الیکش کمیشن کا نوٹیفیکیشن: صدرِ پاکستان پر سرکاری ملازمت کی پابندی ختم

نبیل

تکنیکی معاون
الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے قواعد میں تبدیلی کرتے ہوئے صدرِ پاکستان کے لیے سرکاری ملازمت یا کوئی دوسرا عہدہ رکھنے کی پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یوں صدر جنرل پرویز مشرف آرمی چیف کا عہدہ رکھتے ہوئے بھی صدر کا الیکشن لڑ سکیں گے۔ اس کے علاوہ وہ سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کی دو سالہ مدت کے مکمل ہونے کے بھی پابند نہیں ہوں گے۔

مکمل خبر

یہ میرا پاکستان ہے نہ تیرا پاکستان ہے
یہ اس کا پاکستان ہے جو صدر پاکستان ہے۔
 
مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

لعنت ہے.. یہ بندہ تو ذمے لگ گیا ہے ......... :mad:

واللہ الموفق
 
محمد وارث

لائبریرین
انتہائی فکر انگیز واقعات ہو رہے ہیں ان دنوں اور ابھی تھیلے سے اور بلیاں بھی باہر آئینگی۔ لیکن سوچنے کی بات ہے کہ یہ "نظریۂ ضرورت" ہم پاکستانیوں کو کدھر لیکر جارہا ہے اور کدھر لے جائے گا۔ مشرف طاقت کے نشے میں کھل کھیل رہا ہے بغیر یہ سوچے سمجھے کہ "ملک" کا کیا حال ہو رہا ہے اور کیا ہوگا۔ اللہ تعالٰی ہمارے حال پر رحم کریں۔
 
ساجداقبال

محفلین
ہم عوام کیلیے سیدھا سادھا مطلب۔۔۔مزید بم دھماکے، خودکش حملے، ہلاکتیں۔
کیا اقتدار اتنی پیاری شے ہے؟
 
اتنی آسانی سے یہ قواعد کیسے بدل گئے اور ربڑ سٹامپ اسمبلی کہاں ہے ۔

حد ہے اگر مشرف پھر منتخب ہو جائے۔
 
زیک

مسافر
مشرف کے وکیل شریف الدین پیرزادہ نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ مشرف دوبارہ صدر منتخب ہوتے ہی وردی اتار دے گا اور حلف وردی اتار کر ہی لے گا۔
 
ظفری

لائبریرین
میں نے جب سے سیاست اور مذہب کے فورم کو جوائن کیا ہے ۔۔۔ ایک خیال رہ رہ کر آتا ہے کہ ان دونوں فورمز پر ہم کتنے ہی ٹاپک پوسٹ کردیتے ہیں ۔ اور پھر بحث و مباحثہ کا ایک سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ۔ مگر ہم نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ ان تمام موضوعات اور بحث و مباحثہ میں حقیقی مسئلہ جو ملک اور قوم کو درپیش ہے ۔۔۔ وہ کیا ہے ۔ ؟ ۔۔۔ ہم کیوں ‌مسلسل ۔۔۔ Non Issues پر بات کرتے ہیں ۔۔۔ Real Issues پر کیوں نہیں آتے ۔ سوال اٹھتا ہے کہ اب ۔۔۔۔ Non Issues اور Real Issues کیا ہیں ۔

یہ جاننے اور سمجھنے کے لیے کیوں نہ ہم اس طرف توجہ دیں ۔۔ ہوسکتا ہے کہ اس طرح ہم سینکڑوں موضوعات پر جن مسائل پر بحث کرتے ہیں اس میں سے کچھ حقیقی مسائل بھی دریافت ہوجائیں اور ہم کو معلوم ہو کہ ہمارا Real Issue کیا ہے ۔؟

کیا خیال ہے ۔؟
 
ساجداقبال

محفلین
لیکن منگل کو صدر مشرف کا شریف الدین پیرزادہ کے ذریعے سپریم کورٹ کو یہ پیغام پہنچانا کہ وہ وردی اتارنے کو تیار ہیں بشرطیکہ انہیں دوبارہ صدر منتخب کیا جائے ایک ایسا قدم تھا جس نے فوجی حکمرانوں کی سیاست کو برہنہ کر کے رکھ دیا۔
عامر احمد خان کا تجزیہ
 
