امریکہ کے ہاتھوں کتا بھی مارا جائے تو وہ شہید ہے۔ مولانا فضل الرحمان

قیصرانی

لائبریرین
رہا حکیم اللہ محسود کا پاکستان کے بارے میں نظریہ تو ضروری نہیں کہ میڈیا ہی سب کچھ دِکھا ئے،
یہ وڈیو شیئر ہو چکی ہے۔ جو بندہ پاکستان کے آئین کو ہی نہیں مانتا، اس کی رائے کیا جاننا؟ ویسے بھی جو مر چکا ہو، اس کے بارے حساب کتاب اللہ پر چھوڑ دیا جائے
 
منصور مکرم

محفلین
آپ یہ وڈیو آئی ایس پی آر کو بھیج دیں اور ان کے جواب کا انتظار کریں۔ مجھے یقین ہے کہ دو یا تین دن تک آپ کو جواب مل جائے گا۔ جواب نہ ملا تو پھر برا بھلا کہنا آپ کا حق بنتا ہے
ویسے بائی دی وے، حکیم کے نسخے سے جس طرح لوگ منقیٰ چنتے ہیں، آپ نے بھی اپنے مطلب کی بات چنی اور اس پر ری ایکشن فرما دیا :)
منور حسن کی ویڈیو کس نے آئی ایس پی آر کو بھیجی تھی جو اس پر اتنا سخت ردعمل آیا ہے۔

اور ہاں رہا ائی ایس پی آر کا ردعمل تو اسکا مجھے پہلے سے علم ہے۔
آپ میرے بلاگ تحریر( پائیلٹ کا جواب) میں اسکو خوب اچھی طرح سے ملاحظہ کرسکتے ہیں۔o_O
 
منصور مکرم

محفلین
یہ وڈیو شیئر ہو چکی ہے۔ جو بندہ پاکستان کے آئین کو ہی نہیں مانتا، اس کی رائے کیا جاننا؟ ویسے بھی جو مر چکا ہو، اس کے بارے حساب کتاب اللہ پر چھوڑ دیا جائے
پاکستان کا ائین تو آئی ایس پی آر والے بڑا مانتے ہیں، اسلئے ملک کو ائین کے راستے پر لانے کیلئے کئی بار ملک کی فتح یابی کرچکے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
پاکستان کا ائین تو آئی ایس پی آر والے بڑا مانتے ہیں، اسلئے ملک کو ائین کے راستے پر لانے کیلئے کئی بار ملک کی فتح یابی کرچکے ہیں۔
یعنی اب تحریک طالبان والے آپ کی حمایت سے ملک میں اسلام لائیں گے۔ اچھا لگا جان کر
 
طالبان کی طرف سے انسانوں کے گلے کاٹنے کی وڈیوز شاید آپ کی نظر سے نہیں گذریں۔ کہیئے تو ایسی وڈیوز بھی پیش کی جائیں تاکہ آپ ان پر بھی کوئی تبصرہ کر سکیں؟
پاکستان کی فوج لاکھوں کی تعداد میں ہے۔ اگر ایک واقعہ، کسی سیاق و سباق کے بغیر سامنے لایا گیا ہے تو آپ اسے ساری فوج پر لاگو کر دیتے ہیں۔ کبھی یہ سوچا کہ تصویر کا دوسرا رخ کیا ہے؟ کیا یہ سوچا کہ ایک بار ان لوگوں کو بھی برا کہہ دیا جائے جو لوگوں کے سر کاٹتے ہوئے وڈیو بنا کر دوسروں کو مفت شیئر کرتے ہیں؟ نہیں نا، وہاں ترجیحات بدل جاتی ہیں۔ طالبان کرائے کے قاتل نہ سہی، وہ تو آپ کے اپنے ہوئے نا
میں نے طالبان کی حمایت میں کچھ بولا جو آپ اپنا فشار خون بلند کررہے ہیں ؟؟
میں تو کئی بار لکھا ہے کہ تحریک طالبان دہشتگرد ہیں ، جو خودکش حملہ کرے یا گلا کاٹے وہ دہشتگرد ہے مساجد ، مندر چرچ امام بارگاہ بازاروں میں غرض کہیں بھی کوئی خود کش حملہ کرے یا ڈرون حملہ کروائے وہ دہشتگرد ہے خواہ وہ تحریک طالبان ہو کہ فوج ۔۔۔
اور میں نے فوج کے بارے میں عمومی رائے دی ہے کہ کوئی بھی فوج ہو ظلم و جبر کرنا انکی تربیت کا حصہ ہے یہ نہیں کہا کہ صرف پاکی فوج ہی کو یہ تربیت حاصل ہے
تحرک طالبان والے اگر گلا کاٹ رہے ہیں تو یہ بھی ظلم و جبر ہے حرام ہے اور نری دہشتگردی کی کارروائی ہے ۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
منور حسن کی ویڈیو کس نے آئی ایس پی آر کو بھیجی تھی جو اس پر اتنا سخت ردعمل آیا ہے۔

