الیکشن۔۔ماورا بمقابلہ محب ۔۔۔۔ہردلعزیز کون

ابھی کل رات ہی چند پرجوش نوجوان میرے پاس آئے اور ان کا بس نہیں چل رہا تھا کہ کیسے جلد از جلد مجھے مسند اقتدار پر بٹھا دیں۔، بڑی مشکل سے میں نے انہیں سمجھا بجھا کر رخصت کیا کہ بس چند دن اور ، بس چند ہی دن اور ہے ظلمت کی گھٹائیں‌ ، اس کے بعد ہر طرف حق کی روشنی اور اجالا پھیلنے سے کوئی نہیں‌ روک سکتا۔ جاتے جاتے ان کا یہ نعرہ میرے ذہن میں رہ گیا

قدم بڑھاؤمحب علوی
ہم تمہارے ساتھ ہیں
 
اف فیصل عظیم کے تابڑ توڑ‌حملوں کے بعد اس طرح‌ کی چار پانچ پوسٹس کروں‌ تو کوئی ووٹ‌ دے گا نہ :)

تم بھی لکھتی رہو نہ اتنا اچھا تو لکھتی ہو ، بس سوچتی نہ رہو ، جی بھر کے وعدے اور خیالی پلاؤ پکاؤ اور زیادہ نہیں سوجھ رہا تو کسی سے الیکشن کا حال سن لو ، تم خود کو لیڈر سمجھنے لگو گی۔

ویسے یہ تو بتاؤ‌ تم نے اتنے حمایتی کہاں سے جمع کر لیے ہیں :lol:

سازشیں‌ تو نہیں‌ کر رہی کہیں ، اچھا خیر جلدی جلدی منشور پیش کرو :wink: ( فیصل سے کہو کہ تمہارا منشور لکھے ، میں)

میں بھی صلاح ‌مشورے کر لو رضوان سے منشور بھی تو لکھنا ہے ۔
 
ماوراء

محفلین
بچو، باتیں بنانی مجھے بھی بہت آتی ہیں۔ لیکن ہاتھ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ اللہ بھلا کرے فیصل بھائی کا ۔۔ سچی سے میں نے ان سے الیکشن کے بارے میں ابھی تک ایک لفظ نہیں بولا۔ انہوں نے سب کچھ خود لکھا ہے۔ اور قیصرانی نے بھی۔ :wink:
سازشیں ان کو کرنی پڑتیں ہیں۔ جن کو پتہ ہوتا کہ ان کا کچھ بننے والا نہیں۔ lol

فکر نہ کرو، ابھی میں اتنی دیر سے منشور ہی لکھ رہی تھی۔ ابھی فیصل بھائی سے مشورہ کر لوں پھر پوسٹ کروں گی۔ لیکن پہلے تم پوسٹ کرو گے۔ :wink:

اور سنو، سب کو پتہ ہے کہ یہ سب کچھ ہلہ گلہ میں ہو رہا ہے۔ فیصل بھائی نے رضوان سے کم ہی لکھا ہے۔ huh
 
ماوراء نے کہا:

باتیں ہی بنانی آتی ہیں لوگوں کے کام کیے ہوتے تو آج میری طرح اطمینان ہوتا تمہیں کہ ضمیر مطمن ہے اب لوگ مجھے ہی چنیں گے اور میں ہی کامیاب ہوں‌ گا کیونکہ لوگ جانتے ہیں کہ کام کون کرتا ہے اور باتیں کون بناتا ہے :wink:

ہائے سازشوں کا پتہ ہی نہیں یعنی کوشش تو کی پھر ہو نہیں سکی ، ویسے حوصلہ رکھو کوشش کروں‌ گا کہ تمہاری ضمانتیں ضبط نہ ہوں۔

رضوان نے ابھی کہاں لکھا ہے کچھ وہ تو صرف نعرے لکھ رہے ہیں اور تمہاری پارٹی نے ایک بھی نعرہ نہیں لگایا اب تک ، ووٹ‌ کہاں سے آئے گا۔
 
ماوراء

محفلین
اچھا زیادہ باتیں نہ بناؤ یہ نہ ہو بعد میں شرمندہ ہونا پڑے۔ تم جو کام کرتے ہو پورے محلے کو سنا کر سوتے ہو۔ اور میں خاموشی سے اپنا کام کرتی ہوں۔ اور ویسے بھی تاڑنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں۔ تم فکر نہ کرو۔
اور آپ اپنے لیے ہی کوشش کرو۔ میری فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ اس بار میرے لیے آسمان سے ووٹ نازل ہوں گے۔ :lol:

توبہ رضوان کا تو میں نے ایک نیا ہی روپ دیکھا ہے۔ وہ تو مجھے اس وقت تھوڑا بہت سکون آیا جب مجھے خیال آیا کہ وہ آپ کے دوست ہیں۔ تو دوستی میں کچھ نہ کچھ تو آپ کا اثر ہو گا نہ۔ :wink:
 
