انٹرویو انٹرویو وِد سیدہ شگفتہ

امن ایمان

محفلین
وعلیکم السلام

شکفتے میں آپ کی کیفیت سمجھ سکتی ہوں۔۔۔کوئی بات نہیں جہاں اتنا انتظار کیا ہے۔۔وہاں کچھ اور کر لوں گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

شگفتہ، حالیہ واقعات نے ہم سب کے اذہان پر اپنے اثرات مرتب کیے ہیں اور یہاں بھیجے جانے والے پیغامات اسی کرب کی عکاسی کر رہے ہیں۔ ہم اپنے اردگرد ہونے والے واقعات سے لاتعلق نہیں رہ سکتے۔ لیکن وقت تمام زخموں کو مندمل کر دیتا ہے۔

والسلام
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

درست کہا نبیل بھائی
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اتنے عرصے کی غیر حاضری کے بعد شگفتہ میں ایک بار پھر حاضر۔۔۔اس دیر میں جہاں کچھ میرا ہاتھ تھا، وہاں وقت کی کمی بھی بہت اہم وجہ تھی۔۔۔لیکن اب انشاءاللہ اس تھریڈ کو حتمی شکل میں لانے کی کوشش کرتی ہوں۔
شکفتے میں نے پچھلے سارے صفحات پڑھے ہیں۔۔کچھ جگہ آپ کے جوابات دینے ابھی باقی تھے۔۔۔لیکن ایسا کرتے ہیں کہ بات کو آگے بڑھاتے ہیں۔۔۔میں وہ سوال کسی اور طرح سے دوبارہ پوچھ لوں گی۔۔بس آپ نے اب پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا۔۔آپ اب ریگولر نظر آنے لگی ہیں۔۔اس لیے اب اچھے بچوں کی طرح فوری جوابات لکھنے ہیں ۔۔ٹھیکککک :)
السلام علیکم امن۔۔۔ آپ کی اتنی ساری رعایت دینے کے لئے بہت شکریہ۔
ایک دعا بھی کر دیں میرے لئے کہ میں جلد سب جواب دے سکوں۔

ہ شکفتےآپ کا Zodiac sign ہے Aries یعنی برج حمل۔۔اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگ حاکمانہ مزاج رکھتے ہیں۔۔اور اپنی قوت کی بدولت ماحول پر شدت سے اثر انداز ہوتے ہیں۔۔آپ کو پتہ ہے کہ ہٹلر کا ستارہ بھی یہی تھا ناصرف ایڈولف ہٹلر بلکہ ولیم شیکسپئیر بھی اسی برج سے تعلق رکھتے تھے۔۔ویسے یہ کہاں تک درست ہے اس بارے میں ضرور بتائے گا۔۔؟

نہیں امن حکم دینا تو اچھا نہیں لگتا۔۔۔ اگر کسی کے ساتھ بہت اچھی طرح سے ذہنی ہم آہنگی ہو تو پھر تو حکم دینا اچھا بھی لگتا ہے۔ کچھ رشتوں کا تقاضہ ہوتا ہے کہ ایسا انداز ہو یعنی حکمیہ تو وہاں حکم دینا یا حاکمانہ مزاج کا مظاہرہ کرنا اس رشتہ کو مضبوط بناتا ہے۔

کچھ جگہوں پر اس کی گنجائش نہیں ہوتی تو وہاں ایسا نہ کرنا بہتر ہوتا ہے ۔

جہاں کوئی ذمہ داری ہو کوئی کام کروانے کی ذمہ داری تو وہاں اگر اس کے بغیر اگر چارہ نہ ہو تب۔۔۔ ورنہ مجھے مل جل کر کام کرنا زیادہ پسند ہے۔ کام کی تخصیص کرنا بھی نہیں پسند جس وقت جو بھی کام کرنے کی ضرورت ہو تو اگر وہ کام میں خود بھی کر سکتی ہوں تو وہی کام میں سب کے ساتھ مل کر کر لینا۔

اچھا امن یہ کس بات کا پوچھا کہ درست ہے کون سی بات ۔۔۔ قوت کی بدولت ماحول پر اثر انداز ہونے والی ؟ یہ والی بات ؟

