انسانوں سے وحشت کیوں؟

عسکری

معطل
بھائیو اور بہنو ایک اور مسئلہ ۔:sad:

مجھے اپنے آس پاس انسان اچھے نہیں لگتے اب ۔انٹر نیٹ پر سب ٹھیک ہے کام پر بھی میں اپنا کام کر کے آ جاتا ہوں ۔ اصل مسئلہ میری پرسنل لائف میں ہے مجھے بالکل بھی اچھا نہیں لگتا کہ کوئی میرے پاس ہو میرے روم میں آئے یا مجھ سے باتیں کرے ۔ میرے روم کی کسی چیز کو کوئی ہاتھ بھی لگائے ۔ 6 سال سے میں اکیلا رہ رہا ہوں ایسے ہی اب مجھے انسانوں سے وحشت ہوتی ہے ۔ کوئی دروازہ کھٹکھٹاتا ہے کبھی تو مجھے بہت غصہ آتا ہے کہ یہ کون آ گیا ہے کیوں آ گیا ہے ۔ اسی طرح کوئی میرے پاس آئے تو مجھے بہت برا لگتا ہے کہ کوئی کیوں آیا ہے۔ مجھے اکیلے رہنے میں ہی اچھا لگتا ہے بس ۔ ۔کہیں یہ کوئی بیماری تو نہیں ہے ۔
 
سید ذیشان

محفلین

میرے خیال میں یہ ڈپریشن کے سمپٹمز ہیں۔ (تفصیلات اور صحیح ڈیاگنوزیز تو ڈاکٹر ہی کر سکتا ہے) آپ کو انٹرنیٹ پر کم وقت گزارنا چاہیے اور سپورٹس، سویمنگ اور دوستوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہیے۔
 
نایاب

لائبریرین

محترم بھائی
کوئی اچھی علامات تو نہیں ہیں یہ
اگر " عشق وشق " کا کوئی سیاپا ہے تو پہلی فرصت میں والدین سے بات کریں ۔
بصورت دیگر کسی ڈاکٹر سے رابطہ مفید رہے گا ۔
 
او بھائی جی کوئی عشق وشق نہیں ہے عادت بن گئی ہے سالوں ایسے رہ رہ کر کہ اب کوئی ڈور ہنڈل کو ہاتھ لگائے تو کاٹنے کو دوڑتے ہیں :biggrin:
 
عسکری

معطل
میرے خیال میں یہ ڈپریشن کے سمپٹمز ہیں۔ (تفصیلات اور صحیح ڈیاگنوزیز تو ڈاکٹر ہی کر سکتا ہے) آپ کو انٹرنیٹ پر کم وقت گزارنا چاہیے اور سپورٹس، سویمنگ اور دوستوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہیے۔
بس ایک انٹر نیٹ ہے اور ہم لگتا ہے اسی نے نکما کیا ہے :|
 
عسکری

معطل
یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے۔ انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال برین کو ری وائر بھی کر لیتا ہے۔ اور یہ ایک نشے کی طرح ہے۔ ربط
ہاں جی پر کیا کریں کام سے واپس آ کر کھانا اسی ٹیبل پر کھاتا ہوں جہاں لیپ ٹاپ سامنے رکھ کر ۔ اور پھر بیڈ پر سو کر سارا ٹائم یہی کرتا ہوں پھر سو کر صبح انٹرنیٹ پیغامات چیک کر کے کام پر چلا جاتا ہوں ،
 
اور کام میں جی لگتا ہے یا وہاں پر بھی براوزنگ ہوتی ہے؟
 
نایاب

لائبریرین
او بھائی جی کوئی عشق وشق نہیں ہے عادت بن گئی ہے سالوں ایسے رہ رہ کر کہ اب کوئی ڈور ہنڈل کو ہاتھ لگائے تو کاٹنے کو دوڑتے ہیں :biggrin:
اوہ یہ تو بہت خطرناک علامت ہے محترم بھائی
"عادتاں کد جاندیاں بھانویں کٹیئے پوریئے پوریئے جی "
یہ انٹرنیٹ بری بلا ہے بابا
کسی بابے سے رابطہ کرو تاکہ اس عشق بے مراد سے جان چھوٹے ۔
اور کوئی ڈور ہینڈل کو ہاتھ لگائے تو آپ اس کے لیئے پلکیں بچھانے لگیں ۔
 
ساجد

محفلین
Pakistani ،ارے بھائی اسے نرگسیت کہتے ہیں جس میں انسان معاشرہ کے افراد سے دور اپنی خیالی دنیا میں رہنا پسند کرتا ہے۔ فورا سے پہلے شادی کر لو پھر دیکھو گھر والی تمہیں کیسے حقیقی دنیا میں واپس لاتی ہے۔:)
 
