انسان اور جانور میں کیا فرق ہے

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم
آج میری ایک دوست سے بات ہو رہی تھی میں نے اس سے پوچھا جان اور طاقت کا ایک ہی مطلب ہے جیسے ہم کہتے ہیں
اس میں بہت جان ہے
یا
اس میں بہت طاقت ہے
اگر اس کو اس طرح کہا جائے کہ وہ بہت طاقتور ہے لیکن جب اس کو یہ کہا جائے کہ وہ بہت جانور ہے تو اس کو بُرا لگے گا اس پر ہم دونوں کے ایک بحث شروع ہو گی اور بات انسان اور جانور میں کیا فرق ہے تک چلی گی اب یہ موضوع میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں آپ مجھے بتائیں کے انسان اور جانور میں کیا فرق ہے
خرم شہزاد خرم
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
انسا ن کو یہ مقام اللہ نے عطا کیا جانور چاہے کتنا ہی ذہین ہو وہ انسان سے معتبر نہیں

انسان کو اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات کہا ہے لیکن وہ کون سی وجہ ہے جس وجہ سے انسان کو اشرف المخلوقات کہا گیا ہے
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اسکی انسانیت معصومیت اور نرم گوشے کی وجہ سے جبکہ جانور تو درندہ ہے

نہیں میں اس بات کو نہیں مانتا ہوں معصومیت تو جانوروں میں بھی بہت پائی جاتی ہے بہت سے جانور معصوم ہیں یہ وجہ بھی نہیں ہو سکتی

میں نے دوست کو بتایا تھا کے انسان کے پاس عقل ہے اور وہ اس عقل کا بہترین استعمال کرنا جانتا ہے اس لیے انسان اشرف المخلوقات ہے آپ کیا کہتے ہیں
 
مغزل

محفلین
السلام علیکم
آج میری ایک دوست سے بات ہو رہی تھی میں نے اس سے پوچھا جان اور طاقت کا ایک ہی مطلب ہے جیسے ہم کہتے ہیں
اس میں بہت جان ہے
یا
اس میں بہت طاقت ہے
اگر اس کو اس طرح کہا جائے کہ وہ بہت طاقتور ہے لیکن جب اس کو یہ کہا جائے کہ وہ بہت جانور ہے تو اس کو بُرا لگے گا اس پر ہم دونوں کے ایک بحث شروع ہو گی اور بات انسان اور جانور میں کیا فرق ہے تک چلی گی اب یہ موضوع میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں آپ مجھے بتائیں کے انسان اور جانور میں کیا فرق ہے
خرم شہزاد خرم

سادہ سی بات ہے ۔۔ جان سے جانور اور طاقت سے طاقتور کی اصطلاح صحیح ہے ۔۔
آپ کہہ لیجئے انسان جانور (مگر آئنہ کے سامنے) ۔۔ دوسرے اس پر اعتراض کریں گے
اور خوامخواہ ہاتھا پائی ہوجائی گی۔
بہت سی اصطلاحات ہمارے ہاں ایک ہی معنے میں مستعمل ہیں اس سے روگردانی
عموماً مسائل کھڑے کردیتی ہے۔

(یہ باتیں سنجیدگی سے لکھی گئی ہیں۔۔۔ تفنن نہ خیال کیا جائے۔)
 
مغزل

محفلین
جی ہاں جناب۔۔۔۔۔ زبان ہے اور بھی لشکری ۔۔۔۔ زبان میں اس طرح کی معاملت ہوتی ہے !!!
اگر میں‌کہوں کہ انسان ’’ حیوان ‘‘ بلکہ ’’ حیوانِ ناطق ‘‘ ہے ۔۔ تو آپ کیا فرمائیں گے ؟؟
کبھی ذپ میں آپ کو ایسی کئی الفاظ روانہ کروں گا۔۔ جن کے معانی پڑھ کے آپ اوّل تو مجھے
برا خیال کیجئے ۔۔ پھر میری ذہنی صلاحیت و صحت پر ، پھر لغات میں پڑھ کر حیران۔۔
خوش رہیئے۔
 
یہ مجھے بھی ارسال کریں پلیز

لیکن میرا سوال یہ ہے کہ انسان اور جانور میں فرق کیا ہے اصل فرق کیا ہے جانور اور طاقتور سے تو فرق نہیں پڑھتا لیکن پھر ان میں‌فرق کیا ہے
 
سعود الحسن

محفلین
میرے خیال میں تو طاقت سے طاقتور اور جان سے جاندار ہوتا ہے

جیسے ہم استعمال کرتے ہیں کہ وہ بڑا جاندار یا طاقتور ہے۔
 
Top