پاکستانی

محفلین
''دوبارہ منتخب ہونے کے بعد، حلف اٹھانے سے پہلے آرمی چیف کا عہدہ چھوڑ دیا جائے گا''

یہ ایک کھلی بدمعاشی ہے یا ایک بچے کی ضد

یعنی ہر حال میں مجھے منتخب کرو ورنہ مارشل لا کے لئے تیار ہو جاؤ
 
پاکستانی

محفلین
میں نے جب سے سیاست اور مذہب کے فورم کو جوائن کیا ہے ۔۔۔ ایک خیال رہ رہ کر آتا ہے کہ ان دونوں فورمز پر ہم کتنے ہی ٹاپک پوسٹ کردیتے ہیں ۔ اور پھر بحث و مباحثہ کا ایک سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ۔ مگر ہم نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ ان تمام موضوعات اور بحث و مباحثہ میں حقیقی مسئلہ جو ملک اور قوم کو درپیش ہے ۔۔۔ وہ کیا ہے ۔ ؟ ۔۔۔ ہم کیوں ‌مسلسل ۔۔۔ Non Issues پر بات کرتے ہیں ۔۔۔ Real Issues پر کیوں نہیں آتے ۔ سوال اٹھتا ہے کہ اب ۔۔۔۔ Non Issues اور Real Issues کیا ہیں ۔

یہ جاننے اور سمجھنے کے لیے کیوں نہ ہم اس طرف توجہ دیں ۔۔ ہوسکتا ہے کہ اس طرح ہم سینکڑوں موضوعات پر جن مسائل پر بحث کرتے ہیں اس میں سے کچھ حقیقی مسائل بھی دریافت ہوجائیں اور ہم کو معلوم ہو کہ ہمارا Real Issue کیا ہے ۔؟

کیا خیال ہے ۔؟

تمھاری بات دل کو لگتی ہے ظفری، واقعی ہم لوگ خواہ مخواہ کی باعث میں الجھے ہیں یعنی
یوں ہوتا تو کیا ہوتا یوں ہوتا تو کیا ہوتا​
 
محمد وارث

لائبریرین
بالک ہٹ، تریا ہٹ اور راج ہٹ میں سب سے زیادہ خطرناک راج ہٹ ہوتی ہے کہ اسکا نقصان پوری قوم کو ہوتا ہے اور یہاں تو الا ماشاءاللہ بالک ہٹ اور راج ہٹ اکھٹی ہو گئی ہیں اور تریا ہٹ کو ساتھ ملانے کے بھر پور جد و جہد جاری ہے۔

عمر میرزا

محفلین
اسلام و علیکم
ظفری بھاُی
ماشاء اللہ آپ نے بہت اچھی بات کی کہ ہمیں non issues کی بجاے real issues پر بات کرنی چاہیے -Real issue تو خیر نظام کی تبدیلی ہے جو قیام خلافت سے ہی آے گی کیونکہ خلافت ہی وہ نظام ہے جو امت مسلمہ کو موجودہ پستی اور زاوال سے نکالے گا اور امہ کو نشاۃ ثانیہ کی طرف گامزن کرے گا ۔
رہی بات non issues کی تو ہمیں بحوبی علم ہونا چاہیے کہ حکمرانوں کا یہ مفاد پرست ٹولہ امت کے ساتھ کیسے کیسے مکروہ فریب کرتا ہے کن کن نئے ہتھکنڈوں سے یہ امہ پر کفار کے غلبے کو یقینی بناتا ھے۔بحثیت مسلمان ہمیں ان عوامل کو بڑی باریک بینی سے دیکھنا ہو گا تاکہ ھم ان کے مکروہ عزائم امت کے سامنے بے نقاب کر سکیں۔

"کمزوری مت دکھاؤ اور غمگین مت ہو تم ہی غالب ہو اگر تم مومن ہو ۔ (ال عمران 139)

والسلام علیکم ورحمۃ و برکاتہ
 
Top