرۃ العین نے )


چگونہ یک ماہی بین بیست نفر تقسیم شود !!
سالہای بے پناہی
چراغِ راہ
آوازِ دوست
ٹیل آف دا ٹو سٹی

منٹو کے بہترین افسانے
(یہ میں آج تک مکمل نہیں پڑھ سکی، بہت تلخی ہے اس میں۔۔۔منٹو کی تحریرمیں۔
یہ مجھے بھیا بھابھی نے میری ایک سالگرہ پر گفٹ کی تھی ابھی میں سوچتی ہوں تو مجھے حیرت ہوتی ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں ایسے پڑھے لکھے افراد اور گھرانوں کی کمی نہیں جو اپنے گھر کی بیٹیوں کو قرآن پاک میں سورہ یُوسف تک پڑھنے سے منع کرتے ہیں۔۔۔ کُجا کہ منٹو کو پڑھنا۔۔۔ بھائی لوگ تو ویسے بھی بہنوں کے معاملے میں اچھی خاصی غیرتِ غیر ضروریہ کے عملی قائل ہوتے ہیں تو مجھے بہت اچھا لگا۔۔۔ یہ دراصل ایک اعتماد کا اظہار تھا۔۔۔ اور اس اظہار سے میرا اپنا کانفیڈنس حقیقی معنوں میں بہت بڑھا۔۔۔ لوگوں سے اعتماد کے ساتھ بات کرنا آیا۔
یہاں کچھ اس حوالے سے کہنا چاہوں گی۔۔۔ گھر کی جانب سے بچوں کو اعتماد ملنا بہت بڑی نعمت ہے سوچ پھر باغی یا احساسِ محرومی کا شکار نہیں ہوتی۔۔۔ انسان کی فطری آزادی سلب یا مجروح کر دی جائے تو زندگی کی تعمیر میں دراڑیں پڑنا شروع ہوجاتی ہیں پھر سوچ میں انتشار اور عمل میں تخریب در آتی ہے۔۔۔ غیر فطری ماحول میں اپنی سوچ و فکر و عمل کو مُثبت رکھنا پھر ہر کسی کے بس کی بات نہیں رہتی پھر کم ایسے لوگ ہوتے ہیں جو ایسا کر سکیں۔۔۔ اپنی سوچ کو مثبت رکھ سکیں۔۔۔ )


ماضی کے مزار (بحیثیت انسان اپنی ماضی کی کچھ جھلک سی پتہ چلتی ہے۔۔۔ انسان نے کب خود کو کس طرح دیکھا ، سمجھا اور کیا کیا خود اپنے ساتھ اور اپنے ہی جیسے انسانوں کے ساتھ۔۔۔ )

فاطمہ فاطمہ است (یہ ڈاکٹر علی شریعتی کی تحریر ہے اور موضوع ہے حضرت فاطمۃ الزھراء سلام اللہ علیہا)
ہاں دوست ایسا ہی تھا (یہ بھی پسند ہے ڈاکٹر علی شریعتی کی یہ بھی)

اردو ادب کی تحریکیں

شہاب نامہ (لکھنے کا انداز اچھا ہے روانی ہے اسلوب میں)

الکھ نگری (یہ بھی رواں اسلوب کے سبب)

کوہِ دماوند

آبِ حیات (یہ کتاب ہر گھر میں ہونی چاہیے)

گُڈ بائے مسٹر چپس (اسے جب پہلی بار پڑھا تو نہیں سمجھ میں آیا تھا۔۔۔ دوسری بار جب پڑھا تو بہت اچھا لگا۔۔۔ میں اس ناول میں کہانی ، کرداروں ، منظر کشی ، احساسِ تنہائی۔۔۔یاد۔۔۔ ایک ایک چیز کو feel کیا۔۔۔ اسے میں کالج میں چھٹی کے بعد پڑھا کرتی تھی (جب دوسری بار پڑھا تھا) ایک دن میں ختم نہیں کیا بلکہ تین چار دنوں میں پڑھا۔ کالج میں گراؤنڈ میں ایک جانب ایک اسٹیج بنا ہوا تھا تو میں چُھٹی کے وقت اس کی سیڑھیوں پر بیٹھی ہوتی تھی گھر جانے کے انتظار میں۔۔۔ کالج تقریباً خالی ہو جاتا تھا تو میں اکیلے بیٹھنے کو اسی طرح انجوائے کرتی تھی خاموشی میں صرف تیز ہوا کے چلنے سے گراؤنڈ میں لگے درختوں کے پتے اور شاخوں کے جُھولنے کی آواز بہت اچھی لگتی تھی اور ٹہنیوں سے گرے ہوئے اِدھر اُدھر بھٹکتے ہوئے پتے : ) میں جب پڑھ رہی ہوتی تو پھر آس پاس سے بے خبر ہوجاتی تھی پھر درمیان میں زرد سُوکھے پتے آ جاتے اپنی کہانی سنانے۔۔۔ میں اسے فِیل کیا۔۔۔ اس کو پڑھنا
مسٹر چپس کا کردار بہت پسند مجھے


