الوداع اردو محفل

السلام علیکم دوستو اور اللہ حافظ

"اللہ حافظ" اس لیے کہ میں چند ناگزیر ذاتی وجوہات کی بنا پر ایک نامعلوم عرصے تک محفل پر نہیں آ سکوں گا:(
آپ سب سے مجھے بہت محبتیں ملیں:love: جن کو میں ہمیشہ یاد رکھوں گا:bighug:
یہ بات میں نے عائشہ عزیز کو کافی دن پہلے ہی مکالمے میں بتا دی تھی۔
یاد رہے کہ یہ صرف ایک وقفہ ہے۔کیونکہ میں محفل اور محفلین کو نہیں چھوڑ سکتا۔ جیسا کہ میں نے عائشہ کو کہا تھا
محفل تو اب میں نہیں چھوڑ سکتا کہ محفل میرے "ڈی این اے" میں شامل ہو چکی ہے:nerd2:

میں واپس ضرور آؤں گا۔بقول "آرنلڈ شوازی نیگر":rolleyes:

میری فضول سی پوسٹوں کو پسند کرنے کا بہت شکریہ:love:
میں نے محفل میں اپنے "قیام" کے دوران کوشش کی کہ کسی کا دل میری وجہ سے نہ دکھے۔پھر بھی اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں:oops:
 
عاطف بٹ

محفلین
وعلیکم السلام
یہ کیا حرکت ہے بھئی؟ ذرا ذپ میں مجھے اپنا موبائل نمبر تو بھیجو، باقی باتیں وہیں ہوتی ہیں۔
 
تلمیذ

لائبریرین
ایہہ کیہہ غضب کر رئے او، محسن جی؟ سا ہنوں تے تہاڈا نشہ ہو گیا سی۔
براہ مہربانی اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
 
یہ کیا بات ہوئی بھلا؟ محفل کی سالگر آ رہی ہے اور آپ میدان چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔۔۔ ویسے غدیر زھرا بٹیا کی بات پر بھی غور فرمائیں اور شمشاد بھائی سے چھٹی منظور کروائیں پہلے۔ (محسن بھائی کے علاوہ باقی سب کے لیے سرگوشی: ہم لوگ شمشاد بھائی پر دباؤ دال کر ان کی چھٹی کی درخواست نا منظور کروا دیں گے یا پھر پرانی فائلوں کے نیچے دبا دیں گے!) :) :) :)
 
طارق شاہ

محفلین
السلام علیکم دوستو اور اللہ حافظ

"اللہ حافظ" اس لیے کہ میں چند ناگزیر ذاتی وجوہات کی بنا پر ایک نامعلوم عرصے تک محفل پر نہیں آ سکوں گا:(
آپ سب سے مجھے بہت محبتیں ملیں:love: جن کو میں ہمیشہ یاد رکھوں گا:bighug:
یہ بات میں نے عائشہ عزیز کو کافی دن پہلے ہی مکالمے میں بتا دی تھی۔
یاد رہے کہ یہ صرف ایک وقفہ ہے۔کیونکہ میں محفل اور محفلین کو نہیں چھوڑ سکتا۔ جیسا کہ میں نے عائشہ کو کہا تھا

میں واپس ضرور آؤں گا۔بقول "آرنلڈ شوازی نیگر":rolleyes:

میری فضول سی پوسٹوں کو پسند کرنے کا بہت شکریہ:love:
میں نے محفل میں اپنے "قیام" کے دوران کوشش کی کہ کسی کا دل میری وجہ سے نہ دکھے۔پھر بھی اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں:oops:
الله کرے یہ صرف دھمکی ہی ہو !
ورنہ یہ کے چند یومیہ ہو
 
نیلم

محفلین
ہیں بھیا کیا ہوا کہاں جا رہے ہیں کسی کام سے جا رہے ہیں یا ناراض ہو کے جا رہے ہیں ۔
 
عمراعظم

محفلین
ابھی چند دن ہی قبل میں یہ سوچ رہا تھا کہ محسن وقار علی سے یہ پوچھوں کہ آپ اتنا وقت،انرجی اور معلومات کہاں سے حاصل کر لیتے ہیں۔۔۔۔ گزشتہ چند ہفتوں سے آپکی روزمرہ کی پوسٹس غالبا" سب سےزیادہ ہوتی تھیں۔اگر کسی مجبوری کی وجہ سے بھی آپکو ایسا کرنا پڑ رہا ہے،تو بھی ہمارے لئے ایک خلا رہ جائے گا،جسے محسن وقار علی کے علاوہ کوئی ’پر نہ کر سکے گا۔
 
السلام علیکم دوستو اور اللہ حافظ

"اللہ حافظ" اس لیے کہ میں چند ناگزیر ذاتی وجوہات کی بنا پر ایک نامعلوم عرصے تک محفل پر نہیں آ سکوں گا:(
آپ سب سے مجھے بہت محبتیں ملیں:love: جن کو میں ہمیشہ یاد رکھوں گا:bighug:
یہ بات میں نے عائشہ عزیز کو کافی دن پہلے ہی مکالمے میں بتا دی تھی۔
یاد رہے کہ یہ صرف ایک وقفہ ہے۔کیونکہ میں محفل اور محفلین کو نہیں چھوڑ سکتا۔ جیسا کہ میں نے عائشہ کو کہا تھا

میں واپس ضرور آؤں گا۔بقول "آرنلڈ شوازی نیگر":rolleyes:

میری فضول سی پوسٹوں کو پسند کرنے کا بہت شکریہ:love:
میں نے محفل میں اپنے "قیام" کے دوران کوشش کی کہ کسی کا دل میری وجہ سے نہ دکھے۔پھر بھی اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں:oops:

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔:)
اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ عافیت اور سہولت والا معاملہ فرمائے، آپ کی ”چند ناگزیر ذاتی وجوہات“ میں آپ کی مدد و نصرت فرمائے۔:notworthy:
محفلین کی محبتوں کو سامنے رکھتے ہوئے جلد آنے کی کوشش کیجیے گا۔:(
استودع اللہ دینکم و امانتکم وخواتم اعمالکم!:island:
 
شمشاد

لائبریرین
شادی کی تاریخ کیا ہے؟
دعوت بھلے ہی نہ دیں، لیکن ہم اس دن آپ کو یاد تو کر لیں گے ناں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
وجوہات کی عدم موجودگی کی بنیاد پر درخواست خارج کی جاتی ہے۔ فیصلہ ہو چکا، اب دربان حضرات کو حکم دیا جاتا ہے کہ محسن وقار علی سے عدالتی اخراجات کپڑے، نقدی، جائیداد، ہر ممکن صورت میں فوری وصول کر کے سرکاری خزانے جمع کرائے جائیں
 
Top