الیکشن۔۔ماورا بمقابلہ محب ۔۔۔۔ہردلعزیز کون

ماوراء

محفلین
فریب نے کہا:
یہ کس چیز کی ووٹنگ ہو رہی ہے جہاں تک مجھے یاد ہے الیکشن تو ہم جیت چکے تھے کیوں ماوراء sis

اف خدایا آپ کو پتہ ہی نہیں۔ یاد سے اتوار کو آ جانا۔ اور مجھے کچھ کہنے کی ضرورت تو ہے نہیں۔ بھائی اپنی بہنوں کا ہی خیال رکھا کرتے ہیں۔ :wink:
پہلے تو جیت چکے ہیں دوبارہ نہیں جیتنا کیا۔ :wink:
 
جنوں اور پریوں کے ووٹ ہوتے تو پھر الیکشن نہیں ریفرنڈم ہوتا جیسا کہ ایک بار ضیا دور میں ہوا تھا اور حبیب جالب کا شعر تھا

سارے شہر میں ہو کا عالم تھا
جن تھا یا کوئی ریفرنڈم تھا
 

شمشاد

لائبریرین
عوام کی اطلاع کے لیے اہم اعلان

الیکشن کمشن کے نوٹس میں آیا ہے کہ عوام میں اگلی اتوار کو ووٹ ڈالنے کی افواہ گردش کر رہی ہے۔

جی نہیں اس اتوار کو تو کیا اگلی اتوار کو بھی ووٹنگ نہیں ہو سکتی۔ الیکشن کمشن کے دو ہی تو نمائندے ہیں :

ایک چیف الیکشن کمشنر جو کہ مابدولت ہیں
اور دوسرا الیکشن کمشنر جو کہ شگفتہ صاحبہ ہیں اور وہ کافی دنوں سے لاپتہ ہیں، ان کے لیے http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=37619#37619 اس دھاگے پر اعلانِ گمشدگی بھی کروایا گیا ہے لیکن ابھی تک کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا۔

اب شک زور پکڑتا جا رہا ہے کہ دونوں امیدواروں میں سے کسی نے انہیں اغوا نہ کروا دیا ہو۔

اگر اگلے چوبیس گھنٹوں (یہ پاکستانی پولیس والے چوبیس گھنٹے ہیں) میں ان کی کوئی اطلاع نہیں آئی تو دونوں امیدواروں کے خلاف پرچہ درج کروا دیا جائے گا۔

شگفتہ صاحبہ کے بازیاب ہونے کے بعد مکمل انکوائری ہو گی، ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو تمام واقعات کا جائزہ لے گی اور جلد از جلد اپنی رپورٹ پیش کرئے گی۔ اس کے بعد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا یا نہیں کیا جائے گا۔
منجانب : الیکشن کمشن
 

tauseef

محفلین
آپ کی یاد آتی رہی رات بھر“
چاندنی دل دکھاتی رہی رات بھر

گاہ جلتی ہوئی، گاہ بجھتی ہوئی
شمع غم جھلملاتی رہی رات بھر

کوئی خوشبو بدلتی رہی پیرہن
کوئی تصویر گاتی رہی رات بھر

پھر صباسایۃ شاخِ گل کے تلے
کوئی قصہ سناتی رہی رات بھر

جو نہ آیا اُسے کوئی زنجیرِ در
ہر صدا پر بلاتی رھی رات بھر

ایک اُمید سے دل بہلتا رہا
 

شمشاد

لائبریرین
جناب توصیف صاحب یہ آپ نے اپنی شاعری کہاں پوسٹ کر دی۔ میرا خیال ہے کہ آپ کو کوئی غلط فہمی ہو گئی ہے۔ یہ “ الیکشن۔۔ماورا بمقابلہ محب ۔۔۔۔ہردلعزیز کون “ کا دھاگہ ہے۔

برائے مہربانی اس کو یہاں سے ختم کر کے ‘ شاعری اپنی پسند کی ‘ میں پوسٹ کریں۔
ن
 

ماوراء

محفلین
یہ صرف اپنی پوسٹس 10 کرنے کے چکر میں تھے۔یہ دیکھنا ہی بھول گئے کہ کہاں کیا پوسٹ کر رہے ہیں۔ ویسے کیا پتہ محب کے لیے پوسٹ کی ہو۔ :p
 
tauseef نے کہا:
آپ کی یاد آتی رہی رات بھر“
چاندنی دل دکھاتی رہی رات بھر

گاہ جلتی ہوئی، گاہ بجھتی ہوئی
شمع غم جھلملاتی رہی رات بھر

کوئی خوشبو بدلتی رہی پیرہن
کوئی تصویر گاتی رہی رات بھر

پھر صباسایۃ شاخِ گل کے تلے
کوئی قصہ سناتی رہی رات بھر

جو نہ آیا اُسے کوئی زنجیرِ در
ہر صدا پر بلاتی رھی رات بھر

ایک اُمید سے دل بہلتا رہا

یار توصیف دیکھ تو لیا کرو کہ کہاں پوسٹ کر رہے ہو۔ کیا باکسنگ کرکے تمہارا دماغ بالکل ہل گیا ہے :wink:
 

