انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

زیک

مسافر
میرے نزدیک تو یہ سب الگ الگ کیفیات ہیں. تاہم آپ جیسے جواب دینا چاہیں، دے سکتے ہیں. خوشی امڈ امڈ کے آتی ہے، سکون تاحد نگاہ پھیلا ہوتا ہے کیفیت میں اور اطمینان تب ہوتا ہے جب سب کچھ حاصل ہو ضمیر کی آواز پہ لبیک سمیت!
چلیں خوشی کا تو پتا چل گیا۔ سکون اور اطمینان میں پھر بھی فرق معلوم نہ ہو سکا۔

خوشی آنی جانی شے ہے لیکن کبھی کبھی ضرور موجود ہونی چاہیئے۔ سکون و اطمینان باقاعدگی سے ہوں تو اچھا ہے۔ لیکن یاد رہے کہ بہت لوگ خوشی یا سکون بغیر اپنے کسی قصور کے حاصل نہیں کر پاتے۔
 
زیک

مسافر
32) آپ نے آج تک کون کون سے کھیل کھیلے ہیں اور کون کون سی غیر نصابی یا فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے؟
غیرنصابی سرگرمیاں تو بچپن میں ہوتی ہیں۔

بچپن میں فٹبال کھیلا۔ پھر باسکٹ بال اور ٹینس۔ ٹینس ابھی بھی کھیلتا ہوں۔ سائیکلنگ، ہائیکنگ اور رننگ بھی موسم سازگار ہو تو کرتا ہوں۔ مختلف قسم کی کشتیوں کا بھی ہلکا سا شوق ہے۔ لہذا پرسکون پانی میں کیاکنگ، کنوئنگ اور رافٹنگ کی ہے۔ اس کے علاوہ وائٹ واٹر رافٹنگ بھی۔ سکیئنگ بھی کسی کسی سردیوں میں کرتا ہوں۔ رولر سکیٹنگ بچپن میں کی تھی۔ پھر رولر بلیڈنگ بھی کی۔ کبھی کبھی بیٹی کے ساتھ آئس سکیٹنگ بھی کر لیتا ہوں۔ دو چار بار ٹریلز پر بیٹی کے ساتھ گھڑسواری بھی کی ہے۔

بنجی جمپنگ، سکائی ڈائیونگ، پیراگلائڈنگ، پیراسیلنگ وغیرہ تو شاید کھیلوں میں نہیں آتے۔

سکول کے زمانے میں یہاں پاکستان سٹوڈنٹس ایسوسیشن کا صدر رہا۔ اس کے علاوہ سٹوڈنٹ گورنمنٹ میں سینیٹر اور فنانس کمیٹی کا ممبر۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی کچھ الیکشن کیمپینز پر بھی کام کیا ہے خاص طور پر اوباما کی 2008 کی کمپین پر۔
 
محمدظہیر

محفلین
دلچسپ سلسلہ رہا:) اتنے سوال و جواب پڑھ کر فی الحال تو میرے ذہن میں کوئی سوال نہیں آ رہا ہے:)
آپ کی حالیہ تنزانیہ سفاری والی اور یہ انٹرویو والی لڑی اتنی لمبی ہو گئیں ہیں کہ ان سے لطف اندوز ہونے کے لیے اچھا خاصا وقت نکال کر بیٹھنا پڑے گا:)
اس لڑی کو بھی ویک اینڈ پر پڑھنے کے لیے چھوڑ رہا ہوں :)
تنزانیہ سفاری کا سفر باقی ہے، ایک دو روز میں اس لڑی کی سیر بھی کر لوں گا ان شاءاللہ :)
 
فہیم

لائبریرین
مجھے بھی ایک مووی کے حوالے سے سوال کرنا ہے۔
کیا آپ نے ڈیڈپول 2 دیکھ لی ہے؟
کیونکہ سوال اسی کے حوالے سے ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
گڑ ہوگیا۔

پوچھنا یہ تھا کہ ڈیڈ پول 2 کی کہانی "لوگن" کے بعد کی ہے کہ لوگن مر چکا ہے اور اس کے بعد ڈیڈ پول کی کہانی چل رہی ہے۔
تو لوگن سے پہلے تو پروفیسر چارلس بھی مرچکا ہوتا ہے وہ بھی نہایت بڑھاپے کی حالت میں۔

جب کہ مووی میں جب ڈیڈپول ایکس مین ہاؤس میں ہوتا ہے تو وہاں ایک سین میں جوان پروفیسر چارلس مع جوان ایکس مین ٹیم کے دکھایا گیا ہے۔
یہ بات کچھ سمجھ نہیں آئی۔
آپ اس پر کچھ روشنی ڈال سکتے ہیں؟
 