قوت کے بارے میں مجھے کچھ اور طرح کا خیال ہے جس طرح عام طور پر دیکھا ہے تو لوگ قوت کو عہدہ ، اسلحہ یا ڈنڈے وغیرہ میں مضمر سمجھتے ہیں لیکن میں قوت کو اور طرح سے تعریف کرتی ہوں۔

مجھے دراصل Zodiac sign سے زیادہ دلچسپی نہیں ہے تو میری معلومات بھی کم رہی ہیں اس بارے میں۔ بس کبھی کسی اخبار یا رسالے میں کچھ دیکھ لیا تو دیکھ لیا ورنہ نہیں۔ ایک گھریلو ڈاکیومنٹ کے مطابق میری پیدائش کے مہینہ میں اختلاف ہے ( پہلے ہی قوم اختلافات سے دوچار ہے : ) ۔۔۔ خیر۔۔۔ تو اسی لئے مجھے سال میں ایک سے زائد بار برتھ ڈے گفٹس بٹورنے کا موقع مل جاتا ہے : ) ) تو اس لحاظ سے جو Zodiac sign ہے اس کی بھی چند خصوصیات پڑھی ہیں اور وہ چند ایک لگتا ہے کہ ہیں مجھ میں۔

یہ تو نہیں معلوم کہ ہٹلر یا شیکسپیئر کا بھی یہی سائن تھا۔۔۔ ان دونوں حضرات کی سعادت۔۔۔ اگر ایسا ہی ہے : ) ۔ امن کہیں مجھے ہٹلر تو نہیں ناں ثابت کرنے کا ارادہ۔۔۔ ویسے مجھے خیال آتا ہے۔۔۔ جو لوگ دوسروں کی عزتِ نفس کا خیال نہیں رکھنے کے قائل تو ایسے لوگوں کے معاملے میں ہٹلر ہی بن جانا شاید بہتر ہے۔ انسان کی عزتِ نفس بہت اہم ہے اسے کسی طور مجروح نہیں کیا جا سکتا چاہے کتنا ہی اپنے نفس کے خلاف جانا پڑے۔۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہ آپ کی پسندیدہ خوشبو؟

مٹی کی خوشبو جب بارش شروع ہو تو اس وقت جو اٹھتی ہے وہ والی
کاغذ کی خوشبو خاص طور پر جو پرانی کتب ہوتی ہیں ان میں جو خوشبو ہوتی ہے
پرفیومز مختلف ہیں جو پسند ہیں۔
پُھولوں میں "گلاب" کی اور "موتیا" کی اور "رات کی رانی" کی
انسانوں میں سچ کی
 
امن ایمان

محفلین
وعلیکم السلام n السلام علیکم!

شکفتے بلاگ پر آپ کی تحریر پڑھ کر عمیرہ احمد یاد آگئیں ۔۔۔۔۔۔میں نے صرف امر بیل پڑھا ہے۔۔۔ "ٹوئنٹی منٹس ڈرائیو" پڑھ کر ایسا لگا کہ جیسے میں ایک بار پھر عمیرہ کو پڑھ رہی ہوں۔آپ کے لکھنے کا انداز بہت حد تک عمیرہ جیسا ہے۔
کتنی عجیب بات ہے نا کہ سوچنے نہ بیٹھیں تو لگتا ہے کہ دنیا بہت پیاری ہے۔۔۔سب انسان ایک سے لگتے ہیں۔۔۔نہ راستے میں گرتی کوئی خاتون نظر آتی ہیں۔۔۔اور نا کوئی کالا بجھنگ مانگنے والا۔۔۔۔ایسے ہی ایک بار میرے ساتھ بھی ہوا تھا۔۔۔۔تب میں نے بے بسی کے نام سے ایک نظم لکھی تھی۔ : (

آپ لکھتی رہیں۔۔۔۔میں نے آپ کے بلاگ پر باقی کی پوسٹس بھی پڑھی ہیں۔۔۔۔بہت جلدی اس پر سیر حاصل تبصرہ آپ کو پڑھنے کو ملے گا۔ :)
 