قیصرانی

لائبریرین
ارے واہ توصیف بھائی۔ کمال کی پسند ہے آپ کی شاعری میں۔میں‌اس گانے کو اکثر سنتا رہتا ہوں۔ بہت اچھا کیا کہ لکھ دیا۔ اور اب تو لکھائی میں‌بھی ماشاء اللہ کافی بہتری آ چکی ہے۔ کوئی غلطی بھی نہیں ہے۔ ویسے اگر اس شاعری کو آپ http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=1361&start=300 پر پوسٹ کر دیں تو بہت اچھا رہے گا۔ ساری اچھی شاعری ہم لوگ وہیں‌رکھتے ہیں۔
بے بی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
tauseef نے کہا:
آپ کی یاد آتی رہی رات بھر“
چاندنی دل دکھاتی رہی رات بھر

گاہ جلتی ہوئی، گاہ بجھتی ہوئی
شمع غم جھلملاتی رہی رات بھر

کوئی خوشبو بدلتی رہی پیرہن
کوئی تصویر گاتی رہی رات بھر

پھر صباسایۃ شاخِ گل کے تلے
کوئی قصہ سناتی رہی رات بھر

جو نہ آیا اُسے کوئی زنجیرِ در
ہر صدا پر بلاتی رھی رات بھر

ایک اُمید سے دل بہلتا رہا

یار توصیف دیکھ تو لیا کرو کہ کہاں پوسٹ کر رہے ہو۔ کیا باکسنگ کرکے تمہارا دماغ بالکل ہل گیا ہے :wink:
محب بھائی آپ تو ماہر ہیں۔ توصیف بھائی ابھی نئے نئے ہیں۔ ان کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ ویسے وہ آپ کے ذاتی دوست ہیں مگر اس طرح کی بات کو اوپن فورم میں‌لکھا تھوڑا سا عجیب لگتا ہے۔ ویسے جودوست نہیں جانتے کہ آپ اور توصیف بھائی ایک دوسرے کے دوست ہیں، انہیں یہ بات کافی عجیب لگے گی۔ میری بات کا برا لگئے تومیں‌معذرت چاہتا ہوں۔ اور شمشاد بھائی، آپ سے بھی معذرت کہ میں نےدھاگے کے عنوان کا خیال نہیں رکھا۔ مگر امید ہے کہ آپ صرفٍ نظر سے کام لیں گے۔
مسکراتے رہیں۔
بے بی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
“یار توصیف دیکھ تو لیا کرو کہ کہاں پوسٹ کر رہے ہو۔ کیا باکسنگ کرکے تمہارا دماغ بالکل ہل گیا ہے ۔“

محب کی طرف سے - اب دیکھو کروا دی ناں کچی میری بھی :cry:
 
قیصرانی نے کہا:
محب علوی نے کہا:
tauseef نے کہا:
آپ کی یاد آتی رہی رات بھر“
چاندنی دل دکھاتی رہی رات بھر

گاہ جلتی ہوئی، گاہ بجھتی ہوئی
شمع غم جھلملاتی رہی رات بھر

کوئی خوشبو بدلتی رہی پیرہن
کوئی تصویر گاتی رہی رات بھر

پھر صباسایۃ شاخِ گل کے تلے
کوئی قصہ سناتی رہی رات بھر

جو نہ آیا اُسے کوئی زنجیرِ در
ہر صدا پر بلاتی رھی رات بھر

ایک اُمید سے دل بہلتا رہا

یار توصیف دیکھ تو لیا کرو کہ کہاں پوسٹ کر رہے ہو۔ کیا باکسنگ کرکے تمہارا دماغ بالکل ہل گیا ہے :wink:
محب بھائی آپ تو ماہر ہیں۔ توصیف بھائی ابھی نئے نئے ہیں۔ ان کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ ویسے وہ آپ کے ذاتی دوست ہیں مگر اس طرح کی بات کو اوپن فورم میں‌لکھا تھوڑا سا عجیب لگتا ہے۔ ویسے جودوست نہیں جانتے کہ آپ اور توصیف بھائی ایک دوسرے کے دوست ہیں، انہیں یہ بات کافی عجیب لگے گی۔ میری بات کا برا لگئے تومیں‌معذرت چاہتا ہوں۔ اور شمشاد بھائی، آپ سے بھی معذرت کہ میں نےدھاگے کے عنوان کا خیال نہیں رکھا۔ مگر امید ہے کہ آپ صرفٍ نظر سے کام لیں گے۔
مسکراتے رہیں۔
بے بی ہاتھی

