امریکہ کا سفر نامہ

سید رافع

محفلین
ہم تو سمجھتے ہیں کہ جھوٹ اور اپنے اندر کے زنگ کو چھپانے کے لیے ملمع سازی ہی برائی ہے۔

زنگ تو ہر ہی دل لیے پھرتا ہے۔ کسی کے عیب کی تلاش میں رہنا بہرحال خباثت ہے۔ خبیث دل کی نمائندہ ہے۔ اللہ کے سامنے سب عام انسان زنگ آلود، شیطان کے رجس سے پراگندہ ہیں الا ماشاء اللہ۔ عیب بتانا یا عیب جاننے کی کو شش کرنا خباثتِ محض ہے۔
 
آخری تدوین:
زنگ تو ہر ہی دل لیے پھرتا ہے۔ کسی کے عیب کی تلاش میں رہنا بہرحال خباثت ہے۔ خبیث دل کی نمائندہ ہے۔ اللہ کے سامنے سب عام انسان زنگ آلود، شیطان کے رجس سے پراگندہ ہیں۔ عیب بتانا یا عیب جاننے کی کو شش کرنا خباثت محض ہے۔
کیسے ملمع اترتا ہے!
 

سید رافع

محفلین
دوسرے کے ٹائیپو پر بار بار طنز کرنا اور دوسرا آپ کے ٹائیپو کا احساس دلائے تو بھاشن دینا کیا درست ہے؟

اچھا یقین جانیے خلیل میاں۔ ہم سمجھے کہ آپ ہمیں احساس دلا رہے ہیں کہ ہم ٹائپو بہت کرتے ہیں۔ آپ تو اساتذہ میں سے ہیں۔ :) دل پر نہ لیں۔ تہہ دل سے معذرت خواہ ہیں۔
 

سید رافع

محفلین
گاڑی کے سیٹوں پر میں اور بیگم ادھ موئے ہوئے تھکن سے بے حال پڑے تھے۔ بوسٹن ائیرپورٹ سے گاڑی ڈاؤن ٹاؤن بوسٹن کی طرف رواں دواں تھی۔ بوسٹن میں مغرب سوا چار بجے تک ہو جاتی ہے اور اب اندھیرا چھا رہا تھا۔ جلد ہی سورج کی آخری کرن نے بھی بوسٹن کو سلامِ رخصت کہا۔

کچھ وقت بعد گاڑی ایک گلی میں بنے تین منزلہ گھر پر رکی۔ فرم کی نمائندہ خاتون جو کالی جینیز کے ساتھ طرح طرح کی جیولری ہاتھوں، کان اور گلے میں پہن رکھی تھی مجھ سے مخاطب ہو کر بولی "آپ کو تیسری منزل پر جانا ہے"۔ جوں ہی اس نے کہا ہم دونوں اوپر چڑھنے لگے۔ مجھے ڈرائیور اور خاتون میں تکرار کی آواز آئی۔ ڈرائیور ہمارے سوٹ کیس اٹھا کر اوپر نہیں لانا چاہتا تھا۔ اس بات سے یو ایس اے کا پہلا اصول یہ سمجھ آیا کہ یہاں رواداری یا آپکی تھکاوٹ کو کوئی نہیں سمجھتا بلکہ جتنی رقم اور سروس کا وعدہ ہے اتنا ہی ملنے کی امید رکھیں۔

250px-2011_WashingtonSt_Boston_Massachusetts_6063747377.jpg


300px-Boston_and_Boston_Harbor_aerial.JPG


800px-Aerial_view_of_Boston_skyline_3.jpg
 
آخری تدوین:
میں نے پڑھا تھا کہ نا اور نہ ہم معنی الفاظ ہیں۔ کیا یہ صحیح ہے؟
جی نہیں، ایسا نہیں ہے ۔۔۔ اردو میں نہ بطور کلمۂ نہی استعمال ہوتا ہے جبکہ نا حرفِ تاکید ہے ۔۔۔ شاعری میں نہ کا وزن ایک الگ بحث ہے، جس کا یہاں محل نہیں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بہت پہلے کہیں پڑھا تھا کہ "نہ" اور "ہی" کا اکٹھے آنا درست نہیں ہے۔
کیا ایسا ہی ہے؟
نہ ہم نے ایسا کہیں پڑھا نہ ہی اس بات کو درست محسوس کیا ۔
نہ کے ساتھ "ہی" ایک تحصیر کےمعنوی عنصر سے معنی کو تیزی بخشتا ہے کسی بات میں ۔
 

