تعارف امن ایمان کی واپسی

امن ایمان نے 'تعارف و انٹرویو' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 18, 2011

  1. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,156
    تابعدار ہونا تو عموماً بہنوں کی مجبوری ہوتی ہے، لطف تو ان کے شرارتی ہونے میں ہے۔ :) ویسے تو ہمیں سمجھ میں آ گیا تھا لیکن آپ نے خاص قسم کا لکھ کر مشتبہ کر دیا۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,156
    ما شاء اللہ اتنی سویٹ اور پیاری سی ہیں ہماری بھانجی۔ ہمارے ہاتھ لگ جائیں تو ان کے ناک اور گال کی تو خیر نہیں۔ :) اللہ نظر بد سے بچائے۔ پروردگار انھیں فرمانبردار و خوش نصیب بنائے، ان کے علم و عمل سے معاشرے کو فائدہ پہونچے۔ آمین۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  3. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,040
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    بہت پیاری بچی ہے۔ اللہ اس کے نصیب اچھے کرے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. mfdarvesh

    mfdarvesh محفلین

    مراسلے:
    6,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت پیاری ہے، ماشااللہ، اللہ ان کو زندگی، صحت اور ایمان دے اور نصیب اچھے کرے، آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. امیداورمحبت

    امیداورمحبت محفلین

    مراسلے:
    3,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    خوش آمدید امن،،

    خوشی سی ہو رہی ہے آپ کو دیکھ کر ۔

    بلکہ بہت اچھا سا احساس جو کسی اپنے کو دیکھ کر ہوتا ہے

    اب آپ نے آتے رہنا ہے امن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. ظفری

    ظفری محفلین

    مراسلے:
    11,541
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Question
    خوش آمدید ۔۔۔۔ خوش آمدید
    اب ذرا آپ کے آنے کی خوشی میں محفل پر کسی جشن کا انتظام ہوجائے ۔ کیوں خیال ہے ۔ ؟ ;)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. زونی

    زونی محفلین

    مراسلے:
    4,186
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    واپسی مبارک ہو امن ۔۔۔۔۔۔آپ شاید مجھ سے واقف نہ ہوں لیکن میرا آپ سے غائبانہ تعارف ضرور ھے بلکہ اکثر محفل کے پرانے تھریڈز کھنگالتے ہوئے آپ سے ملاقات ہو جاتی ھے ،،،،،اب تو انشاللہ بات ہوتی رہے گی ، محفل پہ دوبارہ خوش آمدید :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    میرے خیال میں ایک اور دھاگہ شروع ہونا چاہیے جس کا عنوان ہو “زونی کی واپسی“

    کیا خیال ہے زونی آنٹی؟
     
  9. آبی ٹوکول

    آبی ٹوکول محفلین

    مراسلے:
    3,502
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Drunk
    اور میرے خیال میں اس سے بھی ایک اور دھاگا شروع کیا جائے یعنی امن ،زونی اینڈ آبی کی واپسی ویسے لگے ہاتھوں امن سسٹر اور زونی بہنا کو واپسی مبارک اور مجھے خیر مبارک ۔والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. طالوت

    طالوت محفلین

    مراسلے:
    8,353
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Bashful
    خوش آمدید امن ایمان ،
    میں آپ کی گمشدگی کے بعد دریافت ہوا تھا۔
    وسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    ماشاءاللہ۔۔۔یہ کس کی واپسی ہوئی ہے؟ :)
    کیسی ہو امن؟ نورالعین ماشاءاللہ بڑی ہو گئی ہے۔ آنکھیں پیاری ہیں:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,156
    اور یہ ہماری ماوراء بٹیا کیوں اس قدر گم گم سی رہنے لگی ہیں؟ :)
     
  13. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    بھیا، حالانکہ بالکل فارغ ہوتی ہوں،لیکن اس بات پر بھی تو پورا اترنا ہے نا کہ شادی کے بعد بندہ مصروف ہو جاتا ہے:grin:
    اصل میں محفل پر آنا کم ہو گیا ہے تو سمجھ نہیں آتی کہ کیا کروں یہاں آ کے۔۔۔!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,156
    واہ بھئی یعنی کہ یہ بھی خوب رہی۔ :)

    روز آنہ ایک آدھ چکر لگا لیا کریں بٹیا رانی، کافی کچھ ہے محفل میں نیا پرانا۔ :)
     
  15. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    یہ لیں اس دھاگے میں تو امن، زونی، آبی اور اب ماوراء کی بھی واپسی ہوئی ہے۔
     
  16. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    ویلکم بیک امن:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اس دھاگے کے توسط سے گمشدہ بھتیجی کی بھی واپسی ہوئی ہے۔
     
  18. امن ایمان

    امن ایمان محفلین

    مراسلے:
    1,788
    موڈ:
    Cheerful
    سب کا شکریہ شکریہ شکریہ۔۔۔۔۔اور میری طرف سے غیراعلانیہ گمشدگی کی معذرت قبول کی جائے۔۔۔میں پچھلے ہفتے سے بوجہ علالت بستر فراش تھی۔۔۔کل نہیں شاید پرسوں کچھ ٹھیک ہونے پر یہاں لاگ ان کیا تو دو جگہ شکریہ لکھتے ہی لائٹ داغ مفارقت دے گئی۔۔۔۔:( اب میں ٹھیک ہوں اور امید ہے کہ یہاں آتی جاتی رہوں گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  19. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,156
    اوہو خیریت تو بٹیا رانی؟ ہمیں علم ہی نہ ہوا کہ آپ علیل ہیں ورنہ صحت یابی کی دعائیں ہی کرتے رہتے۔ ویسے بھی ہمیں کچھ فکر تو تھی آپ کی کیوں کہ پچھلے دنوں آپ بلاگستان میں بھی نظر نہیں آئیں کہیں۔ خیر اب طبیعت کیسی ہے اور ہماری ننھی پری کیسی ہیں؟ :)
     
  20. امن ایمان

    امن ایمان محفلین

    مراسلے:
    1,788
    موڈ:
    Cheerful

    اُس دن میرا بھی آپ کو یہاں دیکھ کر حیرت سے منہ کھولا رہ گیا تھا۔۔۔۔ماؤ بہتتتت عرصے کے بعد آپ کودیکھا ہے۔۔۔۔میں ٹھیک ٹھاک ہوں۔۔۔آپ کیسی ہیں۔۔۔ابھی مجھے پرانے تھریڈ پڑھنے کی مہلت ہی نہیں مل رہی۔۔۔جی نور بڑی تو ماشاءاللہ سے ہوگئی ہےلیکن اتنا ہی تنگ بھی کرنے لگی ہے۔۔۔ابھی اسے سلا کر پی سی آن کیا ہے۔۔۔۔۔نورالعین کی آنکھیں گول گول سی ہیں دیکھنے میں جتنی معصوم لگتی ہیں میڈم حقیقت میں ہیں نہیں۔۔۔۔:)
     

اس صفحے کی تشہیر