الیکشن 2025: یاز بمقابلہ عرفان۔۔۔دور اندیش کون؟

دور اندیش کون ہے؟

  • یاز

  • عرفان سعید

نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیوں کہ ہم شتونگڑے دیکھ رہے تھے، اور ہمیں ایک ایسا شتونگڑا ملا جو ہم بھول گئے تھے۔ شہد کی مکھی والا، ہم نے عمران بھیا کی دیکھا دیکھی آپ کو بھیج دیا تھا ایک دفعہ۔:cry2::cry2:
وہ سب تو مذاق مذاق نا۔۔۔ سیریس نہیں لیتے ایسی بات کو۔
 
اربش علی

محفلین
آپ کی فیلڈ کیا ہے یہ بھی بتائیے گا کیونکہ اس دن بھی ایشان بدولت والی بات کی تھی اور آج یہ!
ویسے تو میں ایم بی بی ایس سالِ اول کا طالب علم ہوں۔مگر ایک عرصے سے لسانیات، صوتیات، شاعری، آہنگ و عروض، فصاحت و بلاغت کے موضوعات زیرِ مطالعہ رہے ہیں۔ مجھے یاد ہے میرایہ سفر شاعری کے شوق سے شروع ہوا۔ پھر عروض سیکھا۔ اور اس کے بعد نہم جماعت سے عربی کا شوق ہوا، اس کا مطالعہ کیا۔ فارسی کا شوق ایف ایس سی سالِ اول سے فارسی شاعری سے پروان چڑھا،اور یہ ایسی زبان ہے کہ میں نے اس کا ہر درجے پر جا کر مطالعہ کیا خواہ جدید گفتاری لہجے ہوں، یا کلاسیکی ادب کی فارسی، ان میں صرف و نحو کی بحثیں ہوں، یا الفاظ کی تاریخ کی۔ فارسی سے بہت محبت ہے۔ ساتھ ہی صوتیات کا مطالعہ بھی جاری رہا، اور مختلف زبانوں کے رسوم الخظ کا بھی۔ میں نے دیوناگری رسم الخط سیکھا، کوریئن اور رشین رسم الخط سیکھا، جاپانی کے دو اہم ترین رسم الخط ہیں، انھیں بھی شروع کیا تھا۔حال ہی میں عربی زبان کے الفاظ کی تاریخ، مادوں سے الفاظ بننا، ان کا مخصوص معنی قبول کرنا، اس سب کا مطالعہ رہا۔ اور میں آج تک طالبِ علم ہوں، اور ہمشیہ رہوں گا۔
 
ماشاء اللہ ۔۔۔
اللہ پاک زندگی کے ہر امتحان میں کامیابی عطا فرمائے ۔ آمین
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شاہین کا یہ مقام تو نہیں لیکن ووٹروں کی ہوسِ بریانی کو دیکھتے ہوئے بیچارہ قصرِ سلطانی کے گنبد سے بھی نیچے اتر آیا ہے۔

92449e60-5393-4593-b430-fd72f78f7d97.jpg
یعنی کہ شاہین ایکسپریس بریانی لے کر حاضر۔۔۔ پہنچ جائے اب ووٹرز تک بریانی۔
 
ویسے تو میں ایم بی بی ایس سالِ اول کا طالب علم ہوں۔مگر ایک عرصے سے لسانیات، صوتیات، شاعری، آہنگ و عروض، فصاحت و بلاغت کے موضوعات زیرِ مطالعہ رہے ہیں۔ مجھے یاد ہے میرایہ سفر شاعری کے شوق سے شروع ہوا۔ پھر عروض سیکھا۔ اور اس کے بعد نہم جماعت سے عربی کا شوق ہوا، اس کا مطالعہ کیا۔ فارسی کا شوق ایف ایس سی سالِ اول سے فارسی شاعری سے پروان چڑھا،اور یہ ایسی زبان ہے کہ میں نے اس کا ہر درجے پر جا کر مطالعہ کیا خواہ جدید گفتاری لہجے ہوں، یا کلاسیکی ادب کی فارسی، ان میں صرف و نحو کی بحثیں ہوں، یا الفاظ کی تاریخ کی۔ فارسی سے بہت محبت ہے۔ ساتھ ہی صوتیات کا مطالعہ بھی جاری رہا، اور مختلف زبانوں کے رسوم الخظ کا بھی۔ میں نے دیوناگری رسم الخط سیکھا، کوریئن اور رشین رسم الخط سیکھا، جاپانی کے دو اہم ترین رسم الخط ہیں، انھیں بھی شروع کیا تھا۔حال ہی میں عربی زبان کے الفاظ کی تاریخ، مادوں سے الفاظ بننا، ان کا مخصوص معنی قبول کرنا، اس سب کا مطالعہ رہا۔ اور میں آج تک طالبِ علم ہوں، اور ہمشیہ رہوں گا۔
بہترین ماشاءاللہ۔ الھم زد فزد۔ یہ بتائیے کہ ہمیں انٹرویو کب دے رہے ہیں!!!
اب تو ڈسکورڈ پہ پوڈ کاسٹ کی طرح کا کچھ بھی کیا جا سکتا ہے۔
 
آخری تدوین:

اربش علی

محفلین
بہترین ماشاءاللہ۔ الھم زد فزد۔ یہ بتائیے کہ ہمیں انٹرویو کب دے رہے ہیں!!!
سب تو ڈسکورڈ پہ پوڈ کاسٹ کی طرح کا کچھ بھی کیا جا سکتا ہے۔
ان شاء اللہ جولائی کے مہینے میں کوئی اتوار مقرر کریں گے اس کام کے لیے۔ کیوں کہ ابھی یونیورسٹی سے ملی چھٹیاں ختم ہونے کو ہیں۔
ہمارا بس چلے تو پورا سال چھٹی منائیں۔ :rollingonthefloor:
 
عرفان سعید

محفلین
جاپانی کے دو اہم ترین رسم الخط ہیں، انھیں بھی شروع کیا تھا۔
واہ اربش!
گو مجھے مطالعہ کیے مدتیں گزر گئیں لیکن آپ سے اس بارے بات کرنا دلچسپ ہو گا۔ اگر آپ رضا مند تو ڈسکورڈ پر ایک لائیو کال میں آپ سے اس کے متعلق بات کرنا چاہوں گا۔
 
ایسا کر سکتے ہیں کہ جس پوڈکاسٹ کی میں نے اوپر بات کی اس کو آپ ہوسٹ کر لیں اور اربش مہمان ہوں گے اور ہم سب سامعین حصہ تو ڈال ہی لیں گے!
البتہ جولائی کے اختتامی ویک اینڈز کی بابت کہا تھا انہوں نے غالبا۔
 
Top