باتیں نہ بنائی جائیں‌ تو پھر الیکشن کس بات کا ۔

آسمان سے ووٹوں کا تو پتہ نہیں‌ مگر لگتا ہے کہ کہیں اندر گیتی ووٹ‌ اکھٹے ہورہی ہیں ، مجھے تو ڈاک سے دنیا بھر سے ووٹ‌ آنے ہیں۔ آسٹریا سے بزنس کے طلبا اور طالبات نے اپنے ووٹ کی یقین دہانیاں کرائی ہیں‌ اور کہا کہ میں الیکشن جیت کر ان کے لیے یورپ میں ایک عدد پاکستانی چیمبر آف کامرس قائم کردوں ، میں نے کمال سخاوت سے یہ وعدہ کر لیا ہے۔ :lol:

رضوان کے رنگ تو ابھی سامنے آئے ہی نہیں‌ اور فیصل سے کہو کہ تجزیے چھوڑ کر پہلے منشور پورا کرے پھر تم لوگوں نے نعرے بھی لکھنے ہیں :wink:
 
ماوراء

محفلین
جیسا کہ شگفتہ سسٹر نے کہا ہے کہ جنات کو بھی پورا حق ہے ووٹ ڈالنے کا۔ اس لیے میں نے پری لینڈ میں انفارم کر دیا ہے۔ اب سب پریاں مجھے ووٹ ڈالنے آسمان سے آئیں گی۔ لیکن میری ایک آواز سے سب مان گئی ہیں۔ میں آپ کی طرح کسی سے کوئی جھوٹا وعدہ نہیں کیا۔ سب کو میرے بارے میں پہلے ہی پتہ ہے۔ مجھ پر اتنا اعتماد ہے کہ آنکھیں بند کر کے چلی آئیں گی۔ :wink:

ہائے تمھیں سچی باتیں جذباتی لگ رہی ہیں۔ رضوان جیسا جذباتی بندہ تو میں نے آج تک دیکھا ہی نہیں۔ اور جذباتی کون ہے۔ اس کا ہمیں پتہ ہے۔ :wink: :lol:
 
پریاں‌ تمہیں ووٹ دیں‌ گی ، جنات لکھتی تو میں‌ مان بھی لیتا ۔ تمہیں پتا ہے کہ پرستان کی داروغہ میری پھوپھو ہیں‌ اور ساری پریاں ان کی بات مانتی ہیں۔ پریوں کے بارے میں‌ اور کیا کہوں کہ اس میں بہت سی پردہ نشین پریوں کے نام آئیں‌گے ورنہ وہ میرے سوا کسی اور کو ووٹ‌ دے جائیں یہ پرستان کی پریوں سے تو ممکن نہیں۔

ہائے رضوان کہاں ‌جذباتی ہیں‌ وہ تو اتنے شوخ‌ و شنگ لہجے میں مہم چلا رہے ہیں‌ :lol:
 
ماوراء

محفلین
lol۔۔۔جنات سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ اس لیے مجھے کچھ ان کے بارے میں نہیں معلوم۔۔ :wink:
ہاں، آپ کا پریوں سے رابطے ہوں گے۔ لیکن اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ ساری پریاں ہی آپ کو ووٹ دینے چلی آئیں۔ :lol:
بس آپ دیکھو صیحح ہوتا کیا ہے۔
ویسے مجھے یقین ہی کہ اس بار میں ہی نہیں جیتوں گی۔۔ :p
 
قیصرانی

لائبریرین
ہمارے اک ساتھی کا نام عباس جن ہے۔ جہاں‌سے یہ سارا قصہ شروع ہوا ہے، میرے خیال “شریف“ کے مطابق۔
قیصرانی
 
ام طلحہ

محفلین
دیٹ از ناٹ فیئر ماورا میں جب بھی آؤں تمہیں الیکشن پر کھڑا پاؤں ۔ بہر حال ۔ میرا ووٹ کس کا ہے یہ سب کو معلوم ہے ۔ کچھ کہنے کی ضرورت بھی نہیں ہے
 
ماوراء

محفلین
نہیں بھابی، آپ اسی وقت آتی ہیں جب میں الیکشن پر کھڑی ہوں۔ :p
چلیں، اچھا ہوا آپ وقت پر آ گئیں۔ خیر آپ اپنی سنائیں کیسی ہیں۔ طلحہ کیسا ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
قیصرانی، کون عباس جن۔۔؟؟ اور کون سا قصہ۔۔ مجھے بھی کچھ بتاؤ۔۔ :?
عباس جن صاحب کو میں نے کئی بار آن لائن دیکھا ہے۔ مزید خبر نہیں۔ شاید انہی کو دیکھ کر محب بھائی نے جنات کی بات کی۔
قیصرانی
 
شمشاد

لائبریرین
ضروری وضاحت

تمام جنات، پریاں اور کسی بھی قسم کی ماورائی مخلوق ووٹ ڈالنے کی اہل نہیں ہے۔ اس لیے ان پر اپنا اور عوام کا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔

منجانب : الیکشن کمشن
 
ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، تو کیا میں اپنا ووٹ خود کو نہ ڈالوں۔ میں ماورائی ہی مخلوق تو ہوں۔ :? ؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
ضروری وضاحت

تمام جنات، پریاں اور کسی بھی قسم کی ماورائی مخلوق ووٹ ڈالنے کی اہل نہیں ہے۔ اس لیے ان پر اپنا اور عوام کا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔
منجانب : الیکشن کمشن
ضروری وضاحت میں‌آپ نے ماوراء بی بی کی مخلوق کا تذکرہ بھی کر دیا۔
قیصرانی
 
Top