~ الیکشن 2006 ~

آپ کے خیال میں اس محفل کا ہر دل عزیز ممبر کون ہے؟

  • محب علوی

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    85
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اوپس، واقعی غلطی ہو گئی، اردن میں دریا ہے۔
عراق اور مصر میں تو ہیں، اسی لیے ان ممالک کے نام نہیں لکھے تھے۔
 
پاکستانی

محفلین
صلح ہو گئی مگر مٹھیاں بٹتی کہیں نظر نہیں آئیں۔

کنجوسی کی بھی انتہا ہوتی ہے، قیصرانی بھائی تمھارا تو حق بنتا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ابھی اس تھریڈ کو شروع سے آخر تک پڑھا ہے۔ پہلے تو اس بات کی معذرت چاہتا ہوں کہ اس کو پہلے نہیں دیکھ سکا۔ اسکے بعد اس بات سے مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ میں اس تھریڈ کو مقفل کرنے لگا ہوں اور میری درخواست ہے کہ اس الیکشن کے قصے کو اب ختم کیا جائے۔

اگر آپ دوست فورم پر نئے ممبر لانا چاہتے ہیں اور یہاں مزید ایکٹیوٹی چاہتے ہیں تو اس کے لیے اور رستے نکالے جا سکتے ہیں۔

شکریہ
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
ابھی تو میری شکریہ کی مہر منظور کر دیں

وہ کیا ہے کہ پہلے جو تھلیاں بھری ہوئی ہیں ان کا کیا کروں ؟

کیسا اتفاق ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مسقط، عمان، بحرین، اردن کسی بھی ملک میں کوئی دریا نہیں ہے۔ نہیں تو پہلے والے کہیں دریا برد کر کے تھلیاں خالی کر لوں، نزدیک ترین سمندر یہاں سے 450 کیلو میٹر دور ہے، اب وہاں جانا ہو تو کچھ کروں۔
تم میرے چھوٹے بھائی ہو تو پھر شکریہ کیسا؟

بہت شکریہ شمشاد بھائی
بےبی ہاتھی
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ دوستو۔ نبیل بھائی، یہ بات توماوراء سے کریں۔ میں نے تو ماوراء‌سے کل بہت سن لیا تھا۔ :( میری ہمت نہیں‌ہے۔
بےبی ہاتھی
 
نبیل ابھی نہ کرو یار ، معاملہ الیکشن کی وجہ سے نہیں کسی اور وجہ سے ہوا تھا ۔ اب ٹھیک ہے سب :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
محب اور دوسرے دوست، میری آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ اب اس معاملے کو ختم کریں۔ فورم کو مزید فعال اور پر رونق بنانے کے اور کئی طریقے نکالے جا سکتے ہیں۔ میں آپ کے تعاون کا مشکور رہوں گا۔
 
ماوراء

محفلین
~~
نبیل، یہ معاملہ اسی وقت ختم ہو گیا تھا جب قیصرانی اور شمشاد بھائی نے یہاں کا ماحول خراب کر دیا تھا۔ اگر آپ یہی سمجھ رہے ہیں کہ یہاں جو کچھ ہوا وہ ٹھیک نہیں ہے۔ اور آپ اسے مقفل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو میری طرف سے تو اجازت ہے۔ اور اب میرا خیال ہے کہ آئندہ لوگ الیکشن کا دوبارہ نام نہیں لیں گے۔ کہ پہلے بھی تھریڈ کو مقفل ہی کرنا پڑا تھا۔

~~
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:

ماورا یہ تم ہی نے لکھا ہے ناں :cry:
 
ماورا کو سخت غصہ ہے ، وہ اچھی خاصی لیڈ سے جیت رہی تھی جس کی اسے قطعا امید نہیں تھی۔

میں اب بھی یہی کہوں گا کہ جب معاملہ سنور گیا ہے تو ہمیں ڈرنا نہیں چاہیے ، کیا ہم ایک الیکشن بھی منعقد نہیں کروا سکتے :)

میرا خیال ہے کہ جتنی گہما گہمی الیکشن سے ہوئی کم ہی کسی چیز سے ہو سکتی ہے ، کئی فن پارے معرض وجود میں آئے اور سب کے لیے ایک عمدہ شغل بھی ہاتھ آگیا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
~~
نبیل، یہ معاملہ اسی وقت ختم ہو گیا تھا جب قیصرانی اور شمشاد بھائی نے یہاں کا ماحول خراب کر دیا تھا۔ اگر آپ یہی سمجھ رہے ہیں کہ یہاں جو کچھ ہوا وہ ٹھیک نہیں ہے۔ اور آپ اسے مقفل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو میری طرف سے تو اجازت ہے۔ اور اب میرا خیال ہے کہ آئندہ لوگ الیکشن کا دوبارہ نام نہیں لیں گے۔ کہ پہلے بھی تھریڈ کو مقفل ہی کرنا پڑا تھا۔

~~
بہت اچھا لگا ماوراء۔ ویسے مجھے آپ سے شمشاد بھائی سے متعلق ایسے بات کرنے کی توقع نہیں تھی۔ خیر بقول شمشاد بھائی، خوش رہیں۔
ویسے مجھے یہبات کافی بے وقت یاد آگئی ہے‌:(
بےبی ہاتھی
 
نبیل

تکنیکی معاون
جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں، یہ تھریڈ مقفل کیا جا رہا ہے۔

میں نے محب اور شمشاد سے کچھ تجاویز کا ذکر کیا ہے جن سے بھی محفل کی رونق میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ وہ اس پر عملدرآمد پر غور فرمائیں۔

شکریہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top