امن ایمان

محفلین
آپ کی اتنی ساری رعایت دینے کے لئے بہت شکریہ۔
ایک دعا بھی کر دیں میرے لئے کہ میں جلد سب جواب دے سکوں۔

شکفتے ایک دعا۔۔۔۔میری تو بہتتتتتتتتتتت ساری دعائیں ہیں کہ آپ کو اتنی فرصت ضرور ملا کرے کہ آپ یہاں کچھ نہ کچھ ضرور لکھ جایاکریں۔ جہاں تک رعایت کی بات ہے تو جنابہ آپ کا رعب ہی ایسا ہے کہ میں زبردستی نہیں کرسکتی۔ :grin:

شکفتے ہر بار کی طرح آپ کے جوابات پڑھنے میں مزا آیا۔۔۔آپ اتنا اچھا لکھتی ہیں کہ کسی قسم کی تشنگی باقی نہیں رہتی۔۔۔: )

شکفتے دوطرح کی ڈیٹ آف برتھ پر غصہ نہیں آتا کیا۔۔۔؟ میں ہوتی تو آخر تک پوری تحقیقات کرواتی۔۔۔اچھا تو آپ کا دوسرا Zodiac ستارہ کون سا بن رہا ہے۔۔۔؟

شکفتے ہٹلر :grin: نہیں ۔۔۔حساس لوگوں کا تو ہٹلر سے دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں ہوتا۔۔یہ تو میں نے آپ کے اسٹار کے حساب سے پڑھا تھا اس لیے پوچھ لیا۔۔۔اب دوسرے کے بارے میں بتائیں۔۔۔تانکہ پھر ہم کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں۔ :)

شگفتہ جو لوگ کسی کی عزت نفس کا خیال نہیں رکھتے میری نظر میں وہ انسان ہی نہیں ہیں۔ : ( کبھی ایسے کسی شخص سے واسطہ پڑا۔۔۔۔؟؟؟

سوری میں نے پھر درمیان میں چھوٹے چھوٹے سوال پوچھ لیے۔۔۔۔باقی کی بات انشاءاللہ آپ کے جوابات مکمل ہونے پر۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت خوب لکھا شگفتہ ۔ میں نے پڑھا ہے ۔ نیند نہیں آرہی تھی تو سارا پڑھ بیٹھی ۔ ویل سیڈ ۔ :)

شکریہ بوچھی۔۔۔ لیکن کیا سارا پڑھ ڈالا بلاگ یا انٹرویو۔۔۔ اور مبارک ہو کیبورڈ : ) میں ابھی دیکھتی ہوں آپ کے سب پیغامات
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
۔۔۔۔میں نے آپ کے بلاگ پر باقی کی پوسٹس بھی پڑھی ہیں۔۔۔۔بہت جلدی اس پر سیر حاصل تبصرہ آپ کو پڑھنے کو ملے گا۔ :)

ضرور امن ۔۔۔ ویلکم : )

کتنی عجیب بات ہے نا کہ سوچنے نہ بیٹھیں تو لگتا ہے کہ دنیا بہت پیاری ہے۔۔۔سب انسان ایک سے لگتے ہیں۔۔۔نہ راستے میں گرتی کوئی خاتون نظر آتی ہیں۔۔۔اور نا کوئی کالا بجھنگ مانگنے والا۔۔۔۔ایسے ہی ایک بار میرے ساتھ بھی ہوا تھا۔۔۔۔تب میں نے بے بسی کے نام سے ایک نظم لکھی تھی۔ : (

ہاں امن لیکن کوئی نہ کوئی ضرور ہوتا ہے جو مدد کو آگے بڑھتا ہے
اچھا ایک فرمائش۔۔۔ اپنی نظم بے بسی یہاں بھی لکھ دیں۔۔۔

نظم پہ مجھے یاد آیا کہ ایک وعدہ بھی کیا تھا آپ سے۔۔۔

ویٹ۔۔۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

عداوت کے پہاڑوں پر ، کوئی چشمہ پُھوٹے گا محبت کا
تو نفرت کی چٹانیں سبزہ پہنیں گی مروّت کا

