املا نامہ (طبع ثانی) ۔ مرتبہ ڈاکٹر گوپی چند نارنگ - تبصرہ

جیلانی

محفلین
فاتح جی اب بیان کردہ اصولوں کے مطابق
ماریا لکھنا غلط اور ماریہ صحیح ہے
اسی طرح راجا لکھنا غلط اور راجہ لکھنا درست ہے
 

فاتح

لائبریرین
شکریہ جیلانی صاحب۔
شاید آپ جلدی میں لکھ گئے ہیں لیکن دراصل راجا درست ہے جب کہ راجہ غلط
 

جیلانی

محفلین
اول آپ کے جواب کا شکریہ
اب آپ ۔۔۔۔۔۔ تمھیں اور تمھیں (تم ہی ں) کی وضاحت بھی کردیں ۔۔۔۔ املا اور استعمال کے لحاظ سے
اسی طرح تو اور تم استعمال کے لحاظ سے
 

الف عین

لائبریرین
تمہیں درست ہے، تمھیں نہیں، کیونکہ ’مھ‘ کوئی مرکب حرف نہیں ہوتا بھ پھ تھ کی طرح۔
جہاں تک سوال آپ، تم اور تو کا ہے، تو ’آپ‘ بزرگوں اور تعظیم کے ساتھ مخاطبت میں استعمال ہوتا ہے۔
’تم‘ بے تکلفی اور چھوٹوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
اور ’تو‘ یا تو حقارت کے لئے یا نہایت عظمت کے لئے استعمال ہوتا ہے، کہ خدا کے لئے بھی ‘تو‘ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس لئے کہ واحد و یکتا ہے۔
 
ماشاء اللہ اردو فورمز پر ایسے مباحث دیکھنے کے لیے آنکھیں ترستی ہیں ، اکثر فورمز پر صرف نیٹ پر اردو کی ترویج کو ہی اردو کی ترقی خیال کیا جاتا ہے ، حالانکہ یہ صرف ایک رخ ہے ۔

اللہ جزائے خیر عطافرمائے بھائی !
 

الف عین

لائبریرین
کیا کسی کے پاس "املا نامہ" طبع دوم کتابی شکل میں موجود ہے؟ مجھے اس کا آخری حصہ (جو اعراب کے متعلق ہے) ٹائپ کرتے ہوئے دشواری یہ پیش آ رہی ہے کہ جس پی ڈی ایف سے دیکھ کر میں لکھ رہا ہوں اس کے کاتبین نے بے شمار اعراب کی علامتیں (کی بورڈ پر یا یونی کوڈ میں موجود نہ ہونے کے باعث) حذف کر دی ہیں جس کی وجہ سے یہ باب مہمل لگ رہا ہے۔
اگر کسی دوست کے پاس یہ کتاب موجود ہو تو براہِ کرم اس کے اعراب کے متعلق باب کو سکین کر کے تصویری شکل میں مہیا فرما دیجیے۔
اعجاز صاحب! کیا آپ کچھ مدد کر سکتے ہیں کہ یہ کتاب ہندوستان میں شائع ہوئی تھی۔
اب اس کتاب کو لیا ہے تدوین کے لئے۔ لیکن معلوم ہوا کہ آخری باب چھوڑ رکھا ہے تم نے۔ پاسکی میں لکھی پی ڈی ایف فائل ملی ہے مجھے یہاں سے۔ لیکن ان دونوں میں کیا امتیازات ہیں؟ یہ اصل رشید حسن خاں کی ہے، نارنگ کی اضافہ شدہ نہیں۔ کیا تم یہ ڈاکیومینٹ ای میل کر سکتے ہو، مع پی ڈی ایف فائل کے؟
 

