الیکشن 2025: یاز بمقابلہ عرفان۔۔۔دور اندیش کون؟

دور اندیش کون ہے؟

  • یاز

  • عرفان سعید


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

سیما علی

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
چراغِ علم جلاؤ تا کہ تنکے کا تحقیقی جائزہ لیا جا سکے۔ اور کیا معلوم کہ آخر میں تنکے کو بہترین کردار برائے داڑھی میں کھجلی پیدا کرنے کا ایوارڈ بھی مل جائے۔
بٹیا آپکا لائبریری کا کام ٹھیک ہورہا ہے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بٹیا آپکا لائبریری کا کام ٹھیک ہورہا ہے
ابھی شروع نہیں کیا۔ سوچا کہ ایکٹیویٹی سینٹر کا کام مکمل کر کے لائبریری کا شروع کروں لیکن پچھلے تین دن بخار کی نذر ہو گئے۔ اب سوموار سے روٹین صحیح کرتے ہیں ان شاء اللہ۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
میرے خیال سے ہمارے بہاولپور والے رشتہ دار ایسی کوئی جاگیروں والے تو نہیں ہیں (یعنی ایسے لگتے تو نہیں 😏)۔
اسی طرح کچھ دور دراز کے رشتہ دار فیصل آباد سائیڈ پہ بھی ہیں۔ وہ بھی ایسے کوئی جاگیروں والے نہیں۔
مجھے لگتا ہے کہ کوئی اور بھی صورت رہی ہو گی آبادکاری کی، کہ جس میں ان نئے شہروں کی جانب آبادی کو راغب کرنے کے لئے کوئی ترغیب دی گئی۔
برٹش انڈیا کے زمانے میں پنجاب میں مقامی ہجرت یا آباد کاری کی دو بڑی وجوہات تھیں، اول جنگ آزادی 1857 و جنگ عظیم اول میں خدمات مہیا کرنے والوں کو نوازنا یا پھر ساندل اور نیلی بار میں نہری نظام کی تشکیل کے بعد کاشتکاروں کو رقبے الاٹ کرنا ۔

موجودہ پاکستانی پنجاب گلہ بانوں، چرواہوں یا جنگجو قبائل سے بھرا پڑا تھا۔ خدمات کے عوض رقبے لینے والے سب بارانی علاقوں کے جنگجو قبائل یا پنجاب میں بسے گدی نشین تھے۔ اندازاً 5 لاکھ ایکڑ زمین فوجی خدمات مہیا کرنے والے پنجابی جنگجو قبائل میں تقسیم کی گئی اور اس کی وجہ یہ تھی کہ تقریباً 50 فیصد برٹش انڈین آرمی پنجاب سے تھی۔

جبکہ نہری نظام کے بننے کے بعد موجودہ بھارتی پنجاب کے کاشتکار کو موجودہ پاکستانی پنجاب میں رقبے الاٹ کیے گئے اور بنجر زمینوں پر آبادکاری کروائی گئی کہ پنجاب کا اصل اور محنتی کاشتکار فیروزپور،ہوشیارپور، جالندھر اور ملحقہ علاقوں سے تھا۔
 

سیما علی

لائبریرین
ابھی شروع نہیں کیا۔ سوچا کہ ایکٹیویٹی سینٹر کا کام مکمل کر کے لائبریری کا شروع کروں لیکن پچھلے تین دن بخار کی نذر ہو گئے۔ اب سوموار سے روٹین صحیح کرتے ہیں ان شاء اللہ۔
اب کیسی طبیعت ہے بٹیا۔۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جو لوگ ووٹ دے چکے ہیں،کیا انھیں اپنے انگوٹھے پر لگائی جانے والی سیاہی کی کمی محسوس ہو رہی ہے جس کی سیلفیاں لے کر، اسٹیٹس پر لگا کر اپنے خیالات اور امیدوں کا اظہار کر سکیں کہ

میں نے تو اپنا فرض پورا کر دیا، اب دیکھو حکومت کیا کرتی ہے :battingeyelashes:
 
Top