الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

ذہین کون ہے؟

  • مریم افتخار

  • محب علوی

نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔
کوئی واضح نہیں ہیں۔ پرانے محفلین کو پکڑ کے لائیں نا ذرا محفل پہ اور یہاں والوں بھی جس جس نے ووٹ نہیں ڈالا ان کو اردو وکیپیڈیا کا واسطہ وغیرہ دیں۔۔۔
اب وہ پرانی باتیں نہیں رہیں۔
لوگ اب پرانے تعلق کا پاس نہیں رکھتے، ایسے ہی نہیں محفل ختم ہو رہی۔
 
بس پھر آپ کی پارٹی اور گریبان اور جھانکنا وغیرہ۔
نہیں یہ الیکشن ایک سازش تھی ، مجھے اب سمجھ آیا۔ :rolleyes:
یہ محفل کے اختتامی دور کا ایک کاری وار تھا جو ایک کہنہ مشق محفلین پر نئی محفل سجانے سے پہلے کیا گیا۔
 
جج صاحب یہ میرے مؤکل پر الزام ہے۔۔۔۔! دیکھیں الیکشن کا پہلا تذکرہ اجتماعی مکالمے میں بھلا کس نے کیا تھا!!!
میں نے تو آپ کی شکست وغیرہ کو statistical -significance دی ہے تاکہ وہ پرانا باب جس میں فوجیں پڑنے کی افواہیں اڑائی گئی تھیں۔۔۔پبلک دیکھ لے کہ بغیر فوج کے کس رخ کو کھلتا ہے! 🙈
 
محمداحمد

لائبریرین
اب وہ پرانی باتیں نہیں رہیں۔
لوگ اب پرانے تعلق کا پاس نہیں رکھتے، ایسے ہی نہیں محفل ختم ہو رہی۔
آپ نے کمپین چلانے میں بالکل دلچسپی نہیں لی۔ دوسری طرف فریق ثانی نے صفحات کے صفحات سفید کر دیے۔ :)
 
جج صاحب یہ میرے مؤکل پر الزام ہے۔۔۔۔! دیکھیں الیکشن کا پہلا تذکرہ اجتماعی مکالمے میں بھلا کس نے کیا تھا!!!
میں نے تو آپ کی شکست وغیرہ کو statistical -significance دی ہے تاکہ وہ پرانا باب جس میں فوجیں پڑنے کی افواہیں اڑائی گئی تھیں۔۔۔پبلک دیکھ لے کہ بغیر فوج کے کس رخ کو کھلتا ہے! 🙈
ہر دور میں نتائج ایک جیسے نہیں رہتے اور اس دفعہ تو امید واثق ہی نہ تھی۔

جس پہ تکیہ تھا جب وہ پبلک ہی نہ رہی تو پھر کیا الیکشن اور کیا جیت!!!
 
آپ نے کمپین چلانے میں بالکل دلچسپی نہیں لی۔ دوسری طرف فریق ثانی نے صفحات کے صفحات سفید کر دیے۔ :)
کافی دیر بعد دو تین دن مہم چلائی مگر بات درست ہے کہ میری فعالیت کافی تھی فریق ثانی کے مقابلے میں ۔ دوسرا زیادہ تر اراکین جو میرے حلقہ احباب سے تھے وہ اب فعال نہیں۔

البتہ جاتے جاتے ایک سوا سو صفحات کا دھاگہ تشکیل پا گیا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ نے کمپین چلانے میں بالکل دلچسپی نہیں لی۔ دوسری طرف فریق ثانی نے صفحات کے صفحات سفید کر دیے۔ :)
اور اسی وجہ کو نظر میں رکھتے ہوئے ووٹ دے چکنے کے بعد ہم نے سوچا کہ جب مدعی ہی غیر حاضر تو ہم کیوں اپنی ہم صنف کے خلاف کھڑے رہیں چنانچہ انھی سے تھالی اور بینگن کی خواہش ظاہر کر دی۔
 
Top