القلم تاج نستعلیق اپ ڈیٹ (بیٹا ۲)

شاکرالقادری

لائبریرین
القلم تاج نستعلیق اپ ڈیٹ (بیٹا ۲)

محترم اراکین محفل!
السلام علیکم!
القلم تاج نستعلیق کا دوسرا آزمائشی نسخہ (بیٹا ۲) ریلیز کر رہا ہوں۔
اس نسخہ میں اب تک نشاندہی کی جانے والی اغلاط ۹۰ فیصد درست کر دی گئی ہیں
اس کے علاوہ ان اغلاط کی درستگی کے دوران منظر پر آنے والی دیگر کئی اغلاط بھی درست کی گئی ہیں جن کی تعداد ۵۰۰ سے کسی بھی طور کم نہیں
آپ آحباب سے توقع کرتا ہوں کہ دوسرے آزمائشی نسخہ کو استعمال کرتے ہوئے جو اغلاط منظر عام پر آئیں ان کو بھی رپورٹ کریں تاکہ آئندہ کے نسخوں میں انہیں بھی دور کر دیا جائے اور خوب سے خوب تر کا سفر مکمل ہو سکے
القلم تاج نستعلیق (بیٹا ۲) ڈائریکٹ ڈاون لوڈ لنک
القلم تاج نستعلیق آفیشل ویب سائٹ
جہانِ قلم پر القلم تاج نستعلیق (بیتا ۲) پر تبصرہ کیجئے اور اپنی آرا سے نوازیے
 
بہت خوب! القلم تاج نستعلیق کی ارتقا کا ایک اور سنگ میل مبارک ہو۔ :) :) :)

ڈاؤنلوڈ کر کے جائزہ لیتے ہیں جلدی ہی! :) :) :)
 
بہت خوب بہت بہت مبارک ہو قادری صاحب کو، ایک لمبے انتظار کے بعد اس کا بیٹا ورژن آیا ہے جزاک اللہ فی الدارین
ایم ایس آفس میں تو میں نے اسے ابھی استعمال نہیں کیا ،البتہ انپیج تھری ورژن میں استعمال کیاہے اس میں جوحروف کی لائن پہلے بھی نیچے چھپ جا تی تھی وہ کمی اب بھی موجودہے
قادری صاحب یہ مسئلہ تو حل کردیتے،
 

designer

محفلین
بہت شکریہ جناب شاکرالقادری صاحب ۔۔۔۔ میں نے درج ذیل تصویر میں سپیسنگ ختم کرنے کی کوشش کی ہے ۔۔ کیا خیال ہے ؟

25knbwi.jpg
 

شاکرالقادری

لائبریرین
جی ڈیزائنر بھائی! بہت بہتری محسوس ہو رہی ہے
یہ سکرین شارٹ کس سافٹویئر کے ہیں؟
اور آپ نے کیا ردو بدل کیا ہے؟
اگر شیئر کر سکیں تو میں اس کو فونٹ میں شامل کرلوں تاکہ آفیشل سائٹ پر بہتر نسخہ تقسیم کے لیے رکھ دیا جائے
دیگر یہ کہ
تاج نستعلیق کے ترسیمے اردو کمیونٹی کی ملکیت ہیں اس لیے کیا ہم یہاں پر ان ترسیموں کی بہتری کے لیے کوئی ایسی ٹیم بنا سکتے ہیں جو مستقلا ان کو بہتر سے بہتر بنانے پر کام کرتی رہے؟
 

designer

محفلین
بہت شکریہ جناب آپ نے پسند کیا۔۔۔ اور یہ سکرین شارٹ کورل ڈرا کے ہیں کیونکہ میں نے سپیسنگ ختم کرنے کی کوشش کورل میں کی ہے ۔۔
اور جناب جہاں تک ترسیموں کی بہتری کا سوال ہے تو یقینا ایسا ٹیم تو ہونا چاہیے لیکن یہ ہوگا کیسے؟ کیونکہ ناچیز فانٹ کے کسی سافٹ ویئر سے اشنا نہیں :roll:

جزاک اللہ خیر
 

سویدا

محفلین
السلام علیکم
القلم تاج نستعلیق کو کہاں سے ڈاون لوڈ کیا جائے
جو لنک اوپر دیا گیا ہے وہ تو کام نہیں کررہا
 

سویدا

محفلین
کوئی رہنمائی فرمائے
القلم تاج نستعلیق کو کہاں سے ڈاون لوڈ کیا جائے
جو لنک اوپر دیا گیا ہے وہ تو کام نہیں کررہا
 
Top