انسان غلطیوں سے سیکھتا ہے

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کہا جاتا ہے کہ انسان غلطیوں سے سیکھتا ہے یہ بات کہاں تک ٹھیک ہے
کچھ لوگ کہتے ہیں انساں اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے اور کچھ کہتےہیں انسان دوسروں کی غلطیوں سے سیکھتا ہے اس بارے میں کچھ بتا سکتے ہیں آپ کون‌ٹھیک کہتا ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
علم رزق کی مانند ہے۔ کچھ لوگوں کو گھر بیٹھے مل جاتا ہے، کچھ کو دھکے کھا کر ملتا اور کچھ کو ملتا ہی نہیں۔ غلطیوں سے سبق سیکھنا بھی اسی کی مانند ہے
 

فہیم

لائبریرین
علم رزق کی مانند ہے۔ کچھ لوگوں کو گھر بیٹھے مل جاتا ہے، کچھ کو دھکے کھا کر ملتا اور کچھ کو ملتا ہی نہیں۔ غلطیوں سے سبق سیکھنا بھی اسی کی مانند ہے

ایک بات سے اختلاف ہے
کہ علم بھی گھر بیٹھے مل جاتا ہے۔ یعنی بغیر محنت کیے
رزق کے بارے میں تو یہ کہاوت درست ہے
لیکن علم کے لیے نہیں
 

الف عین

لائبریرین
فرخ تم خود بھی اہنی غلطیوں سے عروض سیکھ کر اس بات کا ثبوت فراہم کر رہے ہو!!
 

شمشاد

لائبریرین
ضروری نہیں کہ غلطیوں سے ہی سیکھے۔ ہاں یہ ہے جو بندہ بھی کام کرے گا تو کبھی نہ کبھی غلطی بھی ہو جاتی۔ اس سے سبق حاصل ہوتا ہے اور آئندہ وہ غلطی نہیں کرتا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک بات سے اختلاف ہے
کہ علم بھی گھر بیٹھے مل جاتا ہے۔ یعنی بغیر محنت کیے
رزق کے بارے میں تو یہ کہاوت درست ہے
لیکن علم کے لیے نہیں
کہتے ہیں کہ بیوقوف غلطی کر کے سیکھتا ہے اور عقلمند غلطی ہوتی دیکھ کر۔۔۔ اس کی روشنی میں آپ اپنے سوال کا جواب پا سکتے ہیں
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کہتے ہیں کہ بیوقوف غلطی کر کے سیکھتا ہے اور عقلمند غلطی ہوتی دیکھ کر۔۔۔ اس کی روشنی میں آپ اپنے سوال کا جواب پا سکتے ہیں

بھائی اگر غلطی کرنے والا بیوقوف ہے تو کیا انسان سے غلطی ہونی ہی نہیں‌چاہے ؟؟؟؟
 

فہیم

لائبریرین
کہتے ہیں کہ بیوقوف غلطی کر کے سیکھتا ہے اور عقلمند غلطی ہوتی دیکھ کر۔۔۔ اس کی روشنی میں آپ اپنے سوال کا جواب پا سکتے ہیں

غالباً میں نے کوئی سوال نہیں کیا تھا صرف بات کی تھی سیدھی سی
لیکن آپ نے تو کافی ٹیڑھا سا جواب عنایت کردیا
 

قیصرانی

لائبریرین
بھائی اگر غلطی کرنے والا بیوقوف ہے تو کیا انسان سے غلطی ہونی ہی نہیں‌چاہے ؟؟؟؟

بھائی یہ تو کہاوت ہے نا۔ مراد یہی ہوتی ہے کہ اگر آپ کسی کو غلطی کرتے دیکھ کر نہیں سیکھ سکتے تو پھر شاید غلطی کر کے ہی سیکھیں

غالباً میں نے کوئی سوال نہیں کیا تھا صرف بات کی تھی سیدھی سی
لیکن آپ نے تو کافی ٹیڑھا سا جواب عنایت کردیا

