کرکٹ کی کہانی کچھ یوں ہے کہ میں شاید نو دس سال کا تھا۔ ہم طرابلس میں رہتے تھے۔ ایک پاکستانی دوست جو ہماری بلڈنگ ہی میں رہتا تھا وہ پاکستان چھٹیوں پر گیا۔ واپسی پر بیٹ لایا۔ پہلی بار کرکٹ کا پتا چلا۔ لیکن پتا کیا چلنا تھا کہ رولز اکثر خود ہی بنائے۔ 12 سال کی عمر میں پاکستان واپسی ہوئی تو ماموں نے کرکٹ سکھائی۔کرکٹ سے کوئی پیار محبت؟
کبھی کھیلی ہو تو کیا کرتے تھے؟
آپکی جوانی کے دور میں ہاکی کا بول بالا تھا کبھی میچ دیکھا ہو یا دلچسپی لی ہو؟
کرکٹ میں کیا کرتے تھے؟ منتیں کہ دوستو مجھ سے صرف فیلڈنگ نہ کراؤ بلکہ بیٹنگ بھی دو۔ باؤلنگ ہمیشہ وٹا ہی کی۔
پاکستان چھوڑا تو کرکٹ بھی چھوڑ دیا۔ اس کے بعد صرف 1999 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ کالج کے آڈیٹوریم میں دکھانے پر کام کیا لیکن خود کوئی میچ نہیں دیکھا۔
ہاکی ٹیم ٹین ایج میں خوب تھی۔ کبھی کبھی دیکھا کرتا تھا۔ دو چار بار دادا کے گھر کے صحن میں کھیلی بھی۔ پکے فرش پر کھیل کر خوب چوٹیں بھی لگوائیں۔