کامل خان

نرگسیت اپنی ذات سے عشق کا نام ہے۔ پاکستانی بھائ نے یہ نہیں کہا کہ انہیں اپنے آپ سے پیار ہو گیا ہے۔ لیکن جسطرح اپنی روٹین سے وہ زندگی گزار رہے ہیں اس کے وہ اتنے عادی ہو چکے ہیں کہ کسی کا دخل در معقولات کرکے انکی روٹین خراب کرنا انہیں پسند نہیں آتا۔ اگرچہ انہیں یہ بھی احساس ہے کہ یہ کوئ اچھی عادت نہیں۔
شادی اسکا حل نہیں ہے۔ کامیاب شادی کیلئے بھی آپکو کوشش کرنی چاہئے کہ پہلے آپ تھوڑا سوشل ہو جائیں ورنہ بیوی کا وجود بھی کھٹکنے لگے اور ابتداء ہی میں مسائل کھڑے ہو سکتے ہیں۔
دوست بنانے کی کوشش کیجئے۔ کم از کم ہفتے میں ایک بار ایک یا ایک سے زائد (جیسے طبیعت چاہے) کو کھانے پر بلائیں۔
@زیش بھای کے مشورے پر عمل کریں۔ یعنی جم ورزش کرنے جائیں یا پھر پارک میں ایک گھنٹہ جاگنگ کریں۔
بہتر ہو جائیں گے۔ یہ کوئ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ دور جدید میں اکثریت اسکا شکار ہے۔
 
ہمیں اور کام ہی کیا ہے ایک ٹی وی لٹکا رکھا ہے اسے میں کبھی کبھار آن کرتا ہوں پھر جلد ہی بور ہو کر بند کر دیتا ہوں
 
عسکری

معطل
Pakistani ،ارے بھائی اسے نرگسیت کہتے ہیں جس میں انسان معاشرہ کے افراد سے دور اپنی خیالی دنیا میں رہنا پسند کرتا ہے۔ فورا سے پہلے شادی کر لو پھر دیکھو گھر والی تمہیں کیسے حقیقی دنیا میں واپس لاتی ہے۔:)
نام چاہے جو بھی ہو پر ہمیں تو اب اس کی عادت ہو گئی ہے یا مجبوری بن گئی ہے کہ کوئی ہمیں مکھڑا نا دکھائے :roll: ۔ ویسے خیالی دنیا والی بات بھی ہو سکتی ہے پر اصل دنیا بھی ایسی ہے ہماری ۔ کیا انسان ایسے خوش خوش ساری عمر نہیں رہ سکتا ؟
 
عسکری

معطل
نرگسیت اپنی ذات سے عشق کا نام ہے۔ پاکستانی بھائ نے یہ نہیں کہا کہ انہیں اپنے آپ سے پیار ہو گیا ہے۔ لیکن جسطرح اپنی روٹین سے وہ زندگی گزار رہے ہیں اس کے وہ اتنے عادی ہو چکے ہیں کہ کسی کا دخل در معقولات کرکے انکی روٹین خراب کرنا انہیں پسند نہیں آتا۔ اگرچہ انہیں یہ بھی احساس ہے کہ یہ کوئ اچھی عادت نہیں۔
شادی اسکا حل نہیں ہے۔ کامیاب شادی کیلئے بھی آپکو کوشش کرنی چاہئے کہ پہلے آپ تھوڑا سوشل ہو جائیں ورنہ بیوی کا وجود بھی کھٹکنے لگے اور ابتداء ہی میں مسائل کھڑے ہو سکتے ہیں۔
دوست بنانے کی کوشش کیجئے۔ کم از کم ہفتے میں ایک بار ایک یا ایک سے زائد (جیسے طبیعت چاہے) کو کھانے پر بلائیں۔
@زیش بھای کے مشورے پر عمل کریں۔ یعنی جم ورزش کرنے جائیں یا پھر پارک میں ایک گھنٹہ جاگنگ کریں۔
بہتر ہو جائیں گے۔ یہ کوئ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ دور جدید میں اکثریت اسکا شکار ہے۔

نہیں ہم خود پسند نہیں پر ہم دوسروں کو پسند نہیں کرتے ۔ عادی کہیں یا کچھ بھی ہمیں اب ایسے ہی اچھا لگتا ہے ۔ اور کبھی کبھی تو دل کرتا ہے کسی ایسی جگہ جا رہیں جہاں صرف چرند پرند ہوں پانی ہو سبزہ ہو پر انسان میلوں تک نا ہو ۔:mrgreen:

اور کھانے وانے پر کیا بلائیں ہمیں کون جانتا ہے اس شہر میں سوائے اپنے کام والوں کے پارک ہمارے گھر کے قریب کوئی نہیں کبھی کبھار ساحل پر اکیلے ہی جا بیٹھتے ہیں

کسی ایسی جگہ میرا گھر ہونا چاہیے

Win7_20.jpg

alaska1-0.jpg

road-back-to-dar-tanzania-155165.JPG

جہاں 10 کلو میٹر سے کوئی آتا ہو تو نظر آئے :ROFLMAO:
 
Top