امی کو یاد کرتے ہوئے کچھ پنجابی لائنوں کو لکھا تھا

دل دا درد میں کنوں دساں
کدے جی کردا تینوں دساں
چنگے دن سی بچپن دے
جد ھر گل میں میں ماں نو دساں
کدی بلبل اُڑ جانیاں دساں
موراں دیاں پیلاں پانیاں دساں
دل دا درد میں کنوں دساں
کدی جی کردا تینوں دساں

کہتے ہیں کہ گھر کا ماحول انسان کی زندگی پر بہت اثرانداز ہوتا ہے. میں ایک ٹھیٹ پنجابی گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں. میر ی امی جان پاکستان کے ایک تاریخی شہر ہڑپہ سے تعلق رکھتی تھیں وہ ہمیشہ گھر میں پنجابی زبان استعمال کرتی تھیں اور میرا ان سے ہمیشہ اس بات پر جھگڑا ہوا کرتا تھا کہ آپ گھر میں پنجابی زبان نا بولا کریں آپ کو لاہور آئے چوبیس سال ہو گے ہیں میری یونیورسٹی کی سہیلیاں مجھے طرح طرح کی باتیں کرتیں ہیں.
وہ ہمیشہ ایک ہی بات کہتی تھیں بیٹا میری امی( نانی) ہمیشہ پنجابی بولتی تھیں تو میں کیسے ان سے الگ ہو سکتی ہوں
امی کو گئے آج دو سال ہو رہے ہیں. سچ میں ان کی باتوں کو یاد کرتی ہوں تو دل پھٹ کر سینے سے باہر آنے کو کرتا ہے
The pain and regret of not making the most of every single moment we spent together is worse than the pain of your death. I miss you mom.
اور مجھے ایک بات امی کے جانے کے بعد سمجھ آئی
ول تمے دی کوڑی ہوندی تے اثر ہوندا وچ بیاں
جو ماواں سو کر دیاں دھیاں
مجھے پنجابی زبان سے لگاؤ بھی امی کے جانے کے بعد ہوا

نظام الدین

محفلین
'ماں '' محض ایک لفظ نہیں بلکہ محبتوں کا مجموعہ ہے۔ ''ماں ''کا لفظ سنتے ہی ایک ٹھنڈی چھائوں اور ایک تحفظ کا احساس اجاگر ہوتا ہے ۔ ایک عظمت کی دیوی اور سب کچھ قربان کردینے والی ہستی کا تصور ذہن میں آتا ہے۔ ''ماں '' کے لفظ میں مٹھاس ہے۔ انسانی رشتوں میں سب سے زیادہ محبت کرنے والی ہستی ماں کی ہے۔ ماں خدا کی عطا کردہ نعمتوں میں افضل ترین نعمت ہے۔
ماں کا رشتہ ایک آفاقی رشتہ ہے۔ پوری دنیا میں ہر جگہ اسے احترام حاصل ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ کی مغفرت فرمائے
 
سلمان حمید

محفلین
اداس کر دیا آپ نے۔ ایک پردیسی کے لیے تو اپنے دیس کا نام سننا ہی گہری اداسیوں میں ڈوب جانے کے مترادف ہوتا ہے، آپ نے تو ماں کی یاد دلا دی۔
اللہ تعالی آپ کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔ آمین
 
نایاب

لائبریرین
ماواں ٹھنڈیاں چھاواں
حق تعالی والدہ محترمہ کی مغفرت فرمائے جنت عالیہ میں بسیرا عطا فرمائے آمین
بہت دعائیں
 
جاسمن

لائبریرین
کنے دن ہو گئے نیں میرا ایہہ جی پیا سی کردا بئی ایتھے "ماں" اُتے کیتی گئی شاعری دا دھاگہ کھولاں۔۔۔۔۔ایہہ دھاگہ ویکھ کے اپنا ارادہ فیر یاد آگیا۔
حمیرا! رب سوہنرا تھاڈی امی جی ہوراں نُوں جنت دی اُچی تھاں دوے۔اوہناں دی قبر نُوں ٹھنڈا رکھے،وڈا کرے،جنت دی باریاں کھولے،ٹھنڈیاں ہواواں چلائے،تے تھانوں اوہناں آسطے صدقۂجاریہ بناوے۔ تھانوں صبرِجمیل عطا کرے۔ آمین!
 
آمین ثم آمین
 
سلمان حمید

محفلین
یہ تو ہو ہی نہیں سکتا بھیا کہ بچے اپنے بابا کو یاد نہ کر رہے ہوں
کہاں جی، وہ چھوٹی والی سکائیپ پر آ جائے تو بس مسکراتی جاتی ہے۔ بابا تک نہیں بلاتی۔ اور وہ بڑے والے محترم کال مجھے ملاتے ہیں اور خود ساتھ موبائل پر گیمز کھیلنے میں لگے ہوتے ہیں :(
 
مقدس

لائبریرین
کہاں جی، وہ چھوٹی والی سکائیپ پر آ جائے تو بس مسکراتی جاتی ہے۔ بابا تک نہیں بلاتی۔ اور وہ بڑے والے محترم کال مجھے ملاتے ہیں اور خود ساتھ موبائل پر گیمز کھیلنے میں لگے ہوتے ہیں :(
دیکھ دیکھ کر خوش ہوتی رہتی ہے ناں۔۔
 
زیک

مسافر
کہاں جی، وہ چھوٹی والی سکائیپ پر آ جائے تو بس مسکراتی جاتی ہے۔ بابا تک نہیں بلاتی۔ اور وہ بڑے والے محترم کال مجھے ملاتے ہیں اور خود ساتھ موبائل پر گیمز کھیلنے میں لگے ہوتے ہیں :(
یہ بہتر ہے بجائے اس کے فون پر آتے ہی پاس ہونے کی ضد کریں۔
 
فاتح

لائبریرین
لائنیں، نظم، نثر۔۔۔ جو بھی ہے انتہائی فضول ہے۔۔۔ رلا ہی دیا۔۔۔ :(
ماؤں کو مرنا نہیں چاہیے۔
اور یہ انگریزی والا جملہ سو فیصد درست ہے۔۔۔ مجھے بھی یہی لگتا ہے بلکہ اس سے بھی کئی گنا زیادہ۔ :(
The pain and regret of not making the most of every single moment we spent together is worse than the pain of your death. I miss you mom.
 
اُچیاں لمیاں ٹالیاں تے گھنیاں جنہاں دیاں چھاواں۔۔۔۔۔۔۔
ہر اک چیز بازاروں لبھدی تے نئیں لبھدیاں ماواں۔۔۔۔۔۔
:(
اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں۔۔۔۔آمین
 
Top