قیصرانی پہلی بات تو یہ کہ تم نے اب تک معذرت کی مہر نہیں بنوائی اس لیے تمہاری معذرت قبول نہیں کی جارہی ، پہلے مہر بنواؤ پھر معذرت کرو :lol:

دوسرا یہ کہ توصیف کو حوصلہ افزائی کی نہیں ، ڈانٹ ڈپٹ کی ضرورت ہے کیونکہ میرے دس دفعہ کہنے پر ایک دفعہ پوسٹ کرتا ہے اور وہ بھی غلط جگہ :wink:
تو میرا پورا پورا حق بنتا ہے کہ میں اس کی ‘حوصلہ افزائی‘ کروں ذرا ‘ڈھنگ‘ سے :)

ویسے قیصرانی معذرت اور شکریہ اچھی چیز ہے مگر ہر چیز اعتدال میں ہو تو ہی اچھی لگتی ہے ورنہ الجھن ہونے لگتی ہے۔ میں توصیف کا صرف دوست ہی نہیں کزن بھی ہوں اور چند معاملات میں استاد بھی ، اس لیے میں اسے سرعام بھی ڈانٹ لوں تو یہ توصیف کے لیے کوئی عجیب یا ناگوار شے نہیں ہوگی ( توصیف کو میں بہت اچھی طرح جانتا ہوں 20،25 سالوں سے )

جو ممبران نہیں جانتے کہ میں اور توصیف دوست ہیں وہ جان جائیں گے اور جو سوال اٹھانا چاہیں وہ اٹھا دیں میں جواب دینے کو تیار ہوں مگر میرے پاس معذرت اور شکریہ کی مہریں نہیں ہیں ، تم اگر وہ مجھے بھی بھجوا دو تو آسانی رہے گی :wink:


برا لگنے والی بات ہو بھی تو میں برا نہیں مناتا کیونکہ فورم پر میں برا منانے نہیں آتا بلکہ جو جو برا مان رہا ہو اسے منانے کا کام کرتا ہوں۔ تم کچھ دن ٹھہر جاؤ میں اسی طرح تم سے بھی بات کیا کروں گا ، بے تکلفی سے۔ :p

میں یہاں اجنبیوں کی طرح نہیں سمجھتا خود کو بلکہ سب ممبران کو ایک خاندان کی طرح سمجھتا ہوں اس لیے مذاق بھی کر لیتا ہوں اور سمجھا بھی لیتا ہوں بغیر اس خوف کے کوئی مجھے روک دے گا یا ٹوکے گا۔ اسی میں لطف ہے ورنہ اگر ڈر ڈر کر اور انتہائی ادب سے ہی ساری گذارشات کی جائیں تو پھر گفتگو میں شوخی اور چنچل پن ختم ہوجائے گا جو کہ میری نظر میں بہت بڑا نقصان ہوگا، میں اسے تھوڑی بہت خاطر شکنی کی قیمت پر بھی کرنے کو تیار رہوں گا، اسی سے ہم میں برداشت اور تنقید سہنے کا حوصلہ بھی پیدا ہوتا ہے ورنہ نازک مزاجی حد سے سوا ہوجاتی ہے اور صحیح بات بھی گراں گزرتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے بھی یہی ترغیب دی تھی قیصرانی کو لیکن

مردِ ناداں پر کلام نرم نازک بے اثر
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی نہیں، ابھی تو شگفتہ صاحبہ ملی تھیں اور پھر پتہ نہیں کہاں کو نکل گئیں، پہلے ہی اشتہارات دینے میں اتنے ڈھیر سارے پیسے لگ گئے تھے، الیکشن کرانے کا سارا بجٹ ہی ختم ہو گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو اس کو مطلب ہے آپ نے منظور شدہ بجٹ سے زیادہ رقم خرچ کی ہے، ذرا گوشوارہ تو بنا کر پیش کریں تا کہ آپ کی گوشمالی کی جا سکے۔
 
Top