اور ہاں رہا ائی ایس پی آر کا ردعمل تو اسکا مجھے پہلے سے علم ہے۔
آپ میرے بلاگ تحریر( پائیلٹ کا جواب) میں اسکو خوب اچھی طرح سے ملاحظہ کرسکتے ہیں۔o_O
آپ کا بلاگ پڑھا۔ کیا یہ تک نہیں معلوم فوج میں بمباری مشن پر جاتے ہوئے کبھی اس طرح کی مبہم معلومات نہیں دی جاتیں کہ فلاں جگہ جو ہسپتال دکھائی دے اس پر بمباری کرو۔ کیا ہسپتال نیچے سے ریڈیو یا وڈیو کے سنگل بھیج رہی ہوگی کہ میں ہسپتال ہوں آن کر بمباری کرو؟ جہالت کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ میں نے پوری کی پوری فوج کو ایک سو فیصد فرشتہ نہیں کہا۔ لیکن آپ سے تو اتنا بھی نہیں ہوا کہ طالبان کے خلاف ایک فقرہ بول دیتے؟ پورے مضمون میں طالبان کے خلاف یہ دو فقرے ملے

میں قطعا طالبان کےخلاف انسانیت کاموں کی حمایت نہیں کرتا لیکن میں اس مقدس گائے(پاکستانی فوج ) کی بھی آنکھیں بند کرکے حمایت نہیں کرسکتا۔

ظلم ظلم ہوتا ہے چاہے طالبان کی طرف سے ہو یا فوج کی طرف سے۔

فوج کے خلاف آپ کی زبان یہ رہی

قارئین پائلٹ کی معصومیت پر نہ جائیے ،یہ اس کا وہ مکارانہ اور تعصب سے بھرا جواب تھا جو خود پاکستانی فوج کے میجر نے پاکستانی فضائیہ کے ہی پائلٹ کے منہ سے سُنا۔(یار لوگ اسکو بھی ایک پروپیگنڈا کہہ کر مزاق میں اڑا لیں گے)
 
قیصرانی

لائبریرین
میں نے طالبان کی حمایت میں کچھ بولا جو آپ اپنا فشار خون بلند کررہے ہیں ؟؟
میں تو کئی بار لکھا ہے کہ تحریک طالبان دہشتگرد ہیں ، جو خودکش حملہ کرے یا گلا کاٹے وہ دہشتگرد ہے مساجد ، مندر چرچ امام بارگاہ بازاروں میں غرض کہیں بھی کوئی خود کش حملہ کرے یا ڈرون حملہ کروائے وہ دہشتگرد ہے خواہ وہ تحریک طالبان ہو کہ فوج ۔۔۔
اور میں نے فوج کے بارے میں عمومی رائے دی ہے کہ کوئی بھی فوج ہو ظلم و جبر کرنا انکی تربیت کا حصہ ہے یہ نہیں کہا کہ صرف پاکی فوج ہی کو یہ تربیت حاصل ہے
تحرک طالبان والے اگر گلا کاٹ رہے ہیں تو یہ بھی ظلم و جبر ہے حرام ہے اور نری دہشتگردی کی کارروائی ہے ۔۔۔
اچھا لگا آپ کا نکتہ نظر جان کر
پھر ہو جائے تعارف؟
 