محبت کے سفر پر کھول دے گا راستے سارے
عصائے موسوی کے سامنے قُلزم ضرورت کا

میں اپنی پیاس کے قدموں سے ناپوں گی کہاں تک ہے
وہ صحرا دشمنی کا ۔۔۔ لامحدود نفرت کا

کہ جس میں پُھوٹے گا چشمہ کسی معصوم ایڑی سے
ازل سے تا ابد سارے پیاسوں کی ضرورت کا

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکفتے ایک دعا۔۔۔۔میری تو بہتتتتتتتتتتت ساری دعائیں ہیں کہ آپ کو اتنی فرصت ضرور ملا کرے کہ آپ یہاں کچھ نہ کچھ ضرور لکھ جایاکریں۔ جہاں تک رعایت کی بات ہے تو جنابہ آپ کا رعب ہی ایسا ہے کہ میں زبردستی نہیں کرسکتی۔ :grin:
امن۔۔۔ اس طرح تو میں کبھی نہیں سدھرنا اگر مجھے اتنی ڈھیل دی : ) اور یہ رعب۔۔۔ میں سچی سےاس سے عاجز ہوں۔۔۔ کوئی بات بھی تو ہو رعب والی۔۔۔اس رعبِ ناگہانی نے میری پہچان ہی چھین لی ہے، کوئی ہے جو نجات دلائے۔۔۔ بوچھی فرزانہ۔۔۔ لللہ کوئی مدد۔۔۔ اور امن آپ ضرور مجھے ملیں تاکہ اس رعب کی قلعی کھل جائے۔۔۔ یہ انٹر نیٹ بالکل بھی اچھی چیز نہیں ہے انسان کو وہ بنا دیتا ہے جو بات ویسی نہیں ہوتی۔۔۔ ضرور میرا ہی قصور ہوگا اس کے پیچھے بھی۔

شکفتے دوطرح کی ڈیٹ آف برتھ پر غصہ نہیں آتا کیا۔۔۔؟ میں ہوتی تو آخر تک پوری تحقیقات کرواتی۔۔۔اچھا تو آپ کا دوسرا Zodiac ستارہ کون سا بن رہا ہے۔۔۔؟
شکفتے ہٹلر :grin: نہیں ۔۔۔حساس لوگوں کا تو ہٹلر سے دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں ہوتا۔۔یہ تو میں نے آپ کے اسٹار کے حساب سے پڑھا تھا اس لیے پوچھ لیا۔۔۔اب دوسرے کے بارے میں بتائیں۔۔۔تانکہ پھر ہم کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں۔ :)

ارے نہیں غصہ نہیں۔۔۔ ایک سے زائد بار وشز مل جانا اور تحفے بٹور لینا تو فائدہ ہی ہوا ناں۔۔۔ کیا کرنا غصہ کر کے۔۔۔ اور ویسے بھی یہ ایک معمولی سی بات ہے۔

دوسرا سائن ہے لِبرا (میزان)

ویسے امن میرا بہت دل ہے کچھ عرصہ سے ہٹلر بن جانے کو :)

سوری میں نے پھر درمیان میں چھوٹے چھوٹے سوال پوچھ لیے۔۔۔۔باقی کی بات انشاءاللہ آپ کے جوابات مکمل ہونے پر۔

معذرت تو مجھے کرنا ہے اپنی رفتار پر
 
امن ایمان

محفلین
ہاں امن لیکن کوئی نہ کوئی ضرور ہوتا ہے جو مدد کو آگے بڑھتا ہے
اچھا ایک فرمائش۔۔۔ اپنی نظم بے بسی یہاں بھی لکھ دیں۔۔۔

نظم پہ مجھے یاد آیا کہ ایک وعدہ بھی کیا تھا آپ سے۔۔۔
ویٹ۔۔۔۔

شکفتے بہتتتتتتتتتتتت سارا شکریہ۔۔۔آپ نے وعدہ یاد رکھا۔۔: ) میری نظم آپ کی تحریر کے سامنے کچھ بھی نہیں۔۔۔اس لیے مجھے یہاں لکھتے ہوئے شرمندگی ہورہی ہے۔۔۔میں بس ٹرانس میں آکر لکھتی ہوں۔۔یہ نہیں دیکھتی کہ کیسا لکھا ہے،،،بس یہی کوشش ہوتی ہے کہ دکھ کی کیفیت کاغذ پر جذب ہوجائے۔۔اور پھر میں وہ کاغذ بھی پھاڑ کر پھینک دیتی ہوں۔

