انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

زیک میں نے آپ کا انٹرویو کافی حد تک پڑھا ہے اور مزید بھی مکمل پڑھنے کا ارادہ ہے، اس امید کے ساتھ کہ محفل سلامت ہی ہے ابھی!
آپ نے سوال پوچھا تھا تبدیلی سے متعلق ایک آبزرور کی نظر سےاور میں نے بس ایک دن کا وقت مانگا تھا تو اگر میرا بے لاگ تبصرہ گراں نہ گزرے تو میں یہ کہوں گی کہ آپ کے بیس سال قبل کے ورژن سے میں بہت زیادہ ریلیٹ کر پاتی تھی۔ گو میں تب محفل میں نہیں تھی مگر جب میں اسے اب پڑھتی ہوں تو وہ کوئی ایسا ہی انسان تھا جس کے ساتھ کئی قدریں مشترک تھیں لیکن جب میں محفل میں آئی تھی تب آپ (کم از کم مجھے لگا) کہ کوئی اور انسان تھے۔ ممکن ہے کہ یہ بہت سارے محفلی رویوں کا ری ایکشن ہو۔ شروع میں میں خود بھی کسی جگہ بالکل اوپنلی مائی سیلف ہوتی ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ہم اپنا رویہ اس جگہ کے حساب سے کیسے ٹھیک رہے گا وہ بدلتے بھی ہیں۔ لیکن اب جب کہ میں یہ الفاظ لکھ رہی ہوں اور اس انٹرویو کو شروع ہوئے بھی 19 برس ہونے والے ہیں، مجھے یہ بات خوشگوار حیرت میں مبتلا کرتی ہے کہ عام طور پر لوگوں کو وقت کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ rigid ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہےجب کہ آپ کے معاملے میں مجھے لگا آپ وقت کے ساتھ بہت فلیکسیبل ہو گئے ہیں۔ ممکن ہے آپ وہی ہوں جو ہیں مگر پھر بھی سوشل بیہیوئیر کافی چینج لگا اور بہت اچھا لگا۔ اعجاز عبید صاحب کے لیے تو کل لکھا تھا کہ میرے لیے فادر-فیگر ہیں۔۔۔اور آپ نے بھی چند دن پہلے بتایا تھا کہ آئی ایم آفیشلی نیکسٹ جنریشن! لیکن پھر بھی آپ کو دیکھ کے فرینڈ فرام این ادر ملینیم کا خیال آتا ہے۔ اگرچہ میں خود بھی آپ کے والے ملینیم سے ہی ہوں۔۔۔امید ہے آپ سے ہمیشہ سیکھتے رہیں گے اور آپ کی زندہ دلی جرم ضعیفی میں کبھی ملوث نہ ہوگی۔ (اب یہ نہ سمجھیے گا کہ پہلے بابا جانی کا ذکر کر دیا اور اب جرم ضعیفی کا تو میں محفلین کو آپ کی عمر کئی دہائیاں بڑھا کے بتا رہی ہوں!!!) ارے نہیں، میں تو بس یہ کہہ رہی ہوں کہ یو آر ایجنگ لائک آ فائن وائن۔۔۔۔کیپ اٹ اپ اینڈ سٹے فلیکسیبل ایز یو آر۔ یہ ایک بڑی تبدیلی ہے جو میں نے محفل پر واپسی پہ نوٹس کی اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے حلقہ احباب والے دائرے کونسائیڈ کر گئے اور امید ہے قائم رہیں گے!
 
Top