بھائی جی۔ میرا مطلب ہے کہ آج کے دور میں، انٹرنیٹ، کتب، میڈیا وغیرہ آپ کو گھر بیٹھے ہی تو سب کچھ لا کر دیتے ہیں۔ کیا آپ اب بھی یہی کہیں‌ گے؟ مراد یہ کہ کسی بھی ذریعے سے آپ کو کسی کی غلطی کا پتہ چلتا ہے، کیا آپ پھر بھی وہی غلطی دوہرانا چاہیں گے یا نہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
کہا جاتا ہے کہ انسان غلطیوں سے سیکھتا ہے یہ بات کہاں تک ٹھیک ہے
کچھ لوگ کہتے ہیں انساں اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے اور کچھ کہتےہیں انسان دوسروں کی غلطیوں سے سیکھتا ہے اس بارے میں کچھ بتا سکتے ہیں آپ کون‌ٹھیک کہتا ہے۔

کوئی کچھ نہیں سیکھتا۔ غلطیوں پر غلطیاں کیئے جاتا ہے، خود بھی اور دوسروں کی غلطیوں کو بھی دیکھ کر سبق حاصل نہیں کرتا۔ اس کی سب سے بڑی مثال ہے " شادی " :grin: :grin: :grin: :grin: :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
سارا بات مزاح کے ماحول میں کی تھی کہ اوپر بات کچھ ضرورت سے زیادہ سنجیدہ ماحول میں داخل ہو رہی تھی، اس کو بدلنے کے لیے لکھا تھا۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
محترم میں نے جس بات کو بنیاد بنا کر یہ دھاگہ شروع کیا تھا وہ کچھ اس طرح تھی میرے ساتھ دو لڑکے سفر کر رہے تھے دونوں میں بہت اچھی گفتگو ہو رہی تھی اس لے میں‌ان کی باتیں سنتا رہا اتنے میں‌ایک لڑکے نے دوسرے سے پوچھا یار یہ بتاو انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے یا دوسروں کی غلطیوں‌سے تو اس لڑکے نے جواب دیا انسان اپنی غلطیوں‌سے سکھتا ہے لیکن دوسرے لڑکے نے جواب دیا نہیں‌یار دوسروں کی غلطیوں سے سیکھتا ہے توپہلے لڑکے نے وجہ پوچھی دوسرے نے جواب دیا دیکھو اگر ایک پائلٹ غلطی کرتا ہے اس کا جہاز حادثے میں‌تبا ہو جاتاہے اور وہ مر جاتاہے تو کیا وہ اپنی غلطی سے کچھ سیکھ سکتا ہے پھر دوسرے لڑکے نے جواب دیا بھائی دوسروں کی غلطی سے تب انسان سیکھتا ہے جب دونوں کا پیشہ ایک ہی ہو
بس اتنی ہی ان کی بات سنی تھی کہ میرا سٹاپ آ گیا تھا اور مجھے اترنا پڑا اس لے میں‌نے اس بحث کو آپ کے سامنے رکھا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
عقلمند انسان دونوں طریقوں سےہی سیکھتا ہے، اپنی غلطی سے کہ پھر نہیں دہراتا اور دوسروں کی غلطی سے بھی کہ وہی کام نہیں کرتا۔
 

پپو

محفلین
غلطیاں ہونا ہی انسان کو ارتقاء کی طرف لے کر جاتا ہے اگر سب کچھ ٹھیک ٹھیک ہو جائے تو وہ انسان تو نہ ہوا نا لیکن غلطیوں کو دوہرانا انسان کو زیب نہیں دیتا
 

شمشاد

لائبریرین
تو بھائی لیتے رہیں اجازت آپ " اپنی " وزارتِ داخلہ سے، ہمیں تو کوئی اعتراض نہیں۔ ویسے اگر " انہوں" نے اجازت نہ دی تو کیا کریں گے ؟ :confused:

جہاں تک اردو محفل میں اجازت کا تعلق ہے تو یہاں تو کوئی پابندی ہی نہیں، سوائے اس کے کسی کی دلازاری نہ ہو۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بندہ بھی شادی شدہ ہے اور اس پابندی سے آزاد ہے جان کی امان پاؤں تو کچھ عرض کروں
باقی اجازت ملنے پر

ہم شدگان دیگر شدگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ براہ کرم اجازت مانگتے ہی سمجھ جایا کریں‌ کہ اجازت مل چکی ہے۔ باقی شمشاد بھائی کا پیغام کافی قابل غور ہے
 
Top