یہ وڈیو شیئر ہو چکی ہے۔ جو بندہ پاکستان کے آئین کو ہی نہیں مانتا، اس کی رائے کیا جاننا؟
یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ پاکستان کے دو ٹکے کے آئین کی حیثیت کیا قرآن و سنت سے بڑھ کر ہے جو نہ ماننے والا ناقابل توجہ ٹہرے ؟؟؟
ہر کوئی آئین توڑتا ہے ، ملک کا پیسہ ہڑپ کرجاتا ہے اس پر کوئی لعن طعن نہیں ؟ بس لگے رِٹ رِٹ کی رَٹ لگائے جارہے ہیں ۔۔۔
 
منصور مکرم

محفلین
آپ کا بلاگ پڑھا۔ کیا یہ تک نہیں معلوم فوج میں بمباری مشن پر جاتے ہوئے کبھی اس طرح کی مبہم معلومات نہیں دی جاتیں کہ فلاں جگہ جو ہسپتال دکھائی دے اس پر بمباری کرو۔ کیا ہسپتال نیچے سے ریڈیو یا وڈیو کے سنگل بھیج رہی ہوگی کہ میں ہسپتال ہوں آن کر بمباری کرو؟ جہالت کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ میں نے پوری کی پوری فوج کو ایک سو فیصد فرشتہ نہیں کہا۔ لیکن آپ سے تو اتنا بھی نہیں ہوا کہ طالبان کے خلاف ایک فقرہ بول دیتے؟ پورے مضمون میں طالبان کے خلاف یہ دو فقرے ملے

فوج کے خلاف آپ کی زبان یہ رہی
وہ تو انکے پیٹی بند بھائی نے مجھے بتایا تھا۔یہ واقعہ حقیقت پر مبنی ہے۔مجھے تو میجر نے جو بتایا ،اسی کو آگے بڑھایا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
وہ تو انکے پیٹی بند بھائی نے مجھے بتایا تھا۔یہ واقعہ حقیقت پر مبنی ہے۔مجھے تو میجر نے جو بتایا ،اسی کو آگے بڑھایا۔
یعنی آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ یہ میجر کے الفاظ تھے
قارئین پائلٹ کی معصومیت پر نہ جائیے ،یہ اس کا وہ مکارانہ اور تعصب سے بھرا جواب تھا جو خود پاکستانی فوج کے میجر نے پاکستانی فضائیہ کے ہی پائلٹ کے منہ سے سُنا۔(یار لوگ اسکو بھی ایک پروپیگنڈا کہہ کر مزاق میں اڑا لیں گے)
 
منصور مکرم

محفلین
آپ کا بلاگ پڑھا۔ کیا یہ تک نہیں معلوم فوج میں بمباری مشن پر جاتے ہوئے کبھی اس طرح کی مبہم معلومات نہیں دی جاتیں کہ فلاں جگہ جو ہسپتال دکھائی دے اس پر بمباری کرو۔ کیا ہسپتال نیچے سے ریڈیو یا وڈیو کے سنگل بھیج رہی ہوگی کہ میں ہسپتال ہوں آن کر بمباری کرو؟ جہالت کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔
ارے منصور صاحب یہی سوال تو اس میجرنے پائیلٹ سے کیا تھا،اور اسکو یہی جواب مِلا تھا۔
میرا اس جواب سے کوئی لینا دینا نہیں۔:idontknow:

اسکی وضاحت آئی ایس پی آر کو دینی چاہئے۔مجھے نہیں۔:eek:

اور ہاں کیا طالبان کے بارے میں بدگوئی کرنا ہی ہمارا حب الوطنی کا معیار ٹہرا؟:confused:

اور کیا فوج کی کالی بھیڑوں پر طنز کے نشتر چلانا ہی ملک سے غداری کا سند قرار پایا؟:eek:
 
منصور مکرم

محفلین
یعنی آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ یہ میجر کے الفاظ تھے
اگرچہ الفاظ میرے تھے، لیکن کچھ اسی قسم کا ردعمل میجر صاحب نے ظاہر کیا تھا،بلکہ اُلٹا اس پائیلٹ کی ضد میں اس واقعے میں اکثر زخمیوں کو اپنے اثر رسوخ پر سی ایم ایچ میں لے آئے تھے۔
 
ارے منصور صاحب یہی سوال تو اس میجرنے پائیلٹ سے کیا تھا،اور اسکو یہی جواب مِلا تھا۔
میرا اس جواب سے کوئی لینا دینا نہیں۔:idontknow:

اسکی وضاحت آئی ایس پی آر کو دینی چاہئے۔مجھے نہیں۔:eek:

اور ہاں کیا طالبان کے بارے میں بدگوئی کرنا ہی ہمارا حب الوطنی کا معیار ٹہرا؟:confused:

اور کیا فوج کی کالی بھیڑوں پر طنز کے نشتر چلانا ہی ملک سے غداری کا سند قرار پایا؟:eek:

درست کہا
آپ کی بات سے اتفاق ہے!
ہم لوگوں نے وطیرہ بنالیا ہے کہ میڈیا ہی کو اپنا استاد مان لیا ہے ، جو وہ بولے طوطے کی طرح رٹتے جاؤ ۔۔
صرف تحریک طالبان کو ہدف تنقید بنانا درست نہیں ، وہ کالی بھیڑیں جو فوج کے ساتھ ساتھ سیاسی پنڈت ہیں ، انکے خلاف بولنا انکی نشاندہی کرنا ملک سے غداری نہیں ہے
ہماری فوج پہلے ایسی نہ تھی ، جب سے یہ مشرف نے فوج کو سیاست میں لاکر ڈالر کا خون چٹایا ہے ، فوج بھی بدعنوان ہوئی ، لیکن سب کے سب نہیں ۔۔یہ بھی حقیقت ہے کچھ اچھے بھی ہیں ۔۔۔
 
منصور مکرم

محفلین
منصور بھائی مجھے پھر فوج کے خلاف سچے واقعات لکھنے پر اُکسا رہے ہو۔آپ مانیں گے یا نہیں لیکن مجھے (اُن لسٹوں ) میں اپنا نام ایڈ نہیں کرنا ہے۔
 
ساقی۔

محفلین
کراچی کے آج کے دھماکوں میں ہی نہیں ۔ پاکستان میں ہونے والے تمام دھماکے صرف اور صرف پاکستانیوں کے خلاف تھے۔ آپ جیسے طالبان ظالمان کے کن ٹٹے ، خواہ مخواہ طالبان ظالمان کی طرف داری کرنے کے لئے امریکہ کو سامنے رکھ کر پراپیگنڈہ کر کر کے اپنے آپ کو دھوکے دینے میں مصروف ہیں۔ جس پاک فوج کے خلاف یہ ظالمان لڑ رہے ہیں ۔ یہ فوج نہیں ہوتی تو بھارت 1965 میں اور 1971 میں پاکستان کو بغیر ڈکار کے ہضم کر گیا ہوتا۔ اب پاکستان ، ہندوستان کے بس کا نہیں تو ان لوگوں نے طالبان ظالمان سے یارانہ گانٹھا ہے اور آپ جیسے حلال خوروں کو تنخواہ پر پراپیگنڈے کے لئے بھرتی کیا ہے۔ ڈرو اس وقت سے جب تمہارے آقاؤں کا سندھوستان ( جی ہندوستان نہیں ۔۔ سندھوستان ) 70 ممالک میں بٹ جائے گا۔ پھر تم کیا کرو گے ؟؟؟ پھر پوچھیں گے کہ تمہارا کون سا والا سگ گزیدہ کتا مارا گیا ہے ۔۔۔

اوئے انتظامیہ والو یار صبح کا چکر ہی نہیں لگایا اس دھاگے میں ۔۔۔۔:roll:؟ یہ اپنے خان :prince:کو کیا ہو گیا ہے ؟؟؟ اوئے ہم تو ہوئے پاکستانی پینڈو سے بندے۔:chill:۔۔۔۔۔۔ خان صاحب تو سپر سلطنت میں رہتے ہوئے آج گامے ماجھے جیسے زبان پر تشریف لے آئے ہیں ۔۔۔:jutt:۔
بندے کو کیا فائدہ :beating:اتنی دیر "مہذب دنیا" :kissing:میں رہنے کا جو ذرا اپنی سوچ کے خلاف سننے کا یارا نہیں رکھتا:cry2:۔
خوش رہا کریں:dancing: اور خوشیاں بانٹیں:redrose:۔ :uncle:
 