فاتح

لائبریرین
اب اس کتاب کو لیا ہے تدوین کے لئے۔ لیکن معلوم ہوا کہ آخری باب چھوڑ رکھا ہے تم نے۔
جی آخری باب میں کچھ علامات کی تصاویر ڈالنی ہیں اور کچھ ٹیبلز بنانے ہیں۔ نیز مقدمہ طبع اول بھی مقدس نے ٹائپ کر لیا ہے وہ بھی شامل ہو گیا ہے۔
پاسکی میں لکھی پی ڈی ایف فائل ملی ہے مجھے یہاں سے۔ لیکن ان دونوں میں کیا امتیازات ہیں؟ یہ اصل رشید حسن خاں کی ہے، نارنگ کی اضافہ شدہ نہیں۔
اس لنک پر رشید حسن خان کی ایک اور کتاب "اردو کیسے لکھیں" موجود ہے جو "املا نامہ" سے مختلف ہے جب کہ املا نامہ طبع ثانی گوپی چند نارنگ کا مرتب کردہ ہے۔
کیا تم یہ ڈاکیومینٹ ای میل کر سکتے ہو، مع پی ڈی ایف فائل کے؟
مکمل ہونے کے بعد اس کی پروف ریڈنگ اور فارمیٹنگ کر کے اردو لائبریری میں بھی شامل کر دوں گا اور آپ کو ای میل بھی کر دوں گا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
اعجاز انکل۔ آج میری ایک صاحب سے اردو املا پر کافی بحث ہوئی۔ ان کے مطابق 'تمہیں' کو اب 'تمھیں' لکھنا درست سمجھا جاتا ہے۔ اور اسی طرح تمہارا کو تمھارا اور انہی کو انھی لکھا جاتا ہے۔ پھر انہوں نے آزمائش کو آزمایش لکھنا بھی درست کہا اورط قراءت کے لئے ان کا کہنا تھا کہ الف کے اوپر ہمزہ نہیں ہو گا اور ء بھی اسی طرح الف کے بعد لکھا جائے گا ۔ یعنی 'قراءت' درست املا ہے۔ حوالہ وہ انڈیا کے کسی محقق اور آسی ضیائی صاحب کا دے رہے تھے۔ میں نے ان سے کتابوں کے نام بھی لکھوائے تھے لیکن وہ پرچی دفتر ہی بھول آئی۔ میں نے اسی وقت سوچا تھا کہ آپ سے کنفرم کروں گی۔ تو اب مجھے بتائیں کہ ان الفاظ کی درست املا کیا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
میں تو اپنی رائے پر قائم ہوں۔ اختلاف رائے تو ممکن ہے ہی۔میں سمجھتا ہوں کہ ھ کوئی الگ حرف نہیں ہے، ہ کی ہی متبادل شکل ہے۔ الگ حرف نہیں۔ اور ہندی حرقف بھ، پھ، تھ ٹھ وغیرہ کے لئے دو چشمی کا استعمال کیا کائے۔ اور اس صورت میں میرا یہ بھی خیال ہے کہ کمپوزنگ میں بھی اس کو مکمل حرف گردانا جائے، اور اعراب بھی اسی طرح لگائے جائیں۔ یعنی ’پھر‘ میں زیر لگانا ہو تو ھ کے بعد آنا چاہئے۔ اگر پ اور ھ کے درمیان لگایا جائے تو پِ ہ ر پڑھا جائے گا۔ پھِ ر پڑھنے کے لئے بعد میں ہی اعراب کی ضرورت ہے۔ میری لغت کی فائل میں میں نے اس قسم کے سارے الفاظ کرلپ کی لسٹ سے نکال دئے ہیں۔ اور درست املا ویسی ہی رکھی ہے جیسی میں چاتا ہوں۔
 

ثاقب حسن

محفلین
السلام علیکم فاتح الدین بھاٸ۔
جناب ایک سوال پوچھنا تھا کہ وہ الفاظ جن کا مخفف بنتا ہے جیسے، نگاہ کا نگہ، گناہ کا گنہ، شاہ کا شہ وغیرہ۔تو کیا جب ہم مخفف کو ادا کرتے ہیں تو (ہ) کو بھی ادا کرتے ہیں؟
 

فاتح

لائبریرین
السلام علیکم فاتح الدین بھاٸ۔
جناب ایک سوال پوچھنا تھا کہ وہ الفاظ جن کا مخفف بنتا ہے جیسے، نگاہ کا نگہ، گناہ کا گنہ، شاہ کا شہ وغیرہ۔تو کیا جب ہم مخفف کو ادا کرتے ہیں تو (ہ) کو بھی ادا کرتے ہیں؟
جی بالکل ادا کرتے ہیں۔
 
Top