~ الیکشن 2006 ~

آپ کے خیال میں اس محفل کا ہر دل عزیز ممبر کون ہے؟

  • محب علوی

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    85
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

رضوان

محفلین
اور کچھ ہو یا نہیں لیکن ایک بات ثابت ہو گئی کہ الیکشن ہمارے لیے سخت مضر ہیں ۔۔۔۔ اس لیے آئندہ سے میں بھی ہر قسم کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں جب تک دونوں صاحبان ایک دوسرے سے معزرت نہیں کرتے۔
 
شمشاد

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
شمشاد ،

کیوں بات کو بڑھا رہے ہیں ، پہلی بات تو گانے جو آپ نے لکھا وہ معقول تو نہیں تھا ، اس پر جو جواب آیا وہ بھی خاصا سخت تھا مگر یہیں آپ کا حوصلہ اور برداشت نظر آنی چاہیے ۔ بات صرف آپ کو نہیں کہی گئی سب کے لیے ہے مگر کسی نے اس کا نوٹس نہیں لیا کیونکہ کسی کے کہنے سے آپ وہ بن نہیں جاتے ۔ ویسے بھی غصہ میں کہی ہوئی بات کا وزن نہیں ہوتا۔

اپنے اکابرین اور بزرگوں کے طرز عمل کو یاد کر لیجیے کہ جب انہیں کوئی برا بھلا کہہ بھی لیتا تو وہ برا نہیں مناتے تھے بلکہ اس کے حق میں دعا ہی کرتے تھے۔ ہم اگر برداشت کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو نئے آنے والا کیسے کرے گا۔ باتیں برداشت کرنے والا ہی اعلی ظرف کہلاتا ہے ورنہ بھڑک اٹھنا تو بہت ہی آسان طرزِ عمل ہے۔

امید ہے آپ بات کو سمجھ گئے ہوں گے۔

محب بھائی

آپ کی سب باتیں سر آنکھوں پر لیکن مجھے آپ سے اختلاف ہے۔

صرف ایک بات کا جواب دے دیں میں اگر کسی کو xxxxx کہہ دوں تو وہ ہو تو نہیں جائے گا، بقول آپ کے کسی کے کہنے سے آپ وہ بن نہیں جاتے لیکن کیا وہ اس لفظ کو ہضم کر لے گا؟

اور آپ کی اطلاع کے لیے میں ایڈیٹ نہیں ہوں اور نہ ہی ایڈیٹ بن کر اس محفل میں رہنا چاہتا ہوں۔

میں ایک معزز اور باوقار انسان ہوں۔
 
زیک

مسافر
رضوان نے کہا:
اور کچھ ہو یا نہیں لیکن ایک بات ثابت ہو گئی کہ الیکشن ہمارے لیے سخت مضر ہیں ۔۔۔۔ اس لیے آئندہ سے میں بھی ہر قسم کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں جب تک دونوں صاحبان ایک دوسرے سے معزرت نہیں کرتے۔

بات آپ کی بھی صحیح ہے مگر بائیکاٹ کرنے کی بجائے کیوں نہ محفل کو اردو سے انگریزی میں کر دیں اس سے الیکشن مضر نہیں رہیں گے۔ :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
زکریا نے کہا:
شمشاد نے کہا:
بقول آپ کے یہ لفظ سنسر ہو رہا ہے تو قیصرانی کی پوسٹ میں کیوں نہیں ہوا؟ وہاں بھی تو انگریزی میں ہی لکھا ہوا ہے۔

املاء کی غلطی کی وجہ سے۔

لیکن میں نے تو غلط نہیں لکھا تھا، پھر کیوں سنسر نہیں ہوا۔
 
شمشاد

لائبریرین
رضوان نے کہا:
اور کچھ ہو یا نہیں لیکن ایک بات ثابت ہو گئی کہ الیکشن ہمارے لیے سخت مضر ہیں ۔۔۔۔ اس لیے آئندہ سے میں بھی ہر قسم کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں جب تک دونوں صاحبان ایک دوسرے سے معزرت نہیں کرتے۔

میری غلطی کی نشاندہی کر دیں میں دست بستہ معافی مانگ لوں گا۔
 
زیک

مسافر
شمشاد میں مانتا ہوں کہ قیصرانی کو نہیں لکھنا چاہیئے تھا مگر اب آپ مزید موٹی موٹی گالیوں کا ذکر تو شروع نہ کریں۔

نوٹ: میں نے آپ کی پوسٹ میں سے وہ گالی سنسر کر دی ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
رضوان نے کہا:
اور کچھ ہو یا نہیں لیکن ایک بات ثابت ہو گئی کہ الیکشن ہمارے لیے سخت مضر ہیں ۔۔۔۔ اس لیے آئندہ سے میں بھی ہر قسم کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں جب تک دونوں صاحبان ایک دوسرے سے معزرت نہیں کرتے۔
بھاڑ میں گیا یہ الیکشن ۔
پلییییییییز دونوں احباب خدا کے لیے ایک دوسرے سے معذرت کرلیں۔
 