انسان کے کمال میں اخلاق کا کردار (یہ بہت دلچسپ کتاب ہے بہت اچھی اسے میں آج تک کبھی بھی شروع سے آخر تک نہیں پڑھا۔۔۔ بس جب دل چاہے کھولا اور جو صفحہ سامنے وہیں سے پڑھنا شروع کر دیا اس میں )

اُداس نسلیں
عام فکری مغالطے
جنٹلمین بسم اللہ
جنٹلمین الحمد لللہ
انسانی تماشا
شفیق الرحمٰن کی تمام تخلیقات
راجہ گدھ
سرسید احمد خان کی تخلیقات
The Lion , The Whitch & The Wardrob

۔۔۔۔
۔۔۔۔
۔۔۔۔

مجھے ہر کتاب پسند آنی :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہ آپ پسند کے معاملے میں کس حد تک مستقل مزاج ہیں؟ ( یہ بتانا مت بولیے گا)



اچھا ٹھیک ہے نہیں بولتی :)

امن تھوڑا سا بولنے دیں ۔۔۔ :)

امن پسند کے معاملے میں کیا مستقل مزاجی دکھانی۔۔۔ خُدا نے یہ کائنات اتنی وسیع بنائی ہے اتنے رنگ رکھے ہیں اس میں تو ہر چیز کا اپنا ایک حُسن ہے۔۔۔ پسند اہم نہیں ہوتی ہمارے آس پاس جو نام ہوں وہ اہم ہوتے ہیں۔۔۔ رشتے اہم ہوتے ہیں تو جو ان کی پسند ہو وہی مجھے بھی پسند آ رہا ہوتا ہے۔۔۔ کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ مجھے پسند میں اپنی رائے دینی۔۔۔ ورنہ کم ہی کسی کو علم ہوتا ہے ۔۔۔ یہ پسند بھی دراصل خود کو محدود کر دینے کا نام ہے اور محدود ہو جانا نہیں اچھا لگتا۔ محدود ہو کر میں ان سب سے دُور ہو جاؤں گی جو نام میرے لئے اہم ہیں۔ فطرت سے دُور ہو جاؤں گی اور یہ دونوں باتیں مجھے دُکھی کر دینے والی ہیں۔۔۔ !!
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام

شکفتہ میں اچھی ہوں اگر توآپ بالکل بھی اچھی نہیں ہیں ۔۔۔یہ ذرا پڑھیں کہ آپ نے آخر میں کتنی بری بات لکھی ہے۔۔۔ایسا کہتے ہیں بھلا۔۔۔؟؟؟ :mad:


:)

یہ بات تو درست ہے میں واقعی اچھی نہیں ہوں !

لیکن امن موت سے کیا ڈرنا۔۔۔ میں تو اپنا کفن خرید کر پہن کر دیکھا بھی ہے۔۔۔ تصویر بھی بنوائی تھی خود کو کفن میں دیکھنے کے لئے ورنہ بندے کو خود اپنے آپ کو کفن میں دیکھنا نصیب ہی نہیں ہوتا۔۔۔ دوسرے ہی دیکھتے ہیں بس۔۔۔
 

تیشہ

محفلین
لیکن امن موت سے کیا ڈرنا۔۔۔ میں تو اپنا کفن خرید کر پہن کر دیکھا بھی ہے۔۔۔ تصویر بھی بنوائی تھی خود کو کفن میں دیکھنے کے لئے ورنہ بندے کو خود اپنے آپ کو کفن میں دیکھنا نصیب ہی نہیں ہوتا۔۔۔ دوسرے ہی دیکھتے ہیں بس۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



cry6.gif
cry6.gif
 

تیشہ

محفلین
:grin: بوچھی :grin: پھر کیسے اُٹھی تھیں آپ بالآخر :)




میں اٹھی ہی کب تھی وہی بیٹھی رہی ۔ جب لوگ :eek: ادھرِ ادھر ہوگئے تو آرام سے کپڑے جھاڑتی ہوئی اٹھ آئی تھی ۔ ورنہ تو میرا دل تھا جہاں گری ہوں ادھر ہی تکئیہ کمبل لے آؤں لیٹی ہی رہو ں
zzzbbbbnnnn.gif
 

تیشہ

محفلین
لیکن امن موت سے کیا ڈرنا۔۔۔ میں تو اپنا کفن خرید کر پہن کر دیکھا بھی ہے۔۔۔ تصویر بھی بنوائی تھی خود کو کفن میں دیکھنے کے لئے ورنہ بندے کو خود اپنے آپ کو کفن میں دیکھنا نصیب ہی نہیں ہوتا۔۔۔ دوسرے ہی دیکھتے ہیں بس۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اب مجھے بھی جذبہ آرہا میں بھی لیٹ کر دیکھوں تابوت میں :rolleyes: پتا نہیں میں نے تو ادھر ہی مر کر ادھر ہی دفن ہونا ہے تو مجھے کفن پہنایا جائے گا تابوت میں رکھا جائے گا :confused:

01hmm.gif
 
Top