آپ کی نظم میں۔۔۔

میں اپنی پیاس کے قدموں سے ناپوں گی کہاں تک ہے
وہ صحرا دشمنی کا ۔۔۔ لامحدود نفرت کا

زبردست۔۔۔۔یہ شعر بہت بہت اچھے لگے۔۔۔بہت متاثر کن۔۔۔شکفتے آپ نے بس اب کچھ نہ کچھ لکھتے رہنا ہے۔۔۔ایسے میری درخواست سمجھیں یا محبت بھری دھمکی۔۔۔
smile.gif

یہ رہی میری بے وزن نظم

بے بسی

دیکھا ہے آج بھیک مانگتے
روتے ہوئے ننھے بچے کو
آنسوؤں سے بھیگا چہرہ لیے
بھوک سے نڈھال
موسم کی شدت سے بے پرواہ
ننگے پاؤں
ہر آنے جانے والے کا دامن پکڑ رہا ہے
اللہ تمھیں لمبی زندگی دے
ماں باپ کا سایہ سلامت رکھے
کاروبار میں ترقی دے
دوسروں کے لیے دعائیں کررہاہے
اور خود اپنے لیے۔۔۔
بس روٹی کا ایک ٹکڑا مانگ رہا ہے
زارا ایک لمحے کو سوچو
ہم ظالم،بےحس لوگوں کو
اللہ بِن مانگے کتنا دے رہا ہے

امن۔۔۔ اس طرح تو میں کبھی نہیں سدھرنا اگر مجھے اتنی ڈھیل دی : ) اور یہ رعب۔۔۔ میں سچی سےاس سے عاجز ہوں۔۔۔ کوئی بات بھی تو ہو رعب والی۔۔۔اس رعبِ ناگہانی نے میری پہچان ہی چھین لی ہے، کوئی ہے جو نجات دلائے۔۔۔ بوچھی فرزانہ۔۔۔ لللہ کوئی مدد۔۔۔ اور امن آپ ضرور مجھے ملیں تاکہ اس رعب کی قلعی کھل جائے۔۔۔ یہ انٹرنیٹ بالکل بھی اچھی چیز نہیں ہے انسان کو وہ بنا دیتا ہے جو بات ویسی نہیں ہوتی۔۔۔ ضرور میرا ہی قصور ہوگا اس کے پیچھے بھی۔

smile.gif

ارے نہیں نہیں شکفتے۔۔۔آپ سے زیادہ میرا قصور ہے۔۔۔میرے ذہن میں ایک بات ٹھہر جائے تو بہت مشکل سے نکلتی ہے۔ آپ یقننا بہت سافٹ ہے۔۔۔حمزہ کی دوست بھی ہیں۔۔اور بچے تو من کے سچے ہوتے ہیں۔۔۔بڑی جلدی رویوں کو جج کرلیتے ہیں۔۔۔۔اب پھر کہوں گی کہ رعب نہیں شاید یہ مرعوبیت ہے۔۔۔ یا پتہ نہیں کیا ہے۔ بس کچھ ہے۔جیسے ہی مجھے پتہ چلا میں اپ کو ضرور بتاوں گی۔
smile.gif

ارے نہیں غصہ نہیں۔۔۔ ایک سے زائد بار وشز مل جانا اور تحفے بٹور لینا تو فائدہ ہی ہوا ناں۔۔۔ کیا کرنا غصہ کر کے۔۔۔ اور ویسے بھی یہ ایک معمولی سی بات ہے۔
دوسرا سائن ہے لِبرا (میزان)
ویسے امن میرا بہت دل ہے کچھ عرصہ سے ہٹلر بن جانے کو