لوگن کی کہانی 2029 کی ہے جبکہ ڈیڈپول 2 موجودہ زمانے میں۔ لیکن ایکس مین کی ٹائم لائن کافی تباہ و برباد ہو چکی ہے اور اسے صحیح طور پر ڈیڈپول سے ملانے سے کنفیوژن ہی بڑھتی ہے۔
 
زیک

مسافر
جب کہ مووی میں جب ڈیڈپول ایکس مین ہاؤس میں ہوتا ہے تو وہاں ایک سین میں جوان پروفیسر چارلس مع جوان ایکس مین ٹیم کے دکھایا گیا ہے۔
یہ شاید کاسٹنگ کی وجہ سے اور اس لئے کہ آئندہ فلموں کے لئے وہ ان کرداروں کو سامنے لانا چاہتے ہیں ورنہ چارلس زیویئر کو بڈھا ہونا چاہیئے تھا اس سین میں
 
فہیم

لائبریرین
یہ شاید کاسٹنگ کی وجہ سے اور اس لئے کہ آئندہ فلموں کے لئے وہ ان کرداروں کو سامنے لانا چاہتے ہیں ورنہ چارلس زیویئر کو بڈھا ہونا چاہیئے تھا اس سین میں
فاکس والوں نے ویسے واقعی بہت زیادہ ہی زیادتی کرڈالی ہے ٹائم لائن کی
خاص کر ڈیڈ پول کو ملا کر تو حد سے زیادہ
کہ 2009 والی ولورین میں جو ویڈ ولسن ہوتا ہے اس بچارے کی کوئی جگہ سمجھ نہیں آتی۔

ایکس مین کی بھی "فرسٹ کلاس" تک کی ٹائم لائن صحیح جارہی تھی لیکن پھر اس کے بعد جو کچھ ہوا۔ اس سے کنفیوژن پیدا ہوئی اور اس سے تھوڑا مزہ کر کرا ہوجاتا ہے۔
یا تو ان کو فرسٹ کلاس بنانے کے بعد الگ ہی ٹائم لائن شروع کرنی چاہیے تھی۔ جیسے سونی سے اسپائڈر مین کی دو مختلف موویز بنائیں کہ دونوں کو (ایک کے تین پارٹ، دوسرے کے دو پارٹ) ایک دوسرے سے یکسر الگ رکھا۔

ویسے خبر یہ بھی ہے کہ مارول نے فاکس سے ایک معاہدے کے تحت ایکس مین فرنچائز کے حقوق دوبارہ حاصل کرلیے ہیں یا کرنے کے قریب ہیں۔
 
زیک

مسافر
فاکس والوں نے ویسے واقعی بہت زیادہ ہی زیادتی کرڈالی ہے ٹائم لائن کی
خاص کر ڈیڈ پول کو ملا کر تو حد سے زیادہ
کہ 2009 والی ولورین میں جو ویڈ ولسن ہوتا ہے اس بچارے کی کوئی جگہ سمجھ نہیں آتی۔
اسے علیحدہ ہی سمجھنا چاہیئے
 
زیک

مسافر
ہم تو سمجھ لیں لیکن خود فاکس نہیں چاہتا کہ ہم ایسا سمجھیں۔
ڈیڈ پول کے اینڈ کریڈٹ سین کو ہی لے لیجئے
جب ڈیڈپول ٹائم ڈیوائس کے ذریعے پیچھے جاکر "ویپن الیون" کو ہی اڑا آتا ہے۔
درست۔ لیکن اس ویڈ ولسن کی عمر اور بیک سٹوری بھی غلط ہے
 
فہیم

لائبریرین
درست۔ لیکن اس ویڈ ولسن کی عمر اور بیک سٹوری بھی غلط ہے
جی کیونکہ وہ کہانی ورلڈ وار کے زمانے سے لی گئی ہے اور اس میں ویڈ ولسن کو کینسر جیسی کوئی بیماری بھی نہیں ہوتی۔
اس لیے موجودہ زمانے تک تو اس نے بڈھا کھوسٹ ہوجانا تھا یا پھر دنیا سے ہی نکل جانا تھا۔

میں نے اصل میں موویز تو تمام دیکھ رکھی ہیں لیکن کامک بک کوئی بھی نہیں پڑھی۔
تبھی آپ سے پوچھا کہ کیا کامک بکس میں بھی ایسا ہی گڑبڑ گھوٹالہ ہے یا وہاں کہانی الگ ہے۔
 
زیک

مسافر
دلچسپ سلسلہ رہا:) اتنے سوال و جواب پڑھ کر فی الحال تو میرے ذہن میں کوئی سوال نہیں آ رہا ہے:)

تنزانیہ سفاری کا سفر باقی ہے، ایک دو روز میں اس لڑی کی سیر بھی کر لوں گا ان شاءاللہ :)
شکریہ ظہیر۔ ہمت ہے آپ کی کہ 3 گھنٹے لگا کر پوری لڑی پڑھی
 
Top