انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

زیک

مسافر
ترتیب سے جواب دینے چاہیئے تھے مریم کے 32 سوالوں کے۔ بڑی مشکل سے پتا لگایا ہے کہ کونسے نو سوال باقی ہیں
 
م حمزہ

محفلین
زیک چند سوالات:

سوال نمبر 1: آپ نے پاکستان میں اپنی زندگی کے اہم سال گزارے ہیں۔ پاکستان سے باہر بھی کچھ ممالک دیکھے ہیں ۔اپنا وطن چھوڑا، پھر آپ جہاں رہے اسے اپنا وطن بنا لیا۔ تو یہ اردو زبان کے ساتھ اتنی وابستہ گی کیسے؟اردو محفل کی بِنا ڈالی۔ اور آج بھی اس زبان کی بہت فکر کرتے ہیں۔

سوال نمبر 2: وہ زکریا جو پاکستان میں تھا اور اس زیک میں سوچ، اپروچ اور برتاوَ کے لحاظ سے آپ کیا اور کتنا فرق محسوس کرتے ہیں؟

سوال نمبر 3: زیادہ محبت پاکستان سے ہے یا جہاں آجکل رہتے ہیں؟

سوال نمبر4: اگر انگریزوں کا ملک پسند ہے تو ان کی زبان کو فروغ دینے کیلئے کیا کیا کیا؟ کیا کوئی فورم نہیں بنانا چاہیے تھا محفل کی طرح؟ یہ بھی ایک خدمت ہوتی اس ملک کی۔

سوال نمبر5: پاکستان کی خدمت کرنے کا جذبہ کتنا ہے؟ ذرا تفصیل سے بتائیں۔

سوال نمبر6 : اتنے سالوں سے آپ اپنے رشتہ داروں سے دور ہیں۔ کیا اس سے آپ بالکل مطمئن ہیں؟ کیا آپ کو کبھی ایسا بھی لگا کہ پاکستان میں ہی رہنا بہتر تھا؟

سوال نمبر7: کیا آپ کو کبھی لگتا ہے کہ آپ کی سوچ دو حصوں میں بٹ گئی ہے؟ ایک وہ ملک جہاں آپ کے والدین ہیں اور جسے آپ کبھی بھی اپنا ملک کہہ سکتے ہیں اور ایک وہ ملک جہاں آپ اپنے خوابوں کو تعبیر میں بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سوال نمبر 8: ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے کتنے فکرمند رہتے ہیں خاص کر جب میڈیا میں پاکستانی سلامتی کو لاحق خطرے کے متعلق خبریں آتی ہیں۔

اگلا مرحلہ ان سوالوں کے جوابات آنے کے بعد۔
 
پچھلے سوالوں کے جواب جلد ختم کر کے ان سوالوں پر آتا ہوں۔ فی الحال ایک معمولی سا تبصرہ کہ لگتا ہے آپ نے یہ لڑی پوری پڑھے بغیر سوال کئے ہیں۔
 
میں نے آپ کا انٹریو پڑھا ہے۔ لیکن انٹرویو ہوئے بہت عرصہ گزرا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ حالات اور سوچ بھی بدلتی ہے۔ یا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ میں نے کسی پوائنٹ کو مس کردیا ہو۔
 
زیک

مسافر
17) اگر اردو محفل نہ ہوتی یا آپ کا اس میں ہاتھ نہ ہوتا تو کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ ایک محرومی ہوتی؟ کیسے؟
یہ محض چند اتفاقات تھے کہ میرا انٹرنیٹ پر اردو، اردو ویب اور محفل سے تعلق بنا۔ اگر ایسا میرے ساتھ نہ ہوتا تو کوئی اور یہ کام کر لیتا۔ اس لحاظ سے اسے محرومی نہیں کہا جا سکتا۔

مزے کی بات یہ ہے کہ محفل بھی ایک اتفاقی حادثہ ہی ہے۔ ہم نے آغاز ایک وکی اور بلاگ سے کیا تھا کہ اردو کمپیوٹنگ کی معلومات کو فروغ دیا جائے۔ وہ دونوں تو کب کے غائب ہو گئے محفل رہ گئی۔
 
زیک

مسافر
20) آپ کو محفلین میں سے چند لوگ پسند ہیں. ان چند لوگوں کو ٹیگ کریں اور پسندیدگی کی وجہ بھی بتائیں.
اس کا جواب بارہا دے چکا ہوں اور ان ارکان کی فہرست محفل پر کئی جگہ پائی جاتی ہے۔ ایسے مواقع پر ٹیگ کرنا تو صحیح نہیں ہے۔

رہی پسندیدگی کی وجہ تو چند خصوصیات کا ہونا یا نہ ہونا مشروط تو ہے لیکن پسندیدگی اکثر بلاوجہ ہوتی ہے
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
25) کیا کبھی ایسا لگا کہ منزل پر پہنچ کر علم ہوا ہو کہ یہ تو وہ نہیں جو چاہئیے تھی؟ یا کبھی ایسا ہوا کہ بیچ راستے میں علم ہوا ہو کہ اس راستے پر نہیں پڑنا تھا اور راستہ تبدیل کر لیا ہو؟
آپ کے سوال کو literally لیا جائے تو کئی بار ہائیکنگ کرتے ہوئے گم ہوئے ہیں۔ ایک دفعہ 5 کلومیٹر کی ہائک 10 کلومیٹر کی بن گئی جب نے ایک ٹریل مس کر دیا اور دوسرے ٹریل کے آخر تک پہنچ کر احساس ہوا۔

زندگی سیدھے راستے کا نام نہیں ہے۔ یہاں کافی موڑ آتے رہتے ہیں اور کئی بار راستہ بدلنا پڑتا ہے۔
 
Top