رضوان

محفلین
اب تو راجہ صاحب نے دونوں کو خدا کا واسطہ دے دیا ہے اس سے زیادہ بھی کچھ ہے؟؟؟؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد میں مانتا ہوں کہ قیصرانی کو نہیں لکھنا چاہیئے تھا مگر اب آپ مزید موٹی موٹی گالیوں کا ذکر تو شروع نہ کریں۔

نوٹ: میں نے آپ کی پوسٹ میں سے وہ گالی سنسر کر دی ہے۔

زکریا بھائی کمال ہے آپ نے گالی سنسر کر دی، گالی تو گالی ہوتی ہے چاہے وہ موٹی ہو یا چھوٹی،

تو آپ کا مطلب ہے کہ موٹی گالی نہیں دینی چاہیے، چھوٹی بے شک دیتے رہیں۔

اور وہ تو میں نے کہ کہنے سے کوئی ہو نہیں جاتا کے جواب میں لکھا تھا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
راجہ فار حریت نے کہا:
رضوان نے کہا:
اور کچھ ہو یا نہیں لیکن ایک بات ثابت ہو گئی کہ الیکشن ہمارے لیے سخت مضر ہیں ۔۔۔۔ اس لیے آئندہ سے میں بھی ہر قسم کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں جب تک دونوں صاحبان ایک دوسرے سے معزرت نہیں کرتے۔
بھاڑ میں گیا یہ الیکشن ۔
پلییییییییز دونوں احباب خدا کے لیے ایک دوسرے سے معذرت کرلیں۔
جب اللہ کا نام بیچ میں آگیا۔ تو میں کیا میری مجال کیا۔
میں عظمٰی کی طرف سے کہے گئے الفاظ واپس لیتا ہوں۔
منصور
 
قیصرانی بھائي : پتا نہیں کہ مجھے یہ بات کہنی چاہیے بھی یا نہیں ۔ اسی پریشانی میں ہوں کہ کہیں آپ ناراض نہ ہو جائیں ۔ لیکن ایک بھائی کی حیثیت سے میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ شمشاد بھائی محفل کے ایک بزرگ رکن ہیں ۔ آج تک وہ کسی بھی غلط باتیں کرتے نہیں پائے گے ۔ میرے ، تیلے شاہ ، زکریا بھائي اور دوست کے بعد وہ اس محفل کے واحد رکن ہیں جنہوں نے اپنی تصویر بھی اس محفل میں آویزاں کی ۔ بہت سے اراکین محفل ایسے ہیں جو شمشاد بھائی کو ذاتی طور پر جانتے ہیں اور ان کے گھر پر آتے جاتے رہتے ہیں ۔ ان دو مثالوں سے ایک بات سامنے آتی ہے کہ وہ ایک ‌‌‌فرضی سا نام نہیں جو بہت سے غیر سنجیدہ اراکین رکھ لیتے ہیں ۔ وہ ایک حقیقت ہیں ۔اور ان کو معلوم ہے کہ اگر ایسی غیر معقول بات کریں گے تو ان کے نام اور ریپیٹیشن پر بہت فرق آئے گا ۔ میں چاہوں گا کہ آپ ان بزرگ رکن محفل کے سلسلے میں کوئی غلط خیال دل میں نہ لائیں ۔

اور اگر کسی بزرگ سے غلطی سے بھی کوئي بات منہ سے نکل جائے تو ہم چھوٹوں کو درگزر کر دینی چاہیے ۔ میں بھی کسی بزرگوں کی باتوں کو دل پر نہیں لیتا بلکہ ان سے انہیں کی بات پر خود معافی مانگ لیتا ہوں ۔ ہاں بعد میں کسی خوشگوار موقع پر ان کو ان کی غلطی کے بارے میں علیحدگی میں بتا دیتا ہوں ۔ اور وہ اکیلے میں اپنی غلطی درست کر لیتے ہیں اور ان کی عزت نفس بھی مجروح نہیں ہوتی ۔
 
