تعارف امن ایمان کی واپسی

امن ایمان

محفلین
اوہو خیریت تو بٹیا رانی؟ ہمیں علم ہی نہ ہوا کہ آپ علیل ہیں ورنہ صحت یابی کی دعائیں ہی کرتے رہتے۔ ویسے بھی ہمیں کچھ فکر تو تھی آپ کی کیوں کہ پچھلے دنوں آپ بلاگستان میں بھی نظر نہیں آئیں کہیں۔ خیر اب طبیعت کیسی ہے اور ہماری ننھی پری کیسی ہیں؟ :)

بس سعود بھائی۔۔۔بخار ہوگیا تھا۔۔۔۔اور بخار مجھے کم کم لیکن بہت بُرا ہوتا ہے۔۔۔اب میں بالکل ٹھیک ہوں۔۔۔آپ کا بہت شکریہ۔ سعود بھائی میں شادی کے بعد بہت بدل سی گئی ہوں۔۔۔پہلے مجھے نیٹ پر اپنی کمٹ منٹ کا بہت خیال رہتا تھا۔۔۔کسی کو بلاوجہ انتظار کی ذحمت نہیں ہونے دیتی تھی۔۔۔لیکن پھر آہستہ آہستہ میچورٹی آتی گئی۔۔۔اب تعلق بنانے اور نبھانے سے بہت ڈرتی ہوں۔
 
یہ بہت ہی مثبت تبدیلی ہے بٹیا رانی۔ اس سے زندگی کی دوسری ترجیحات کو وقت دے پانا سہل ہو جاتا ہے۔ اپنا اور اپنی ننھی پری کی صحت کا بہت خیال رکھیں اور خوش رہیں۔ :)
 
امن ایمان

محفلین
بھیا، حالانکہ بالکل فارغ ہوتی ہوں،لیکن اس بات پر بھی تو پورا اترنا ہے نا کہ شادی کے بعد بندہ مصروف ہو جاتا ہے:grin:
اصل میں محفل پر آنا کم ہو گیا ہے تو سمجھ نہیں آتی کہ کیا کروں یہاں آ کے۔۔۔!!

ماوراء بالکلللللللللللللللل میرے جیسا حال :)
 
امن ایمان

محفلین
واپسی مبارک ہو امن ۔۔۔۔۔۔آپ شاید مجھ سے واقف نہ ہوں لیکن میرا آپ سے غائبانہ تعارف ضرور ھے بلکہ اکثر محفل کے پرانے تھریڈز کھنگالتے ہوئے آپ سے ملاقات ہو جاتی ھے ،،،،،اب تو انشاللہ بات ہوتی رہے گی ، محفل پہ دوبارہ خوش آمدید :)

بہت شکریہ ذونی۔۔۔۔مجھے ابھی پرانے تھریڈ فرصت سے دیکھنے کی مہلت نہیں ملی۔۔۔میں بھی آپ سے جلد معتارف ہوجاؤں گی :)
 
شاکرالقادری

لائبریرین
واپسی مبارک امن!
ما شأ اللہ نور العین بہت پیاری ہے، چشم بد دور! اللہ کریم اس کی حفاظت فرمائے اور ہمیشہ ماں باب کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنی رہے آمین
 
امن ایمان

محفلین
واپسی مبارک امن!
ما شأ اللہ نور العین بہت پیاری ہے، چشم بد دور! اللہ کریم اس کی حفاظت فرمائے اور ہمیشہ ماں باب کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنی رہے آمین

بہت بہت شکریہ شاکر چاء : ) آپ کی دعائیں ہمیشہ مجھے بہت خوشی دیتی ہیں۔۔۔۔نورالعین دیکھنے میں جتنی اچھی لگتی ہیں۔۔۔۔تنگ کرنے میں بھی اتنی ہی اچھی ہیں :(
 
بلال

محفلین
جب میں محفل پر نیا نیا پوسٹ کرنا شروع ہوا تو تب شاید آپ محفل سے غائب ہونے کی تیاریوں میں تھیں۔ اور کبھی کبھی آپ کی کوئی پوسٹ نظر آ جاتی تھی۔ یہاں مجھے ایک پرانا دھاگہ ”اردو محفل (میری نظر میں)“ یاد آ گیا ہے اور اس میں شمشاد بھائی کی پوسٹ ”پھر ان کی بھی شادی ہو گئی“ کچھ زیادہ ہی یاد آ رہی ہے۔
اب پتہ نہیں مجھے آپ کو واپسی کی مبارکباد دینی چاہئے یا نہیں کیونکہ میں خود آج کل محفل سے غائب ہوں۔ خیر پھر بھی مبارکباد قبول فرمائیں۔ آپ کی واپسی بہت اچھی لگی۔ ویسے اس دھاگے نے تو محفل کے کئی پرانے ممبران کی زیارت کروا دی۔
 
بلال

محفلین
نبیل بھائی نورالعین کی تصویر۔۔۔۔یہ تصاویر لگانے کی اجازت نور کے بابا سے ایک طویل مذاکرات کے بعد ملی۔۔۔۔کبھی کبھی میرا دل چاہتا ہے کہ میں نور کی ماما نہیں اسکے بابا ہوتی۔۔۔ہر کم فٹ سے اپنی مرضی سے کیا اور بس:happy:

mano.jpg

dsc00904.jpg

تصاویر مجھے نظر کیوں نہیں آ رہیں؟ ورڈ پریس کہہ رہا ہے 403: Access Denied ۔ لگتا ہے امن ایمان بہن نے تصاویر پر سکیورٹی لگا دی ہے؟
 
ابوشامل

محفلین
میرا اردو محفل پر کبھی کبھار ہی چکر لگتا ہے اس لیے آپ کی واپسی کا یہ تھریڈ نظر نہ آ سکا۔ اردو محفل پر واپسی پر خوش آمدید۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں نے آج ہی حجاب اپیا کا بلاگ پڑھا۔ جس کا موضوع تھا کہ ”الوداع امن ایمان“
مجھے بہت حیرت ہوئی کہ ابھی کچھ دن پہلے تو وہ اردو محفل پہ واپس آئیں تھیں اب بلاگنگ چھوڑ رہی ہیں۔ خیر تفصیل سے پڑھنے پہ یہ معلوم پڑا۔
آپ بھی پڑھیے۔
http://hijabeshab.wordpress.com/2011/02/18/alwidaa/
اب پتا نہیں وہ یہاں بھی آئیں گی کہ نہیں:confused:
 
امن ایمان

محفلین
شاکر بھائی اور ڈئیر ناعمہ بس نورالعین کی وجہ سے اپنی ہر قسم کی ایکٹویٹی سے ابھی کنارہ کش ہورہی ہوں۔۔۔۔یہ وقت اس کی تربیت کا ہے۔۔۔بس مجھ سے ایک حماقت سرزد ہوگئی کہ بلاگستان میں انٹرنیٹ چھوڑنے کا لکھ دیا۔۔۔۔خیرر زندگی رہی تو انشاءاللہ پہلے جیسی روٹین بھی بن جائے گی۔
 
اس پر طرہ یہ کہ اپنا ہرا بھرا بلاگ بھی ڈاؤن کر دیا۔ کیا ہوجاتا جو خاموش رہتا کم از کم لوگ موجودہ مضامین سے مستفید تو ہو سکتے۔ :)
 
Top