سید رافع

محفلین
کمپنی نے ایک چھوٹا سا کمرہ جس میں ایک کچن اور باتھ روم تھا میرے لیے بک کرایا تھا۔ گھر کا مرکزی لکڑی کا دروازہ تھا جس کے ایک طرف بیس منٹ میں سیڑھیاں جاتیں اور سامنے ذرا آگے چلیں تو تیسری منزل تک سیڑھیاں جاتیں۔ کمرے میں داخل ہوتے ہی دائیں طرف باتھ روم اور اس سے ذرا ہی آگے بڑھیں تو ایک چھوٹا سا کمرہ تھا۔ کمرے میں ایک کوئین سائز بیڈ تھا اور بالکل سامنے ایک کھڑکی تھی جہاں سے مکان کے پشت میں واقع پارکنگ دیکھی جا سکتی تھی۔ کھڑکی کے ساتھ ہی کچن واقع تھا۔

beacon-hill-boston-apartments_1-266x200.jpg
 
آخری تدوین:
بے لاگ تبصرہ اور اصلاح کوئی بھی محفلین فرما سکتا ہے۔ ہاں لیکن یہ اسکے علم اور ظرف کا ظہور ہو گا۔ اگر کوئی تبصرہ ہی نہ ہو اصلاح ہی نہ ہو تو اس سفر نامے کو پبلک فورم کے بجائے گھر کی ڈائری کی زینت بننا چاہیے۔
اپنے ایک خوف کا اظہار کرتا ہوں۔

سوال علم کی کنجی ہے اگر اخلاص سے ہو، دل کا زنگ ہے اگر سمجھ نہ آنے کی بناوٹ ہو اور اختلاف کا سبب اگر غصہ میں شیطان کے وسوسے سے ہو۔
متعدد بار ایسا ہوا کہ تبصروں کے لیے اصل لڑی سے ہٹ کر ایک لڑی بنائی گئی۔ سوالیہ انداز اسی لیے تھا۔
 

وسیم

محفلین
شکر ہے کمپنی کے دئیے فلیٹ تک پہنچ گئے۔ ورنہ جتنی دیر لگا دی تھی خطرہ تھا کہیں جہاز کا فیول راستے میں ختم ہی نا ہو جائے
;)
 

سید رافع

محفلین
شکر ہے کمپنی کے دئیے فلیٹ تک پہنچ گئے۔ ورنہ جتنی دیر لگا دی تھی خطرہ تھا کہیں جہاز کا فیول راستے میں ختم ہی نا ہو جائے
;)

ویسے بائیس گھنٹے جہاز کے سفر کے بعد کچھ ایسے ہی خطرات دل میں آتے جاتے رہتے ہیں۔ :)

آپ لوگ بتائیں کس کس بارے میں لکھوں جو آپکو پسند آئے؟ میرا ارادہ وہاں کی لائف، جاب، گاڑی خریدنے اور گھر رینٹ پر لینے سے متعلق ہیں۔ کچھ کیلی فورنیا گیا اسکے بارے میں لکھوں گا۔
 

سید رافع

محفلین
ایک دلچسپ بات نیویارک ائیرپورٹ کے بارے میں بتانا بھول گیا۔ جب میں نے اپنی گردن ائیرپورٹ کی فضا کی طرف گھمائی تو ایک حیرت انگیز منظر تھا۔ جہازوں کی ایک لائن تھی جو ایک طرف لینڈ کر رہی تھی۔ جبکہ دوسری لائن ٹیک آف کر رہی تھی۔ شاید ایک لائن میں پانچ جہاز ہوں۔
 

وسیم

محفلین
ویسے بائیس گھنٹے جہاز کے سفر کے بعد کچھ ایسے ہی خطرات دل میں آتے جاتے رہتے ہیں۔ :)

آپ لوگ بتائیں کس کس بارے میں لکھوں جو آپکو پسند آئے؟ میرا ارادہ وہاں کی لائف، جاب، گاڑی خریدنے اور گھر رینٹ پر لینے سے متعلق ہیں۔ کچھ کیلی فورنیا گیا اسکے بارے میں لکھوں گا۔

سب سے پہلے تو لکھیں ثقافتی فرق جو محسوس کیا اور پھر کیسے اس کے ساتھ ایڈجسٹ ہوئے۔ اس کے بعد زندگی کے شروع کے تین مہینے کی بھاگم دوڑ۔ گھر سیٹ کرنا، ملنا ملانا، پہلے تین چار ماہ بہت بھاگم دوڑ والے ہوتے ہیں
 
Top