الیکشن 2025: یاز بمقابلہ عرفان۔۔۔دور اندیش کون؟

دور اندیش کون ہے؟

  • یاز

  • عرفان سعید


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

عرفان سعید

محفلین
سب کو مستفید ہونے کا موقع دیں۔ دیوان خانے میں لے آئیں یہ گفتگو۔
اربش علی اگر پہلے ہی رسم الخط سیکھ رہے ہیں یا سیکھ چکے ہیں تو باقی سامعیں کے لیے یہ گفتگو شاید گراں گوشی کا باعث ہو۔
ویسے اگر دلچسپی ہو تو جاپانی کی مہینے میں دو چار کلاسیں بھی شروع کی جا سکتی ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
محمد عبدالرؤوف بھیا ہم دونوں یعنی کہ گل یاسمیں اور مریم محفلی کزنز ہیں۔ اور کل کی تاریخ میں صابرہ امین آپا نے بھی یہی سوال پوچھا تھا جو آج آپ کے ذہن میں آیا۔
ہاں ہاں ہاں ہم دونوں کزنز ہیں۔۔۔ محفلی کزنز ۔۔۔ یعنی وہ نایاب لوگ جو خون کے رشتے سے نہیں، بلکہ لفظوں، ہنسی، اور محبت کے رشتے سے جُڑے ہوتے ہیں۔ ہم وہ کزنز ہیں کہ جیسے ہی ایک آن لائن آئے تو جھٹ سے دوسرا بھی پہنچ جاتا ہے اور پھر تو ایسا شور مچتا ہے جیسے گاؤں کے درخت کے نیچے سب کزنز اکٹھے ہو گئے ہوں۔ایک لڑی سے دوسری اور پھر پہلی میں واپسی۔ ایسے میں چاہے چاہے وہیں پڑی پڑی ٹھنڈی بھی ہو جائے، پرواہ نہیں ہوتی۔
بس یہ محفلی رشتے ہی تو تو ہماری اردو محفل کا حسن ہیں کہ خون کا رشتہ نہ بھی ہو،تو بھی دل کا رشتہ اتنا مضبوط ہو کہ ہر خوشی بانٹنے، ہر دکھ سہل کرنے، اور ہر چھوٹی بڑی بات میں قہقہے لگانے کو "محفلی کزنز" سب سے آگے ہوں۔
ہمارا نعرہ تو بس یہی ہے
"محفل کا رنگ، کزنز کے سنگ!"
 
آپ کو بہت مبارک ہو مریم افتخار ! اتنے سارے مراسلات اتنے کم وقت میں لکھنا حیرت انگیز ہے۔ داد تو بنتی ہے۔ ویسے کیا آپ اور گُلِ یاسمیں کزنز ہیں ؟ وہ بھی ایک زمانے میں ریکارڈز کے ڈھیر لگا دیتی تھیں۔
گُلِ یاسمیں اور مریم افتخار آپ کزن کیسے بن گئیں۔۔۔ یہ عقدہ ہم پر کھولیے۔
محفلی بہنیں کیوں نہ بنیں؟
مقتبس بالا پس منظر ہے بھائی، ہونی ہو گزری وغیرہ۔ 😆
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
Top