پاکستانی

محفلین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
قیصرانی بھائي : پتا نہیں کہ مجھے یہ بات کہنی چاہیے بھی یا نہیں ۔ اسی پریشانی میں ہوں کہ کہیں آپ ناراض نہ ہو جائیں ۔ لیکن ایک بھائی کی حیثیت سے میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ شمشاد بھائی محفل کے ایک بزرگ رکن ہیں ۔ آج تک وہ کسی بھی غلط باتیں کرتے نہیں پائے گے ۔ میرے ، تیلے شاہ ، زکریا بھائي اور دوست کے بعد وہ اس محفل کے واحد رکن ہیں جنہوں نے اپنی تصویر بھی اس محفل میں آویزاں کی ۔ بہت سے اراکین محفل ایسے ہیں جو شمشاد بھائی کو ذاتی طور پر جانتے ہیں اور ان کے گھر پر آتے جاتے رہتے ہیں ۔ ان دو مثالوں سے ایک بات سامنے آتی ہے کہ وہ ایک ‌‌‌فرضی سا نام نہیں جو بہت سے غیر سنجیدہ اراکین رکھ لیتے ہیں ۔ وہ ایک حقیقت ہیں ۔اور ان کو معلوم ہے کہ اگر ایسی غیر معقول بات کریں گے تو ان کے نام اور ریپیٹیشن پر بہت فرق آئے گا ۔ میں چاہوں گا کہ آپ ان بزرگ رکن محفل کے سلسلے میں کوئی غلط خیال دل میں نہ لائیں ۔

اور اگر کسی بزرگ سے غلطی سے بھی کوئي بات منہ سے نکل جائے تو ہم چھوٹوں کو درگزر کر دینی چاہیے ۔ میں بھی کسی بزرگوں کی باتوں کو دل پر نہیں لیتا بلکہ ان سے انہیں کی بات پر خود معافی مانگ لیتا ہوں ۔ ہاں بعد میں کسی خوشگوار موقع پر ان کو ان کی غلطی کے بارے میں علیحدگی میں بتا دیتا ہوں ۔ اور وہ اکیلے میں اپنی غلطی درست کر لیتے ہیں اور ان کی عزت نفس بھی مجرہ نہیں ہوتی ۔

شمیل قریشی نے بلکل صیحیح کیا ہے میں ان کی تائید کرتا ہوں
 
پاکستانی

محفلین
قیصرانی نے کہا:
راجہ فار حریت نے کہا:
رضوان نے کہا:
اور کچھ ہو یا نہیں لیکن ایک بات ثابت ہو گئی کہ الیکشن ہمارے لیے سخت مضر ہیں ۔۔۔۔ اس لیے آئندہ سے میں بھی ہر قسم کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں جب تک دونوں صاحبان ایک دوسرے سے معزرت نہیں کرتے۔
بھاڑ میں گیا یہ الیکشن ۔
پلییییییییز دونوں احباب خدا کے لیے ایک دوسرے سے معذرت کرلیں۔
جب اللہ کا نام بیچ میں آگیا۔ تو میں کیا میری مجال کیا۔
میں عظمٰی کی طرف سے کہے گئے الفاظ واپس لیتا ہوں۔
منصور

زندہ باد قیصرانی ۔۔۔۔ بڑے اور نیک لوگوں کا یہی طرزعمل ہوتا ہے۔
 
ماوراء

محفلین
ٓٓٓٓٓٓ~~
میں سب سے آخر میں اس تھریڈ پر آئی کہ مزے کی پوسٹس ہوں گی۔ آخر میں ریڈ کروں گی۔ لیکن یہاں کا ماحول تو بالکل ہی خراب ہو چکا ہے۔ کہ سر میں پہلے ہی درد تھا اب اور شروع ہو گیا ہے۔ خیر، میں نے کوئی پوسٹ قیصرانی اور شمشاد بھائی کی غور سے نہیں پڑھی۔ لیکن اندازہ ہو گیا ہے کہ کس بات پر بحث چل رہی تھی۔ میں کچھ نہیں کہوں گی کہ میری بات سے بات مزید بڑھ جائے گی۔

شمشاد بھائی سے اتنا ہی کہنا ہے کہ پلیز یہ الیکشن کوئی حقیقی الیکشن نہیں ہے۔ اس لیے کوئی بات اتنی سنجیدگی سے نہ لیں۔

قیصرانی، اس معاملے میں آپ خاموش زیادہ اچھے لگیں گے۔ کہ آپ نے عظمٰی کے نام سے ووٹ دیا ہے۔ اگر آپ یہ ووٹ نہ بھی دیتے تو شاید میں جیت جاتی۔ :p

× میری سب سے درخواست ہے۔ کہ برائے مہربانی ادھر ادھر کی کوئی بات کر کے بدمزگی نہ پیدا کیجئے۔ جیسے میرے سر میں درد ہو گیا ہے۔ اب مجھے ذرا ٹھہر کر آنا پڑے گا۔ :p

جس جس نے مجھے ووٹ دیا۔ ان کا میں آخر میں ایک ہی بار شکریہ ادا کروں گی۔ کیونکہ وہ ذرا سپیشل ہو گا۔lol
ٓٓٓٓٓٓ~~
 
