تعارف امن ایمان کی واپسی

لیں جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ تو سعد اسد سے دو نہیں چار ہاتھ آگے نکلے۔۔۔ویسے میں ایک عدد تابعدار قسم کی بہن ہوں جبتک کہ مجھے کوئی چڑ نہ چڑھائے (یہ خاص قسم کا پنجابی جملہ ہے ) سمجھ آیا کہ نہیں :)

تابعدار ہونا تو عموماً بہنوں کی مجبوری ہوتی ہے، لطف تو ان کے شرارتی ہونے میں ہے۔ :) ویسے تو ہمیں سمجھ میں آ گیا تھا لیکن آپ نے خاص قسم کا لکھ کر مشتبہ کر دیا۔ :)
 
نبیل بھائی نورالعین کی تصویر۔۔۔۔یہ تصاویر لگانے کی اجازت نور کے بابا سے ایک طویل مذاکرات کے بعد ملی۔۔۔۔کبھی کبھی میرا دل چاہتا ہے کہ میں نور کی ماما نہیں اسکے بابا ہوتی۔۔۔ہر کم فٹ سے اپنی مرضی سے کیا اور بس:happy:

mano.jpg


dsc00904.jpg

ما شاء اللہ اتنی سویٹ اور پیاری سی ہیں ہماری بھانجی۔ ہمارے ہاتھ لگ جائیں تو ان کے ناک اور گال کی تو خیر نہیں۔ :) اللہ نظر بد سے بچائے۔ پروردگار انھیں فرمانبردار و خوش نصیب بنائے، ان کے علم و عمل سے معاشرے کو فائدہ پہونچے۔ آمین۔
 
خوش آمدید امن،،

خوشی سی ہو رہی ہے آپ کو دیکھ کر ۔

بلکہ بہت اچھا سا احساس جو کسی اپنے کو دیکھ کر ہوتا ہے

اب آپ نے آتے رہنا ہے امن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ظفری

لائبریرین
خوش آمدید ۔۔۔۔ خوش آمدید
اب ذرا آپ کے آنے کی خوشی میں محفل پر کسی جشن کا انتظام ہوجائے ۔ کیوں خیال ہے ۔ ؟ ;)
 

زونی

محفلین
واپسی مبارک ہو امن ۔۔۔۔۔۔آپ شاید مجھ سے واقف نہ ہوں لیکن میرا آپ سے غائبانہ تعارف ضرور ھے بلکہ اکثر محفل کے پرانے تھریڈز کھنگالتے ہوئے آپ سے ملاقات ہو جاتی ھے ،،،،،اب تو انشاللہ بات ہوتی رہے گی ، محفل پہ دوبارہ خوش آمدید :)
 

شمشاد

لائبریرین
میرے خیال میں ایک اور دھاگہ شروع ہونا چاہیے جس کا عنوان ہو “زونی کی واپسی“

کیا خیال ہے زونی آنٹی؟
 

آبی ٹوکول

محفلین
میرے خیال میں ایک اور دھاگہ شروع ہونا چاہیے جس کا عنوان ہو “زونی کی واپسی“

کیا خیال ہے زونی آنٹی؟
اور میرے خیال میں اس سے بھی ایک اور دھاگا شروع کیا جائے یعنی امن ،زونی اینڈ آبی کی واپسی ویسے لگے ہاتھوں امن سسٹر اور زونی بہنا کو واپسی مبارک اور مجھے خیر مبارک ۔والسلام
 

ماوراء

محفلین
ماشاءاللہ۔۔۔یہ کس کی واپسی ہوئی ہے؟ :)
کیسی ہو امن؟ نورالعین ماشاءاللہ بڑی ہو گئی ہے۔ آنکھیں پیاری ہیں:)
 

ماوراء

محفلین
بھیا، حالانکہ بالکل فارغ ہوتی ہوں،لیکن اس بات پر بھی تو پورا اترنا ہے نا کہ شادی کے بعد بندہ مصروف ہو جاتا ہے:grin:
اصل میں محفل پر آنا کم ہو گیا ہے تو سمجھ نہیں آتی کہ کیا کروں یہاں آ کے۔۔۔!!
 
واہ بھئی یعنی کہ یہ بھی خوب رہی۔ :)

روز آنہ ایک آدھ چکر لگا لیا کریں بٹیا رانی، کافی کچھ ہے محفل میں نیا پرانا۔ :)
 

امن ایمان

محفلین
سب کا شکریہ شکریہ شکریہ۔۔۔۔۔اور میری طرف سے غیراعلانیہ گمشدگی کی معذرت قبول کی جائے۔۔۔میں پچھلے ہفتے سے بوجہ علالت بستر فراش تھی۔۔۔کل نہیں شاید پرسوں کچھ ٹھیک ہونے پر یہاں لاگ ان کیا تو دو جگہ شکریہ لکھتے ہی لائٹ داغ مفارقت دے گئی۔۔۔۔:( اب میں ٹھیک ہوں اور امید ہے کہ یہاں آتی جاتی رہوں گی۔
 
اوہو خیریت تو بٹیا رانی؟ ہمیں علم ہی نہ ہوا کہ آپ علیل ہیں ورنہ صحت یابی کی دعائیں ہی کرتے رہتے۔ ویسے بھی ہمیں کچھ فکر تو تھی آپ کی کیوں کہ پچھلے دنوں آپ بلاگستان میں بھی نظر نہیں آئیں کہیں۔ خیر اب طبیعت کیسی ہے اور ہماری ننھی پری کیسی ہیں؟ :)
 

امن ایمان

محفلین
ماشاءاللہ۔۔۔یہ کس کی واپسی ہوئی ہے؟ :)
کیسی ہو امن؟ نورالعین ماشاءاللہ بڑی ہو گئی ہے۔ آنکھیں پیاری ہیں:)


اُس دن میرا بھی آپ کو یہاں دیکھ کر حیرت سے منہ کھولا رہ گیا تھا۔۔۔۔ماؤ بہتتتت عرصے کے بعد آپ کودیکھا ہے۔۔۔۔میں ٹھیک ٹھاک ہوں۔۔۔آپ کیسی ہیں۔۔۔ابھی مجھے پرانے تھریڈ پڑھنے کی مہلت ہی نہیں مل رہی۔۔۔جی نور بڑی تو ماشاءاللہ سے ہوگئی ہےلیکن اتنا ہی تنگ بھی کرنے لگی ہے۔۔۔ابھی اسے سلا کر پی سی آن کیا ہے۔۔۔۔۔نورالعین کی آنکھیں گول گول سی ہیں دیکھنے میں جتنی معصوم لگتی ہیں میڈم حقیقت میں ہیں نہیں۔۔۔۔:)
 
Top