الوداع اردو محفل

شہزاد وحید

محفلین
کہیں یہ ویسا ہی ترک تعلق کا ارادہ تو نہیں جو سگریٹ نوش اور نشہ باز روزانہ رات کو سوتے وقت کرتے ہیں اور اگلی صبح آہو :) اور ویسے بتاتے نہیں، بس غائب ہو جاتے ہیں، جیسے یہاں پر بہت سے ہوئے ہیں۔ بتاتے واپس آکے ہیں۔
 

غدیر زھرا

لائبریرین
یہ کیا بات ہوئی بھلا؟ محفل کی سالگر آ رہی ہے اور آپ میدان چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔۔۔ ویسے غدیر زھرا بٹیا کی بات پر بھی غور فرمائیں اور شمشاد بھائی سے چھٹی منظور کروائیں پہلے۔ (محسن بھائی کے علاوہ باقی سب کے لیے سرگوشی: ہم لوگ شمشاد بھائی پر دباؤ دال کر ان کی چھٹی کی درخواست نا منظور کروا دیں گے یا پھر پرانی فائلوں کے نیچے دبا دیں گے!) :) :) :)
جانے والوں کو کہاں روک سکا ہے کوئی :) :) :)
 
جانے والوں کو کہاں روک سکا ہے کوئی :) :) :)
آپ سبھی لوگ تو ایسے بوکھلائے پھر رہے ہیں جیسے محسن بھائی نے سدا کے لیے محل ترک کر دیا ہو۔ بھئ کوئی ذاتی مصروفیت ہوگی، یا کوئی سفر درپیش ہوگا لہٰذا عارضی طور پر ان کی آمد موقوف رہے گی۔ جناب سنجیدہ بنیادوں پر یہاں سے جانے والے ہونگے تو قرض خواہوں کے ذریعہ ان کی پٹائی نہیں ہوگی پہلے؟ :) :) :)
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حیف در چشم زدن صحبتِ یار آخر شُد
روئے گل سیر ندیدیم کہ بہار آخر شُد
آپ جہاں رہیں، خوش رہیں، امن ومان کے ساتھ رہیں۔
جب بھی لوٹیں صحت و تندرستی اور خیروعافیت کے ساتھ لوٹیں۔
آمین۔ بجاہ النبی الکریم
 

غدیر زھرا

لائبریرین
آپ سبھی لوگ تو ایسے بوکھلائے پھر رہے ہیں جیسے محسن بھائی نے سدا کے لیے محل ترک کر دیا ہو۔ بھئ کوئی ذاتی مصروفیت ہوگی، یا کوئی سفر درپیش ہوگا لہٰذا عارضی طور پر ان کی آمد موقوف رہے گی۔ جناب سنجیدہ بنیادوں پر یہاں سے جانے والے ہونگے تو قرض خواہوں کے ذریعہ ان کی پٹائی نہیں ہوگی پہلے؟ :) :) :)
یہ بھی ہے :) :) :)
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
images
محسن انکل جلدی آنا
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم دوستو اور اللہ حافظ

"اللہ حافظ" اس لیے کہ میں چند ناگزیر ذاتی وجوہات کی بنا پر ایک نامعلوم عرصے تک محفل پر نہیں آ سکوں گا:(
آپ سب سے مجھے بہت محبتیں ملیں:love: جن کو میں ہمیشہ یاد رکھوں گا:bighug:
یہ بات میں نے عائشہ عزیز کو کافی دن پہلے ہی مکالمے میں بتا دی تھی۔
یاد رہے کہ یہ صرف ایک وقفہ ہے۔کیونکہ میں محفل اور محفلین کو نہیں چھوڑ سکتا۔ جیسا کہ میں نے عائشہ کو کہا تھا


میں واپس ضرور آؤں گا۔بقول "آرنلڈ شوازی نیگر":rolleyes:


میری فضول سی پوسٹوں کو پسند کرنے کا بہت شکریہ:love:
میں نے محفل میں اپنے "قیام" کے دوران کوشش کی کہ کسی کا دل میری وجہ سے نہ دکھے۔پھر بھی اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں:oops:

محترم محسن وقار علی بھائی
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ آپ کی " ناگزیر ذاتی وجوہات " کو آپ کے لیئے آسان فرمائے آمین ۔
ہم محفلین کو آپ کی عادت ہو چکی ہے ۔ اس لیئے وقفہ چاہے جتنا بھی مختصر ہو ہمیں تو پل بھی صدی لگے گی ۔۔۔۔
اللہ کی امان سدا آپ کے ہمراہ ۔۔۔ آمین
 

شہزاد وحید

محفلین
لیکن زیادہ دیر تک نہیں :) آخر وہ چلے ہی جایا کرتے ہیں -- اور پھر ہر کوئی "کوئی" نہیں ہوتا -- اور رکنے میں بھی غرض شامل ہوتی ہے بلاوجہ کوئی نہیں رکتا :)
حقیقت پسند ہونا اچھی بات ہے لیکن تلخ تجربات کے بعد۔ امید بہار بھی کسی چڑیا کا نام ہے۔ ویسے میں متفق ہوں آپ کی بات سے۔ :)
 

عثمان

محفلین
بھئی یہاں چھٹی بوجہ شادی ہی منظور ہوتی ہے۔
باقی تمام غیرحاضریاں ناقابل قبول ہیں۔ :):):)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
محسن بھیا آپ کی کامیابی کے لیے بہت سی دعائیں :)
اور باقی لوگ پریشان نہ ہوں۔ بھیا بس تھوڑے دن کے لیے جائیں گے اور جب بھی ٹائم ملا یہاں آئیں گے۔
ویسے محسن بھیا کہیں جا نہیں رہے بلکہ کسی کام مصروف ہونے والے ہیں۔
 

بھلکڑ

لائبریرین
انکل جی آپ چلے گئے تو یہ بی بی سی والوں کی اشتہاری مہم کون چلائے ۔۔۔۔۔چیمپینز ٹرافی آرہی ہے اسکورنگ کون کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سب سے بڑھ کر ہمیں ریٹنگ کون دے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اوئے جا کتھے رہیا ہے تو۔۔۔۔۔۔

ابھئی نہ جاؤ چھوڑ کر کہ دل ابھی بھرا نہیں
 
بیٹا جہاں رہو اللہ کی رحمت کے سائے میں رہو
صرف اتنا یاد رکھنا
یہاں تمہارے بہت چاہنے والے ہیں
جو تمہاری غیر حاضری بہت محسوس کریں گے
 
Top