قیصرانی

لائبریرین
شمیل بھیا، اور پاکستانی بھائی، جب اللہ پاک کا نام بیچ میں‌آگیا تو ہم کون ہوتے ہیں بات ختم نہ کرنے والے۔ ابھی آپ دوستوں سے گذارش ہے کہ اس بات مزید نہ چھیڑیں۔ اور پاکستانی بھائی، یہ میں نے بڑے لوگوں والا کوئی کام نہیں کیا۔ ایسے مت کہیں۔ شمشاد بھائی بڑے بھائی ہیں۔
منصور
 
قیصرانی نے کہا:
راجہ فار حریت نے کہا:
رضوان نے کہا:
اور کچھ ہو یا نہیں لیکن ایک بات ثابت ہو گئی کہ الیکشن ہمارے لیے سخت مضر ہیں ۔۔۔۔ اس لیے آئندہ سے میں بھی ہر قسم کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں جب تک دونوں صاحبان ایک دوسرے سے معزرت نہیں کرتے۔
بھاڑ میں گیا یہ الیکشن ۔
پلییییییییز دونوں احباب خدا کے لیے ایک دوسرے سے معذرت کرلیں۔
جب اللہ کا نام بیچ میں آگیا۔ تو میں کیا میری مجال کیا۔
میں عظمٰی کی طرف سے کہے گئے الفاظ واپس لیتا ہوں۔
منصور

یہ میں ابھی ابھی پڑھ رہا ہوں ۔ میں نے قیصرانی بھائي کا یہ والا پیغام پہلے نہیں پڑھا تھا ۔ اسی لیے پہلے والا پیغام شایع کیا تھا ۔ مجھے پہلے ہی معلوم تھا کہ قیصرانی بھائي شمشاد بھائی کی بہت عزت کرتے ہیں ۔ مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب ہماری ایک نیک دل ساتھی جنابہ " فرح " صاحبہ نے شمشاد بھائی کی باتوں کو " بھاشن " سے تعبیر کیا تھا ۔ تو یہ قیصرانی ہی تھے جو سسٹر فرح کی تمام تر حشر سامانوں کو پس پشت ڈال کر میدان میں کودے اور کہا تھا ": سسٹر فرح منہ سمبھال کر بات کریں ۔ میں اپنے بزرگ شمشاد صاحب کے سلسلے میں کوئی بد تمیزی برداشت نہیں کروں گا ۔ "
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
ٓٓٓٓٓٓ~~
میں سب سے آخر میں اس تھریڈ پر آئی کہ مزے کی پوسٹس ہوں گی۔ آخر میں ریڈ کروں گی۔ لیکن یہاں کا ماحول تو بالکل ہی خراب ہو چکا ہے۔ کہ سر میں پہلے ہی درد تھا اب اور شروع ہو گیا ہے۔ خیر، میں نے کوئی پوسٹ قیصرانی اور شمشاد بھائی کی غور سے نہیں پڑھی۔ لیکن اندازہ ہو گیا ہے کہ کس بات پر بحث چل رہی تھی۔ میں کچھ نہیں کہوں گی کہ میری بات سے بات مزید بڑھ جائے گی۔

شمشاد بھائی سے اتنا ہی کہنا ہے کہ پلیز یہ الیکشن کوئی حقیقی الیکشن نہیں ہے۔ اس لیے کوئی بات اتنی سنجیدگی سے نہ لیں۔

قیصرانی، اس معاملے میں آپ خاموش زیادہ اچھے لگیں گے۔ کہ آپ نے عظمٰی کے نام سے ووٹ دیا ہے۔ اگر آپ یہ ووٹ نہ بھی دیتے تو شاید میں جیت جاتی۔ :p

× میری سب سے درخواست ہے۔ کہ برائے مہربانی ادھر ادھر کی کوئی بات کر کے بدمزگی نہ پیدا کیجئے۔ جیسے میرے سر میں درد ہو گیا ہے۔ اب مجھے ذرا ٹھہر کر آنا پڑے گا۔ :p

جس جس نے مجھے ووٹ دیا۔ ان کا میں آخر میں ایک ہی بار شکریہ ادا کروں گی۔ کیونکہ وہ ذرا سپیشل ہو گا۔lol
ٓٓٓٓٓٓ~~
ماوراء اب میں‌کیا کہ سکتا ہوں۔ جب آپ بھی یہ سمجھ رہی ہیں کہ عظمٰی نے ووٹ نہیں ڈالا۔
 
ماوراء

محفلین
ٓٓٓٓٓٓ~~
نہیں قیصرانی، جب یہ طے تھا کہ وہ ہی ووٹ دے گا جس کی کم از کم دس پوسٹس ہوں۔ تو آپ عظمٰی کو کیوں لے کر آئے۔ ایک آئی پی ایڈریس سے کئی لوگ آن لائن ہو سکتے ہیں۔ اور میں نے یہ بالکل نہیں کہا کہ آپ خود عظمٰی ہیں۔ :)
ٓٓٓٓٓٓ~~
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top