قیصرانی

لائبریرین
اوئے انتظامیہ والو یار صبح کا چکر ہی نہیں لگایا اس دھاگے میں ۔۔۔ ۔:roll:؟ یہ اپنے خان :prince:کو کیا ہو گیا ہے ؟؟؟ اوئے ہم تو ہوئے پاکستانی پینڈو سے بندے۔:chill:۔۔۔ ۔۔۔ خان صاحب تو سپر سلطنت میں رہتے ہوئے آج گامے ماجھے جیسے زبان پر تشریف لے آئے ہیں ۔۔۔ :jutt:۔
بندے کو کیا فائدہ :beating:اتنی دیر "مہذب دنیا" :kissing:میں رہنے کا جو ذرا اپنی سوچ کے خلاف سننے کا یارا نہیں رکھتا:cry2:۔
خوش رہا کریں:dancing: اور خوشیاں بانٹیں:redrose:۔ :uncle:
ہر پوسٹ کے نیچے ایک بٹن ہوتا ہے جسے رپورٹ کہتے ہیں۔ اسے کلک کر کے وجہ لکھ دیں کہ یہ مراسلہ کیوں رپورٹ کیا گیا
 
ساقی۔

محفلین
شکریہ قیصرانی بھائی۔۔ میں پہلے سے اس بٹن سے آگاہ ہوں ۔۔۔ میں تو بس خان صاحب کو یہ جتانا چاپتا تھا کہ وہ اپنے بی ہیویئر پر تھوڑا دھیان دیں۔ ذاتیات پر اترنے سے اگر معاملات کا سلجھاو ملے تو خان صاحب سے گزارش ہے کہ وہ مجھے بھی آگاہ کریں۔
مجھے بھی بہت غصہ آتا تھا خان صاحب۔۔۔۔ پر مجھے یوٹیوب پر ایک ایسی ویڈیو ملی جس نے مجھے بالکل بدل کر رکھ دیا ۔۔۔۔۔۔ اب اگر کوئی مجھے گالی بھی دے تو مجھے غصہ نہیں آئے گا۔ اس لیے یہ مت سمجھیے گا کہ میں نے غصے کی وجہ سے اوپر والا مراسلہ لکھا ۔
شاد رہیں ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شکریہ قیصرانی بھائی۔۔ میں پہلے سے اس بٹن سے آگاہ ہوں ۔۔۔ میں تو بس خان صاحب کو یہ جتانا چاپتا تھا کہ وہ اپنے بی ہیویئر پر تھوڑا دھیان دیں۔ ذاتیات پر اترنے سے اگر معاملات کا سلجھاو ملے تو خان صاحب سے گزارش ہے کہ وہ مجھے بھی آگاہ کریں۔
مجھے بھی بہت غصہ آتا تھا خان صاحب۔۔۔ ۔ پر مجھے یوٹیوب پر ایک ایسی ویڈیو ملی جس نے مجھے بالکل بدل کر رکھ دیا ۔۔۔ ۔۔۔ اب اگر کوئی مجھے گالی بھی دے تو مجھے غصہ نہیں آئے گا۔ اس لیے یہ مت سمجھیے گا کہ میں نے غصے کی وجہ سے اوپر والا مراسلہ لکھا ۔
شاد رہیں ۔
وڈیو شیئر کیجئے اگر دل چاہے تو :)
 
ساقی۔

محفلین
وڈیو شیئر کیجئے اگر دل چاہے تو :)
ضرور قیصرانی بھائی۔ یہ ایک ویڈیو نہیں ۔ کچھ ویڈیوز کا مجموعہ ہے۔ کسی کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہے کسی کا دو اور کسی کا اس سے بھی زیادہ۔
اور یہ اس وقت سننے کے لائق ہیں جب آپ بالکل فری ہوں اور پوری پوری ویڈیو ایک سیشن میں سنیں۔ مجھ پر تو یہ بہت کچھ آشکار کر گئیں۔ سچی بات کہوں تو مجھے ٹینش فری کر دیا ہے انہوں نے۔
یہ ویڈیوز کسی مولوی کی نہیں ایک ہندو "گوتم بدھ"کی ہیں۔گوتم بدھ میں نے اس کا نام خود رکھا ہے۔ کیوں کہ اسے بھی ٹینشن فری کا گیان مل گیا ہے۔اور اس کے سبب مجھے بھی۔
 
Top