اللہ خیر کرے۔۔۔ہٹلر کیوں بننا چاہ رہی ہیں۔۔؟

ہمم لبرا اس اسٹار کو میں نے زیادہ پڑھا نہیں ہے۔۔۔جلدی پڑھ کر بتاوں گی۔۔ویسے نام سے ہی اندازہ ہورہا ہے کہ لبرا شخصیت اپنے رویوں میں متوازن ہوگی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نہیں امن بہت اچھا لکھا ہے، تھینکس کہ آپ نے یہ فرمائش پوری کی۔ پسند آئی آپ کی نظم۔ اچھا امن کیا زارا تخلص ہے یا کیا ؟

نہیں شرمندہ ہونے کی گنجائش ہی نہیں آپ کے لئے کیونکہ یہ غزل میری نہیں ہے میری غلطی کہ میں وضاحت نہیں کی جب غزل پوسٹ کی۔ یہ غزل مجھے پسند ہے میں آپ سے دو وعدے کئے تھے ناں ۔۔۔ بالکل بالکل مجھے یاد ہے دوسرا وعدہ بھی یاد ہے۔۔۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین

عداوت کے پہاڑوں پر ، کوئی چشمہ پُھوٹے گا محبت کا
تو نفرت کی چٹانیں سبزہ پہنیں گی مروّت کا

محبت کے سفر پر کھول دے گا راستے سارے
عصائے موسوی کے سامنے قُلزم ضرورت کا

میں اپنی پیاس کے قدموں سے ناپوں گی کہاں تک ہے
وہ صحرا دشمنی کا ۔۔۔ لامحدود نفرت کا

کہ جس میں پُھوٹے گا چشمہ کسی معصوم ایڑی سے
ازل سے تا ابد سارے پیاسوں کی ضرورت کا

السلام علیکم شگفتہ
میں آُپ کے انٹرویو کی خاموش قاری ہوں۔ کبھی کچھ کمنٹ اس لئے نہیں لکھا کہ مجھے صرف سننا اچھا لگتا ہے ویسے بھی میں ان لوگوں میں سے ہوں جو جب تک خاموش رہیں بہتر لگتا ہے
b3.gif
۔۔لیکن اس غزل کو پڑھ کر بے اختیار آپ کی پسند کی داد دینے کو دل چاہا۔۔شروع سے آخر ہر شعر بہت خوب ہے۔ :)
بہت سا خوش رہئے
rose.gif
 
تیشہ

محفلین

عداوت کے پہاڑوں پر ، کوئی چشمہ پُھوٹے گا محبت کا
تو نفرت کی چٹانیں سبزہ پہنیں گی مروّت کا

محبت کے سفر پر کھول دے گا راستے سارے
عصائے موسوی کے سامنے قُلزم ضرورت کا

میں اپنی پیاس کے قدموں سے ناپوں گی کہاں تک ہے
وہ صحرا دشمنی کا ۔۔۔ لامحدود نفرت کا

کہ جس میں پُھوٹے گا چشمہ کسی معصوم ایڑی سے
ازل سے تا ابد سارے پیاسوں کی ضرورت کا

WowSmiley.gif
:)
 
امن ایمان

محفلین
نہیں امن بہت اچھا لکھا ہے، تھینکس کہ آپ نے یہ فرمائش پوری کی۔ پسند آئی آپ کی نظم۔ اچھا امن کیا زارا تخلص ہے یا کیا ؟

نہیں شرمندہ ہونے کی گنجائش ہی نہیں آپ کے لئے کیونکہ یہ غزل میری نہیں ہے میری غلطی کہ میں وضاحت نہیں کی جب غزل پوسٹ کی۔ یہ غزل مجھے پسند ہے میں آپ سے دو وعدے کئے تھے ناں ۔۔۔ بالکل بالکل مجھے یاد ہے دوسرا وعدہ بھی یاد ہے۔۔۔

شکفتے یہ ذرا تھا۔۔۔۔۔
embarrassed.gif
۔۔۔ٹائپ کرنے میں غلطی کردی۔ ۔۔۔اچھا۔۔۔۔چلیں کوئی بات نہیں۔۔مجھے اتنا یقین تو ہے کہ جب آپ لکھیں گی تو اس سے بہت اچھا لکھیں گی انشاءاللہ۔۔۔۔
smile.gif
 
Top