امریکی اسلحے کی بڑی تعداد طالبان کے ہاتھ لگ جاتی ہے ‘ نیویارک ٹائمز

عثمان رضا

محفلین
ثنا نیوز

افغان فورسز کے لئے بھیجے جانے والے امریکی اسلحے کی بڑی تعداد طالبان کے ہاتھ لگ جاتی ہے ‘ نیویارک ٹائمز

واشنگٹن (ثناء نیوز ) ایک امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے افغان فورسز کے لئے بھیجے جانے والے اسلحے کی بڑی تعداد طالبان کے ہاتھ لگ جاتی ہے ۔ نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق طالبان کے قبضے سے برآمد ہونے والا بیشتر اسلحہ وہ ہوتا ہے جو امریکہ نے افغان فورسز کے لئے فراہم کیا تھا ۔ اخبار کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پاکستان میں جھڑپ میں ہلاک ہونے والے طالبان کے قبضے سے جو رائفلیں ملیں وہ امریکہ کی جانب سے افغان فوج کے لئے بھیجی گئی تھیں ۔ طالبان جدید امریکی اسلحے سے افغان اور امریکی فوج سے لڑ رہے ہیں ۔ اخبار کے مطابق افغان حکومت اور فوج میں کرپشن کی وجہ سے امریکی اسلحہ طالبان کے ہاتھوں میں پہنچ رہا ہے ۔ جس کے سہارے وہ پاکستان سے ملحقہ افغان سرحدی علاقوں میں اتحادی فوج کے ساتھ لڑ رہے ہیں ۔ اس سے قبل امریکہ کو اس معاملے پر شدید تنقید کا سامنا ہے کہ اس کے پاس افغانستان کو بھیجے جانے والے اسلحے کے بہت سے ریکارڈ موجود نہیں ہیں
 

arifkarim

معطل
ہاہاہا، مجھے Iron Man فلم یاد آگئی، جسمیں جدید امریکی اسلحہ خود امریکیوں کیخلاف استعمال ہو رہا تھا۔
کہنے کو تو غلطی سے ہاتھ لگ گیا۔ لیکن حقیقت میں اسکے پیچھے ایک بہت بڑی سازش کارفرما ہے!
 

زیک

مسافر
یہ رہی نیویارک ٹائمز کی خبر۔ ایک اقتباس:

Of 30 rifle magazines recently taken from insurgents’ corpses, at least 17 contained cartridges, or rounds, identical to ammunition the United States had provided to Afghan government forces, according to an examination of ammunition markings by The New York Times and interviews with American officers and arms dealers.

The presence of this ammunition among the dead in the Korangal Valley, an area of often fierce fighting near Afghanistan’s border with Pakistan, strongly suggests that munitions procured by the Pentagon have leaked from Afghan forces for use against American troops.

The scope of that diversion remains unknown, and the 30 magazines represented a single sampling of fewer than 1,000 cartridges. But military officials, arms analysts and dealers say it points to a worrisome possibility: With only spotty American and Afghan controls on the vast inventory of weapons and ammunition sent into Afghanistan during an eight-year conflict, poor discipline and outright corruption among Afghan forces may have helped insurgents stay supplied.

The United States has been criticized, as recently as February by the federal Government Accountability Office, for failing to account for thousands of rifles issued to Afghan security forces. Some of these weapons have been documented in insurgents’ hands, including weapons in a battle last year in which nine Americans died.​
 

زینب

محفلین
اپنا اسلحہ تو سنبھال نہیں سکتے چلے ہیں دوسروں کے ملک سنبھالنے۔۔۔۔۔۔۔۔
 

AHsadiqi

محفلین
ویسے میرا خیال ہے کہ خود ہی انہیں دے کر اب یہ بات پھیلا رہے ہیں کہ ان کے ہاتھ لگ جاتا ہے ۔ آخر بیچارے مسلمانوں کو بیوقوف بنانا بھی تو ہوتاہے
 

بلال

محفلین
اگر کہیں کسی دہشت گرد سے پاکستانی اسلحہ برآمد ہو جاتا تو پھر دیکھتے کیسے ساری دنیا شور مچاتی ہے اور یہ امریکہ سب سے زیادہ شور مچاتا۔ اب جبکہ دہشت گردوں سے امریکی اسلحہ برآمد ہوا ہے تو اس کی نئی کہانی پیش کی جارہی ہے۔ فواد صاحب یہاں آؤ اور کچھ جواب دو۔ ویسے میں اتنا کہوں گا کہ امریکہ کو کہہ دو کہ دنیا اب اتنی پاگل نہیں رہی جتنی آپ لوگ سمجھتے ہیں۔
 

گرائیں

محفلین
پتہ نہیں فواد اس معاملے میں کیا نئی تھیوری لے کر آتا ہے؟

شائد طالبان نے بہت بڑے مقناطیس رکھے ہوئے ہیں۔ یا پھر آئی ایس آئی اس اسلحے کو کنٹینروں کی سِیل کھولے بغیر اُڑا لے جاتی ہے۔

میرا ذاتی خیال ہے، مریخی مخلوق ناسا کے لینڈ روور مشن سے تنگ آ کر یہاں افغانستان میں ان کا مشن بگاڑنے آ گئی ہے۔
 

arifkarim

معطل
ظاہر ہے اسلحہ خود ہی بیچتے ہیں۔ اور الزامات پر سے نظر چرانے کیلئے"غلطی" کا لفظ لگا دیا۔ میرے خیال میں امریکی سیاسیات کو سمجھنے کیلئے نفسیات پر عبور حاصل کرنا زیادہ ضروری ہے!:)
 
Top